Ex Fedral Manister Baber Awan with Nadeem Afzal chan Press talk in Behra بھیرہ (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو آئین و قانون کی پاسداری اور اعلیٰ عدلیہ سمیت تمام اداروں کے احترام ان کی آذادی اور مضبوطی کے مشن پر عمل پیرا ہے یہ بات سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے یہاں قومی اسمبلی کی مجلس استحقاق کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل گوندل کے ڈیرہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے چار بجٹ پیش کیئے اور وہ پانچواں بجٹ بھی جون کی بجائے مئی میں پارلیمنٹ میں پیش کرے گی سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ جج جرنیل اور بیوروکریسی کی طرح پارلیمنٹ کو بھی اپنی آئینی مدت پوری کر نے کا قانونی حق ہے ہم نے 73کے آئین کو بحال کیا ساڑھے نو سالہ آمریت کے دور میں ملک و قوم مسائل کے انبار کا شکار ہو ئی پیپلز پارٹی اتحادی جما عتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد کر رہی ہے 18ویں اور 19ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ مارشل لا کے خطرہ کو روک دیا گیا ہے یہ کام بھاری منڈیٹ اور دو تہائی اکثریت حاصل کر نے والے بھی نہ کر سکے اب کو ئی ماورائے آئین اقدام نہیں کر سکے گا آئین کے آرٹیکل 6 کے ذریعہ عدالتی چھتر ی میں مارشل لا کا راستہ بند ہو گیا ہے ۔سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ سینٹ فیڈریشن کا ادارہ ہے اور اسکے الیکشن آئینی تقاضہ ہے یہ الیکشن مارچ میں ہونگے الیکشن کی ٹرین چھوڑ دینے والوں کی سازشیں الیکشن روک نہیں سکیں گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو ووٹ کی طاقت کا یقین دلانے کی جدوجہد کررہی ہے پارلیمنٹ کا تسلسل برقرار رہنا چاہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں سولین سپر میسی کا ہونا ضروری ہے ورنہ عوام میں مایوسی پھیلتی ہے ۔سینٹ ۔قومی و صوبائی اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہو نی چاہیے جمہوری سیاسی وپالیمانی جماعتیں آنے والی حکومت کو اقتدادر منتقل کریں گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بلوچستان میں آرمی ایکشن ختم کر کے آغاز حقوق بلوچستان کا عمل شروع کیا صوبائی خود مختاری سب صوبوں کو دی سندھ اور بلوچستان و سر حد میں صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں لیکن پنجاب کو ملی آزادی عوام کیخلا ف استعمال ہو رہی ہے ایک شخص نے اقتدار کی 21ٹوپیاں پہن رکھی ہیں ڈینگی وائرس کے بعد دل کے مریضوں کو بھی ہلاکتیں دی گیں ہزاروں گھرانوں کو معصوموں کی لاشیں اٹھانا پڑیں قتل بل سبب میں ملوث ان لوگوں کو شرعی قانون قصاص و دیت کے تحت سزاملنی چاہیے قتل مقدمات درج کیئے جانے چاہیںانہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں موجودہ بد انتظامی کی مثال نہیں ملتی صحت اور تعلیم کے شعبوں کو تباہ کر دیا گیا ہے پنجاب کے عوام بتیس سال سے ان حکمرانوں کو دیکھ رہے ہیں پنجاب تبدیلی مانگتا ہے اور تبدیلی لہر چل رہی ہے پنجاب میں مسائل کے حل کیلئے وفاق جیسی حکومت چاہیے عوام پی پی کو پنجاب میں طاقت ور منڈیٹ دیں اوور ڈرافٹ پر چلنے والی کاروباری حکومت پنجاب کو نہیں چلاسکتی انہوں نے اربوں روپیہ تندوری اور افسانہ ہائوسنگ سکیموں میں ڈبودیا یہ چارسوارب روپیہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت مرکز سے زائدہ خرچ کر رہے ہیں سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ ندیم افضل گوندل ایم این اے جس طرح اپنے حلقہ کے عوام کی بہبود کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں وہ ایک حقیقی عوامی ننما ئندہ کا خاصا ہے ۔ |
Saturday, February 4, 2012
Ex Fedral Manister Baber Awan with Nadeem Afzal chan Press talk in Behra
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment