1 سرگودہا(نامہ نگار) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولٹری سے وابستہ افراد کو لاتعداد مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے بہت سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تھائی لینڈ میں منعقدہ پولٹری فوکس ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے موقع پر معروف پولٹری سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں ایشیاء کے مختلف ممالک سے مندوبین نے سرکت کی کانفرنس میں اشیائی ممالک کو درپیش پولٹری مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اوران کے حل کیلئے اقدامات تجویز کیی گئے ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ دنیا میں صنعت مرغبانی بڑی تیزی سے ترقی کررہی ہے لیکن پاکستان میں جدید عالمی تحقیقات اور رجحانات سے عدم واقفیت کے باعث پولٹری کی صنعت اس تیزی سے ترقی نہیں کر پا رہی اس کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں بھی حکومت پولٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کری۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ مرغی کا گوشت انسانی جان کیلئے نقصان دہ نہیں ہے آج کل پنجاب میں پولٹری فارمز پر پھیلی ہوئی بیماری کی فوری ویکسین کروائی جائے تو نقصانات سے بچا جاسکتا ہی۔ 2 سرگودہا(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اقتدار کے لئے سیاست نہیں کی بلکہ ہماری سیاست کا مقصد صرف ملک و قوم کو دنیا میں باوقار مقام دلانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سرگودہا کے رہنما و ایم پی اے کامل شمیل گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے ۔جو لوگ اس حوالے سے الزام تراشیاں کر رہے ہیں ان کے کردار سے قوم بخوبی واقف ہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری جمہوری نظام پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اور ہم اپنے قائدین کے لہو سے جلنے والے جمہوریت کے چراغ کو کسی صورت بھی بجھنے نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور یہی اسلامی ریاست کی پہچان بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں جن کو جیالوں نے ناکام بنایا اور آئندہ بھی شہید قائدین کی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے ہم اپنا تن من دھن قربان کر دیں گی۔ 3 سرگودہا(نامہ نگار) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم کا عائد ہونا باعث شرم اور قابل افسوس بات ہے ۔ پیپلز پارٹی ملک کو دنیا کے سامنے تماشا بنانے کی بجائے فوری طور پر اقتدار چھوڑ دے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرگودہا کے ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے ''نوائے وقت '' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی اب وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے تینوں چیزیں چھین لی ہیں ۔ ملک کے تمام ادارے آخری سانسیں لے رہے ہیں اگر نا اہل حکمرانوں سے فوری نجات حاصل نہ کی گئی تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سنگین ترین بحرانوں کا واحد حل صرف اور صرف نئے الیکشن ہیں اور اگر حکومت نے اس سلسلہ میں لیت و لعل سے کام لیا تو مسلم لیگ ن استعفوں کا آپشن بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گی ۔ 4 سرگودہا(نامہ نگار)حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شعبہ زراعت تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار کسان بورڈ ڈسٹرکٹ سرگودہا کے صدر چوہدری محمد یوسف وڑائچ اور سینئر نائب صدر ملک محمد سعید سُجراء نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام تر اعلانات کے باوجود کھاد سمیت تمام زرعی ادویات مین ملاوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اسی طرح کھاد اور زرعی ادویات کی بلیک میں فروخت کے سد باب کیلئے بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے کھاد ڈیلرز کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کسانوں پر مظالم ڈھائے ہوئے ہے تو دوسری طرف شوگر ملز مافیا غریب کاشتکاروں کو خون نچوڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے سلسلہ میں ذلیل و رسوا کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بھی ضلعی انتظامیہ محض اخباری بیانات دے کر کسانوں کو مطمئن کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کے باعث بھی زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ انہون نے کہا کہ جب تک ملک کا کاشتکار خوژحال نہیں ہو گا ملکی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے نہ ہی ترقی کا خواب پورا ہو سکتا ہے اس لئے حکومت زراعت کے شعبہ کی بہتری کیلئے کسانوں کے نمائندوں کی مشاورت سے از سر نو پالیسیاں بنائے اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کری۔ 5 سرگودہا(نامہ نگار)کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر میانوالی اسد علی خان کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا جبکہ مذکورہ سیٹ پر ان سے پہلے ڈی او سی ذوالفقار علی بھٹی تعینات تھے ۔اسد علی خان کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا چارج ملنے پر عوامی سماجی حلقوں نے سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ اسد علی خان میانوالی میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گی۔ 6 سرگودہا(نامہ نگار)ملک شوکت مجید اعوان کی تاجر برادری کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اقدام اٹھائیں اور تاجر برادری کے مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور کردارادا کیا ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگودہا ڈوثیرن شوکت علی نے انہیں ایک پروقار تقریب میں ایوارڈ سے نواز تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک شوکت مجید اعوان جیسی بے لوث شخصیات شہریوں کیلئے خدا کی نعمتوں سے ایک نعمت ہیں۔اس موقع پر ملک شوکت مجید اعوان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل حل کروانے میں بے لوث ہوکر کام کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی ان کے مسائل حل کروانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوگا انہوں نے کہا کہ سرگودہا کی تاجر برادری نے ہمیشہ ملک میں آنیوالی قدرتی آفافتوں میںاپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی اور ان کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ہی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور انتظامیہ نے بھی تاجر وں کو کبھی مایوس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے آئندہ بھی اپنا تعمیری اور مثبت کردارادا کرتے رہیں گے اور سرگودہا کو صوبہ کا ماڈل ضلع بنانے کیلئے حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرینگی۔ 7 سرگودہا(نامہ نگار)پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ عوامی مسائل سے ہٹ چکی ہے جس کی وجہ سے عوام مسائل کے بنور میں پھنسے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی4کے جنرل سیکرٹری چوہدری وارث ندیم وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیرمملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی نے عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے ان کو پورا کیا انہوں نے کہا کہ تسنیم احمد قریشی نے حلقہ میں سوئی گیس سڑکیں گلیاں اور دیگر تعمیراتی کام کرواکر اپنے وعدوں کو پورا کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا سپریم کورٹ میں پیش ہونا ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اورکبھی بھی عدلیہ پر شب خون نہیں مارا وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عدلیہ کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ۔ 8 سرگودہا(نامہ نگار)سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج 2011-12کے تحت ضلع سرگودھا میں 11ترقیاتی منصوبوں پر0 کروڑ روپے کے فنڈز میںسے اب تک 13کروڑ 70لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ڈی سی او نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی تعمیر کے محکموں کے ضلعی سربراہوں کو کام کی رفتا ر مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان منصوبوں پر ماہ فروری کے دوران 259ملین روپے کے اخراجات کا ٹارگٹ دیا ہے ۔اس امر کا انکشاف ڈی سی او سرگودھا عظمت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیااجلاس میں ایس ای ھائی ویز ، بلڈنگ ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسینی ، ای ڈی او ایف اینڈ پی سفینہ صدیق ، ڈی او بلڈنگ جاوید افضل علوی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیاقت غفور پراچہ اور دیگر محکمہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او نے سرگودھا ، خوشاب روڈ سے جہان آباد کی ساڑھے 6کلومیٹر کی تعمیر و توسیع کے لیے جاری 4کروڑ 22لاکھ 76ہزار روپے کے فنڈز میں سے رواں مہینہ کے آخر تک دو کروڑ 70لاکھ روپے کے اخراجات کا ہدف دے دیا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بھلوال بائی پاس کوٹمومن روڈ سے گجرات سرگودھا روڈ تک اڑھائی کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 5کروڑ 36لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے اور اب تک اس منصوبے پر صرف ڈیڑھ کروڑ خرچ ہوا ہے ۔ڈی سی او نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے ماہ جنوری کے دوران تین کروڑ تیس لاکھ روپے کا ٹارگٹ دیا ہے ۔اسی طرح اجلاس کو بتایا گیا کہ کنڈان سے شاہپور سٹی براستہ نتھووالا اور شاہپور سٹی سے خوشاب سرگودھا روڈ ،بنگلہ حسین شاہ براستہ مانگووال کی 23.20کلومیٹر سڑک کی بحالی کیلئے 5کروڑ روپے کے جاری فنڈز میں سے اس مہینہ میں دو کروڑ 80لاکھ روپے ،جیل روڈ کوئین ہوٹل سے چونگی نمبر 12براستہ ٹوانہ پارک توسیع کے منصوبے کو اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اسی طرح بھلوال سے تھابل براستہ پھلروان رتوکالا دھوری کی 21.60کلومیٹر سڑک کیلئے 5کروڑ 26لاکھ روپے کے فنڈز میں سے اس ماہ 2کروڑ روپے کے اخراجات کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھیرہ اور ماڑی لک کی تعمیر کیلئے فی کالجکروڑ 40لاکھ روپے جاری کئے گئے اور اس ماہ کے آخر تک دو دو کروڑ خرچ کرنے کا ہدف دیا گیا ہی۔اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس ساہیوال کی تعمیر کیلئے 3کروڑ 94لاکھ 74ہزار روپے کے مقابلے میں ڈیڑھ کروڑ روپے ،ٹراما سنٹر تحصیل ساہیوال کے قیام کیلئے 5کروڑ روپے کے فنڈز میںسے اس ماہ کے آخر تک ایک کروڑ دس لاکھ ، خیام چوک سے 47اڈا سیوریج سسٹم کی تبدیلی کیلئے 3کروڑ 60لاکھ روپے میں سے اس ماہ کے آخر تک اڑھائی کروڑ روپے جبکہ سرگودھا شہر میں 22یونین کونسلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئیکروڑ روپے کے مختص فنڈز میں سے اس ماہ کے آخر تک 4کروڑ 20لاکھ روپے کے اخراجات کا ہدف دے دیا گیا ہی۔ 9 سرگودہا(نامہ نگار) چیف منسٹر سپورٹس فیسٹول 2012کے تحت انٹر سکولز اتھلیٹک کے مقابلے سکولوں میں منعقد ہوئے ۔ جن کی نگرانی تحصیل سپورٹس آفیسر صائمہ منظو ر نے کی آج کرکٹ بورڈ کے سیمی فائنلز اور فائنل مقابلے کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہو نگے اور انٹر یونین کونسل کی سطح کے مقابلہ جات آج اختتام پذیر ہونگے اور 16فروری سے انٹر تحصیل مقابلہ جات شروع ہونگی۔ 10 سرگودہا(نامہ نگار)اینٹی کرپشن حکام سرگودھا نے کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں اور جعل سازی کے الزام میں مفرو ر اشتہاری قرار دئیے گئے سرکاری آفیسر کو اڑھائی سال بعد بیٹے سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے پر باپ بیٹے کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے چھاپہ مار کرسینئر اکاٶنٹ آفیسر امپروومنٹ ٹرسٹ سرگودہا راجہ اصغر حیات اور اس کے بیٹے زوہیب اصغرکو حراست میں لیکران نامعلوم ساتھی کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 16جون 2009کو ٹرسٹ پلازہ سرگودھا اورماڈل ہائوسنگ سیکم میں بوگس الاٹمنٹ جاری کرنے اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔ 11 سرگودہا(نامہ نگار)جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں سالانہ عظیم الشان تقریب 18فروری بروز ہفتہ بھٹو کالونی چک نمبر 96شمالی سرگودھا میںمنعقد ہو گی ۔خطیب اعظم گوجرانوالہ علامہ مولانامحمد عبدالرشید صدیق خصوصی خطاب فرمائیںگی۔ان کے علاوہ مولانا حافظ محمد منیر نقشبندی ، مولانا محمد صفدر قادری ، مولانا قاری افضل سیالوی سمیت کئی جید علماء کرام جشن عید میلاد النبی کے فضائل بیان کریںگئی۔جبکہ رائو ساجد علی قادری کلام حق باہو سلطان بیان کریں گی۔روحانی محفل میں رائو محمد الیاس اور رانا محمد طارق مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کروائی جائے گی روحانی محفل میں رانا محمد اصغر ، رانا محمد اسحاق ، رانا محمد امجد ، رانا علی اصفر خان ، رانا عامر ، رانا محمد اشرف ، رانا قمر شہزاد کے علاوہ کئی مقامی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض قاری ظہور احمد سیالوی ادا کریں گی۔ 12 سرگودھا(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی راہنمامیاں احمد حیات سپراء نے کہا ہے کہ 4 سال تک آصف زرداری کا ساتھ دینے والے نواز شریف اب عدلیہ اور عوام کے حمایتی بن کر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور کاغذی بیانوں کے ذریعے انصاف کے علمبردار بن رہے ہیں ۔ سید جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین جیسے سیاست دانوں کا اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک صرف عمران خان جیسی مخلص قیادت ہی بچا سکتی ہے اور تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہی۔ 13 سرگودہا(نامہ نگار) شادی شدہ خاتون سمیت تین نوجوان لڑکیاں اغواء 'تفصیلات کے مطابق چک نمبرجنوبی کے رہائشی فیاض احمد کی اہلیہ صغراں بی بی کو ملزمان نواز اور فاروق وغیرہ نے اغواء کرلیا ساہیوال کے علاقہ وجھ کے رہائشی شمشاد کی نوجوان بیٹی سونیا بی بی کو منیر اور آصف سمیت چار افراد نے اغواء کرلیا نواحی علاقہ رکھ چراگاہ کے محمد اکرام کی بیٹی رافعہ بی بی کو اوباش ملزم مناظر اور منظور نے خاتون سویراں بی بی اور رابعہ بی بی کی مدد سے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہی۔ 14 سرگودہا(نامہ نگار)فراڈئیے نے امانتا حاصل کی گئی کار خورد برد کرلی 'تفصیلات کے مطابق قینچی موڑ کے رہائشی محمد سلیم کی گیارہ لاکھ روپے مالیت کی کار چک نمبر2جنوبی کے محمد سبطین نے بطور امانت حاصل کی بعدازاں کار خورد برد کرلی اور واپس کرنے سے انکاری ہوگیا متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 15 سرگودہا(نامہ نگار)ڈکیتی کی نیت سے موجود چار افراد گرفتار 'تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تھانہ صدر پولیس نے مخبری پر مٹھہ لک میں چھاپہ مار کر ڈکیتی کی نیت سے موجود سکندر حیات 'محمد مرزا 'احمد اور ذوالفقار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ 16 سرگودہا(نامہ نگار)مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے میں مصروف افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ناکام 'بیان کیا گیا ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس نے مخبری پر چک 87شمالی میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے میں مصروف افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تاہم پولیس کی غفلت و لاپرواہی کے باعث کوئی بھی شخص گرفتار نہ ہوسکا اور باآسانی فرار ہ وگئے پولیس نے جابر 'لڈن 'فاروق 'شفیق 'رمضان اور کالے خان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 17 سرگودہا(نامہ نگار)چار افراد کی لڑکے کو اغواء کی کوشش 'بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 108جنوبی کے رہائشی محمد عمران کے بھتیجے عبدالرحمن کو گذشتہ روز ملزمان تنویر احمد اور جاوید وغیرہ چار افراد نے زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم اس کے شور واویلا کرنے اور اہل علاقہ کے اکٹھا ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہی۔
No comments:
Post a Comment