Tuesday, February 14, 2012

News photoset dprsgd

سرگودھا (  ) چیف منسٹر سپورٹس فیسٹول 2012کے تحت انٹر سکولز اتھلیٹک کے مقابلے سکولوں میں منعقد ہوئے ۔ جن کی نگرانی تحصیل سپورٹس آفیسر صائمہ منظو ر نے کی آج کرکٹ بورڈ کے سیمی فائنلز اور فائنل مقابلے کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہو نگے اور انٹر یونین کونسل کی سطح کے مقابلہ جات آج اختتام پذیر ہونگے اور 16فروری سے انٹر تحصیل مقابلہ جات شروع ہونگی۔
 سرگودھا (  )اینٹی کرپشن حکام سرگودھا نے کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں اور جعل سازی کے الزام میں مفرو ر اشتہاری قرار دئیے گئے سرکاری آفیسر کو اڑھائی سال بعد بیٹے سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے دفتر کے سامنے سے حراست میں لیا گیا ۔ گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے پر باپ بیٹے کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے ڈی پی او آفس چوک کے قریب چھاپہ مار کرسینئر اکاٶنٹ آفیسر امپروومنٹ ٹرسٹ سرگودہا راجہ اصغر حیات کو حراست میں لے لیا ۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 16جون 2009کو ٹرسٹ پلازہ سرگودھا اورماڈل ہائوسنگ سیکم میں بوگس الاٹمنٹ جاری کرنے اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔
     پریس ریلیز
 سرگودھا (  )جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں سالانہ عظیم الشان تقریب 18فروری بروز ہفتہ بھٹو کالونی چک نمبر 96شمالی سرگودھا میںمنعقد ہو گی ۔خطیب اعظم گوجرانوالہ علامہ مولانامحمد عبدالرشید صدیق خصوصی خطاب فرمائیںگی۔ان کے علاوہ مولانا حافظ محمد منیر نقشبندی ، مولانا محمد صفدر قادری ، مولانا قاری افضل سیالوی سمیت کئی جید علماء کرام جشن عید میلاد النبی کے فضائل بیان کریںگئی۔جبکہ رائو ساجد علی قادری کلام حق باہو سلطان بیان کریں گی۔روحانی محفل میں رائو محمد الیاس اور رانا محمد طارق مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کروائی جائے گی روحانی محفل میں رانا محمد اصغر ، رانا محمد اسحاق ، رانا محمد امجد ، رانا علی اصفر خان ، رانا عامر ، رانا محمد اشرف ، رانا قمر شہزاد کے علاوہ کئی مقامی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض قاری ظہور احمد سیالوی ادا کریں گی۔    
 
 

No comments:

Post a Comment