Thursday, February 9, 2012

ڈاکٹر محمد رضوان ڈی پی او سرگودہا کو گریڈ 19 میں ترقی پانے پر مبارکباد


 
ریجنل پولیس آفیسر رائو سردار علی خان نے ڈی پی او سرگودہا ڈاکٹر محمد رضوان کو گریڈ 19 میں ترقی پانے پر رینک لگایا۔
qتآج مورخہ 09.02.2011 کو بوقت 12 بجے دن آر پی او آفس سرگودہا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں رائو سردار علی خان آر پی سرگودہا نے ڈاکٹر محمد رضوان ڈی پی او سرگودہا کو گریڈ 19 میں ترقی پانے پر مبارکباد دی اور انہیں رینک لگائی۔ اس موقعہ پر ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن ممتاز احمد دیو اور انکا سٹاف موجو د تھی۔ اس موقع پر آر پی او سرگودہا نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر محمد رضوان پولیس فورس کا سرمایہ ہیں جنکی کمانڈ میں سرگودہا پولیس اپنے فرائض انتہائی محنت ، فرض شناسی اور دلجمعی سے سرانجام دے رہی ہے جس سرگودہا پولیس کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہی۔
ڈی پی او سرگودہا کی ہدایات پر ضلع بھر میں SOS /ناکہ بندی ۔ کارروائی کے دوران 122 بوتل شراب ، بندوق، پسٹل رائفل اور 32 گولیاں برآمد
J
تفصیلات کے مطابق مورخہ8.02.2012کوڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا ڈاکٹر محمد رضوان کی ہدایات پر ضلع بھر میں /SOSناکہ بندی کی گئی ۔ دوران کارروائی 122 بوتل شراب 871 گرام ہیروئن ، بندوق، پسٹل رائفل اور 32 گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس تھانہ بھیرہ نے شاہد عمران موچی سکنہ جاوہ سے بندوق 12 بور معہ3 ضرب کارتوس، نذیر احمد چدھڑ سکنہ چاوہ سے بندوق 12 بور معہ3 ضرب کارتوس ، محمد سرفراز گوندل سکنہ جاوہ سے بندوق 12 بور معہ2  ضرب کارتوس ذوالفقار چدھڑ سے بندوق 12 بور معہ2 ضرب کارتوس، نجیب اللہ چدھڑ سکنہ جاوہ سے رائفل ، ذکاء اللہ چدھڑ سکنہ جاوہ سے بندوق 12 بور ، غلام شبیر موچی سکنہ جاوہ سے بندوق 12 بور معہ3 ضرب کارتوس جبکہ انور علی چدھڑ سکنہ جاوہ سے بندوق 12 بور معہ2 ضرب کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے جبکہ سٹیلائیٹ ٹائون پولیس نے محمد وقاص سپراء سکنہ 43 شمالی سے ایک پسٹل 30 بور معہ 2گولیاں ، پولیس تھانہ سٹی نے محمد سلیم تیلی سکنہ بلاک نمبر سے 30 بور پسٹل  پولیس تھانہ سلانوالی نے محمد یونس اوڈ سکنہ 128 شمالی سے ایک پسٹل 30 بور معہ 3گولیاں , عدیل کھوکھر سکنہ اسلام نگر سلانوالی سے ایک پسٹل 30 بور معہ 3گولیاں ، محمد منشاء اوڈ سے ایک ریوالور 32 بور معہ تین گولیاں ، فیکٹری ایریا پولیس نے محمد منشاء چدھڑ سکنہ جھنگ سے پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں تھانہ پولیس صدر نے شہزاد راجہ سکنہ سٹیلائٹ ٹائون سے پسٹل 30 بور جبکہ تھانہ پولیس جھال چکیاں نے شوکت پٹھان سکنہ 74 جنوبی سے پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب گولیاں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کروائی۔  اسی طرح تھانہ شاہ پورصدر نے دوران SOS ناکہ بندی ظفر اقبال ولد عطاء محمد آرائیں سے 100 بوتل شراب ، پولیس تھانہ سلانوالی نے محمد ناصر ولد محمدنواز آرائیں سے 10 لیٹر شراب ، پولیس تھانہ جھاوریاں نے محمد سرفراز راجپوت سکنہ جھاوریاں سے 12 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہی۔
    (عاصمہ کرن سونیا)
    پی۔ آر۔ او ،  دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
    فون نمبر:۔   048-9230335-36 Ext(30)
    موبائل:۔   0336-7516643
                                فیکس نمبر:۔  048-923033   

No comments:

Post a Comment