Friday, February 3, 2012

سرگودھا پولیس


سرگودہا ( )حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش وجذبے او رشہدا ء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منایاجائے گا ۔
دن کا آغاز مساجدوعبادت گاہوں میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعاٶں سے ہو گا ۔ اس روز ضلع بھر کے اہم چوراہوں پر کشمیر کاز او رکشمیر یوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں بینرآویزاں کئے جائیں گے ۔ پانچ فروری کو ٹھیک دس بجے کشمیر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔ سرگودہا کے جناح ہال کشمیریوں کی قربانیوں پر مبنی تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس روز ضلع سرگودہاسے شائع ہونے وا لے تمام اخبارات کشمیر کے بارے میں خصوصی ایڈیشن اور مضامین شائع کرینگے

--

پولیس تھانہ بھلوال کی کارروائی ڈکیتی کا اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بھلوال نے ڈکیتی کا اشتہاری مجرم محمد آصف ولد محمد نذیر سکنہ پرانا بھلوال کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری نے مورخہ 29/30-01-2011 کواپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد صدیق ولد غلام رسول قوم وڑائچ سکنہ چک شمالی کے ڈیرہ سے اس کے ملازم کو باندھ کر اسلحہ کے زور پر مویشی ٹرک پر لوڈ کر کے موقعہ سے فرار ہو گئے تھی۔ جس پر محمد صدیق کی مدعیت میں تھانہ بھلوال میں مقدمہ نمبر5/11در ج کیا گیا۔ مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لئے متعدد ریڈ کئے گئے جو کہ دستیاب نہ ہوا اور گرفتاری سے پس و پیش ہو گیا جس کو مورخہ1.05.2011کو اشتہاری قرار دیا گیا ۔مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لئے سب انسپکٹر ارشاد حسین کی سر براہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ۔جس نے مجرم اشتہاری محمدآصف کو مورخہ1.02.2012کو ریڈ کر کے گر فتار کر لیا ۔مزید تفتیش جاری ہی۔
سرگودھا پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائیجواری گرفتار ،وٹک رقم ،مو بائل فونز،وائوچر بک اور کیلکولیٹر بر آمد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ اربن ایریا کے سب انسپکٹر اعجاز حسین معہ ملازمان بسلسلہ گشت علاقہ تھانہ موجود تھے کہ بوقت 11:15 بجے دن مخبر نے اطلاع دی کہ مسمیان محمد حسین ، محمد جاوید ، محمد عمر پسران محمد بشیر اقوام شیخ ,محمد منیر ولد محمد بشیر قوم آرائیں سکنائے بلاک 24، ساجد علی ولد آصف علی قوم سید سکنہ بلاک نمبر 21 اور سلیم احمد ولد احمد دین قوم آرائیں سکنہ بلاک نمبر 24 میں واقع مکان نمبر5 میں بیٹھ کربذریعہ وائوچر پرچی جواء کھیل رہے ہیں۔ اگر فوری ریڈ کیا جائے تو گر فتار کیا جا سکتا ہے ۔جس پر ریڈ نگ پار ٹی تشکیل دے کر ریڈ کیا گیا اور مو قع سے تمام ملزمان کو قابو کر لیا گیا اور دائو پر لگی رقم مبلغ335/-روپے 2عدد مو بائل فونز، وائوچر بک اور کیلکولیٹر بر آمد کر لئی۔ جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ نمبر1/12رجسٹر کروایا۔ مزید تفتیش جاری ہی۔
پولیس کی منشیات فروشو ں کے خلاف کارروائی 800 گرام چرس8 بوتل شراب برآمد ۔ ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سلانوالی کے صالح محمد SI معہ ملازمان بسلسلہ گشت بحد رقبہ 130 جنوبی مو جو د تھے کہ ملزم محمد صابر ولد محمد شریف قوم راجپوت کو مشکوک جان کر قابو کر کے اس کے قبضہ سے 800 گرام چرس برآمد کر لی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سلانوالی میں مقدمہ نمبر9/12درج کروایا۔ مزید برآں تھانہ سلانوالی کے سب انسپکٹر دوست محمد نے ایک مشکوک کار کو چیک کر کے ملزمان محمد ناصر ، غلام رسول اور غلام مصطفی کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ سلانوالی میں مقدمہ نمبر7/12 درج کروایا۔ جبکہ تھانہ کوٹ مومن کے ASI غلام نقی نے دوران چیکنگ احمد خان ولد غلام علی پڑھیار کو مشکوک جان کر قابو کر ملزم کے قبضہ سے 8 لیٹر شراب برآمد کر لی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ نمبر7/12 درج کروایا۔ اور تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کے احمد علی ASI نے دوران چیکنگ ملزم مدثر حسین ولد غلام حسین ماچھی سکنہ لالیاںکو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا اور ملزم کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹیلائٹ ٹائون میں مقدمہ نمبر6/12 درج کروایا۔ مزید تفتیش جاری ہی۔
(عاصمہ کرن سونیا)
پی۔ آر۔ او ، دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔ 0336-7516643
فیکس نمبر:۔ 048-9230334
ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com


No comments:

Post a Comment