سرگودھا پولیس 16فروری012ء
پریس ریلیز4
1. موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور گھوڑا ریڑھوں پر جواء لگا کر ریس لگاتے ہوئے 10 گرفتار جواء پر لگی ہوئی رقم 22550/- روپے ، موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے محمد یوسف SI کو بذریعہ مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر8 شمالی بائی پاس پر چند اشخاص موٹر سائیکلوں پر اور ریڑھا گھوڑا پر شرط جواء لگا کر ون ویلنگ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل اور ریڑھا گھوڑوں پر ریس لگا رہے ہیں ۔ جس پر چک 88 شمالی ریڈ کیا گیااور ملزمان کامران آرئیں سکنہ اربن ایریا ، قمر راجپوت سکنہ واٹر سپلائی روڈ ، کامران شیخ سکنہ واٹر سپلائی روڈ ، سجاد شیخ سکنہ استقلال آباد کالونی ، محمد اخلاص شیخ سکنہ محمدیہ کالونی ، محمد اکبر راجپوت سکنہ فیکٹری ایریا ، محمد سلیم کمہار سکنہ فیکٹری ایریا ، اختر جٹ سکنہ فیکٹر ی ایریا ، محمد رضوان شیخ سکنہ بلاک نمبر5 جاوید کمہار سکنہ فیکٹری ایریا کو موقع سے قابو کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی ہوئی رقم 22550/- روپے 08 موٹر سائیکل 08 موبائل فونز اور 02 عدد گھوڑا ریڑھے قبضہ پولیس میں لئے گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جاری ہی۔
2. سول ہسپتال سرگودہا سے سرکاری لوہا چوری کر نے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ مال برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ7.01.12 کو شہزاد ولد محمد خان چوکیدار سول ہسپتال نے مقدمہ درج کروایا کہ مورخہ6.01.12 کو 8 بجیرات سول ہسپتال سرگودہا ایک شخص کھڑکی توڑ کر روم کولر چوری کر رہا تھا۔ چوکیدار نے اسکا تعاقب کیا لیکن و ہ بھاگ گیا۔ بعد ازاں مسمی محمد سجاد ولد محمد یعقوب موچی سکنہ لک موڑ ٹریس ہو ا ۔ پولیس تھانہ فیکٹر ی ایریا نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کی ۔ مورخہ6.02.12 کو محمد بشیر ASI نے ملزم محمد سجاد کو گرفتار کر لیا۔ اور چوری شدہ سرکاری سامان (لوہا) برآمد کر لیا ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہی۔
3. سرگودہا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن08بوتل شراب ، چالوبھٹی ، ایک ڈرم لاہن اور 700 گرام ہیروئن برآمد3گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے خضر حیات ASI نے دوران گشت مورخہ5.02.12 کو مبشر حسین ولد عالم شیربلوچ سکنہ 36 شمالی کو مشکوک پا کر روکا اور اسکے قبضہ سے 98 بوتل شراب برآمد کی اسی طرح تھانہ کوٹ مومن کے ارشد محمودSI نے مخبر کی اطلاع پر موضع روانہ میں ریڈ کر کے سیف اللہ ولد صالحوںکمہار سکنہ روانہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے شراب 10 بوتل معہ چالو بھٹی اور ایک ڈرم لاہن برآمد کیا جبکہ پولیس تھانہ سلانوالی کے سب انسپکٹر صالح محمد نے قصبہ سلانوالی میں مسمی انتظار حسین ولد محمد اختر راجپوت سکنہ سوبھاگا کو قابو کر کے جامہ تلاشی پر 700 گرام ہیروئن برآمد کی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہی۔
(خاور شہزاد)
پی۔ آر۔ او ، دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔ 0321-6014771
فیکس نمبر:۔ 048-9230334
ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com
No comments:
Post a Comment