سرگودہا ( )ڈی سی او سرگودہا عظمت محمودنے کہاہے کہ ولادت مصطفی ؐکی خوشی ہر مسلمان مناتاہے جو ہمارے ایمان کاحصہ ہی۔ نبی پاکؐکی ذات تمام مسلمانوں کیلئے باعث رحمت ہے اس میں کسی کو اختلاف نہیں ۔ اس مبارک دن کے موقع پر اختلافات کی قطعی گنجائش نہیں ۔ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ۔ ضلع بھر میں میلاد مصطفی عقیدت واحترام سے منایا جائیگا۔ اس ضمن میں انتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے ہیں ۔ کسی بھی فرقہ یا تنظیم کو تفرقہ پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قابل اعتراض بینرز ' تقاریر اور اشارہ کنایہ کے ذریعے کسی کی دل آزاری کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی ایم پی او 16 کے تحت گرفتاری ' زبان بندی او رضلع بندی سے اجتناب نہیں کیا جائے گا ۔ انتظامیہ کی سب سے پہلی ترجیح امن وامان کا قیام ہے ۔ اس میں رخنہ ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔ وہ آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں عید میلاد النبی ؐ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن سرفراز خان ورک ' ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے بینش فاطمہ ' ٹی ایم اوز ' تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈی سی اونے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اتحادویکجہتی کی فضا کو فروغ دے کر ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دین فطرت او رسلامتی کا دین ہے ملک دشمن طاقتیں ملک میں انتشار اور فرقہ واریت پیدا کرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں ایسی نازک صورتحال میں مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر آپس میں اتحاد اتفاق ' یکجہتی اور صبر وتحمل کی فضا کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ عید میلاد النبی ؐکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔انہوں نے جلوس کے منتظمین کو ایک مقام پر اکھٹا ہو کر منظم انداز میں جلوس کو لیکر چلنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ سیکورٹی کے انتظامات کویقینی بنایاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کے ساتھ پولیس فورس کے علاوہ ڈاکٹرز او رمحکمہ صحت کا عملہ اور ایمبولینس وغیرہ ہمہ وقت رہے گی تاکہ خدانخواستہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر قابو پانے میں مسائل پیش نہ آئیں ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم ایز اور ٹریفک پولیس کو جلوس کے راستوں میں صفائی او رٹریفک کے فول پروف انتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ جلوس کے شرکاء کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے بتایاکہ جلوس کے ساتھ سیکورٹی کے پیش نظر 1350 پولیس افسران او راہلکاران فرائض انجام دیںگے ۔ اجلاس میں علمائے کرام نے عید میلاد النبی ؐ پر امن منانے کے سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ یہ دن تمام مسلمانوں کیلئے باعث رحمت اور متبرک ہے ۔ ہر مسلک اپنے اپنے انداز میں نبی پاک ؐ کی آمد کی خوشی مناتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نبی پاک کی تعلیمات پر مکمل عمل کیلئے کوششیں کی جائیں ۔ آپ ؐ کی آمد سب مسلمانوںکے ایمان کاحصہ ہے اورکسی مسلمان کا دل آپ ؐ کی محبت سے خالی نہیں ہوسکتا ۔ مقررین نے کہاکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش ہے ۔ مذہبی ماحول خوشگوار او رپر امن ہے ۔ علمائے کرام کے درمیان مذہبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے او رتمام مسالک ایک د وسرے کا احترام او رعزت کرتے ہیں جبکہ بعض معمولی نوعیت کے اختلافات کو باہمی مشاورت او راعتماد کی فضا میں آپس میں حل کرلیاجاتا ہے ۔ اجلا س سے ایس پی انوسٹی گیشن سرفراز ورک ' میاں عبدالجبار ' قاری وقار عثمانی ' خالد اقبال مسرت ' محمد عمر فاروقی ' قاری احمد علی ندیم ' علامہ سبطین نقوی ' قاری عبدالوحید ' مولانا عبداللہ سعید ہاشمی ' مولانا جاوید قادری ' مولانا اکرم عابد ' مولانا اکرم طوفانی ' صدر پریس کلب ملک محمد اشرف ندیم او رریاست علی فیروزی نے خطاب کیا او رامن وامان کے سلسلہ میں انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا او رآپس میں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ۔
سرگودہا ( )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا خالد محمودملک نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا اور شاہ پو رکے دورہ کے دوران ملاقاتی شیڈز کا معائنہ کیا جہاں انہیں کسی نے کوئی شکایت پیش نہیں کی ۔جیل کے دورہ کے دوران انہیں زیر سماعت معمولی نوعیت کے مقدمات کے علاوہ کم سن اور خواتین حوالاتیوں کی فہرست پیش کی گئیں جو انہوں نے علاقہ مجسٹریٹس کو ا یک ہفتہ کے اندر اندر نمٹانے کیلئے بھجوادیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے کم سن قیدیوں کے شیڈ' کچن اور کھانے کے مینیو کے علاوہ سیکورٹی اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور تمام معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو یہ صورتحال پورا مہینہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کو ہدایت کی کہ جیل کے اندر نمایاں مقامات پر بورڈ تحریر کر کے لگوائے جائیں کہ اگر کوئی قیدی قرآن سیکھے اور اپنی اصلاح کو یقینی بنائے تو اس کی سزا میں تخفیف کی جائے گی۔
سرگودہا( ) پٹرولنگ پولیس پورے سرگودھا ریجن میں عوام الناس کو ٹریفک قوانین اور ڈینگی وائرس سے بچائو کی آگاہی مہم میں سال 2012میں پہلے سے موئثر انداز میں چاروں اضلاع میں روڈ کیمپس ، ورک شاپس اور سیمینار منعقد کرے گی۔ ایس پی پٹرولنگ نے اپنے تمام آفیسرز کی میٹنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلہ میں پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے نئے انچارج SIخرم توفیق کو جو حال ہی میں اپرکلاس کورس میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن پر آئے ہیں کو موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کے امیج کو عوام الناس میں مثالی بنانے اور عوام الناس میں آگہی اور شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔نیز اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے عوام کے دلوں میں پولیس دوست ہونے کا مظاہرہ کریں۔ توجہ ، تحفظ اور پیار کے نعرہ کو عملی شکل دینے کے لیے عوام الناس سے اخلاق سے پیش آئیں اور نہیں احساس دلائیں کہ پنجاب ہائی وے پٹرول انکی خدمت اور حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے ۔ میٹنگ کے آخر میں ایس پی پٹرولنگ نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ سطح پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔
سرگودھا ( ) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے صدر مظہر احمد ملک نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے اکابر کو فراموش نہیں کرتیں ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے غلامی کی زنجیر یں کاٹ کر انگریزوں ، ہندوٶں اور سکھوں کی منفی سوچ کا خاتمہ کر کے ہمیں آزادی کی نعمت سے مالا مال کیا ۔ محسن پاکستان نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم کی سالگرہ اورتحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد طفیل گوئندی کی خدمات کے اعتراف میںمنعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، پر وفیسر اسد علی ، غلام عائشہ ، فریال شاہد ، خالد اقبال مسرت ، عامر خان ، قندیل منیر گل ، حافظ ضیغم عباس ، میاں ایم ڈی شاد ایڈووکیٹ ، رانا شوکت علی ، شمشاد حسین شاہد ، علی حسنین قادری ، محمد علی تبسم ، مرزا رفیق احمد ایڈووکیٹ ، عتیق الرحمان ، غلام عباس گوئندی ، حافظ محمد عدنان اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا۔ مظہر احمد ملک نے مزید کہا کہ قومیں نظریات سے پہچان جاتی ہیں ۔ زندگی کا کوئی نہ کوئی نصب العین ہونا چاہیی۔ قائد اعظم کے سامنے تعمیر وطن کے جو تقاضے تھے ان کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پاکستان کی تعمیر کے لیے مثبت سوچ،امید اور جدوجہد کی ضرورت ہی۔دیگر مقررین نے کہا کہ وطن سے محبت کرنے والے ہی مراد پاتے ہیں۔ وطن سے وفا ہماری شناخت ہے ۔ زندگی عمل سے عبارت ہے اور قائد اعظم عمل کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ مفتی محمد طفیل گوئندی سچے عاشق رسول ؐ، اہل بیعت کے عقیدت مند ، اقبال کے شیدائی اور پاکستان کے فدائی تھے ۔اتحاد بین المسلمین کے داعی ، قومی زبان اردو کے مبلغ ، وہ کہا کرتے تھے کہ پاکستان کے بغیر زندگی گزارنا میرے لیے ناممکن ہے ۔ ان کی خدمات کوفراموش نہیں کیاجا سکتا ہی۔ محمدعلی تبسم نے دیگر مہمانان گرامی کے ساتھ سالگرہ کاکیک کاٹا ۔خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔
سرگودہا( )ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت سرگودہا عظمت محمود نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہو رکے زیر اہتمام شروع ہونے والے امتحان ایم اے ایم ایس سی پارٹ ون کے امتحانی سنٹر انبالہ مسلم کالج کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت غیر متعلقہ افرادکے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ امیدوار کو بھی امتحان میں مدد دینے والی کوئی چیز ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو کر سات یوم تک موثر رہے گا
سرگودہا( )فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک سائوتھ ایشیاء پاکستان نے پنجاب میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن مہم کاآغازسرگودہاسے کردیا۔پچاس ہزارسے زائد پوسٹ کارڈزپرپیغامات لکھ کرحکومت اورسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو پہنچائے گئی۔تفصیلات کے مطابق فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک سائوتھ ایشیاء پاکستان نے الفلاح ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کرسرگودہاسے صاف پانی کی فراہمی کی مہم شروع کی ۔اس موقع پرفینساکے ملک نذیر وٹواور الفلاح ہیلتھ آرگنایزیشن کے ملک احسان اللہ محسن نے کہا کہ سرگودہاکی اسی فیصدسے زائد آبادی گندا،گٹروں ملااور مضرصحت پانی پینے پر مجبورہے لیکن کوئی اس سنگین مسئلہ کی طرف توجہ دینے کو تیارنہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں صاف پانی کی فراہمی کوپاکستان کے شہریوں کا بنیادی اور آئینی حق تسلیم کرتے ہوئے ممکن بنایاجائے اور اس سلسلہ میں مہم کا باقاعدہ آغازسرگودہاسے کردیاہے ۔اس موقع پر پچاس ہزارسے زائد پوسٹ کارڈزپرپیغامات لکھ کراعلی حکام کو پوسٹ کئے گئی۔

No comments:
Post a Comment