سرگودھا پولیس 17 فروری012ءپریس ریلیز51 ۔پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کا قحبہ خانہ پر چھاپہ ، 03 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق محمد یار SI بسلسلہ گشت لاری اڈا موجود تھا کہ مخبر نے اطلا ع دی کہ ربنواز خان ولد محمد نواز خان قوم پٹھان اور مسماۃزرینہ بی بی بیوہ محمد نواز خان قوم پٹھان سکنائے جمیل پارک سرگودہا دونوں ماں بیٹے نے اپنے گھر کے ساتھ بیٹھک میں زنا کاری اور عصمت فروشی کا اڈہ کھول رکھا ہی۔ جو اب بھی بیٹھک کے سامنے لڑکے لڑکیاں اور ماں بیٹا دونوں کھڑے ہیں اور زنا کاری کے لئے لڑکیا ں لڑکوں کو فروخت کر رہے ہیں ۔ جس پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر ریڈ کیا گیامسماۃزرینہ بی بی اور ربنواز دونوں ماں بیٹے کے علاوہ مسمیان محمد حنیف ولد علی محمد قوم راجپوت سکنہ شاہین آباد مسماۃ فرح بی بی دختر عنصر قوم مصلی کھوکھر سکنہ جوہر کالونی موجود تھے ۔ موقع سے ربنواز ، محمد حنیف اور مسماۃ فرح بی بی کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹیلائٹ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔2 ۔سرگودہا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 1085 گرام چرس ،6 بوتل شراب برآمد3گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساجد شہید کے سب انسپکٹر عمر حیات نے مخبر کی اطلاع پر محمد منیر ولد محمد بشیر راجپوت سکنہ سٹیلائٹ ٹائون کو گل والا چوک سے قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 1085 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف تھانہ ساجد شہید میں مقدمہ نمبر1/12 کا اندراج کروایا ۔اسی طرح تھانہ ساہیوال کے ASI ممتاز احمد نے نوید مسیح ولد صدیق سکنہ ساہیوال کو ساہیوال کے قریب قابو کرکے 51 کپیاں شراب اور تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کے احمد علی ASI نے غلام عباس ولد اللہ بخش سکنہ گنیانوالہ کو نہر عزیز کالونی کے قریب قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 5بوتل شراب برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائی۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہی۔(خاور شہزاد)پی۔ آر۔ او ، دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھافون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)موبائل:۔ 0321-6014771فیکس نمبر:۔ 048-9230334ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com
Friday, February 17, 2012
SArgodha Police Press Release Dated 17.02.2012
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment