Thursday, February 9, 2012

handout and photo dpr sgd

سرگودھا(بیورورپورٹ) پولیس نے خطرناک اشتہاریوں سمیت دو درجن مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہی۔ گرفتار ہونیوالوں میں تھانہ بھیرہ کے شاہد عمران سے بندوق بارہ بور، نذیر احمد سے بندوق بارہ بور، محمد سرفراز سے بندوق بارہ بور، ذوالفقار سے بندوق بارہ بور، نجیب اللہ سے رائفل، کلاشنگوف، ذکاء اللہ سے بندو ق بارہ بور، غلام شبیر سے بندوق بارہ بور، انور علی سے بندوق بارہ بور اور دو درجن سے زائد کارتوس تھانہ بھیرہ پولیس نے مختلف مقامات سے چھاپے مار کر ان سے برآمد کیئے اورانہیں گرفتار کرلیا گیا ہی۔ تھانہ جھاوریاں پولیس نے محمدسرور کو جھاوریاں سے گرفتار کرکے شراب بارہ بوتل، اسی تھانہ کی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاریوں محمد اقبال، گل فراز کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل تیس بور، تین گولیاں برآمد کرلی ہے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے قینچی موڑ سے محمدوقاص کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، دو گولیاں برآمد کرلیا ہی۔ کینٹ پولیس نے سجاد کو گرفتار کرکے شراب تین بوتل، تھانہ سٹی پولیس نے شاہین چوک سے محمد سلیم کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، سلانوالی پولیس نے محمد یونس، عدیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل، چھ گولیاں برآمد کرلی۔ فیکٹری ایریا پولیس چک5سے محمد منشاء کو گرفتار کرکے پسٹل اور چار گولیاں برآمد کرلی ہے شاہ پور صدر پولیس نے ظفر اقبال کو گرفتار کرکے شراب00کپی برآمد کرلی ہے سلانوالی پولیس نے محمد منشاء، محمد ناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ریوالور تین گولیاں اور شراب0لیٹر دیسی برآمد کرلی تھانہ صدر پولیس نے چک6شمالی سے غلام حسین، نعیم احمد کو گرفتار کرکے ہیروئنسو گرام، اسی تھانہ کی پولیس نے چک3شمالی سے شہزاد کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، اللہ بخش کو گرفتار کرکے بندوق بارہ بور، تین کارتوس برآمد کرلیئے ہیں اسی طرح تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مبشر کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، جبکہ جھال چکیاں پولیس نی1شمالی سے شوکت کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، دو گولیاں برآمد کرلی ہے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کو کھائل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک6شمالی کے رہائشی محمد شبیر کو معمولی سی تلخ کلامی پر محمد کاشف، عمران، کامران، آصف وغیرہ نے پسٹل سے فائرکرکے شدید زخمی کردیا۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ محمدی کالونی کی رہائشی ریحانہ یاسمین کو سبز منڈی کے قریب عامر رضا نے غلط حرکات کرکے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ کلس شریف کے رہائشی امجد علی کو قاسم، افضل، شاہ نواز وغیرہ نے گھر سے بازار جاتے ہوئے راستہ میں روک کر اس پر پسٹل تان لی اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ میانی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تھانہ ساجد شہید پولیس نے محمدفرقان انسپکٹر ایکسائز کی درخواست پر ٹیلی فون پر گندی گالیاں دینے اور قتل کی دھمکیاں دینے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ ترکھانوالہ کے علاقہ ہجوکہ کا کی رہائشی کنیز بی بی کو قادر بخش محمد منظور نے گھر میں داخل ہو کر زدوکوب کیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تیزرفتار مسافر وین نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا بتایا گیاہے کہ چک68شمالی کا رہائشی شاہد محمود جو کہ اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر چک37شمالی جارہاتھاکہ تیزرفتار مسافر وین نمبر751نے اسے بری طرح کچل دیا۔ جس سے شاہد محمود شدید زخمی ہوگیا۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے محمد اسلم کی رپورٹ پر ڈرائیور ذوالفقار کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کا  مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) اشتہاری کو پناہ دینے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیاہے کہ تھانہ صدر بھلوال پولیس نے اشتہاری ملزم محمد نواز کی گرفتاری کیلئے چک1ایم ایل میں چھاپہ مارا تو ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اشتہاری کو پناہ دینے والے مختار احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) فراڈیوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا۔ بتایا گیاہے کہ ٹوانہ پارک کے رہائشی محسن علی نے طارق، محمد اقبال کو5سو کلو شہید خریدنے کے عوضلاکھ5ہزار روپے ایڈوانس دیئے ہوئے تھے جو طارق اور محمداقبال نے خرد برد کرلیئی۔ اسی طرح چک9شمالی کے رہائشی ملک خدا بخش نے امانتاً کے طور پر اپنے دوست محمد علی کو گاڑی دی ہوئی تھی جو واپسی پر اس نے خرد برد کرلی پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) چار افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا اور جاتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات کے لے کر فرار ہوگئی۔ بتایا گیاہے کہ چک1شمالی کے رہائشی محمد رمضان کی بیوی خالدہ پروین کو محمد رمضان، محمد ثقلین، غلام شبیر، محمدآصف نے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور ساتھ ہی گھر میں پڑا طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے تھانہ چکیاں پولیس نے محمد رمضان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکوئوں شہریوں سے موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر لے گئی۔ بتایا گیاہے کہ فیصل آباد روڈ مٹھہ معصوم کے قریب تین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے علی بخش کو دکان سے گھر جاتے ہوئے مٹھہ معصوم کے قریب اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسے تیرہ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اسی طرح شاہ پور کے علاقہ ویگوال کے رہائشی متین احمد سے دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اس کا ایپلائیڈ فار موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تین سال گزر جانے کے باوجود بھی درجہ چہارم کے ملازمین کو دوسرے تینوں صوبوں کی طرح ٹائم پے سکیل نہیں دیا گیا جو کہ حکومت پنجاب کی نا اہلی ہی۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ ہیلتھ کے ایپلائیز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کے جنرل سیکرٹری محمد منیر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں درجہ چہارم کے ملازمین کے ساتھ مساوی سلوک کیا جارہا ہے ہماری خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ وہ درجہ چہارم کے ملازمین کو ٹائم پے سکیل مہیا کیا جائی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) حکومت پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات جون کی بجائے جولائی اگست میں کرنے کیلئے محکمہ تعلیم پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہی۔ یہ فیصلہ رمضان المبارک کی جولائی اگست میں آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہی۔ تاہم تعطیلات جون، جولائی اگست، میں کرنے کے بارے میں بھی رائے طلب کی گئی ہی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کو موسم کی تعطیلات رمضان المبارک میں کرنے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) معروف تاجر بھائی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بازاروں میں مختلف اشیاء کے من مانے ریٹس وصول کیئے جاتے ہیں جس کی وجہ ایک عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا ہی۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سردی کی شدت کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں میں سانس کی بیماری زیادہ ہورہی ہی، بچوں کو اس موسم میں ٹھنڈی اور کٹھی چیزوں سے جس قدر بچایا جائے وہ ان کی صحت کیلئے مفید ہے ان خیالات کا اظہار ماہر امراض ناک، کان، گلہ ڈاکٹر خلیل رانا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال فروری کے مہینہ میں سردی زیادہ ہی، جس کی وجہ سے لوگوں کو مختلف قسم کی بیماریوں کاسامنا ہی۔ اس سے احتیاط کرکے ہی بچا جاسکتا ہی۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے سر اورکانوں کو ڈھانپتے نہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ضرورت اس  امر کی ہے کہ موٹرسائیکل وغیرہ پرچلتے ہوئے سر، کان، منہ کواچھی ڈھانپ لیا جائی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) موسمی اور اسٹبلیشمنٹ برانڈ لیڈروں کی اب عوام میں کوئی جگہ نہیں ہی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر ملک اسلم نوید نے اپنے آفس میں صحافیوں سے بات  چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسٹبلیشمنٹ کی وجہ سے ہی جمہوریت کو زیادہ خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اور ملک کے عوام7 کروڑ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میاں
نوازشریف کی قیادت میں بھر پور طریقہ سے جدوجہد کررہی ہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات کی بھر پور مزاحمت کریگی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو محرومیوں کے سواء کچھ نہیں دیا اب دوبارہ اقتدار میں آنے خواب دیکھنا اب چھوڑ دیں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی4 کے ورکروں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رابطہ سیکرٹری شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے زیرانتظام کراچی میں ہونیوالے جلسہ میں سرگودھا سمیت ملک بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ دفاع پاکستان کونسل ملک سے کرپشن، لاقانونیت اور بے روی کوختم کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ شاہین احسان مغل نے کہا کہ اس ضمن میں سرگودھا سے ایک قافلہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل ہونے کیلئے کراچی روانہ ہوگا جس میں ورکروں کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تحریک  انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر رائومدثر افضل اور ضلعی انفارمیشن شیخ خرم نے کہا ہے کہ 20ویں ترمیم پر ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہی۔ اور عوام کے بیوقوف بنایا جارہا ہی، انہوں نے کہا کہ عوام اب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی نوراکشتی سے بخوبی آگاہ ہیں اب وہ ان کے کسی بہکاوے میں نہیں آئے گی۔
    سرگودھا (        )محکمہ اوقاف حکومت پنجاب سرگودھا زون کے زیر اہتمام گیارہ فروری بروز ہفتہ زونل سیرت طیبہ ؐکانفرنس فیصل ھال کچہری روڈ سرگودھا انعقاد پذیر ہو رہی ہے ۔کانفرنس کی صدارت ملک شوکت علی کمشنر سرگودھا ڈویژن کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب لاہور ہوں گے ۔ مہمان گرامی عظمت محمود (ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن سرگودھا)چوہدری عبدلرزاق ڈھلوں(ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محکمہ بلدیات ) ہو ں گے ۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام خطاب فرمائیں گی۔
J    سرگودھا (        ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی نوجوانوں کے روز گار کے لیے ییلو کیب سکیم سے صوبہ بھر کے بیس ہزار نوجوانوں کو روز گا ر دستیاب ہو گا اور اسکے ساتھ پڑھے لکھے ڈرائیور بھی متعارف ہو ں گے ۔ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کے حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر رضوان کی زیر نگرانی میں سرگودھا ریجن کے اضلاع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، بھکر کے ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ کے اصولوں ، خوش اخلاقی اور اچھے رویے کے بارے میں تربیت دی جارہی ہے ۔پندرہ روزہ تربیتی پروگرام کے انچارج ڈی ایس پی ٹریننگ سرگودھا شیخ مرید عباس خان ہوںگے ۔
        سرگودہا(            ) پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن نے ماہ جنوری سال 2011کے دوران میں اپنی متعلقہ پوسٹوں کے بیٹ ایریا میں جرائم کی روک تھام کے لیے 38مقدمات درج کروائے جن میں 24ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 116گرام چرس، 151گرام ہیروئن ، 99بوتل شراب ، ناجائز اسلحہ برآمد کیااورحوالے مقامی پولیس کیا گیا جبکہ 75موٹرسائیکل، 02چنگ چی رکشا اور 01ہائی ایس وین کو مشتبہ السرقہ جانتے ہوئے قبضہ پولیس میں لیا گیا۔پٹرولنگ پولیس خالق آبادنے دوران ماہ 01گمشدہ بچے کو تلاش کرکے اس کے ورثاء کے حوالے کیا ، پٹرولنگ پوسٹ پل جہلم نے دوران پٹرولنگ ڈیوٹی ایک ڈالہ کو روک کر 02عدد گائے مالیتی 215000روپے مسروقہ بازیافتہ برآمد کرتے ہوئے Shehzoreٖڈالا نمبر 1186-CHDقبضہ پولیس میں لیا گیا ۔ پٹرولنگ پوسٹ کندیاں موڑ نے 5720روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑی برآمد کی جبکہ کوٹلہ جام نے ایک چوری شدہ گاڑی نمبر RLE-3002دوران ناکہ بندی برآمد کی ۔جبکہ پوسٹس کے بیٹ ایریا میں کل 24ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 52افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اور مختلف اوقات میں مختلف 923افرادکو ہیلپ فراہم کی گئی۔  پٹرولنگ پوسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور جرائم کو کنٹرول کرنے میں اپناکردار بہت احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہی۔
     سرگودھا (        ) ایس پی پٹرولنگ پولیس حسن جمیل حیدر شاہ نے ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کے جوان اور افسران کیمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دے کر عوام کی بہتر انداز میں خدمت اور تحفظ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ پولیس کو اپنے مقاصد کے حصول اور انکی کامیابی کے لیے ہمہ وقت چاک و چوبند اور مستعد رہنا چاہیے اسکے علاوہ شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے موبائل ایجوکیشن یونٹ کو ازسرنوہدایات جاری کی کہ شجرکاری آگاہی مہم میں اس قسم کی روایات کو فروغ دیا جائی۔
    سرگودھا (        )سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودہا سردار محمد اکبر میکن نے فیضان قرآن فاٶنڈیشن کی طرف سے جشن عید میلادالنبی ؐ نے موقع پر قیدیوں کو سیرت طیبہ کی روشنی میں اصلاحی بیان دینے '  نعت خوانی کروانے او رمٹھائی تقسیم کرنے پر فاٶنڈیشن کے عہدیداروں او رشرکاء کا شکریہ ادا کیا ہے ۔  انہوں نے فاٶنڈیشن کی طرف سے جیل میں اصلاحی کاوشیں جاری رکھنے کی بھی درخواست کی ہے ۔
<    سرگودہا(          ) اہل سنت والجماعت کے راہنما مولانا منظور احمد چشتی نے جشن میلادالنبی کے موقع پر جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے شاندار انتظامات کرنے پر ڈی سی او سرگودہا ' ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور چیف سنٹری انسپکٹر باٶ جہانگیر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ ڈی سی او سرگودہا کی پیشہ وارانہ انتظامی مہارت کے باعث سرگودہا ہر لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ چیف سینٹری انسپکٹر باٶجہانگیر نے صفائی کے بہترین تجربے اور محنت ولگن کے باعث شہر کو خوبصورت بنا دیاہے او روہ ہمیشہ اہم مواقع پر اعلیٰ انتظامات کروائے ہیں ۔
 

No comments:

Post a Comment