سرگودھا پولیس 15فروری012ء
پریس ریلیز3
سرگودہا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری021 گرام
ہیروئن،041 گرام چرس 40 بوتل شراب ، برآمد 05 گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سلانوالی کے سب انسپکٹر صالح محمد نے
دوران گشت محمد شہزاد ولد نواب سکنہ سلانوالی سے بحد رقبہ قصبہ سلانوالی
سے قابو کر کے 509 گرام ہیروئن اور سب انسپکٹر محمد عارف نے محمد شفیق
ولد شیر محمد سکنہ سلانوالی سے بحد رقبہ 130 شمالی سے 512 گرام ہیروئن
برآمد کر کے تھانہ سلانوالی میں الگ الگ مقدمات کا اندراج کروایا۔ اسی
طرح تھانہ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر خداداد خان نے ملزمان وسیم عباس
ولد محمد شریف سکنہ استقلا ل آباد کو نوری گیٹ سے قابو کر کے چرس وزنی11
گرام اور محمد اشرف ولد محمد یعقوب سکنہ فیکٹری ایریا کو فیکٹری ایریاچوک
سے قابو کر کے چرس وزنی 210 گرام برآمد کر کے تھانہ فیکٹر ی ایریا میں
الگ الگ مقدمات کا اندراج کروایا۔ جبکہ تھانہ پولیس گل مواز SI تھانہ سٹی
نے موٹر سائیکل کو مشکوک پا کر روکا جو چرس وزنی 520 گرام پھینک کر بھاگ
جانے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ اربن ایریا کے محمد ممتاز ASI نے زم زم
چوک ملزم محمد امجد ولد بشیر احمد راجپوت سکنہ خوشاب کو قابو کر کے اس کے
قبضہ سے 40 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر4/12 درج کروایا۔ منشیات
فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہی۔
سرگودہا پولیس کا جواریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 11 جواری گرفتاروٹک رقم برآمد
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹلائیٹ ٹائون کے محمد یار سب انسپکٹر کو
مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ لاری اڈا اعوان بس سروس کے دفتر کی پچھلی طرف
گلی میں محمد نعیم خواجہ اور ریاض حسین لوہار پھٹہ لگا کر پر چی جواء کر
رہے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کو انعام کا جھانسہ دے کر رقم لوٹ رہے ہیں جس
پر فوری ریڈ کیا گیا تو محمد نعیم اور ریاض حسین پر چی جواء کی شکل میں
نمبر لگا کر لوگوں کو دے رہے تھے کو ہمراہ مسمیان ولد رحمت قوم قریشی
سکنہ سٹیلائٹ ٹائون سرگودہا ، محمد امتیاز ولد محمد اقبال قوم لوہار سکنہ
کلیار ٹائون اور محمد علی ولد محمد جمیل سکنہ جناح کالونی کو قابو کر لیا
گیااور دائو پر لگی رقم مبلغ 6850/- روپے اور 02 موبائل فون 05 عدد
وائوچر کاپیا ں برآمد کیںاور تھانہ سٹیلائٹ ٹائون میں مقدمہ درج کروایا۔
اسی طرح تھانہ ساجد شہید کے عمر حیات سب انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر
شمشیر ٹائون نہر کے ساتھ ریڈ کیا تو مسمیان لیاقت علی عرف طوطی ، محمد
زبیر ، مسکین چنگڑ ، محمد بشیر چوہان ، نعمت گجر اور بشیر محمدچنگڑ کو
بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے موقعہ سے قابو کر لیا اور دائو پر لگی ہوئی
رقم مبلغ300/- روپے اور دو موبائل برآمد کیے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ساجد
شہید میں مقدمہ درج کیا گیا۔
(خاور شہزاد)
پی۔ آر۔ او ، دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔ 0321-6014771
فیکس نمبر:۔ 048-9230334
ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com
No comments:
Post a Comment