سرگودہا( )سرگودہا مارٹ (ماڈل بازار یونیورسٹی روڈ ) میں بارہ سے 24 مارچ تک شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ماڈل بازار کی تکمیل رواں ماہ میں مکمل ہوجائیگی ۔ شاپنگ فیسٹیول سے مقامی مصنوعات اور دستکاری کو متعارف کرانے میں مددملے گی ۔ ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے شاپنگ فیسٹیول میں رکھی گئی منصوعات کی کوالٹی اور صفائی ستھرائی او ردلکشی پیدا کرنے کے سلسلہ میں متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔ اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس مظہر احمد ملک ' محمد عرفان بٹ ' میاں طارق یعقوب ' اسسٹنٹ کمشنرسرگودہا طارق خان نیازی او رجنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالرٶف کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او نے محکمہ بلڈنگز کو ماڈل بازار کی چار دیواری او رخار دار تار لگوانے ' لائٹنگ کے بہترین انتظامات ' پلے ایریا بنانے اور گراسی پلاٹ کے ذریعے خوبصورتی پیدا کرنے کی ہدایت کی ۔ اسی طرح ماڈل بازار کے سامنے رننگ سکرین لگانے کی بھی ضرورت پر زوردیاگیا ۔ ڈی سی او نے سرگودہا مارٹ ماڈل بازار میں آنے والوں کیلئے کار پارکنگ کیلئے انتظامات کی بھی ہدایت کی ۔ ڈی سی او نے کہاکہ بارہ مارچ سے 24 مارچ تک شاپنگ فیسٹیول کے بعد اسی مقام پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے تعاون سے 27 مارچ سے 31 مارچ تک پانچ روزہ بک فیئر کاانعقاد کیا جائے گا جس کیلئے ڈی سی او نے ڈی او سی میڈم سفینہ صدیق کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے ۔ ڈی سی او نے سرگودہا مارٹ میں سیکورٹی خطرات کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے او رسیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کیلئے بھی انتظامات کی ہدایت کی ۔ ڈی سی او نے سرگودہا مارٹ (ماڈل بازار ) کی تشہیر کیلئے دو سو بینرز ' ایک سو پول بینرز او ربڑے بڑے پینا فلیکس تیار کرنے کی بھی ہدایت کی جو شہر کے مختلف نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائینگے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ شاپنگ فیسٹیول او رسرگودہا مارٹ صارفین کو خوبصورت ماحول فراہم کرے گا جہاں انہیں خریدوفروخت کی مثالی سہولتیں حاصل ہو ںگی ۔ ڈی سی او نے تاجر برادری پر زور دیاکہ وہ سرگودہا مارٹ کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔
سرگودھا ( )بورڈ آف انٹر میڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے انٹر میڈیٹ و علوم السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات 2012کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ 5مئی 2012کوشروع ہونے والے انٹر میڈیٹ و علوم السنہ شرقیہ کے امتحانات کے لیے بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 7فروری سے دو مارچ012تک، دوگنا فیس کے ساتھ 3مارچ سے بارہ مارچ تک اور تین گنا فیس کی آخری تاریخ 13مارچ سے 22 مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ تین گنا فیس شیڈول کی تاریخ کے اختتام کے بعد 500روپے یومیہ جرمانہ و زائد فیس کے ذریعے بھی داخلہ فارم جمع کروانے کی سہولت رکھی گئی ہے ۔آرٹس بغیر پریکٹیکل پارٹ ون ریگولر فیس 650اور پرائیوٹ 700روپے ، پارٹ ٹو ریگولر 650پرائیوٹ 700کمپوزٹ ریگولر 1300روپے پرائیوٹ 1400روپے ، سائنس گروپ پارٹ ون اور پارٹ ٹو ریگولر 700روپے اور پرائیو ٹ 800روپے جبکہ کمپوزٹ ریگولر 1400روپے جبکہ پرائیوٹ 1600روپے مقرر کی ہی۔بور ڈ ہذانے نجی حیثیت سے امتحان میں شمولیت کے لیے فارم کی تصدیق و رہنمائی کیلئے چاروں اضلاع اور تحصیلوں میں سہولیاتی مراکز بھی قائم کئے ہیں ۔ بورڑ کو داخلہ فارم براہ راست ارسال کرنے کی صورت میں داخلہ فارم نامکمل تصور ہو گا ۔ سہولیاتی مراکز امیدوار کا داخلہ فارم بذریعہ onlineبورڈکو ارسال کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔ ضلع سرگودھا میں سہولیاتی مراکز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک نمبر 23/Aسرگودھا ،گورنمنٹ برائے کالج کوٹمو من سرگودھا ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین فروکہ سرگودھا ، گورنمنٹ ڈگری کالج بھاگٹانوالہ سرگودھا ،گورنمنٹ گرلز ھائی سکول بھلوال ، گورنمنٹ کالج بھلوال، گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ ، گورنمنٹ گرلز ھائیر سیکنڈری سکول بھیرہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹمومن ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگٹانوالہ ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین سائیوال،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سائیوال ، سپرئیر کالج آف کامرس سرگودھا ، پنجاب کالج برائے خواتین سرگودھا، بورڈ کیمپس، پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سرگودھا، سپرئیر کالج برائے خواتین سرگودھا ، گورنمنٹ انبالہ مسلم کالجسرگودھا، گورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سرگودھا، گورنمنٹ کالج شاہ پور صدر،گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہ پور صدر ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ سلانوالی ، گورنمنٹ کالج فروکہ ،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سلانوالی ۔ضلع بھکر میں گورنمنٹ ڈگری کالج دریا خان ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھکر ، گورنمنٹ کالج بھکر ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلورکوٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مانکیرہ ، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دریا خان۔ضلع خوشاب میں گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین ، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج نور پور تھل ، گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ ، گورنمنٹ کالج جوہر آباد ، فوجی فونڈیشن ماڈل سکول گرلز نوشہرہ ، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہر آباد ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول قائد آباد ، گورنمنٹ ڈگری کالج قائد آبا د۔ ضلع میانوالی میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز عیسی خیل ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین میانوالی ، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین لیاقت آباد ، گورنمنٹ کالج بوائز لیاقت آباد ، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین عیسی خیل ، گورنمنٹ ہائی سکول کالا باغ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پپلاںقائم کئے گئے ہیں۔
سرگودہا ( ) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سرگودہا کے زیر صدار ت جشن بہاراں ضلع سرگودہا کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ای ڈی او زراعت ' ای ڈی او سی ڈی ' ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع اور ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 20 مارچ سے 23مارچ تک کینال ریسٹ ہاٶس سرگودہا میں پھولوں کی نمائش کا اہتما م ہوگا ۔ تمام سرکاری ' غیر سرکاری ادارے او رپرائیویٹ نرسری مالکان فلاور شو لگائیں گے جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں کو تعریفی اسناد ' ٹرافی اور نقد انعامات بھی دیئے جائینگے ۔
سرگودھا ( ) ایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر شاہ نے شجرکار ی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان سرگودہا پر اپنے دست مبارک سے پودے لگائے او راس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کے سد باب کیلئے اور سرگودہاکے ہائی ویز کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے تمام پٹرولنگ پوسٹس ہائے کو واضح احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاکہ عوام او رپولیس کے درمیان حائل خلیج کو کم کرنے کیلئے اس قسم کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔
سرگودہا ( )ای ڈی او ہیلتھ سرگودہا ڈاکٹر حبیب احمد خان نے صحت مند زندگی ' ذہین او رچاق وچوبند معاشرے اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ آیوڈین ملا نمک ہی استعمال کرنے کی ضرورت پر زو ر دیا ۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں سینٹری انسپکٹر کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے بطو رمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں محکمہ صحت کے افسران نے ضلع بھر کے کارکنان صحت سینٹری انسپکٹرز کو آیوڈین ملا نمک کے استعمال کی افادیت کے بارے میں بتایااور ان کو اس بات کیلئے پابند کیاگیاکہ عوام کی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے وہ خود بھی آیوڈین ملا نمیک استعمال کریں او رعوام کو بھی یہی نمک استعمال کرنے کاشعور بیدار کریں ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر انیس ' ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حبیب احمد خان ' ڈی او ایچ ڈاکٹر شریف احمد او رڈسٹرکٹ فوکل پرسن سالٹ آیوڈائزیشن پروگرام او رہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایجوکیشن آفیسر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیوڈین کی کمی کی وجہ سے دماغی کمزوری ' حاملہ عورتوں کے حمل کاگرنا ' بچوں میں دماغی وذہنی کمزوری ' بونا پن ' توانائی کی کمی ' مردہ بچے کی پیدائش او رعورتوں میں بچے بیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہو جاتی ہے ۔

No comments:
Post a Comment