Thursday, February 16, 2012

handout and photo dpr sgdکمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی

سرگودہا (             )کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے کہا ہے کہ جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن کے ذریعے ہم اپنے ثقافتی و جغرافیائی اثاثوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں اور اس سے منسلک افراد کو معاشی استحکام وترقی اور تحفظ حاصل ہو گا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے انڈسٹریز کامرس وانو سٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ ' انٹلیکچوئل پروٹیکشن آرگنائزیشن ' کنو وباسمتی رائس گروئرز اور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقدہ تربیتی سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدرباسمتی رائس گروئرز آرگنائزیشن چوہدری حامد ملہی ' ڈائریکٹر پنجاب انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ شیخ محمد صدیق ' صدر کنو گروئرز ایسوسی ایشن حامد سلیم وڑائچ ' پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈبلیو ٹی او انڈسٹریل ونگ ناصر رفیق 'ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود ' پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم  ' ڈپٹی ڈائریکٹر انٹلیکچوئل پروٹیکشن محمد اسماعیل ' نائب صدر سرگودہا چیمبر آف کامرس وانڈسٹریز مرزا فضل الرحمان کے علاوہ کنو گروئرز' افسران اور کسانوں کی کثیر تعدا د بھی موجود تھی۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن نے کہاہے کہ بین الاقوامی سطح پر علاقائی مصنوعات کو متعارف کرانے کیلئے جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن ایک احسن اقدام ہے ۔ اس سے نہ صرف مقامی سطح پر اقتصادی انقلاب آئے گا بلکہ غربت وافلاس ' معاشی بدحالی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا تدارک ہو گا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر باسمتی رائس گروئرز ایسوسی ایشن چوہدری حامد ملہی نے کہاہے کہ جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن سے مثبت اثرات مرتب ہوںگے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے مختلف علاقوں کے اجتماعی حقوق کا تحفظ ہو گا اور کنزیومر کو معیاری مصنوعات ارزاں نرخوں پر دستیاب ہونگی اور پروڈیوسر ز کے درمیان مسابقت کا رجحان پیدا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسان زمیندار ' ہنر مند ' تاجر ' کاروباری حضرات ' فیکٹری مالکان وغیرہ سب کے حقوق کا تحفظ ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رجسٹریشن سے مقامی پیداواراور اقتصادیات میں اضافہ ' روایتی طریق کاری کا کسی دوسرے علاقے میں منتقلی کو روکنے اور علاقے کیلئے اجتماعی طورپر باعث فخر مصنوعات متعارف ہونگی ۔ انہوں نے جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن کے دیگر اغراض ومقاصد اور فوائد سے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹلیکچوئل پروٹیکشن آرگنائزیشن محمد اسماعیل نے رجسٹریشن کے طریقہ کار اور انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے افسران اپنی متعلقہ حدود میں واقع علاقائی مصنوعات کی تفصیلات 30 مارچ تک فراہم کریں تاکہ 26 اپریل کو منعقد ہونے والی ورلڈ انٹلیکچوئل کانفرنس میں ان مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح یہ مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گی ۔ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے صدرکنو گروئرز ایسوسی ایشن حامد سلیم وڑائچ نے کہاکہ اس وقت کنو گروئرز کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کنو کی فی من قیمت گیارہ سو روپے تھی جبکہ اب کم ہو کر چھ سو روپے رہ گئی ہے ۔ انہوںنے دیگر مشکلات کا ذکر بھی کیا تاہم انہوںنے انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کنو گروئرز کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور توقع کا اظہار کیا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے مزید کوششیں کی جائینگی ۔ قبل ازیں ڈائریکٹر انڈسٹریل پنجاب شیخ محمد صدیق نے زرعی وصنعتی ترقی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب کے اقدمات کے  بارے میں اظہار کیا اور شرکا ء کی سیمینا ر میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ 
سرگودہا (       )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے  بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہاہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ جبکہ ڈینگی بخار کے روک تھام اور تدارک کیلئے حکومت نی'' وبائی امراض کے روک تھام کیلئے  ریگولیشن کا نفاذ '' کردیاہے ۔ جو 30 نومبر 2012 تک موثر رہے گا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرگودہا کے زیر اہتمام ڈینگی مکاٶ مہم میں سی بی اوز کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی وآگاہی ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار میں چیئرمین بیت المال سرگودہا چوہدی عمران گھمن ' ایس ای محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرگودہا قاضی اللہ یار ' ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات مصباح الحق ' محکمہ صحت کے نمائندہ محمد ریاض ' ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل  ویلفیئر حبیب اللہ ' ایمر جنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان ' ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طارق گھمن ' کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر محمد عارف کے علاوہ سی بی اوز کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر پر قابوپانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں ۔ جن میں تمام ضلعی ہسپتالوں میں پلیٹ لیٹس مشینوں کی فراہمی ' ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص  بستروں کی تعداد میں اضافہ ' ڈینگی کے بلڈ ٹیسٹ کی 90 روپے فیس کے علاوہ آگاہی مہم سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرگودہا قاضی اللہ یار نے کہاکہ ہمیں اپنے گھروں اور گلی محلوں میں پانی جمع نہیں ہونے دینا چاہےی۔ کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی اور گندے پانی پر پروش پاتا ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے ضلع بھر میںواٹر سپلائی ٹینکوں ' پائپوں اور دوسرے مقامات کا سروے شروع کر رکھا ہے تاکہ پانی کی لیکج کو روکا جاسکے ۔۔ انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق کے تحت اگر کسی مقام سے لیکج ہو رہی ہو تو اسے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ سیمینا ر سے چوہدری عمران گھمن ' ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ طارق گھمن ' ڈاکٹر محمد ریاض ' ایمر جنسی آفیسر طاہر ہ خان ' ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات مصباح الحق او رڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر حبیب اللہ نے ڈینگی مکاٶ مہم میں کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی ˆ
سرگودہا (       ) چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کے تحت سرگودہا ڈویژن میں ضلعی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے قرعہ اندازی کیلئے شیڈول ترتیب دے دیاگیاہے ۔ ایڈیشنل کمشنر سید مبشر حسین کی زیر صدار ت ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں قرعہ اندازی ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ز کے علاوہ سپورٹس تنظیموں نے شرکت کی۔ ضلعی سطح پر چارہ روزہ کھیلو ں کے مقابلے 22 فروری سے 25 فروری تک سرگودہا میں منعقدہوںگے ۔ یہ مقابلے سپورٹس سٹیڈیم ' کمپنی باغ اور یونیورسٹی میں ہوںگے ۔ قرعہ اندازی کے مطابق مردانہ ٹیپ بال کرکٹ کے مقابلے سرگودہا  اورمیانوالی کے درمیان' بھکر  اور خوشاب کے مابین مقابلے ہوںگے اسی طرح کرکٹ ہارڈ بال کے  مقابلے بھکر بمقابلہ سرگودہا او رمیانوالی بمقابلہ خوشاب ۔ فٹ بال کے مقابلے ضلع خوشاب او رسرگودہا جبکہ بھکر بمقابلہ میانوالی ہونگے ۔ ہاکی کے مقابلے سرگودہا بمقابلہ خوشاب اوربھکر  بمقابلہ میانوالی ' بیڈ منٹن کے مقابلے میانوالی بمقابلہ بھکر او رخوشاب بمقابلہ سرگودہا ۔ والی بال بھکر بمقابلہ خوشاب اور سر گودہا بمقابلہ  میانوالی ۔ ریسلنگ میانوالی بمقابلہ بھکر اور سرگودہا بمقابلہ خوشاب ۔ باسکٹ بال خوشاب  بمقابلہ بھکر اور سرگودہا بمقابلہ میانوالی اسی طرح کبڈی کے مقابلے سر گودہا بمقابلہ بھکر اور خوشاب بمقابلہ میانوالی ۔ تیکووانڈو کے مقابلے بھکر او رمیانوالی جبکہ سرگودہا بمقابلہ خوشاب ۔ کراٹے کے مقابلے میانوالی بمقابلہ خوشاب اور سرگودہا بمقابلہ بھکر ۔ اتھلیکٹس او رویٹ لفٹنگ کے مقابلے اوپن ہونگے ۔قرعہ اندازی کے مطابق لڑکیوں کے مقابلے  باسکٹ بال سرگودہا بمقابلہ بھکر جبکہ خوشاب بمقابلہ میانوالی ' ہاکی میانوالی بمقابلہ سرگودہا اور خوشاب بمقابلہ بھکر ۔والی بال کیمز بھکر اور سرگودہا کے درمیان اور خوشاب کامقابلہ میانوالی سے ہوگا ۔ بیڈمنٹن کے مقابلے بھکر بمقابلہ خوشاب اور سرگودہا بمقابلہ میانوالی ۔ تیکووانڈو بھکر بمقابلہ خوشاب اور سرگو دہا بمقابلہ میانوالی جبکہ کراٹے کے مقابلے میانوالی او رخوشاب کے درمیان جبکہ بھکر کامقابلہ سرگودہا سے ہو گا 

No comments:

Post a Comment