Wednesday, February 15, 2012

sargodha news 15 Feb

سرگودھا(بیورورپورٹ) پولیس نے اشتہاریوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہی۔ گرفتار ہونیوالوں میں شمشیر علی، محمد قاسم، عمران، شہزاد، وسیم عباس، محمد اشرف، محمد شہزاد، زاہد محمود، احسان، محمد شفیق کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب، منشیات سمیت ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے اور انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ کی ٹرک کے باعث دو طالب علم دوست جاں بحق ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول حیدر آباد ٹائون کا  طالب علم ظہیر اپنے ایک دوسرے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر کی طرف آرہے تھی۔ کہ اسی دوران تیزرفتار کیری ڈبہ جھال چکیاں کے قریب ان کے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا۔ جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو122کی ٹیم کی امدادی کارروائی ریسکیو122کے اہلکار شدید زخمی دونوں طالب علموں کو ہسپتال منتقل کررہے تھے کہ دونوں زندگی کی بازی ہارگئی۔ جبکہ کیری ڈبہ کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے طالب علم کے نعشیں ابتدائی کارروائی کے بعد انکے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ 
Cسرگودھا(بیورورپورٹ) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے بتایا گیاہے کہ بھلوال کے علاقہ میں نثر حیات کو گالی گلوچ پر ظفر، انار نے ڈنڈوں کے وار کرکے مضروب کردیا۔ چک6جنوبی میں اعجاز، غضنفر وغیرہ نے منظور احمد کو گھر میں داخل ہو کر قتل کرنے کی دھمکیاں دی۔ تین نامعلوم افراد نے جھاوریاں میں غلام عباس کو پسٹل سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ کمال پور پھلروان میں اکرم، سلیم، عنایت، افضل، عمران، عرفان نے گالی گلوچ پر منظور احمد کو ڈنڈوں کے پہ در پہ وار کرکے لہولہان کردیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) فراڈیوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا بتایا گیاہے کہ غلہ منڈی کے محمد احسن کلیم نے پ40بوری مونجی وقاص احمد کو دی ہوئی تھی جو اس نے خرد برد کرلی۔ ٹرسٹ پلازہ کے علی محمود نے محمود شاہ کی7لاکھ5ہزار40روپے خردبرد کرلیئے تھے یاد رہے کہ یہ رقم موبائل فون کے لئے امانت کے طور پر دیئے ہوئے تھی۔ سلانوالی کے محمد نعمان نے شاہد، عمران کو اپنا موٹرسائیکل قسطوں پر دیا ہوا تھا جو اس نے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر اپنے استعمال میں لایا تھا چک7جنوبی کے احمد علی کو سید علی نے ایک لاکھ روپے کا چیک دے رقم ہڑپ کرلی۔ فیکٹری ایریا کوٹمومن کے عمران بٹ کو خان محمد نیلاکھ روپے کا چیک دے کر رقم خردبرد کرلی۔ اسی طرح مدینہ کالونی کے محمد بوٹا کو محمد شہزاد اللہ دتہ نے امانتاً کے طور پر لیئے ہوئے موٹر سائیکل جن کی کل مالیت تین لاکھ5ہزار روپے تھی خرد برد کرلی۔ موضع لک کے محمد نواز نے مہر دستگیر کو ایک لاکھہزار روپے کا چیک دے کر رقم ہتھیالی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور فراد کے تحت مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) خاتون کو تشدد کا نشانہ بتاتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے بتایا گیاہے کہ چک4جنوبی کی کنیز فاطمہ کو منظور احمد نے گھر میں داخل ہو کر زدوکوب کیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور اسے گھسیٹ کر گلی میں پھینک دیا تھانہ کڑانہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ 
3سرگودھا(بیورورپورٹ) ٹریفک حادثات کے تین واقعات میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے بتایا گیاہے کہ غلہ منڈی سرگودھا کا رہائشی محمد قیصر جو کہ گھر سے فاطمہ جناح روڈ پر جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے تیزرفتار موٹرسائیکل سوار نے اسے ٹکر دے ماری جس سے محمد قیصر شدید زخمی ہوگیا۔ اسی طرح کوٹ بھائی خان میں نامعلوم ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد آصف اور گلزار شدید زخمی ہوگئی۔ جبکہ جھاوریاں کے علاقہ میں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد اشرف، غلام عباس شدید زخمی ہوگئے پولیس ن ملزمان ک خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ 
iسرگودھا(بیورورپورٹ) پولیس نے پرچی جواء کے اڈے پر چھاپہ مار کر1افراد کو گرفتار کرلیا بتایا گیاہے کہ تھانہ ساجد شہید پولیس نے شمشیر ٹائون میں تاش پر جواء کھیلنے والے لیاقت، زبیر، تسکین، بشیر، احمد وغیرہ کو قابو کرلیا اور انکے قبضہ سے دائو پر لگائی ہزاروں روپے مالیت کی رقم اور موبائل فون برآمد کرلیئی۔ اسی طرح تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پرچی جواء کے اڈے پر چھاپہ مار کر محمد نعیم، محمد ریاض، علی وغیرہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے اور ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرکاری پانی چوری کرنیوالے زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا بتایا گیاہے کہ ماڑی میں نذیر، اعجاز، خاور، رمضان وغیرہ نو کس افراد جو کہ سرکاری پانی سے اپنی زمین کو سیراب کررہے تھے کہ ایس ڈی او کینال آفیسر سرگودھا نے موقع پر چھاپہ مار کر انہیں رنگ ہاتھوں پکڑ لیا اور انکے خلاف تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) دو اوباش نوجوانوں نے جواں سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ چک2شمالی کے رہائشی محمد شہزاد کی بیٹی آسیہ بی بی کو سرفراز، تفضل نے گھر میں اکیلی پا کر زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لئے گئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) مضر  صحت گوشت فروخت کرنیوالا دکاندار کو گرفتار کرلیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ جھاوریاں میں مضر صحت اور خراب گوشت فروخت کرنیوالا دکاندار طارق محمود جو کہ اپنی دکان پر خراب گوشت سیل کررہا تھا کہ تھانہ جھاوریاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر دکاندار طارق محمود کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) بیوہ کے رقبے کو جعلی اسٹام تیار کرکے قبضہ کرنیوالے خاتون سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ کوٹمومن کی رہائشی مقدس رانی جو کہ بیوہ ہی، اس کے رقبے کے جعلی اسٹام بنا کر اس کے مال مویشی اور گھر یلو سامان پر قبضہ کرنیوالے لیاقت، ریاست اور اقبال بیگم وغیرہ کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی۔ اسی طرح بھلوال کے رہائشی محمد افضل کو اعجاز نامی شخص جو کہ اپنے کو حصہ دار ظاہر کرتا ہے جعلی اسٹام تیار کرکے وراثت اپنے نام لگوانا چاہتا تھا تو پولیس تھانہ سٹی بھلوال نے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ہی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی کال پر تمام محکموں کے کلرکوں اور گریڈ 1تا 16چھوٹے سرکاری ملازمین نے بھی مکمل ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔  جس سے مرکزی چیئرمین ایپکاء سید محمود الحسن، صوبائی صدر ظفر علی خان، محمد اشفاق، ملک محمود، محمد ذاکر، رانا امتیاز علی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کریگی تو ہم 22فروری کو اپنے بچوں سمیت احتجاج میں شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی سفارشات کو سروخانے میں ڈال دیا اور مہنگائی کا ایک طوفان برپا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین تنگدستی کے عالم میں انتہائی عزیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکومت ملک بھر کے لاکھوں کلرکوں کو دلفریب نعروں سے بہلا رہی ہے لیکن یہ حکمرانوں کی بھول ہے کہ ہم آئندہ اس جماعتوں کو ووٹ دینگی۔ جس نے اپنے منشور میں ہمارے مطالبات شامل کیئی۔ موجودہ پارلیمنٹ نظام غریب کش اس لئی2لاکھ کلرکوں کو تعداد کے لحاظ سے اسمبلی میں نمائندگی دی جائی۔ بعد ازیں ریلی نکالا گیا شرکاء نے جلوس کے دوران گلے میں روٹیاں ڈال کر سیہ گوبھی کی اور مر گئے ہائے ہائے کے کھا گئے لوٹے ہائے ہائے لٹ کے کھا گئے پاکستان اس ملک کے سیاستدانوں کے نعرے لگائی۔ ریلی توپ چوک میں اختتام پذیر ہوگئی۔ 
Uسرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا ڈیف گونگی بہری خواتین سرگودھا نے گزشتہ روز محفل میلاد کا انعقاد کیا ڈیف خواتین نے ٹریننگ سنٹر میں منعقد  ہوا محفل میلاد کی صدارت ڈیف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج چوہدری اشفاق احمد گجر نے کی جبکہ اس محفل کی مہمان خصوصی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ایم پی اے اور ملک اسلم نوید تھی۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے خواتین کو ڈیف کے مسائل حل کیلئے سرکاری دفاتر کا بھی وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ ہر اتوار کے دن کھانے کیلئے اپنی طرف سے خصوصی انتظام کرونگا۔ آخر میں ملک اسلم نوید نے اپنی طرف سے فلاح وبہبود کیلئی0ہزار روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔ 
`سرگودھا(بیورورپورٹ) منہاج القرآن ماڈل سکول 49ٹیل سرگودھا میں سالانہ محفل میلاد النبی ؐ برائے خواتین بسلسلہ قائد ڈے 18فروری بروز ہفتہ صبح 9بجے منعقد ہوگی ۔جس کی صدارت محترمہ مسز اسد علی خان ٹوانہ کریں گی جبکہ خصوصی خطاب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا مس قمر ندیم صاحبہ کرینگی محفل میلاد میں منہاج القرآن ماڈل سکول کی طالبات حضور نبی کریم حضرت محمد ؐ کی مفصل زندگی پر روشنی ڈالیں گی ۔رہنما تحریک منہاج القرآن چوہدری سلطان احمد نے کہا ہے کہ محفل میلاد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اورمحفل میلاد کے اختتام پر لنگر کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment