سرگودھا(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹیز خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر محترمہ خالدہ ایوب مٹو نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بھوک، افلاس سب کچھ برداشت کرسکتی ہے مگر اپنی پاک فوج پر حملہ کسی طور برداشت نہیں کرسکتی اب حکمرانوں کو اپنا راستہ خود چننا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یہاں کے پاکستانی قوم کے ساتھ کیونکہ پاکستانی قوم اب مزید ذلت کی زندگی برداشت نہیں کرسکتی۔انہوں نے سینیٹ الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر اقلیتی رہنما کامران مائیکل کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی اقلیتوں کی جس طرح نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حقوق کیلئے کامران مائیکل کوشاں ہیں اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی،خالدہ ایوب مٹو نے کہا کہ میاں نو از شر یف ملک و قو م کے مفا د میں بھر پو ر جد و جہد کر ر ہے ہیں عوا م بھی پا کستا ن سے محبت کرنے وا لے قا ئد میاں نو از شر یف کی قیادت میں سیسہ پلا ئی دیو ار بن چکے ہیں عمرا ن خا ن جیسے اسٹبلشمنٹ کے مہر ے مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتی۔ فوٹوہمراہ ہے شکریہ سرگودھا(بیورورپورٹ)ارکان اسمبلی کی بے حسی کے باعث یوسف پارک اور ملحقہ علاقوںکے سینکڑوں مکین سیوریج کے انتہائی خستہ حال نظام اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں،مختلف جگہوںپرارکان اسمبلی کی طرف سے صرف ترقیاتی سکیموں کی تختیاں لگائی گئیں مگر کسی بھی جگہ پر کوئی کام نہیں کیا گیا ، عرصہ دراز سے علاقہ کی ابتر صورتحال اور ترقیاتی سکیموں کی تختیاں حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوسف پارک اور ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں افراد جن میں بچے بوڑھے اور جوان شامل تھے نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے اس حلقہ میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے ارکان اسمبلی نے اپنے دور میں مختلف جگہوں پر لاکھوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی تختیاں لگائیں ،مگر کسی کے دور میں بھی علاقہ میں کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو سکا ،جس کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی اور جوہڑ وں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،صدر فلاحی کمیٹی یوسف پارک ملک محمد خان، جنرل سیکرٹری عاشق حسین، نائب صدر ملک ممتاز،غلام رسول اور حاجی نذر احمد و دیگر نے بتایا کہ گلیاں گندے پانی اور کیچڑ سے بھری پڑی ہیں،جبکہ صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ، گزشتہ ایک سال سے ہم مسلسل وفاقی و صوبائی ارکان اسمبلی کے پاس جا رہے ہیں مگر کوئی حل نہیں نکالتا،وقتی طور پر ٹی ایم اے افسران کے ذمہ لگا دیتے ہیں ،مگر جب تک سیوریج ،پینے کے صاف پانی کی سکیمیں اور سڑکوں جن کی تختیاں ارکان اسمبلی نے منتخب ہونے کے بعد لگائیںکی تعمیر مکمل نہیں ہوتی،ٹی ایم اے افسران بھی کچھ نہیں کر سکتے ،خوامخوہ اپنی خفت اور ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے ٹی ایم اے افسران پرذمہ داری عائد کرنا نا انصافی ہے ہم اس کی بھی پرزور مذمت کرتے ہیں۔سیوریج کے خستہ حال نظام کی وجہ سے ان علاقوں میں پینے کا صاف پانی انتہائی مضر صحت ہو چکا ہے ،میٹھے پانی اور سیوریج کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ علاقے مسائل کی آماجگاہیں بنے ہوئے ہیں،مستقل حل نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال اتنی بگڑ چکی ہے آئے روز لڑائی جھگڑے ،توں توں میں میں معمول بن چکی ہے ،مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، کمشنر سرگودھا اور ڈی سی او سرگودھا سے اس سلسلہ میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کچھ نہیں کر رہے خدارا کمشنر اور ڈی سی او سرگودھا خود ہی اس علاقہ کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کروائیں۔اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکی۔
|
No comments:
Post a Comment