Monday, February 27, 2012

sargodha news and pic

سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں نیشنل انڈسٹریل پارک جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر اور فرنیچر ٹریننگ سنٹر کے ساتھ ساتھ سنگ تراشی کا سنٹر قائم کرنے کیلئے وزارت پیداوار کی جانب سے دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیاہی۔ پہلے مرحلہ میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے نیشنل انڈسٹریل پارک کو سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجروں کی معاونت سے مکمل کیا جائیگا۔ جس کیلئے وزارت پیداوار نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے اپنی رہائشگاہ پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجروں کے مشترکہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جیمز اینڈ جیولری اور سرامکس بھائی عبدالرحمن ڈائریکٹر پی آئی ڈی سی، طارق طور، افتخار سندھو، زاہد سعید سے کہا کہ وہ سرگودھا میں نیشنل انڈسٹریل پارک کے ساتھ ساتھ جیمز اینڈ جیولری اور فرنیچر ٹریننگ سنٹر کے قیام کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔ تاکہ سرگودھا کے عوام کو یہ سہولتیں میسر آسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کچھ مجھ سے ہوسکا میں کرونگا۔ چوہدری انور علی چیمہ نے کہا کہ نیشنل انڈسٹریل پارک ایک ایسا منصوبہ ہے جس میں چھوٹے سے چھوٹا کاروباری شخص بھی اپنی سرمایہ کاری کرسکے گا اور حکومت اس کیلئے بھر پور معاونت کررہی ہی۔ اسی طرح جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر اور فرنیچر ٹریننگ سنٹر سے نوجوان طبقہ کو کاروبار اور ٹریننگ کی سہولتیں حاصل ہوگئی۔ اس موقع پر سرگودھا چیمبر آف کامرس کے صدر مظہر احمد ملک نے کہا کہ ہم نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گئے اور ہماری کوشش ہے کہ آپ کے دور وزارت میں اس انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں آجائی۔ چوہدری انور علی چیمہ نے بھائی عبدالرحمن، طارق طور، زاہد سعید اور دیگر ڈائریکٹرز کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں آنے کے بعد پیٹرول پمپس مالکان نے تیل کی سپلائی معطل کردی اور اکثر پیٹرول پمپس مالکان نے سٹاک ختم ہی۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پمپ بند ہیں، مشینری خراب ہے وغیرہ وغیرہ کے بورڈز آویزاں کردیئے ہیں۔ جبکہ آنیوالی سپلائی کی وصولی کی جارہی ہی، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اس قسم کا اقدام کرنیوالے پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات بآسانی دستیاب ہو شہریوں نے حکومت کی جانب سے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہی۔ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافی، بجلی، گیس کی بندش کے سوا کچھ نہیں ملا۔ آئندہ انتخابات میں عوام کو سوچ سمجھ کر اپنے امیدواروں کا چنائو کری۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں ڈینگی سے بچائو کیلئے انتظامیہ نے فوری طور پر سپرے وغیرہ کرنے کے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں اس ضمن میں ضلع بھر کی ٹی ایم اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے فوری طور پر سپرے وغیرہ کریں۔ تاکہ اس بیماری سے بچا جاسکی۔ خصوصاً پرانے ٹائروں کو فوری طور پر آبادیوں سے دور لے جایا۔ تاکہ اس بیماری سے بچا جاسکی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ماہر امراض ناک، کان، گلہ ڈاکٹر خلیل رانا نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث گلے کی بیماریاں زیادہ ہونے کا خطرہ ہی، لہذا لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس ضمن میں احتیاط برتیں۔ تاکہ کسی قسم کی بیماری سے بچا جاسکی۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث سانس کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہی، اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط کریں۔ ڈاکٹر خلیل رانا نے بتایا کہ نزلہ، زکام اور کھانسی اس موسم میں زیادہ ہوتی اس جتنا احتیاط کرکے بچا جاسکے بچنا چاہئی۔ اسی طرح ڈینگی کی وباء ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ڈینگی سے بچائو کیلئے گھروں میں پانی وغیرہ ڈھانپ کر رکھیں اور سپرے ضرور کروائیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پولٹری فارمرز ایجوکیشن سیمینار کل مورخہ9فروری بروز بدھ مقامی ہوٹل میں دن بارہ بجے منعقد ہوگا سیمینار سے آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر حسن سروش اکرم اور پروڈیکشن منیجر ڈاکٹر نثار اکبر گل خصوصی خطاب کرینگے یہ بات رضوی چیکس کے سیلز منیجر محمدشفیق نے بتائی انہوں نے بتایا کہ رضوی پولٹری سرگودھا کی جانب سے اس سیمینار کا مقصد مرغیوں میں پائی جانیوالی بیماریوں سے پولٹری کا کاروبار کرنیوالے افراد کو آگاہی دینا ہی
سرگودھا(بیورورپورٹ) چوری، ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری کا موٹرسائیکل اور مال مویشی چوری کرلیئے گئی۔ بتایا گیاہے کہ بلاک1کے رہائشی سبحان کا موٹرسائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئی۔ اسی طرح ڈکیتی کی ایک واردات بھیرہ میں ہوئی۔جس میں فلکشیر کے ڈیرہ سے نامعلوم
مسلح ڈاکوئوں گن پوائنٹ پر اس کے نوکروںکو باندھ کر ایک لاکھ روپے مالیت کی بکریاں کھول کر لے گئے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پولیس نے ضلع سے سات افراد کو گرفتار کرکے چرس490گرام، ہیروئن228گرام، شراب0بوتل اور اشتہاری سے پسٹل تیس بور، تین گولیاں برآمد کرلی ہی۔ بتایا گیاہے کہ تھانہ اربن ایریا پولیس نے گلوالہ سے مسلم ٹائون کے ارشد محمود ارشد کو گرفتار کرکے چرس50گرام، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے اقدام قتل کے مقد مہ میں مطلوب اشتہاری سجاد کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، تین گولیاں، تھانہ میلہ پولیس نے بچہ کلاں سے محمد عارف، سلامت حسین شاہ کو گرفتار کرکے چرس040گرام، برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ صدر پولیس سیدوال سے جامہ تلاشی کے بعد محمدحسن، خالد کو گرفتار کرکے ہیروئن003گرام برآمد کرلی جبکہ تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد سرور کو گرفتار کرکے ہیروئن50گرام۔ تھانہ اربن ایریا پولیس نے ٹی این چوک سے محمدیاسین کو گرفتار کرکے شراب0بوتل برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) لین دین پر شہری نے تین لاکھ روپے ہتھیا لیئی۔ بتایا گیاہے کہ پیر محمد کالونی کے جہائزیب خان نے کلب روڈ کے محمد عنصر کو کاروباری لین دین پر تین لاکھ روپے دیئے ہوئے تھی، جس کے عوض محمد عنصر نے جہانزیب خان کو تین لاکھ روپے مالیت کا چیک دے کر رقم خرد برد کرلی۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) آٹھ افراد نے تین خواتین کو زبردستی اغواء کرلیا۔ بتایا گیاہے کہ چک33شمالی کے غلام رسول کی ہمشیراں عشرت بی بی کو ظفر نامی شخص نے زبردستی زنا کیلئے اغواء کرلیا۔ چک6شمالی بھلوال کے رہائشی مدثر اقبال کی بیوی نصرین بی بی اور پھوپھو پروین بی بی کو ربنواز، محمداکرم وغیرہ نے زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی محکمہ انہار کی ورکشاپ بھلوال کے خالد محمود کی بیٹی سعدیہ خالد کو عمران، نواز، محمد صدیق، نسیم وغیرہ نے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گی۔ یاد رہے کہ سعدیہ خالد گھر میں اکیلی تھی کہ اسی اثناء میں چار کس افراد گھر میں داخل ہوئے اور اسے زنا کیلئے اٹھا کر لے گئی۔ تھانہ بھلوال پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) چھ افراد پسٹل کے بٹ مار کر نوجوان کو لہولہان کردیا۔ بتایا گیاہے کہ شاہین آباد روڈ پر8پل کے قریب تیزرفتار کار سوار نصر نامی شخص نے موڑ کاٹنے کی کوشش کی تو سامنے سے آنیوالا سائیکل سوار ساجد ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ جس پر نصر اور اس کے ہمراہ طفیل، شکیل وغیرہ نے ساجد کو مار مار کر لہولہان کردیا جس کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے طبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ساجد کے ورثاء نے گاڑی میں موجود نصر وغیرہ کو معاف کردیا اور کہا کہ ہم اتنے طاقتور نہیں کہ آپ سے مقابلہ کرسکیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن شہریان رجسٹرڈ سرگودھا کے صدر چوہدری عبدالحمید فرحت، منصور اسد پنوں چیئرمین مجلس عاملہ مہر امانت علی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری سینئر نائب صدر عبدالقدیر خان، گلزار راجپوت، ملک احمد حیات نے اپنے مشترکہ بیان میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ ایک طرف بے روزگاری نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے اپنے مشترکہ بیان میںحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ فی الفور ختم کی جائی۔ اگر حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہ دلائی اور آئندہ الیکشن میں عوام ان پارٹیوں کا اپنے ووٹ کے ذریعے احتساب کریں۔

سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران گرلز کالج روڈ بلاک,16 کے صدر چوہدری محمدخالد نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے الیکشن کیلئے بنائی گئی الیکشن کمیٹی کے صدر میاں محمد ارشاد، جنرل سیکرٹری خواجہ یاسر قیوم اور ممبران نے جس طرح بوگس انجمنوں کوفارغ کیا وہ قابل تحسین ہی، اب اصل تاجروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے فرضی تنظیمیں بنا کر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا میں خود کو رجسٹرڈ کروایا جبکہ ان کا عملی طور پر کوئی وجود نہیں تھا، اس پر الیکشن کمیٹی بجاء طور پر مبارکباد کی مستحق ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کی جانب سے حلقہ این ای6سرگودھا سے انتخاب لڑنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ورکروں قاضی محمد حنیف، شاہد محمود، محمد عارف اور محمد اسلم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر حمزہ شہباز شریف نے سرگودھا شہر سے الیکشن لڑا تو سرگودھا کی حالت مزید بہتر ہوجائے گی اور ہمارا پر زور مطالبہ ہی، کہ وہ سرگودھا سے الیکشن لڑیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گزشتہ روز امن میلہ کے نام پر لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور لیئے گئی۔ میلہ میں جن فنکاروں کے نام لکھے گئے تھے ان میں سے کوئی بھی فنکار میلہ میں نہ آیا جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور میلہ میں شریک مقامی فرینڈز میوزیکل گروپ کے لوگوں پر حملہ کردیا اور انکا سامان وغیرہ لوٹ لیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوگوں سے فنکاروں کی جان چھڑائی۔ فرینڈ میوزیکل گروپ کے عاصم لدھیانوی نے بتایا کہ ہمیں بھی یہ کہہ کر میلہ میں بلوایا گیا تھا کہ میلہ میں حمیرا ارشد اور افتخارٹھاکر آرہے ہیں، لوگوں نے بڑی تعداد میں ٹکٹیں وغیرہ خریدیں مگر وہاں پر دونوں فنکار نہ آئے جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ہم پر حملہ کردیا اور ہمارا قیمتی سامان لے اڑی۔ اگر پولیس نے بروقت کارروائی نہ کرتی تو ہمیں جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔ فنکاروں نے ڈی سی او سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس امن میلہ کے نام پر لوٹ مار کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کریں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سینیٹر سجاد بخاری، یوسف سندھو، ملک عزیز الحق، ارشد محمود ارشی اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ہر شخص کو اپنا گھر دیکھنے کی توفیق عطاء فرمائی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات8مارچ کو ہونگے جس کیلئے ووٹرز کی لسٹ جاری کردی گئی ہی۔ خواجہ احمد حنیف اور میاں عبدالجبار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہی۔ دونوں گروپوں کی جانب سے ووٹروں کو کھانا کھلانے شروع کردیئے گئے ہیں۔ انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر سی این جی اسٹیشن بند کرکے یہ گیس گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کریں۔ کیونکہ جو لوگ لاکھوں روپے کی گاڑی خرید سکتے ہیں، وہ سی این جی کی جگہ پیٹرول بھی استعمال کرسکتے ہیں اس لئے ملک بھر میں سی این جی پمپس بند کرکے یہ گیس گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کریں تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کی اقلیتی ونگ کے رہنماء رزاق مسیح بھٹی نے کہا ہے کہ کامران مائیکل کی بطور سینیٹر کامیابی پوری مسیح برادری کی کامیابی ہی، ہمیں امید ہے کہ وہ سینیٹر میں اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گئے اور ہر مسئلہ کو ایوان بالا میں اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف نے کامران مائیکل جیسے شخص کو سینیٹر بنا کر ہمارے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں

No comments:

Post a Comment