Wednesday, February 8, 2012

sargodha news and pic set

سرگودھا(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کے احکامات کو محکمہ واپڈا سرگودھا کے حکام نے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں گم کردیا ہی۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے اعلان کے باوجود سرگودھا اور گردونواح میں بجلی کی بندش کاسلسلہ بدستور جاری ہی۔ شہر بھر میں وفقہ سے وقفہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہی۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر اکثر اجلاس میں سوئے رہتے ہیں، انہیں کچھ علم نہیں ہوتا ہے کہ کیا ہورہا ہی، اسی وجہ سے شاید انہوں نے نیند میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اعلان کردیا ہوا۔ حالانکہ سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کاسلسلہ بد ستورجاری ہی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کچھ شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات ملی ہے تو یہ صرف اور صرف بجلی کی فراہمی الیکشن میں کامیابی کیلئے عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اب عوام موجودہ حکمرانوں کے بہکاوے میں نہیں آئینگی۔
wسرگودھا(بیورورپورٹ) آٹھویں جماعت ہے امتحانات جاری ہیں، بچوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہی، دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی بندش معمول بن گئی ہی، والدین کا کہنا ہے کہ جماعت ہشتم کے بعد نویں اور دسویں کلاس کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں، مگر بجلی کی بندش کا سلسلہ بد ستور جاری ہی، اگر بجلی کی بندش کا یہ سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو عوام مجبوراً حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئینگے والدین کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو پڑھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے حکومت بجلی کے نرخ تو بڑھا رہی ہی، مگر بجلی نام کی کوئی چیز عوام کو میسر نہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈسٹری بیوٹر کونسل کے وائس  چیئرمین خواجہ محمد عمر نے کہا ہے کہ سرگودھا شہر میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب خوش آئند ہے مگر ابھی تک ان سگنلز کی تنصیب مکمل نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں، خواجہ محمد عمر نے کہا کہ ڈی سی او سرگودھا عظمت محمود کچہری بازار، فیصل بازار، مسلم بازار، ریل بازار سمیت دیگر اہم بازاروں میں چنگ چی رکشوں کے اسٹینڈز کو ختم کروائیں اکثر چنگ چی رکشوں کے ڈرائیورز بیچ چوراہے کے رکشے کھڑے کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بنتے جارہے ہیں، انہوں نے شربت چوک، چوک2، اردو بازار چوک، غلہ منڈی چوک، بھٹی چوک، پرانہ تاج سینما چوک سمیت دیگر اہم چوکوں میں چنگ چی رکشوں کے اسٹینڈ کی وجہ سے حادثات کی روک تھام کیلئے ان کے اسٹینڈ یہاں سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے نواحی علاقہ چک00شمالی سے مسلح افراد ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتیں گائیں لے کر فرار ہوگئی۔ بتایا گیاہے کہ مسلح افراد چک00شمالی میں محمد سلیم ولد نذیر کے ڈیرہ پر آئیں اور ڈیرہ پر بندھی لاکھوں روپے مالیت کی پانچ عدد گائیں لے کر فرار ہوگئی، تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شفقت بلوچ، پیپلزپارٹی کے ایم پی اے اعجازاحمد کاہلوں کی رکنیت کی معطلی کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جاری کردیا ہی۔ جس کے بعد انہیں ایم پی اے یا ایم این اے کہلوانے اور لکھنے وغیرہ سے منع کردیا ہی۔ عدالت نے تحریری فیصلہ ان سمیت8امیدواروں کی معطلی کے بعد میں جاری کیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں سردی کی شدت گزشتہ0دنوں سے جاری ہی، جس میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہی، سردی کی
شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد کھانسی، نزلہ، زکام، بخار، سانس سمیت مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کے ماہر امراض ناک، کان، گلہ ڈاکٹر خلیل رانا کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد سانس کی تکلیف میں مبتلا ہورہی ہی، اس کی وجہ کان، ناک وغیرہ کا نہ ڈھانپنا ہی، اس کے علاوہ ٹھنڈ کی شدت میں موٹرسائیکل وغیرہ چلانے سے بھی سردی لگنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں لوگوں کی اکثریت گلے کی بیماری میں مبتلا ہو کر آرہی ہے تھوڑی سے احتیاط کرکے لوگ ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، ڈاکٹر خلیل رانا نے بتایا کہ اکثر بچے سردی لگنے کی شکایت میں مبتلا ہیں، اگر والدین بچوں میں کسی قسم کی بخار کی حرارت دیکھیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گیلانی نا اہلی کے باعث شہیدجمہوریت ہونگی۔ تحریک انصاف کے میان میںتلواریں ہیں۔ ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہی، جو لوگ تحریک انصاف کے جلسوں کے بڑھا دیکھ کر اس میں شامل ہوئے ہیں اب انہیں اپنا سیاسی مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہی، کراچی، ملتان، راولپنڈی، لاہور میں دیگر جماعتوں کے جلسے بھی تحریک انصاف کے جلسوں سے کم نہ تھے ان حالات میں وہ لوگ جو تحریک انصاف میں کے بڑے جلسے دیکھ کر اس میں شامل ہوئے تھے اب واپسی کا سامان باندھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب کے معاون رائو طاہر مشرف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک روز بروز مسائل کی دلدل میں پھنستا جارہا ہی، ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ پاکستان میں سب سے اہم توانائی کا بحران ہے جسے حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہی، استحصالی نظام کے خلاف میاں نوازشریف کی جدو جہد جاری ہے اور انشاء اللہ میاں نوازشریف کی قیادت میں فتح مظلوم عوام کی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف وغیرہ پر الزام لگانے والے خود اپنی سیاسی موت آپ مر جائینگی۔
eسرگودھا(بیورورپورٹ) سردی کی شدت سے مزید دو نشئی دنیا سے پرواز کرگئی۔ بتایا گیاہے کہ نواحی گائوں چک5کارہائشی محمد طارق جو کہ نشئے کا عادی تھا گزشتہ روز نشئہ کرنے کے باعث کھیتوں میں پڑا تھا کہ سردی سے ٹھٹھر کر زندگی کی بازی ہارگیا اسی طرح محمد صلاح الدین بھی نشئے کی وجہ سے سردی برداشت نہ کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگیا۔ اس ضمن میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں نشئہ کرنیوالے افراد کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہی، اس لئے وہ سردی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں جس کے باعث نشئہ کرنیوالوں کی اکثریت سردی کے موسم میں زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔
    سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں عطائیوں کا راج میڈیکل سٹوروں پر مختلف نشئہ آور ادویات کی فروغ کے ساتھ ساتھ جنسی خواہشات کی تکمیل کیلئے استعمال کی جانیوالی گولیاں کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہی، نوجوان نسل بڑی تعداد میں انڈین ادویات جو کہ مردانہ قوت کیلئے استعمال ہوتی ہیں وہ کھارہے ہیں، ان سے اکثر نوجوانوں کے گردے وغیرہ فیل ہوجاتے ہیں، ماہر امراض سائیکالوجسٹ ڈاکٹر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ کیبل اور دیگر بے رہ روی کی وجہ سے اکثر نوجوان شادی کے بعد ذہنی امراض میں مبتلا ہو کر جنسی ادویات استعمال کرتے ہیں اور یہ پھر عادت بن جاتی ہی، جس کی وجہ سے کچھ ہی عرصہ میں ان کے گردے وغیرہ فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس کو کنٹرول کرنا متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کا کام ہی، مگر ڈرگ انسپکٹر اس قسم کی ادویات کو فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ہیں۔ ایک میڈیکل سٹور کے مالک نے نام نہ لکھنے استدعاء پر بتایا کہ ہم باقاعدہ طور پر ڈرگ انسپکٹرز وغیرہ کو منتھلیاں وغیرہ دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارا کام صحیح چل رہا ہی۔ اس ضمن میں ڈرگ انسپکٹر سے رابطہ کیا گیا تو وہ انسپیکشن کے سلسلہ میں دفتر موجود نہ تھے عملہ کا کہنا ہے کہ ہم پوری دیانتداری سے اس قسم کی ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، منتھلی وغیرہ لینے کے الزامات میں کوئی
صداقت نہیں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اس قسم کی کوئی شکایت ہوئی تو ہمارے دفتر رابطہ کریں یاد رہے کہ گزشتہ سال جنسی طاقت بڑھانے کی ادویات کھانے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ3فروری کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچبجے شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم ون ڈے سیرز سے قبل ایک روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور انلگینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیرز کا دوسرا میچ5فروی کو جبکہ تیسرا8 اور چوتھا1فروری کو کھیلا جائیگا اسی طرح تین ٹی ٹونٹی کا پہلا میچ3، دوسرا5اور تیسرا7فروری کو کھیلا جائیگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) 11مارچ کو ہونیوالے مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے انتخابات کیلئے انجمن تاجران کی الیکشن کمیٹی کیلئے زاہد اقبال خان، شیخ منور، ملک عرفان حیدر، خاور ندیم، خواجہ یاسر قیوم، رانا سجاد اور چوہدری ارشاد کے نام کے تجویز کردیئے ہیں۔ جو انتخابات کرروائیں گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران کے رہنماء بھائی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہروضلع سرگودھا کے انتخابات میں دونوں گروپوں کی جانب سے اتفاق رائے تاجروں کیلئے مشعل راہ ہی، انہوں نے کہا ہے کہ میں خواجہ احمد حنیف، نعیم اسلم کپور، میاںعبدالجبار، شفیق الرحمن، خواجہ قمر الرحمن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے تاجروں میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہی۔ بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ تاجر بھائی آپس میں ایک ہیں، ان کے خلاف سازشیں کرنیوالے بعض لوگ نہیں چاہتے تھے کہ اتفاق رائے پیدا ہوں مگرمیاں عبدالجبار، خواجہ احمد حنیف اور انکی ٹیم نے جس دانشمندی سے آپس میں اتفاق رائے پیدا کیا ہے اس پر پوری تاجربرادری خوش ہی، بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ 11مارچ کو ہونیوالے انتخابات کے نتائج بھی پہلے کی طرح ہارنے اور جیتنے والے دونوں قبول کرینگے اس سے جمہوریت فروغ پائے گی اور تاجروں میں محبتیں بڑھے گی۔
C
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجن تاجران آزاد روڈ سرگودھا میں محفل نعت ؐ کی تقریب زیر صدارت آزاد روڈ صدر محمد اکرام آزاد معنقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سید صوفی محمد اشرف نقشبندی تھے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر تقریب محمد اکرام آزاد نے کہا کہ2ربیع الاول کا مبارک دن باعث تخلیق کائنات رحمت دو عالم حضرت محمد ؐ کا جشن ولادت ہی۔ آپؐ کی تشریف لانے کی خوشی کا جشن منانا ہر مسلمان پر لازم ہے اور یہ عبادت کادرجہ رکھتا ہے مہمان خصوصی سید صوفی محمد اشرف نقشبندی نے کہا کہ آپ ؐ کی صداقت چن سے ہی مسلم تھی، آپؐ نے ہمیشہ حق و سچ کا پرچم بلند رکھا یہی وجہ تھی کہ دشمنوں نے بھی آپؐ کو صادق و امین کے القاب سے نوازا۔ جنر ل سیکرٹری انجمن تاجران آزاد روڈ سرگودھا حسن یوسف نے کہا کہ اسلام سے محبت ہی ہمارے مسلمان ہونے کی پہنچان ہی۔ حضور ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ؐ نے جس بات کی تلقین کی پہلے اسے خود اس پر عمل پیرا ہوئے اخلاق وعمل کا جو نکتہ وہ دوسروں کو سکھاتے پہلے خود اس پر عمل اپنی ذات سے پیش کرتی۔ اس کے علاوہ ارشد محمود ارشی نے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ ؐ کو دنیا میں رحمۃ العالمین بنا کر بھیجا آپؐ کے اخلاق و اعمال اس قدر پختہ اور مستحکم تھے کہ تمام عمر ان میں زرہ برابر بھی فرق نہیں آیا آپ ؐ کی سیرت پاک بیان کرنا بڑا ثواب ہی، قبل ازیں رانا امین،ارشد قریشی، ڈاکٹر بلند خان، عاشق جاوید و دیگر نعت خواں حضرات نے بھی عقیدت کے پھول نچھاور کیئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ادویات کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرکے انسانی جانوں کے ضیاع کا موجب بننے والے اداروں کے سربراہوں کے علاوہ ہر اس شخص جو انسانی زندگی کیلئے خطرہ ہوا ان کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائی۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم و ممبر ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سید محمود بخش گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عوامی نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرناچاہئی، سید محمود بخش گیلانی نے کہا کہ ادویات کے ری ایکشن کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے کئی گھر اجڑ گئی، مگر ارکان اسمبلی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، انہوں نے کہا کہ ملاوٹ ایک گھنائونا کاروبارہی، جس کا سد باب اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ملاوٹ کرنیوالے افراد کے خلاف سزائے موت کا قانون پاس کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کوملاوٹ کرنے کی جرات نہ ہو۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) حلقہ پی پی0کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل سرگودھا چوہدری عابد احمد جسپال نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی خواہش ہے کہ وہ خود یا بڑے بھائی ریٹائرڈ کرنل چوہری جہانگیر احمد سیال الیکن میں حصہ لیں۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حقیقی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نمائندہ کی ضرورت ہی۔ تاکہ بڑے بڑے لیڈروں کی بڑی بڑی تصاویر کی نمائش کرنے والوں کی چوہدری عابد احمد جسپال نے کہا کہ ہمیں کامیابی کیلئے اللہ کریم کی رحمت، بزرگوں کی سرپرستی، مخلص دوستوں کی قوت، حلقہ کے باشعور اصحاب اور مائوں، بہنوں کی دعائوں کی ضرورت ہی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کیلئے انتخابات میں یقیناً حصہ لیں گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا پاکستان مسلم لیگ ن گروپ کے ضلعی رہنماء ملک عمر حیات خان ٹوانہ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گروپ میں وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہی۔ موجودہ حکومت نے ملک کو تاریک میں ڈوبا دیا ہی۔ کہ آئندہ آنے والی حکومت کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ نے اس کی ترقی میں اہم کردارادا کیا ہی۔ ملک عمر حیات خان ٹوانہ نے کہا کہ آنے روز ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیتوں کو بڑھا کر عوام کا جینا حرام کیا جارہا ہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ آئندہ الیکشن میں ضرور جیتے گی اور آئندہ حکومت میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔ ملک عمر حیات ٹوانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ملکی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں ہی۔ صرف نعروں سے ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جاسکتا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ)
فوٹو ہمرا ہے شکریہ
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے نواحی علاقہ 38جنوبی میں 1952سے قائم جامع مسجد گلزار مدینہ کی توسیع کے دوران قبضہ مافیا کی طرف سے مسجد کو مسمار کرنے کی کوشش پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ،مقامی پولیس اور ارکان اسمبلی کو آگاہ کرنے کے باوجود معاملات کو حل نہ کرنے کی وجہ سے گائوں کے علاوہ ملحقہ علاقوں میں روزباروز کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے ،اگر انتظامیہ نے فوری نوٹس نہ لیا تو حالات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہو گی ،ڈی پی او سرگودھا فوری نوٹس لے کر شرپسندوں کے خلاف کاروائی کریں علاقہ کے سینکڑوں لوگوں کا احتجاج کے دوران مطالبہ،تفصیلات کے مطابق 38جنوبی کے رہائشیوں حاجی محمد اشرف،رانا محمد سلیم،مقبول جٹ،محمد اقبال جٹ،محمد عدیل،محمد شفیق،رانا محمد جمشید،نصیر احمد،محمد اسحاق،ندیم،چوہدری منور،عبدالحق،ڈاکٹر ضیاء اللہ،حاجی محمد اکرم،محمد یامین جٹ،مزمل شاہ،عبدالعزیز ،اعظم شاہ سمیت علاقہ کے سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ جامع مسجد گلزار مدینہ 1952میں بزرگوں نے قائم کی ،962میں اسکی پختہ تعمیر کا عمل مکمل کر لیا گیا،شروع سے اب تک یہ مسجد اہل علاقہ کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے زیر انتظام چل رہی ہے ،دس ماہ قبل گائوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی توسیع کا کام شروع کیا مگر اب چند شر پسند عناصر مسجد کو مسمار کرنے کے در پے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں کشیدگی روز باروز بڑھ رہی ہے ،مظاہرین نے بتایا کہ ہم پرامن لوگ ہیں مگر کچھ عناصر ذاتی مفادات کی خاطراس مسئلہ کو ایشو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،اس سلسلہ میں تھانہ کڑانہ پولیس اور ارکان اسمبلی کوبھی مطلع کیا گیا مگر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی،جس کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اگر فوری نوٹس نہ لیا گیا تو امن عامہ کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے ،مظاہرین نے حلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر پیدوار انور علی چیمہ ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان سے فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،
سرگودھا(بیورورپورٹ) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چور گندم اور مال مویشی چوری کرکے لے گئے بتایا گیاہے کہ رتہ پور کے علاقہ میں دو چور محکمہ فوڈ کے گودام سی418بوریاں چوری کرکے لے گئے اسی طرح چک07جنوبی میں افتخار امیر کے ڈیرہ سے گارڈر اور لکڑیاں وغیرہ چور چوری کرکے لے
گئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ہیلتھ ایمپلائی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سرگودھا کے زیر اہتمام گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پنجاب کے صدر ملک محمد یوسف، جنرل سیکرٹری میاں محمد منیر، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندرحیات وڑائچ اور ڈی ایچ کیو کے صدر چوہدری محمد اکرم سمیت دیگر عہدیداران کی۔ اس موقع پر حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کے سکیلسیکے ملازمین کو ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح ٹائم پے سکیل دے کر ان کے مساوی حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ صحت کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی4 کے ورکروں کا کنونشن طلب کرلیا گیا ہی۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر ملک اسلم نوید نے اپنے ایک بیان میں بتائی انہوں نے کہا کہ ورکرز کنونشن میں عوامی رابط مہم کو بھر پور شروع کرنے میاں نوازشریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور گھروں، دفاتر، عمارتوں پر مسلم لیگ ن کا پرچم لہرانے سمیت دیگر امور پر زیر غور لائیں جائینگے ملک اسلم نوید نے کہا کہ یہ ورکرز کنونشن آئندہ انتخابات میں نئی تاریخ رقم کرینگا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف بااصول اور شرافت کی سیاست کرنیوالے قائد ہیں اور مسلم لیگ ن کاسرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ ورکرز اس کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کررہے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں جعلی کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنسوں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہی۔ محمد ذیشان نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ سیٹلائٹ ٹائون بلاک ڈی کے رہائشی رانا یاسر نے اس سے پندرہ سو روپے لے کر ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دیا جو کہ ڈی پی او آفس سرگودھا میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے تصدیق کروانے پر جعلی ثابت ہوا۔ تھانہ ساجد شہید پولیس نے انچارج ڈرائیونگ لائسنس سب انسپکٹر ظہیر احمد کی رپورٹ پر مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے ۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹا کو شدید زخمی کردیا گیاہے ساہیوال شریف کا رہائشی محمد صدیق اپنے بیٹے محمد بلال کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ ملزمان اللہ بخش، فاروق اور امجد وغیرہ نے محمد صدیق اور اس کے بیٹے کو زخمی کردیا۔ جبکہ اس کی بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) نیوسیٹلائٹ ٹائون کے گنجان آباد علاقہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل کر  راکھ ہوگیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے بلاک زیڈ کے رہائشی محمد شہزاد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پالتو کی خاطر ایک شخص کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا گیاہے کلس شریف کے رہائشی محمد عنصر کا محمد یار وغیرہ کے ساتھ کتے کے بچے کے لین دین کا جھگڑا چل رہاتھا جس پر محمد یار نے اپنے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ حملہ آور ہو کر محمد عنصر کو شدید زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیاہے تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) جعلی چیک اور فراڈ کے ذریعے بھاری رقوم ہتھیالی گئی۔ عقیل احمد نے تھانہ میانی پولیس کوبتایا کہ محمد سلیم، امجد اور عمران نے اس سی1لاکھ روپے مالیت کی کھاد کی بوریاں لیں اور رقم دینے کی بجائے خردبرد کرکے فرار ہوگئی۔ جبکہ محلہ اسلام پورہ کے اشفاق احمد کو بلاک4کے ساجد محمود نے ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ متعلقہ بینک نے ڈس آنر قرار دے دیا۔ اسی طرح نصیر پور کلاں میں محمد عاشق اور آصف نے عابد نواز کے تیس لاکھ روپے خرد برد کرلیئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) دو واقعات میں شادی شدہ خاتون اور دو بچوں کو اغواء کرلیا گیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ قصبہ سالم میں محمد سرفراز کی بھابھی مسماۃ (ث) اور کمسن شامان حسن جبکہ موضع سنگوراکا میں چودہ سالہ (ش) کو ملزم اللہ دتہ اور اس کے ساتھی اغواء کرکے لے گئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پولیس نے منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ اور پرچی جواء کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا چک30شمالی کے نثار گل کو گرفتار کرکی0لیٹر شراب برآمد کرلی گئی اسی طرح سلانوالی میں غضنفر حیات سی82گرام ہیروئن اور دلدار علی، خورشید احمد کو جوائے کی پرچیاں فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چکجنوبی کے رستم خان سے تیس بور پسٹل اور مقدمہ قتل کے ملزم ناصر عباس سے پسٹل تیس بور برآمد کرلیا گیا ہی۔

No comments:

Post a Comment