سرگودہا(بیورورپورٹ)موجودہ سیاسی نظام 'اقلیتی نمائندگان کے انتخاب کا طریقہ کار 'اقلیتی عوام کیلئے مسائل میں اضافہ کا باعث بن چکا ہے 'سسٹم میں تبدیلی کیلئے قائد تحریک کرسچن پروگریسو موومنٹ محترمہ نائلہ جے دیال کی قیادت میں مصروف عمل رہیں گے ۔4فروری کو میلہ منڈی گرائونڈ سرگودہا میں ہونیوالا جلسہ عام بھرپور اور اپنی مثال آپ ہوگا ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈویژنل صدر سی پی ایم سمیر ایاز سہوترا 'ضلعی صدر سجاد بھٹی 'تحصیل صدر ندیم ظفر گل 'سٹی صدر خواتین ونگ خالدہ ولایت 'صدر کینٹ ایریا رانا وسیم 'رانا تاثیر 'خرم سلیم گل 'عرفان اٹھوال 'نصیر گل اور رانا سمراق نے سرگودہا پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرسچن پروگریسو وموومنٹ عرصہ سات سال سے سسٹم کی تبدیلی کیلئے محترمہ نائلہ جے دیال کی قیادت میں بھرپور کوشاں ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے نمائندگان مخلوط انتخابات کے نتیجہ میں آزاد کشمیر طرز پر منتخب ہونے چاہئیں ۔مخلوط انتخابات سے حقیقی نمائندگان کا انتخاب عمل میں آئے گا اور اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے گی ۔ سمیر ایاز سہوترا نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کرسچن برادری ماضی میں بھی بھرپور جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہم پاکستان کی بقاء و سالمیت کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہم ظلم و ستم اور کرپشن کے نظام کے خاتمہ کیلئے اجتماعی جدوجہد کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں بہت جلد منظر نامہ یکسر تبدیل ہوجائے گا ۔سمیر ایاز سہوترا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ سسٹم میں سیاسی جماعتیں اپنے من پسند افراد کو اقلیتی افراد کی نشستوں پر نمائندگی دیتی ہیں سیاسی جماعتوں کی ٹکٹ کی بیساکھیوں کے سہارے اسمبلیوں میں پہنچنے والے نمائندگان اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کی بجائے اپنی سیاسی جماعتوں کی غلامی میں مصروف رہتے ہیں جس کے نتیجہ میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حوالہ سے منتخب نمائندگان عذر پیش کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ووٹوں کے ذریعے ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہوئے ہمیں ہماری سیاسی جماعتوں نے اپنے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے منتخب کیا اس لیے ہم اپنی پارٹی کو مقدم رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ سسٹم کی وجہ سے اقلیتی برادری دن بدن بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتا دن اقلیتوں کے مسائل کو بڑھا رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرسچن پروگریسو موومنٹ کا پلیٹ فارم صرف اقلیتی برادری کیلئے مخصوص نہیں بلکہ مسلم آبادی سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرسکتے ہیں ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)منہاج القرآن ویمن وِنگ سرگودھا سٹی کے زیرِ اہتما م محفل میلادِ مصطفیٰ ؐ جناح ہال سرگودھا میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مسز فریدہ ارشد پرو یز نے کی ۔ جس میں خصو صی خطاب کیلئے لاہور سے مرکزی نائب ناظمہ تر بیت مسز افنان با بر صاحبہ تشر یف لائیں اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دین اور دُنیا میں فلاح حاصل کر سکتے ہیں ہمیں حضور پا ک ؐ کے ارشادات کے مطابق اپنی زند گیوں کو بسر کر نا چاہیے خواتین کو جو حقو ق اِسلام نے دیئے ہیں دُنیا کے کسی اور مذہب نے نہیں دیئے ۔ ہم اُن ارشادت کے امین اور وارث ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کی تربیت بھی اُسی انداز میں کریں تاکہ وہ ایک اچھے انسان اور مسلما ن بن سکیں۔ تقریب کی نقابت کے فرائض مسز نسیم اختر بھٹہ نے انجام دیئے جبکہ بارگاہِ مصطفیٰ ؐ گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے جس میں منہاج نعت کونسل لاہور اور منہاج نعت کونسل سرگودھا نے بھر پور حصہ لیا تقریب میں شیخ الالسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا قائد ڈے اور اُنکی خدمات کے حوالہ سے مسز قمر ندیم صاحبہ نے اظہارِ خیال کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز کے تعاون سے کھیت سے منڈی تک آٹھ سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ان سڑکوں کی تعمیر پر چھ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کااجلاس کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی کی زیر صدارت ان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔ اجلا س میں چاروں اضلاع کے ڈی سی او ز ' ایس ای اور ایکسین ہائی ویز ' ڈائریکٹرڈویلپمنٹ اور شوگرملز انتظامیہ کے نمائندوںنے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہو رسرگودہا روڈ سے کھڑکولالووالی روڈ ہمراہ کھڑکو مانگنی مائنر کی 4.60 کلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے ایک کروڑ 51لاکھ روپے ' چک نمبر 86 جنوبی سے مین 84جنوبی سے 82 جنوبی تک 440 فٹ سڑ ک کی تعمیر کیلئے چھ لاکھ 58ہزار روپے ' میلہ کوٹ مومن روڈ سے کوڑے کوٹ ہمراہ نہر کی 1.40کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 78 لاکھ 56 ہزار روپے ' پل نہر چک 18 شمالی سے آبادی سردار بدھور کالونی کی پونے دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 86 لاکھ 74 ہزار روپے ' فتح پور کالونی سے مویشی فارم آف ملک پرویز حیات نون نزد سیم نالہ تک پونے دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 86 لاکھ تیرہ ہزار ' فتح پور نون سے ڈیرہ حسین والا نور پور کی ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 51 لاکھ 60 ہزار روپے ' رادھن پل سے سلانوالی فروکہ کی 3.90 کلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 43 لاکھ 36 ہزار روپے اور منگریل سے صابووال تک دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 98 لاکھ 61 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔ اسی طرح اجلاس میں شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کی زیر تعمیر سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیاگیا او ربتایا گیاکہ سرگودہا ڈویژن میں 41 سڑکوں کی سکیموں کیلئے 23 کروڑ سات لاکھ روپے کے مختص فنڈز میںسے اب تک گیارہ کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات سے گیارہ سکیمیں مکمل اور دیگر سکیموںپر ستر فیصد کام مکمل ہوچکاہے ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلع سرگودہا میں 2010-12 کے دوران 29 ترقیاتی سکیموں کیلئے تیرہ کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے جن میںسے 2010-12 کی سولہ سکیموں پر نو کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے چار کروڑ 56 لاکھ 58 ہزار خرچ ہونے سے 47 فیصد کام مکمل ہو چکاہے او رسات سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ نو سکیموں پر کام جاری ہے ۔ اسی طرح ضلع خوشاب کی چھ سکیموں کیلئے سات کروڑ 62 لاکھ میں سے چھ کروڑ 38 لاکھ 74 ہزار روپے کے خرچ سی4 سے فیصد کام مکمل اور چارسکیمیں بھی مکمل ہو چکی ہیں او ردو سکیموں پر کام جاری ہے ۔ ضلع میانوالی میں 2011-12 کے دوران پانچ سکیموں کے لئے ایک کروڑ دو لاکھ میں سے 45 لاکھ 55 ہزار روپے کے خرچ سے 43 فیصد کام مکمل کیاجاچکاہے جبکہ ضلع بھکر میں011-12 کے دوران صرف ایک سکیم کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ 55 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا ڈویژن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں چار کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد ریونیو واجبات کی وصولی کی گئی ۔یہ بات ڈویژنل ریونیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا شوکت علی کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سرگودہا ' خوشاب ' میانوالی او ربھکر اضلاع کے ڈی سی اوز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ز نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سرگودہاڈویژن میں ریونیو وصولی کا ٹارگٹ دو ارب چار کروڑ 34 لاکھ 46 ہزار مقرر کیاگیا تھا جس میں سے سال 2011-12 کے دوران مجموعی طو رپر 88 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار روپے کے سرکاری واجبات کی وصولی کی گئی جبکہ جنوری کے مہینے تک 36 کروڑ 88 لاکھ 61 ہزار روپے کی وصولی کی جاچکی ہے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ لینڈ ریونیو کی مد میں 93 کروڑ سولہ لاکھ 84 ہزار کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 2011-12 کے دوران 44 کروڑ 86 لاکھ بارہ ہزار او رماہ جنوری کے دوران بیس کروڑ سات لاکھ 68 ہزار روپے کی وصولی کی گئی ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مد میں چار کروڑ دو لاکھ بارہ ہزار روپے کی زائد وصولی کی گئی ہے ۔ اس طرح آبیانے کیلئے 38 کروڑ 22 لاکھ 57 ہزار کے ٹارگٹ کے مقابلے میں دوران سال 2011-12 دس کروڑ پندرہ لاکھ سولہ ہزار جبکہ جنوری کے مہینے میں سات کروڑ 28 لاکھ کی وصولی کی گی اور اس مد میں گزشتہ سال کی نسبت وصولی کی رفتار قدرے کم رہی ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ زرعی انکم ٹیکس کیلئے اٹھارہ کروڑ 52 لاکھ 21 ہزار کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں پانچ کروڑ 43 لاکھ 55 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی او رگذشتہ سال اس مد میں دو کروڑ 56 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ۔ مزید براں سٹیمپ ڈیوٹی کیلئے 46 کروڑ 97 لاکھ کے ٹارگٹ کے مقابلے میں رواں سال اٹھارہ کروڑ 84لاکھ تیس ہزار روپے جبکہ ماہ جنوری کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی اس طرح گزشتہ سال کی نسبت اس سال 98 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی جاچکی ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ رجسٹریشن فیس کیلئے آٹھ کروڑ چار لاکھ 29 ہزار روپے کے ٹارگٹ میںسے پانچ کروڑ گیارہ لاکھ 98 ہزار اور گزشتہ ماہ ایک کروڑ 85 لاکھ 24ہزار روپے کی وصولی کی گئی اس طرح اس سال گزشتہ سال کی نسبت 60 لاکھ روپے کی زائد وصولی کی گئی ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کیپٹیل ویلیو ٹیکس کی مد کیلئے ڈویژن بھر میںسات کروڑ 45 لاکھ 79 ہزار روپے کی وصولی کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں رواں سال تین کروڑ 63 لاکھ 33 ہزار روپے او رماہ جنوری 2012 کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے وصولی کی گئی ۔ کمشنر نے ڈی سی او او رریونیو آفیسرز کی طرف سے ریونیو وصولی کے ٹارگٹ حاصل کرنے کے سلسلے میں اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس ضمن میں مزید کوششوں کی ضرورت پرو زوردیا ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سا بق و ز یر مملکت برا ئے دا خلہ تسنیم ا حمد قر یشی ' ر کن قو می اسمبلی چو ہدر ی ند یم افضل گو ند ل نے ا مر یکی قر ار دا ر کی شد ید الفاظ میں مذ مت اور اسے مسترد کر تے ہو ئے کہا پا کستا ن پیپلز پارٹی کی حکو مت بلو چستا ن کے معا ملا ت میں کسی کی بھی مدا خلت کو قطعا بر دا شت نہیں کر ے گی یہ قرا ر دار ا یک گھٹیا سازش ہے پا کستا ن 18کروڑ عوا م حکو مت کے ساتھ ہے کیو نکہ پا کستا ن ا یرا ن اور افغا نستا ن کے تعلقا ت میںبہتر ی کے بعد ا مر یکا کی طر ف سے ا یسی شرارتو ں کی توقع تھی لیکن پا کستا ن پیپلز پارٹی کی حکو مت وطن عز یز کی خو د مختا ر ی پر کو ئی آ نچ نہیں آ نے د یں گی اور ایسی ساز شوں کو عو ام کی قوت سے نا کا م بنا د ے گی +سرگودہا(بیورورپورٹ) ڈ پٹی جنر ل سیکرٹر ی پا کستا ن پیپلز پارٹی ضلع عا صم ر ضا غور ی ڈ پٹی سیکرٹر ی اطلاعا ت قا ضی یا سر گجر نے کہا ہے کہ تسنیم ا حمد قر یشی ا یم ا ین اے نے حلقہ ا ین اے 66میں سو ئی گیس بجلی کی فرا ہمی سڑ کا ت کی تعمیر اور د یگر تر قیا تی کا مو ں کے ذر یعے عوا می خد مت کی نئی تا ر یخ رقم کی ہے حلقہ این اے 66کے 90فیصد علاقہ میں تمام بنیاد ی سہولتوں کی فرا ہمی کے بعد تسنیم ا حمد قر یشی حلقہ عوا م کی نظروں میں سر خرو ں ہو گئے ہیں ہمیشہ سے نظر اندا ز کیے گئے حلقہ ا ین اے 66کو ما ڈ ل بنا نے کا ا ن کا مشن ضرور پو را ہو گا سرگودہا(بیورورپورٹ) صدر ا نجمن تا جر ان گو لچو ک شفیق ا لر حمن نے کہا ہے کہ وفاقی و ز یر پا نی و بجلی کی طر ف سے بجلی کی لو ڈشیڈ نگ کے دعوے ا یک مر تبہ پھر نقش بر آ ب ثا بت ہو ئے اور سر گو دہا میں 16گھنٹے کی مسلسل لو ڈشیڈ نگ نے کا رو با ر ی زند گی معطل کر نے کے ساتھ ساتھ لو گو ں کو اندھیروں میں دھکیل د یا ہے بجلی اور سو ئی گیس کی لو ڈشیڈ نگ کے ساتھ ساتھ اوور بلنگ بھی عوا م کے ساتھ ظلم و عظیم ہے حکمر ان بجلی و گیس کی لو ڈشیڈ نگ فی الفور ختم کر یں ور نہ عو ام سڑ کو ں پر آ کر ز بر دست احتجاج کر یں گے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)نعت کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ بسنت جیسے ہند وا نہ رسم پر موثر طر یقہ سے پا پند ی پر عمل درآ مد کرا یا جا ئے کیو نکہ پتنگ با ز ی کے شو قین حضرا ت چھتوں پر لا ئو ڈ سپیکر ڈ یک و غیر ہ کا بے جا استعما ل ہو لڑ با ز ی فا ئرنگ تند ی اورکیمیکل ڈور کا استعما ل کر کے لو گو ں کی ز ند گیوں سے کھیلنے کے علا و ہ گر دو نواح کے لو گو ں کو سخت ز ہنی کو فت بھی پہنچا تیں ہے ا کثر و بیشتر کمیکل ڈور سے لو گو ں کی گر د نیں کٹنے کے علا و ہ فا ئر نگ سے لو گ جا ں بحق بھی ہو ئے ہیں حکو مت ایسے عوا م دشمن کھیل پر سختی کے ساتھ پا بند ی پر عمل درآ مد کر ا ئے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں میں مقابلے کی فضا پیدا کرتی ہیں اور بری عادات سے روکنے کے لئے ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہونگی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں وزیر اعلیٰ سپورٹس فیسٹیول کے زیر اہتمام منعقدہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئر مین مارکیٹ کمیٹی سرگودھا زاہد کمبوہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد علی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تشکر خان کے علاوہ کھیلوں کی تنظیموں سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چوہدری حامد حمید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جنرل پبلک اور سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے مابین کھیلوں کے مقابلے ایک احسن قدم ہے جس سے نوجوانوں میں مقابلہ کی فضا پیدا ہوگی اور حقیقی ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صحیح آبیاری کرکے ہم پاکستان کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر زاہد کمبوہ، رانا حماد علی خان اور تشکر خان نے بھی خطاب کیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کے ا شا رو ں پر قا ئم تحریک ا نصاف کے غبا ر ے سے بہت جلد ہو انکل جا ئے گی کیو نکہ عمرا ن خا ن سیاست کو بھی کھیل سمجھ ر ہے ہیں ا ن کے پا س کو ئی سیاسی فہم و فرا ست اور بصیر ت نہیں ا بھی تک و ہ ا پنے منشو ر کا بھی اعلا ن نہیں کر سکے مشرف کی Bٹیم تحریک ا نصاف با شعو ر عوا م کو ڈ رو ن حملو ں کے چمپین و زرائے خا ر جہ ا پنے کو ا پنی جما عت میں شا مل کر نے پر کیسے مطمئن کر یں مشرف ر یفر نڈ م کے پو لنگ ا یجنٹ عمرا ن خا ن اور دو سر ی جماعتوں کے مستر د لو گو ں کے ذ ر یعے عمرا ن خا ن عوا م کی آ نکھوں میں دھو ل جھو نکنا بند کر ے ملک میں ا نقلا ب صرف میاں نوا ز شر یف ہی لا سکتے ہیں |
Sunday, February 19, 2012
sargodha news 19th feb
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment