سرگودہا ( )ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں ملک محمد اسلم ڈی جی سوشل ویلفیئر آفیسر پنجاب کے زیر صدارت ڈینگی کے موضوع پر اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ملک محمد اسلم نے کہا کہ ڈینگی بخار کا سیزن آنے والے ہے اس لئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا ہر ملازم اس فوذی مرض کے خلاف جہاد میں حصہ لے گا ۔ اجلاس میں سرگودہا بھر کے این جی او کے نمائندگان ' افتخار احمد چیمہ ' ناصر محمود چیمہ ای ڈی او سی ڈی ' روٹری کلب ' پی ایم اے سرگودہاکے نمائندگان کے علاوہ باقی این جی اوز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ملک محمد اسلم نے مزید کہاکہ تمام این جی اوز کے ورکرز کو بھی اس مہم میں بھر پور حصہ لینا ہو گا تاکہ عوام الناس کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے اور وہ اس موذی مرض سے بچ سکیں ۔ اس سلسلہ میں مزید فیصلہ کیاگیاکہ اگلے مہنے کے دوران سرگودہا میں سیمینار کروایاجائے گا او رکالج وسکول کے بچوں کے ذریعے یہ پیغام ہر جگہ پہنچایا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹرسکندر حیات وڑائچ نے کہاکہ اگر تمام لوگ اپنے گھروں میں او رگھروں کے اردگرد جمع شدہ پانی تلف کردیں او رصفائی کا خاص خیال رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ مچھر دوبارہ پیدا ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کا سیزن پندرہ فروری سے شروع ہو گا او راپریل تک رہے گا ۔ ان اوقات میں ہر شہری اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ ہم اس موذی مچھر سے نجاب حاصل کرسکیں۔
سرگودہا ( )ضلع بھر میں پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012 کے سلسلہ میں تحصیل سطح پر انٹر یونین کونسل مقابلہ جات آج سے مختلف مقامات پر شروع ہوگئے ہیں ۔ ان کھیلوں میں اتھلیٹکس ' فٹ بال ' والی بال ' بیڈمنٹن ' کبڈی ' کرکٹ ' کرکٹ ہارڈبال ' کی مرد وخواتین کی کھیلیں شامل ہیں ۔ تحصیل سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے بتایا کہ انٹر یونین کونسل مقابلہ جات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تمام ٹیموں کو ڈراز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودہا رانا حماد اقبال او رڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودہا تشکر اقبال خان ضلع او رڈویژن بھر میں تمام ہونے والے مقابلہ جات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
سرگودہا ( ) ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت ڈی سی او سرگو دہا عظمت محمود نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت انسانی جانوں او رپراپرٹی کے نقصانات کے خطرے کے پیش نظر ضلع بھر کے رہائشی علاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ (ڈی کنیٹلنگ ) پر فوری طورپر پابندی عائد کر دی ہے ۔
No comments:
Post a Comment