Tuesday, February 7, 2012

handout and photo set dprsgd

                 (            )سرگودہا امپرومنٹ ٹرسٹ کا سال 2011-12 کا 63 واں بجٹ اتفاق رائے سے منظورکر لیاگیا ہے ۔ بجٹ اجلاس کی صدارت ٹرسٹ کے چیئرمین ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کر رہے تھے ۔ بجٹ کے مطابق سال 2011-12 کے دوران امپرومنٹ ٹرسٹ کی سالانہ متوقع آمدنی 26 کروڑ5 لاکھ 71 ہزار 839 ظاہر کی گئی ہے جبکہ اخراجات کااندازہ ساڑھے تیرہ کروڑ روپے لگایاگیاہے ۔ جس میں ترقیاتی اخراجات کیلئے دس کروڑ 90 لاکھ  جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے دو کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ ماڈل ٹاٶن ہاٶسنگ سکیم کے الاٹیز سے 61 کروڑ 30 لاکھ 89 ہزار روپے کی رقم وصول کرنے کا بھی اس سال ہدف مقرر کیاگیاہے ۔ جس میں الاٹیز سے (5 فیصد )فی مرلہ 26525 روپے کی رقم وصول کی جائیگی ۔ اسی طرح ماڈل ٹاٶن ہاٶسنگ سکیم سرگودہا کے پانچ سو رہائشی مرلہ کی آکشن سے تین کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے ۔ ٹرسٹ نے فی مرلہ 60 ہزا ر روپے قیمت مقرر کی ہے ۔علاوہ ازیں ٹرسٹ پلازہ کی شاپس کے خریداروں سے بھی رواں مالی سال کے دوران ایک کروڑ روپے کی ریکوری متوقع ہے ۔ سیکنڈ فلور ٹرسٹ شاپنگ پلازہ کے دکانداروں سے ایک کروڑ 65 لاکھ 77 ہزار روپے ' سیکنڈ فلورکی 23 دکانوں کی الاٹمنٹ سے بھی ایک کروڑ کی آمدن متوقع ہے ۔  گراٶنڈ فلور اور فسٹ فلور کے الاٹیز سے تین  لاکھ جبکہ ٹرسٹ شاپنگ پلازہ کے گراٶنڈ فلور اور فسٹ فلور کے  الاٹیز سے 71 لاکھ 61 ہزار روپے کی ریکوری متوقع ہے ۔ اسی طرح ماڈل ٹاٶن ہاٶسنگ سکیم کے نادہندگان سے دو لاکھ روپے جرمانہ او رٹرانسفرفیس کی  مد میں پانچ لاکھ روپے کی آمدن ہو گی ۔اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق ماڈل ٹاٶن ہاٶسنگ سکیم کے معاملات اور ریکوری کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے امپرومنٹ ٹرسٹ اشتہار کے ذریعے ایک سٹیٹ منیجر او رمنیجر اکاٶنٹس کیلئے تجربہ کار شخص بھرتی کرے گا ۔اس کے علاوہ امپرومنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام رحمت اللعالمین پارک کی مینٹینس اور ترقی کیلئے اس کا کچھ حصہ کسی اچھی کمپنی کو لانگ ٹرم لیز پر دیا جائے گا جس سے اس کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے گا جس میں فوڈ کورٹ بھی تشکیل دی جائے گی ۔ اسی طرح اجلا س میں امپرومنٹ ٹرسٹ کے غیر ضروری اخراجات او رسٹاف کی چھانٹی کا بھی فیصلہ کیاگیانیز کنڈم پجارو گاڑی کی  نیلامی کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔اجلاس میں ٹرسٹ پلازہ کی دکانوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کی بھی منظوری دی گئی جس کے مطابق گراٶنڈ فلور اے کیٹگری کی فیس ایک لاکھ روپے ' بی کی فیس 75 ہزار او رسی کی فیس 50 ہزار روپے ہو گی ۔  فسٹ فلور کی دکانوں کی اے کیٹگری کی 75 ہزار ' بی 50 ہزار او رسی 25 ہزار روپے جبکہ سیکنڈ فلور کیٹگری اے بی سی کی فیس بالترتیب 50 ' 25 اور 20  ہزار روپے فی دکان مقرر کر دی گئی ہے ۔ 
[
                 سرگودھا (        )ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر پنجاب ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنی ذات سے بالاتر ہو کر دسروں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے عید میلادالنبی ؐ کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا میں مریضوں میں مٹھائی اورپھل تقسیم کرنے کے موقع پر موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد نعیم شیخ ، پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ، ای ڈی او سی ڈی ناصر محمود چیمہ ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر افتخار احمد چیمہ ، ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم معافیہ، رشید وائیں ، مختار مرزااور شمشاد مرزا بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نادار اور غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے مستحق افراد کو معاشرے کے مفید شہری بنانے کے لیے کئی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔انہوں نے مخیر حضرات کو ترغیب دی ہے کہ وہ معاشرے سے غربت و افلاس اور تنگدستی کے خاتمے کے لیے اپنے وسائل استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد اسلامی احکامات کو اپناتے ہوئے صدقات و زاکوۃاو ر خیرات دیں تو کو ئی بھی شخص غریب یا تنگدست نہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکیلی حکومت تمام مسائل پر قابونہیں پا سکتی اس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مریضوں میں عیدمیلادالنبی ؐکی مٹھائی بھی تقسیم کی۔
    سرگودہا(           )ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمدعبیداسلم نے کہا ہے کہ اہل کشمیرسے یکجہتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے قول وفعل کے تضادکوختم کریں۔کشمیرمیںجاری جدو جہد آزادی ایک دن اپنی منزل تک پہنچے گی اہل کشمیرجاری بقاکی جنگ لٹررہے ہیں ۔اُنہوں نے اِن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام یو م کشمیر کے سلسلہ میں منعقد ہ ایک عظیم الشان تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر ہارون الر شید تبسم ، فریال شاہد ، عتیق الرحمن، نورین اختر ، شمشاد حسین شاہد ، شرافت حسین قندیل منیرگل اور دیگر نے اظہار خیال کیا ۔ڈاکٹر ہارون الرشیدتبسم نے کہا کہ اہل کشمیر ہماری بقا کی جنگ لٹررہے ہیں بھارتی مظالم ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں اقوام متحدہ آج خاموش کیوں ہے ۔ فریال شاہد نے کہا کہ بھارتی فوج نے انسانیت سوزمظالم شروع کر رکھے ہیں یوم یکجہتی کشمیر منانے کاتقاضایہ ہے کہ ہم عالمی ضمیربیدارکریں کہ وہ اہل کشمیر پر ہونے والے مظالم کو اپنے دل میں محسوس کریں ۔ نورین اختر ، صبیہ صدف ،سمیراکنول،مہرین ملک ،حسنین حیدر ،نصر سلطان ،جاوید،ذوالقرنین،محمدعلی نے منظوم ہدیہ نعت پیش کیا۔  دریں اثنا ء جماعتالدعوۃ سمیت دیگر مذہبی اور سماجی تنطیموں کے زیر اہتمام بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب اورریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔مقررین نے کہا کہ تاریخ کے کسی بھی دور میں کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رھا۔ کشمیری ہماری بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم انکی اخلاقی ، سفارتی مدد جاری رکھیں گی۔نہ تقریر سے نہ تحریر سے ہو گا ۔کشمیر تیر ا فیصلہ شمشیر سے ہو گا ۔ ہم میڈیا کی حد تک تو کشمیرکی آزادی کے لیے تعاون کر رہے ہیں ۔لیکن اس ضمن میں عملی اقدامات برائے نام ہیں مقررین نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ۔ پانچ فروری کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے ۔کشمیر کی آزادی تک بھارت کو پسند یدہ ملک قرار نہیں دی جا سکتا بلکہ اسے نفرت کے قابل سمجھا جائے ۔ یکجہتی کشمیر کا نفرنس سے مختلف جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کیاجن میں چوہدری محمد اسلم ، حاجی محمد ریاض ، قاری احمد علی ندیم اور چوہدری معظم علی گورائیہ شامل ہیں ۔ مقررین نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے ۔
    سرگودھا (            ) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا محمد اکبر میکن نے بتایا ہے کہ جیل میں عید میلاد النبی ؐکے شایان شان طریقے سے منایا گیا ۔ علی الصبح سٹاف کالونی اور اندرون جیل مساجد میں قرآن خوانی کی گی جس میں ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ جیل کی اندرونی اور بیرونی عمار ت کو جھنڈیوں ، بینروں اور آرائشی محرابوں سے آراستہ کی گیا۔ مرکزی تقریب کا اہتمام جیل کے اندر کیا گیا ۔ تقریب تلاوت کلام سے شروع کی گی اور ہدیہ نعت شریف کے بعد سیرت پاک پر روشنی ڈالی گی جشن عید میلادالنبیؐکے پر مسرت موقع پر تمام اسیران میں مٹھائی تقسیم کی گی جب کہ رات کو جیل کی عمارت پر چراغاں کیا گیا ۔
    سرگودھا (        ) ڈاکٹر شمس الدین احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 90لاکھ سے زائد افراد نشے کے عادی ہیں جو کہ ملک کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے منشیات استعمال کرنے کی سب سے بڑی وجہ غربت ، بے روز گاری او ر تعلیم کی کمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی نارکو ٹیکس فورس کے زیر اہتمام سیمینار و فری میڈیکل کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جب کوئی شخص نشہ استعمال کرنا شروع کرتاہے تو اس کی نشانی یہ ہے کہ اس کا ارد گرد کا ماحول اور سوسائٹی تبدیل ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں نشہ استعمال کرنے والوں کے ساتھ محبت سے پیش کرنا چاہیے کیونکہ صرف محبت ، توجہ اور کسی حد تک علاج سے ہم ان کو نشہ سے چھٹکارہ دلوا سکتے ہیں ان کے نفرت کا رویہ انہیں مزید نشہ کی جانب مائل کرتا ہے اس موقع پر انہوں نے محلہ حسین آباد خوشاب کے نشہ کے عادی مریضوں کے لیے اپنے ہسپتال میں فری علاج و ادویات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ۔شرکاء سے کطاب کرتے ہوئے انسپکٹر انٹی نارکو ٹیکس فورس آفتاب خان نے کہا ہے کہ اے این ایف معاشرہ سے منشیات کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے ۔ سٹیپ کے ڈائریکٹر زبیر ملک نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ اور سیمینار کا بنیادی مقصد لوگوں میں منشیات کے نقصانات سے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈول آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر انصر حیات بیگ نے کہا کہ منشیات معاشرہ کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے ۔بعد ازان ڈاکٹرز نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں۔
سرگودہا (          )یونیورسل سالٹ آئیوڈائزیشن پروگرام کی وجہ سے آئیوڈین کی 4 فیصد سے 37 فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔  ڈاکٹر حبیب احمد خان ' ای ڈی او ہیلتھ سرگودہا ' سینٹری اینڈ فو انسپکٹر ز کی ٹریننگ کاانعقاد محکمہ صحت او رمائیکرونیوٹرینٹ انیشیٹوکے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حبیب احمد خان ' ای ڈی او ہیلتھ نے سینٹری انسپکٹرز کی کارکردگی کو سراہا جن کی موثر نگرانی کی وجہ سے یونیورسل سالٹ آئیوڈائزیشن پروگرام کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کر رہاہے ۔انہوں نے نیشنل نیوٹریشن سروے کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ماٶں میں آیوڈین کی کمی 4 فیصد سے 37 فیصد تک کم ہوئی ہے اور سکول جانے والے بچوں میں یہ کمی 2 سے 23 فیصد تک کم ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ گھریلو سطح پر آئیوڈین ملے نمک کا استعمال ہے جو 17 فیصد سے 69 فیصد تک بڑھاہے ۔ احتشام الحق طارق فیلڈ آفیسر مائیکرونیوٹرینٹ انیشیٹونے سینٹری انسپکٹر ز کو موثر نگرانی کے بارے میں بتایا ۔ ڈاکٹر عرفان اور میڈم حفظہ ملک ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے بھی و رکشاپ سے خطاب کیا ۔
پریس ریلیز   
سرگودھا (   ) سپیرئیر کالج سرگودھا کے پرنسپل پروفیسر شوکت علی نے کہا ہے کہ سپیرئیر کالج سرگودھا طلباء کی ذہنی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کی خوداعتمادی میں بھی اضافہ کر رہا ہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج کی طرف سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تین روزہ سپیرئیر نائٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کی اندرونی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں اچھے روزگار کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کیلئے تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اس معاشرے کا باعزت اور مفید شہری بنانے کیلئیے ٹھوس بنیادوں پر عملی کوشش کی جا رہی ہی۔ نہوں نے مزید کہا کہ نظم و ضبط ، دیانتداری اور ایمانداری سے ہی کامیابیوں کو سمیٹا جا سکتا ہی۔ انہوں نے بچوں کو نیک کاموں کو فروغ دینے او راساتذہ ، والدین اور بزرگوں کی عزت و احترام کی تلقین کی۔سپیرئیر نائٹ کے موقع پر بچوں نے ملی نغمے ، خاکی، تفریحی اور ثقافتی ڈرامے پیش کئی۔ بعد میں طلباء کے اعزاز میں پر تکلف عشایئے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
سرگودہا (           )ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودہا کی جانب سے ٹی بی ہسپتال میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں گلہائے عقیدت پیش کئے او رمقررین نے حضوراکرم ؐ کی شان بیان کی ۔ اس بابرکت تقریب میںکونسل کے صدر ناصر محمود سہگل ' خالد وسیم ' عبدالصبور اور شیخ اعجاز حسین نے خصوصی شرکت  فرمائی ۔ تقریب کے اختتام پر ہسپتال میں داخل مریضوں میں پھل او رکھانا تقسیم کیا گیا

No comments:

Post a Comment