Thursday, February 23, 2012

sargodha news and pic

سرگودھا(بیورورپورٹ) ون ویلنگ کی وجہ سے اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہی۔ جبکہ متعدد نوجوان اس خطرناک کھیل کی وجہ سے زندگی بھر کیلئے اپاہیج ہوچکے ہیں۔ والدین اور اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو اس خطرناک کھیل سے باز رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ٹریفک ایجوکیشن سرگودھا کے انچارج سب انسپکٹر مخدوم محمد فاروق نے مقامی سکول میں ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل کے عنوان سے بچوں اور اساتذہ کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ سے موت اور ہیڈ انجری کے سوائے کچھ حاصل نہیں ہوتا دنیا میں بڑی بڑی پچیدہ کھیلیں جن پر انعام مقرر ہیں، مگر کسی جگہ پر بھی ون ویلنگ پر شرطیں نہیں لگتی ہیں ون ویلنگ کرنے سے بیلنس ان بیلنس ہوجاتا ہی، بچے اگلا ویل اٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اکثر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں، اس سے آگاہی کیلئے ایس پی ٹریفک محترمہ صدف فاطمہ کی ہدایت پر ایجوکیشن مہم کا آغاز کیا گیاہی۔ ایجوکیشن ٹریفک کی ٹیمیں مختلف تعلیمی اداروں میں ون ویلنگ کے بارے میں لیکچر دے رہی ہیں۔ مخدوم فاروق نے اس موقع پر سکول کے بچوں سے عہد لیا کہ وہ نہ خود ون ویلنگ کرینگے نہ اپنے دوستوں کو ون ویلنگ کرنے دینگی۔ اس سے باز رہ کر ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) اقدام قتل، لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کو زخمی کردیا گیاہی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ پور سٹی پولیس کے غلام مصطفی کو مقدمہ بازی پر محمد نعیم، محمد اسلم نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی۔ فاروکہ کے محمد جاوید کو معمولی سی تلخ کلامی پر ممتاز، ثمر نے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو زدوکوب کیا۔ چک07جنوبی کے افتخار احمد کو معمولی سی تلخ کلامی پر یاسر، عامر، بابروغیرہ نے فصل تباہ کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دی اور فرار ہوگئی۔ نصیر پور کلاں کے سکندر حیات کو گزشتہ روز لڑائی کا بدلہ لینے پر محمد اسلم، طارق، وارث وغیرہ نے ڈنڈوں کے وار کرکے مضروب کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹس درج کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر متعدد خطرناک اشتہاریوں سمیت مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے تھانہ کینٹ پولیس نے میلہ منڈی چوک سے ایکسائز انسپکٹر کی نشاندہی پر شاہد محمود کو گرفتار کرکے ہیروئن15گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے چک خانہ سے ناصر وغیرہ کو گرفتار کرکے شراب0لیٹر، لہن0، تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نی3شمالی سے محمد ذیشان کو گرفتار کرکے شراببوتل، شاہ پور سٹی پولیس نے احمد پور کے محمد ارشد اور مختار شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رائفلmm اور بندوق بارہ بور برآمد کرلی۔ ترکھانوالہ پولیس نے محمد اکرم کو گرفتار کرکی030گرام چرس، میانی پولیس نے محمد یار کو گرفتار کرکے پسٹل2بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد حمید اور محمد حیات کو گرفتار کرکے پسٹل0بور، دو گولیاں، رائفلmmبرآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مہنگے داموں اشیاء خردونوش فروخت کرنیوالے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے بتایا گیاہے کہ بلاک اے سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی دکاندار افتخار احمد جو کہ دالیں مہنگے داموں فروخت کررہے تھی، کہ اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مار کر اسکے رنگ ہاتھوں پکڑلیا اوراس کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گناہ کو چھپانے یا مجبوری پر نومولود بچے کو نہر کنارے پھینک دیا۔ بتایا گیاہے کہ پھلروان میں نامعلوم عورت نامولود بچے کو جنم دے کر نہر کے کنارے پھینک گئی۔ پولیس نے اظہر حیات کی اطلاع پر بچے کو اپنی حراست میں لیا اور نامعلوم عورت کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تھانہ صدر پولیس نے گدھا گاڑی پر جواء کھیلنے والے ایک درجن کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ چک8شمالی کے قریب کاکا، محمد ندیم، بھولا، محمد اختر، بشیر احمد گیارہ کس افراد جو کہ گدھا ریڑھی پر جواء کھیل رہے تھے کہ تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے جبکہ نو افراد پولیس کو دیکھ کر ہی فرار ہوگئی۔ تھانہ صدر پولیس نے گیارہ افراد کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پانچ اوباش نوجوانوں نے دو شیزائوں کو اغواء کرلیا۔ بتایا گیاہے کہ چک الفبھلوال کی رہائشی طاہرہ بی بی کو طارق، اکبر، محمد صدیق نے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئی۔ تھانہ میلہ کی عاصمہ بی بی کو احمد، ریاض نے زنا کرنے کی کوشش پر اغواء کرکے کھیتوں میں لے گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ٹریکٹر کی ٹکر سے پیدل چلنے والی خاتون جاں بحق بتایا گیاہے کہ چکشمالی کے قریب مشرف شاہ کی بیٹی مینا بی بی گھر سے دکان پر سودا سلف خریدنے کیلئے جارہی تھی کہ ٹریکٹر نمبری841 نے اسے بری طرح سے کچل دیا، جس کی زد میں آکر مینا بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے زخمی حالت میں ہسپتال لایاگیاہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکی جس کی وجہ سے چل بسی تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے تمام افراد کو ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ کسی بھی شخص کو بغیرٹیسٹ کے لائسنس جاری نہیں کیاجائیگا۔ اس ضمن میں ایس پی ٹریفک محترمہ صدف فاطمہ نے خصوصی طور پرسختی سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بات ٹیسٹ انچارج سید ثقلین جعفر انسپکٹر ٹریفک سرگودھا نے اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز میلہ منڈی گرائونڈ میں ٹیسٹ کے دوران0 امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں روڈ ٹیسٹ کے دوران2امیدوار کامیاب ہوئے اشاروں کا ٹیسٹ لینے میں صرف4امیدوار کامیاب ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ٹیسٹ کے بغیر لائسنس حاصل نہیں کرسکے گا اس کامقصد روڈز پر انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے اکثر لوگ سفارش پر لائسنس بنوا لیتے ہیں جو حادثات کا موجب بنتے ہیں اب ایسا نہیں ہوگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستانی بینکاروں کا وفدروزہ دورہ پر انڈونیشیا، تھائی لینڈ، بنکاک کے دورہ پر روانہ ہوگیا وفد میں اظہر اقبال، نثار اختر خان، خواجہ خرم شہزاد، محمد وقاص وڑائچ، ارشد محمود، احمد معاذ شیخ، محمد طلحہ خان، عمران علی اعوان، رائمہ مرتضی شامل ہیں یہ وفد ان ممالک میں مختلف بینکوں کا دورہ کرینگا اور وہاں پر بینکاروں سے ملاقاتیں کرینگا۔ وفد کی قیادت ایم بی سی کے جی ایم اظہر اقبال کررہے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے گنجان آباد علاقہ استقلال آباد کالونی میں لاکھوں روپے کی مالیت سے بنائے گئے پلے گرائونڈ حکام کی عدم توجہی کے باعث منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن چکا ہی۔ لوگوں نے گرائونڈ میں جانور باندھنا شروع کردیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بچوں کیلئے کھیلنا مشکل ہوگیا ہی۔ جانوروں کے ساتھ ساتھ لوگوں نے وہاں پر غلاظت پھیکنا شروع کردی ہی۔ شہریوں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرائونڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لائے اور اسے کھیلوں کیلئے مختص کری۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ایڈیٹر کونسل کے ممبر بزرگ صحافی محمد اقبال آزاد نے کہا ہے کہ ایپکا ریونیو ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے نو منتخب صدر ملک محمد اشفاق سرور، جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اختر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سابقہ خدمات کو برقرار رکھتے آئندہ بھی لوگوں کے مسائل اسی طرح حل کرینگی۔
iسرگودھا(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کہا ہے کہ اس پابندی کو عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے پتنگ بازی کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان ہوا اس کی ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ اوز پر ہوگئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ایک سرکل جاری کیا گیاہی۔ جس میں کہا گیاہے کہ وہ ڈوروں اور پتنگوں کی فروخت کرنیوالے اور تیار کرنیوالے افراد کے خلاف کریک ڈائون کریں اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان نے تمام ایس ایچ اوز کو اس ضمن
میں سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی سے متعلقہ منادی کرانے کا بھی حکم دیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) فراڈ کی مختلف وارداتوں میں لوگوں کو لاکھوں روپے کی نقدی وغیرہ سے محروم کردیا گیاہی۔ تھانہ ساہیوال کے علاقہ میں فیصل، اعجاز، مسعود وغیرہ نے منیر ثقلین کو ساتھ لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ اسی طرح فیصل، مسعود، ناصر وغیرہ نے عتیق الرحمن سے اڑھائی لاکھ روپے کا گنا خرید کر رقم خردبرد کرلی۔ تھانہ ساجد شہید کے علاقہ میں محمد رفیق وغیرہ نے عبدالحمید کو اڑھائی لاکھ روپے کا جعلی چیک دے کر رقم خرد برد کرلی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) چک6شمالی میں بدکاری کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ تین گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بتایا گیاہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ چک6شمالی میں عبدالستار، منا، احسان الہی، لبنی، طاہرہ وغیرہ بدکاری میں مصروف تھے کہ مخبر نے پولیس کو اطلاع کردی تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے عمردراز سب انسپکٹر کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں سے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران فیصل آباد روڈ کے صدر کے جنرل سیکرٹری ملک شہزاد اعوان، سینئر نائب صدر عبدالرحمن، نائب صدر مہندی بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد رفیق، جوائنٹ سیکرٹری بابا یوسف نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر وضل سرگودھا کے انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہوچکا ہی۔ انتخابی فہرستوں میں فرضی ناموں کا اندراج کیا جارہا ہی۔ جس سے تاجر برادری میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انتخابات متنازعہ فہرستوں پر کروائے گئے تو تاجروں کو ایسے الیکشن قبول نہیں ہونگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران گرلز کالج روڈ بلاک اور6کے تاجروں حاجی صوفی حکیم امین اور چوہدری محمد اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انجمن تاجران گرلز کالج روڈ کے بعض دوستوں نے ہم سے تصویریں یہ کہہ کر لی کہ ہم نے یہاں پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہماری تصویریں بینرز پر لگا کر ہمیں امیدوار شو کیا گیاہی۔ ہم کسی الیکشن کا حصہ نہیں ہمارے صدر چوہدری محمد خالد ہیں جن لوگوں نے ہمارے نام بینرز پر دیئے ہیں، انہوں نے غلط کیا ہے وہ ہمارے بھائی ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ دوسری طرف انجمن تاجران گرلز کالج روڈ بلاک اور6کے تاجروں کی اکثریت نے تحریری طور پر دستخط کرکے چوہدری محمد خالد اور اس کی کابینہ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہی۔ اس ضمن میں مرکزی انجمن تاجران کی ایک ٹیم نے بھی گزشتہ روز گرلز کالج روڈ بلاکاور6کے تاجروں سے اس ضمن میں پوچھا کہ تاجروں کی اکثریت نے چوہدری محمد خالد کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ اس طرح مخالف گروپ کے الیکشن کروانے کے خواب چکنا چور ہوگئی۔ بلاکاور6کے تاجروں کی اکثریت نے کہا ہے کہ جب بھی موجودہ صدر چوہدری محمد خالد الیکشن کمیٹی تشکیل دینگے اس وقت ہی ہم الیکشن کا حصہ بنیں گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا سے کراچی چلنے والی سپر ایکسپریس کی نجکاری کی جارہی ہی۔ اس ضمن میںمارچ تک بولیاں جمع کروائی جاسکے گی۔ جبکہ نجکاری کیلئے بولی3مارچ کو شروع ہوگئی۔ یاد رہے کہ سرگودھا سے کراچی چلنے والی سپر ایکسپریس پاکستان ریلوے کی واحد ٹرین ہے جو آج تک خسارے میں نہیں گئی۔ یہ ٹرین آمدن کے لحاظ سے پاکستان ریلوے کی سب سے بہترین ٹرینوں میں شامل ہے مگر ریلوے کے افسران اس ٹرین کو بھی پرائیویٹ سیکٹر میں کرکے اس کا بیڑا غرق کرنا چاہتے ہیں، قبل ازیں سرگودھا کے لئے چلنے والی ہزارہ اور روہی ایکسپریس کو پہلے ہی پرائیویٹ کیا گیاہی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں جانے کی وجہ سے دونوں ٹرینوں کو کئی کئی گھنٹے جان بوجھ کر لیٹ کیاجاتا ہے اب یہی کچھ سپر ایکسپریس کے ساتھ ہوگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مرغیوں میں پائی جانیوالی بیماریوں سے آگاہی کیلئے رضوی چیکس کے بینرز تلے آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا سیمینار 29فروری بروز بدھ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ یہ بات سیلز منیجر محمد شفیق نے بتائی انہوں نے کہا کہ رضوی چیکس کا مقصد مرغیوں میں پائی جانیوالی بیماریوں کے بارے میں شیڈ مالکان اور پولٹری سے متعلقہ لوگوں کو آگاہی دینا ہے یہ سیمینار اپنی نوعیت کا سرگودھا میں پہلا سیمینار ہوگا۔ جس سے آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر حسن سروش اکرم، پروڈیکشن ڈاکٹر نثار اکبر گل خطاب کرینگے اور موقع پر لوگوں کے سوالوں کے جوابات دینگے تقریب میں چوہدری محمد منیر انور، منیجنگ ڈائریکٹر خصوصی طور پر شرکت کرینگے سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ملک بھر کے پولٹری سے متعلقہ افراد کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں تین افراد زندگی کی بازی ہارگئی۔ بتایا گیاہے کہ خوشاب روڈ پر طالب نامی شخص جو کہ نشئہ کا عادی تھا۔ سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑگیا۔ اسی طرح نواحی چک6میں ملک نواز نامی شخص بجلی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہارگیا۔ فیصل آباد روڈ پر نامعلوم گاڑی نے محمد اسماعیل کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا۔ محمد اسماعیل کے بیٹے محمد اسلم نے اسے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ اللہ تعالی کی رضا تھی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) نادرا کے ملازمین نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی اور روڈ بلاک کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو کر رہ گئی۔ احتجاجی شرکاء کا حکومت کے خلاف نعرہ بازی ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ہمیں مستقل کیا جائی۔ ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری میں بھی تعینات کی گئی تھی۔ بعد ازیں نادرا ملازمین پر امن طور پر منتشر ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے مختلف چراہوں میں مزید ٹریفک سگنلز لگانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ہی، معلوم ہوا ہے کہ بلاک2,13,17,18 چوک کے علاوہ پرانی پٹھہ منڈی چوک میں بھی ٹریفک سگنلز لگائے جائینگے ان دونوں چوکوں میں ٹریفک رش کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں، اسی طرح بلاک4,11,10,15چوک میں بھی اشارے لگانے کے بارے میں غور کیا جارہا ہی، اس سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے ان ٹریفک سگنلز پر زبیرا کراسنگ لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ٹریفک کی غلط پارکنگ کو روکنے کیلئے فوری طور پر ٹریفک پولیس کو لیفٹر دیا جائے تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام جام نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار معروف تاجر بھائی عبدالرحمن، شاہین احسان مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا۔ اس کی بڑی وجہ شہر بھر میں ڈبل پارکنگ ہی، جس کاخاتمہ لیفٹر کی مدد سے ہی ممکن ہوسکتا ہی۔
Jسرگودھا(بیورورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی 2238 گرام ہیروئن779گرام چرس برآمد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساہیوال کے سب انسپکٹر محمد مختار نے دوران گشت محمد شیر ولد رحمت ماچھی سکنہ وجھ کو قابو کر کے ملزم کے قبضہ 1017 گرام ہیروئن ، اظہر حسین قصائی ولد محمد سعید سکنہ وجھ سے 1059 گرام چرس ، محمد اعظم کمہار ولد غلام رسول سکنہ وجھ سے 306 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کے عمرحیات سب انسپکٹر نے اسد عباس گوندل سکنہ جوہر کالونی کو قابو کر کے 105 گرام ہیروئن جبکہ محمد یار سب انسپکٹر نے محمد اعجاز ماچھی ولد نواز سکنہ
عمران ٹائون کو قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 130 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ جبکہ تھانہ مڈھ رانجھاکے غلام حسین SI نے سکندر حیات رانجھا ولد سلطان احمد سکنہ کوٹ غمازی سے چرس وزنی10 گرام چرس اور محمد اکبر SI نے محمد اسلم موچی ولد رحمان سکنہ بدررانجھا سے ہیروئن وزنی 250 گرام برآمد کر لی جبکہ تھانہ اربن ایریا کے اللہ یار سب انسپکٹر نے محمد عابد ولد محمد نادر قوم مغل سکنہ سبھروال کالونی سے 430 گرام ہیروئن اور تھانہ میانی کے محمد نواز سب انسپکٹر نے ملزم محمد راشد ولد محمد بشیر قوم جنجوعہ کو قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے چرس وزنی 410 گرام برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جھاوریاں کے ASI منظورعلی کو بذریعہ مخبرا طلاع موصول ہوئی کہ موروز خان ، نذرخان ، کہار خان اور عصمت اللہ جوکہ افغانستانی ہیں اور علاقہ تھانہ کی حدود میں بغیر کسی قانونی دستاویزکے رہائش پذیر ہیں۔ مخبر کی اطلاع پر ہر چہار ملزمان کو موضع خورشید سے گرفتار کر لیا گیا۔ جو کہ دریافت پر پاکستان میںرہنے کی بابت کوئی دستاویز یا ثبوت پیش نہ کر سکے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ جھاوریاں میں فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری اور انجمن تاجران سرگودھا کے باہمی تعاون سے سرگودھا مارٹ (ماڈل بازار ) یونیورسٹی روڈ سرگودھا میں 12تا 24مارچ سرگودھا شاپنگ فیسٹیول کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ جہاں پر ضروریات زندگی کی معیاری مصنوعات کے سٹال لگائے جائیں گے ۔خواہشمند اداروں اور کاروباری حضرات کے لئے سٹال کی بکنگ کروانے اور درخواست فارم کے حصول کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ خواہش مند افراد سرگودھا چیمبر آف کامرس کے دفتر میں خلیق احمد خان ،اور تاجر رہنما ئوں شہباز خان اور عبدالصبور ،سے 23فروری تک درخواست فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں، درخواست فارم کے ساتھ دوہزار روپے بطور ٹوکن جمع کروانا ہوںگے ۔جبکہ سٹال کی بکنگ کے لئے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ اور نا منظوری کی صور ت میں وصول شدہ ٹوکن فیس دو ہزار روپے واپس کر دی جائے گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) صدر سرگودھا چیمبرمظہر احمد ملک اور نائب صدر مرزا فضل الرحمان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ایران اور پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو فوری طور پر مکمل کرنے کے حکومتی اور دونوں ممالک کے صدور کے مابین گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے حوالہ سے گفت و شنید کو خوش آئیند قرار دیاہے اور کہاہے کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مد د ملے گی ۔ بلکہ ملک میں مینو فیکچرنگ اور صنعتی شعبے کو بھی ترقی ملے گی۔

No comments:

Post a Comment