Wednesday, February 15, 2012

Sargodha news

سرگودہا (         )شرح خواندگی میں  اضافہ کے بغیرکسی معاشرے کی معاشی او رسماجی ترقی ناگزیر ہے ۔ دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے حصول تعلیم پر توجہ دے کر ہی ترقی کی منازل حاصل کی ہیں پاکستان میں پانچ کروڑ سے زائد لوگ ناخواندہ ہیں جن میںخواتین کا تناسب ستر فی صد ہے ۔ بین الاقوامی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کا شمار شرح خواندگی کے لحاظ سے 144 ویںجبکہ ساٶتھ ایشیاء او رسارک ممالک میں اس کا شمار پانچوں نمبر پر ہوتاہے ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے شرح خواندگی میں اضافہ او رکوالٹی ایجوکیشن کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ حکومت  پنجاب جائیکا ( JICA ) او رجنگ گروپ کے تعاون سے منعقدہ سیمینارفروغ تعلیم میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے ''معیاری تعلیم کے ذریعے خوشحال پنجاب او رہماری ذمہ داریاں'' کے عنوان سے گورنمنٹ جامع گرلز ہائی سکول سرگودہا میں محکمہ لٹریسی ' جائیکا او رمیر خلیل الرحمن سوسائٹی (جنگ گروپ )کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود' ڈائریکٹر جائیکا جیو حاشی ' ای ڈی او ایجوکیشن چوہدری محمد منشاء ' ای ڈی او ہیلتھ  ڈاکٹر حبیب احمد خان ' ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز محمد اقبال کھوکھر' ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ' ای  ڈی او زراعت ظفر اقبال مرزا ' ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ سفینہ صدیق ' جنرل منیجر این سی ایچ ڈی مہر عمر دراز جھاوری ' ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ کے علاوہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں ' اساتذہ کرام او ردیگر ڈسٹرکٹ آفیسر زنے شرکت کی۔کمشنر نے کہاکہ ملک کے تیس فیصد سکول نہ جانے والے بچوں کی تعلیم او رملک میں کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سرگودہا ڈویژن میںمحکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام 800 ادارے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے سول سوسائٹی ' مخیر حضرات ' محکمہ تعلیم او ردیگر تمام محکموں کو اپنی اپنی سطح پر بھرپور کردارا دا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اجلاس سے ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے روڈ میپ کے مطابق گزشتہ سال سرگودہا کا شمار3 ویں نمبر پر تھالیکن ضلعی حکومت کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں ضلع سرگودہا پانچویں نمبر پر آچکاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کوالٹی ایجوکیشن کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ جائیکا کی ڈائریکٹر جی او حاشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ فروغ تعلیم او رکوالٹی ایجوکیشن کیلئے صوبائی حکومت او رضلع سرگودہا میںاس ضمن میں کاوشیں قابل ستائش ہیں وہ سرگودہا میں شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے اقدامات سے متاثر ہوئی ہیں ۔ سرگودہا خوبصورت اور سرسبز شاداب ضلع ہے جہاں وہ آ کر خوشی محسوس کر رہی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ جاپان نے کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے کر دنیا میں حیرت انگیز طو رپر ترقی کی منازل حاصل کی ہیںاور جاپان میں سونامی او ردیگر آفات میں نہایت صبروتحمل او رثابت قدمی کامظاہرہ کر کے مسائل پر قابو پایا ہے ۔انہوں نے شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے جائیکا کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ سیمینار سے ای ڈی او ایجوکیشن محمد منشاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا سیمینار علم دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع سرگودہا میں 2329   سکول کام کر رہے ہیں جن میں 150 مردانہ او ر48 زنانہ ہائی سکول ' 193 مردانہ او ر31 زنانہ ایلیمنٹری ' 801 مردانہ اور 897 زنانہ پرائمری سکولوں میں چار لاکھ سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کا سالانہ بجٹ چار ارب ستر کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ضلعی حکومت نے 1569 آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتی کاعمل مکمل کیا ۔ انہوں نے ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کی فروغ تعلیم کیلئے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے مزید بتایاکہ ضلع سرگودہا نے محکمہ تعلیم نے مزید 422 ترقیاتی سکیمیں شروع کی گئی جن میں سے 207 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں اور 215 سکیموں کا م جاری ہے سیمینار سے فوکل پرسن محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن لیاقت علی نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ لٹریسی حکومت پنجاب جائیکا او رجنگ گروپ کے تعاون سے نان فارمل طریقہ تدریس کے ذریعے صوبہ کے دور دراز علاقوں میں علم کی شمع جلانے کا عزم کئے ہوئے ہیں ۔ جہاں باقاعدہ تعلیمی سہولیات سکولزکی شکل میں موجود نہیں او رعام گھروں میں نان فارمل سکولز کے ذریعے ایجوکیشن فار آل کے نعرے کو عملی جامہ پہناکر ملک سے جہالت کے خلاف جہاد جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیا میں اس وقت 650 ملین افراد ناخواندہ ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 75 فیصدہیں۔ دنیا کے ان پڑھ افراد کی نصف آبادی جنوبی ایشیا میں ہے ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 70 فیصدآبادی غریب ہے ۔0 فیصد بچے سکول نہیںجاتے ۔7 فیصد خواتین صرف پرائمری تک تعلیم حاصل کرتی ہیں ۔ 20 فیصد بچے سکول نہیں جاتے او ر0.30 ملین بچے سکول جانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے اس موقع پر این جی اوز 'محکمہ ہیلتھ ' ایجوکیشن اور این سی ایچ ڈی او روفاق المدارس کے سربراہوں پر مشتمل پینل بنائے گئے جنہوں نے اپنے اپنے ادارے کی کارکردگی او رشرح خواندگی میں اضافہ کیلئے تجاویز دیں سیمینار کے کمپیئرنگ جنگ گروپ کے ایڈیٹر برائے تعلیم ' ہیلتھ او رحالات حاضرہ او رچیئرمین میر خلیل الرحمن سوسائٹی ایم واصف ناگی او رجائیکا کے نمائندے عابد گل نے کی اور سیمینار کے اغراض مقاصد اور اس ضمن میں حکومت پنجاب ' جنگ گروپ اور جائیکا کی کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔ قبل ازیں گورنمنٹ جامع گرلز ہائی سکول سرگودہا یونیورسٹی روڈ تک لٹریسی واک کا اہتمام کیاگیا جس کی قیادت کمشنر شوکت علی ' ڈی سی او عظمت محمود ' ڈائریکٹر جائیکا مس جیو حاشی اور ای ڈی او ایجوکیشن کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہوں نے کی ۔ اس موقع پر کمشنر او رڈی سی او نے سکول بلڈنگ میں پرچم کشائی کی اور بوائز سکاٶٹس نے مہمانوںکو سلامی پیش کی ۔
سرگودہا (        ) ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے کہا ہے کہ سرگودہا چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انجمن تاجران سرگودہا کے باہمی تعاون سے سرگودہا مارٹ (ماڈ ل بازار ) یونیورسٹی روڈ سرگودہا میں بارہ مارچ سے 24 مارچ تک سرگودہا شاپنگ فیسٹیول کا اہتمام کیاجارہاہے ۔ جہاں پر ضرورت زندگی کی معیاری مصنوعات کے سٹال لگائے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ خواہشمند اداروں اور کاروباری حضرات کیلئے سٹال کی بکنگ کروانے اور درخواست فارم سے متعلق معلومات کے حصول کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ خواہش مندافراد سرگودہا چیمبر آف کامرس کے دفتر میں خلیق احمد خان او رتاجر راہنماٶں ' شہباز خان اور عبدالصبور سے 23 فروری تک درخواست فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست فارم کے ساتھ دو ہزار روپے بطور ٹوکن جمع کروانا ہوںگے ۔ جبکہ سٹال کی منظوری کیلئے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا او ر نامنظوری کی صورت میں وصول شدہ ٹوکن فیس دو ہزار روپے واپس کر دی جائے گی ۔
سرگودہا(         )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سرگودہا نذر عباس بلوچ نے کہاہے کہ تاجروں کے ہاتھوں صارفین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ' تاجر وں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تاجر انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہول سیلز کی بجائے گلی محلوں کی دکانوں پر جا کر اشیائے ضروریہ کے نرخ حاصل کیا کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ حکومتی اقدامات کے عوام کو ثمرات مل رہے ہیں یا نہیں ۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا ۔ جس کے مطابق کھلا آٹا 28 روپے فی کلو گرام ' بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 540 روپے ' گھی درجہ اول کی قیمت پانچ روپے کم کر کے 175 روپے اور درجہ دوئم کی قیمت میں دس روپے کم کر کے 155 روپے سے 140 روپے فی کلو گرام قائم کی گئی ۔اسی طرح چاول اری کی قیمت چار روپے کم کر کے 80 روپے او رچاول 385 کی قیمت پانچ روپے کم کر کے 55 روپے ' اری چاول کی قیمت 42 روپے فی کلو گرام کی گئی ۔ اجلاس میں تاجروں کی باہمی مشاورت سے دال چنا موٹی کی قیمت دو روپے کی کمی کے بعد 64 روپے ' دال باریک 62 روپے ' دال مسور موثی 76 روپے اور باریک کی قیمت دس روپے کی کمی کے بعد 90 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ۔اسی طرح دال ماش دھلی ہوئی کی قیمت چودہ روپے کی کمی کے بعد 96 روپے او ردال ماش چمن کی قیمت آٹھ روپے کمی کے بعد 142 روپے مقرر کی گئی ۔ دال مونگ 110 سے 96 روپے فی کلو ' چھوٹا گوشت کی چار سو روپے اور بڑا گوشت کی قیمت 220 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی جبکہ بیسن کی قیمت 66 روپے ' تندوری روٹی تین روپے ' سفید چنا امپورٹڈ 104 روپے اور لوکل 100 روپے فی کلو گرام او رکالے چنے کے نرخ 60 سے 64 روپے فی کلو گرام مقر ر کئے گئے ۔ دہی 54 روپے اور دودھ 44 روپے فی لیٹر دستیاب ہو گا ۔
سرگودہا (      )محکمہ انڈسٹری کامرس اینڈ انوسمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام '' پنجاب کی جغرافیائی حدود کی نشاندہی '' پر ایک روزہ سیمینارآج مورخہ 16 فروری دن گیارہ بجے جناح ہال کمپنی باغ سرگودہا میںمنعقد ہو گا ۔ افتتاحی سیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹری کامرس اینڈ انوسمنٹ پنجاب خطاب کریںگے ۔ ان کے علاوہ صدر کینو گروز ایسوسی ایشن سرگودہا 'صدر باسمتی گروز ایسوسی ایشن او رصدر سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی سیمینار سے خطاب کریںگے 

No comments:

Post a Comment