کہا ہے کہ طلباء وطالبات کو چھوٹی کلاسوں سے ہی ٹریفک کی ایجوکیشن دینا
ضروری ہے ۔ چھوٹے بچے کم سنی اور مصومیت کی وجہ سے بغیر دیکھے دائیں
بائیں سڑک کراس کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ کرکٹ کھیلتے ہیں ' پتنگ اڑاتے
ہیں ۔ سڑک کے درمیان میں وکٹیں لگا کر کھیلنا شروع کر دیتے ہیں او رگیند
کو پکڑنے کیلئے بھاگتے ہیں تو گلی کے کارنر اندھے موڑ سے آتی ہوئی گاڑی '
موٹر سائیکل یا کسی دیگر گاڑی سے ٹکراجاتے ہیں جس سے حادثہ ہو جاتاہے ۔
گلی میں یا چھت کے اوپر پتنگ اڑاتے ہیں یا کاٹی ہوئی پتنگ کی ڈور کو
پکڑنے کیلئے بھاگتے ہیں تو مکان کی چھت سے نیچے گر جاتے ہیں جس سے حادثہ
ہو جاتا ہے ۔ چند ہی لمحوں میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کناں کی صورت اختیار
کر جاتاہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ ٹریفک ایجوکیشن میں ٹریفک پولیس
کا ساتھ دیں او راپنے پیار ے بچوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنائیں ۔
سرگودہا( ) ڈسٹرکٹ جیل سرگو دہا میں لائبریری ڈے کے سلسلہ میں ایک
تقریب منعقد کی گئی جس میں جیل سٹاف او راسیران کو لائبریری سے استفادہ
کرنے او رلائبریری کو مزید کتب سے آراستہ کرنے کی ترغیب دی گئی اس تقریب
کا منشور 'کتاب تنہائی کادوست ہے ' ۔ 'مطالعہ سے علم میں اضافہ ہو تاہے
او ردین سے واقفیت ملتی ہے '۔ 'مطالعہ سے خود اعتمادی پیدا ہو تی ہے اور
قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے معاشرتی حقوق
پہچاننے کی صلاحیت پیدا ہو تی ہے نیز علم ایک ایسی چیز ہے کہ ہر انسان کو
باشعور بناد یتاہے ۔تقریب کے دوران انتظامات او رنظم وضبط مثالی رہا اور
اختتام پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کروائی گئی۔
سرگودھا ( ) چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول 2012ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ سکول
لیول کے مقابلوں میں ضلع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، اور بھکر نے شرکت
کی۔ یہ مقابلے سپورٹس سٹیڈیم کمپنی باغ یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد
ہوئے ۔جب کہ گرلز کے مقابلے سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا او ر سرسید سپورٹس
کمپلیکس میں منعقد ہوئے رزلٹ کی تفصیل اس طرح ہے ۔بیڈ منٹن بوائز
میںڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ میانوالی دوئم ۔ فٹ بال بوائز میں
ڈسٹرکٹ میانوالی اول اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ کراٹے بوئز میں ڈسٹرکٹ
سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ تیکو نڈو بوائز میں ڈسٹرکٹ بھکر اول
اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ والی بال بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور
ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ ایتھلیٹک بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ
بھکر دوئم ۔ ہاکی بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ خوشاب دوئم ۔
باسکٹ بال بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ خوشاب دوئم ۔ بیڈ
منٹن گرلز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ میانوالی دوئم ۔ ہاکی گرلز میں
ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اورڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ کراٹے گرلز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا
اول اور ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ والی بال گرلز میں ڈسٹرکٹ میانوالی اول اور
ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ ایتھلیٹک گرلز میں ڈسٹرکٹ خوشاب اور میانوالی اول
اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم قرار پائی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کی
خصوصی ہدایات پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو خواتین سمیت مشکوک
افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان اسے بھاری مقدار میں چرس، افیون وغیرہ
برآمد کرلی ہی۔ بتایا گیاہے کہ تھانہ سلانوالی پولیس نے چک46شمالی کی
رہائشی خاتون بی بی کو سلانوالی سے گرفتار کرکے جامعہ تلاشی کے بعد
چرس013گرام برآمد کی۔ اسی تھانہ کی پولیس نے اللہ دتہ کو گرفتار کرکے
ریوالور2بور، تین گولیاں، جبکہ چک30شمالی سے سلانوالی پولیس نے ن کالونی
کے قادر بخش کو گرفتار کرکے چرس050گرام برآمد کرلی تھانہ شاہ پور صدر کی
پولیس نے ویگووال سے جناح کالونی دھریمہ کے سیف اللہ کو گرفتار کرکے
بندوق بارہ بور برآمد کرلی۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے سلانوالی کی رہائشی
حلیمہ بی بی کو قصبہ سلانوالی کے قریب روک کر جامعہ تلاشی کے بعد
چرس045گرام برآمد کرلی۔ تھانہ اربن ایریا پولیس نے بستی عسائیاں سے سکیسر
کے رہائشی محمد سرفراز کو گرفتار کرکے شراببوتل ولایتی برآمد کرلی تھانہ
ترکھانوالہ پولیس نے جہانیاں شاہ سے ربانہ کے رہائشی محمد خان کو گرفتار
کرکے چرس020گرام، تھانہ اربن ایریا پولیس نے کوٹفرید سے محمدیہ کالونی کے
محمد شبیر کو گرفتار کرکے شراب0بوتل دیسی برآمد کرلی۔ دریں اثناء پولیس
نے دوران انکشاف طارق محمود، گل محمد سے تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے پسٹل
تیس بور، سات گولیاں برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج
کرکے انہیں گرفتار کرلیا اور انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوا
دیاگیاہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ٹریفک کے چار مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق
جبکہ چار شدید زخمی ہوگئی۔ بتایا گیاہے کہ چک2جنوبی کے قریب غفلت اور
لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے والے محمد ممتاز نے محمد قاسم کو ٹکر مار
دی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ اسی طرح کوئین چوک کے قریب غفلت اور
لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے محبوب اقبال نے ٹکر مار کر صفیہ الدین کو
زخمی کردی اسی طرح چک1کے قریب نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے سائیکل سوار اشتیاق
نامی بزرگ کو بری طرح کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
آسیانوالہ کے قریب تیزرفتار وین کی ٹکر سے سڑک کراس کرنیوالا نوجوان
دلشاد احمد بری طرح زخمی ہوگیا۔ جسے ریسکیو122کی ٹیم ہسپتال لارہی تھی کہ
وہ راستہ میں ہی دم توڑگیا۔ چک مانک کے قریب تیزرفتار ٹرک ٹرالی کی ٹکر
سے محمد ممتاز بری طرح شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال
لایاجارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھانہ جھاوریاں
پولیس نے محمد سرفراز کی درخواست پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف
مقدمہ درج کرلیا ہی۔ اسی طرح شاہین آباد روڈ پر تیزرفتار مسافر بس نے
موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں اعظم اور سعید نامی
افراد شدید زخمی ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کو
شدید زخمی کردیا گیاہے بتایا گیاہے کہ ڈیرہ جاڑا ساہیوال کے سیف اللہ کو
معمولی سی تلخ کلامی پر فرخ، فیصل، غلام محمد، سہیل وغیرہ نے ڈنڈے مار
مار کر مضروب کردیا۔ چک4جنوبی کے آصف جاوید کو معمولی سی تلخ کلامی پر
شہزاد نے کلہاڑی کے وار کرکے لہولہان کردیا۔ معظم آباد کے محمد الیاس کو
مقدمہ بازی پر نصیر احمد وغیرہ نے پسٹل سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا
پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹس درج کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) دو افراد جواں سالہ لڑکی کو زنا کیلئے اغواء کرلیا
بتایا گیاہے کہ سیم نالہ چکجنوبی کے دین محمد کی بہن بانو بی بی کو سیف،
الطاف نے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے یاد رہے کہ
بانو بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان دیوار پھیلانک کر اندر گھس
آئے اور بانو بی بی کو زنا کی خاطر اغواء کرکے لے گئے پولیس نے اس کے
بھائی دین محمد کی درخواست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) چور ہزاروں روپے کے درخت کاٹ کر لے گئی۔ بتایاگیاہے
کہ چک01شمالی کے رہائشی ظفر اقبال کی زمین پر موجود قیمتی درخت اور
گھریلو سامان چور غفار وغیرہ چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس نے ملزمان
کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا ( بیورورپورٹ) سرگودھا شہر میں8جبکہ دیہی علاقوں میںدو دو دن
بجلی کی بندش کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے رہی سہی کسر سوئی
گیس کی طویل بندش نے پوری کردی گیس اور بجلی کی بندش کے باعث لوگوں کے
گھروں میں پینے کا پانی بھی نایاب ہوگیا جبکہ کاروبار ناہونے کی وجہ سے
لوگ ذہنی مریض بننے لگے بازاروں میں چلنے والے جنریٹرز کا دھواں جہاں
مختلف قسم کی بیماریوں کا موجب بن رہاہے وہاں پر لوگ بہرے پن کا شکار
ہونے لگے ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جس شہر میں دن بھر جنریٹر چلیں گے
اس کے باسی کانوں سے بہرے اور سانس کی بیماری میں مبتلا ہوں گے شہر
بھر میں صبح دس بجے بجلی بند کی جاتی ہے جو شام کو پانچ بجے بحال
کرنے کے بعد چھ بجے پھر بند کردی جاتی ہے جو رات بارہ بجے بحال کرکے
ایک بجے پھر بند کرنے کے ساتھ صبح آٹھ بجے بحال کی جاتی ہے یہ شیڈول
واپڈا نے معمول بنا لیا ہے جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز
ہوچکا ہے اور اب شہریوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ مقامی ارکان اسمبلی کے
خلاف جلوس نکالنے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں اس طویل بندش پر
شہریوں کاکہنا ہے کہ موجودہ جمہوریت حکومت نے عوام کا بیڑہ غرق کرکے رکھ
دیا ہے ابھی تو شکر ہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی نوید قمر نے لوڈ
شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تو بجلی کی بندش8گھنٹے کردی گئی اگر
وہ لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تو نہ جانے اس ملک کا کیا حال
ہوتا؟ انہوں نے موجودہ ارکان اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ
اگر ہمارے ارکان اسمبلی واپڈا حکام سے صرف بجلی کے شیڈول ہی لے لیں تو
آدھے مسائل حل ہوسکتے ہیں گیس کی بندش کی یہی صورتحال ہے اور اٹھارہ
اٹھارہ گھنٹے گیس بند رہتی ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ آئیندہ پیپلزپارٹی
اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکریں گے
کیونکہ پیپلزپارٹی او رمسلم لیگ ن کے سیاسی مفادات ایک ہیں جس کی واضح
مثال0 ویںآئینی ترامیم اور سینٹ انتخابات میں اتفاق رائے سے اپنے
امیدوار کامیاب کروانا ہے دونوں بڑی جماعتوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں
نہ ن لیگ نہ جماعت اسلامی اور نہ ہی تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں
عوامی مسئلے پر بول رہی ہیں جبکہ بجلی اور گیس کی وجہ سے لوگوں کے
چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں
سرگودھا(بیورورپورٹ)اے این پی عوامی پارٹی ہونے کے ناطے سماجی انصاف اور
عوامی مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ، ان خیالات کا
اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و ممبر مرکزی کونسل میاں عبید اللہ
جاوید نے بھلوال میں رکنیت سازی کے سلسلہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے
ہوئے کیا اور کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں عوامی نیشنل پارٹی نے جس طرح
جمہوریت کی بالادستی اور عوامی مسائل کیلئے اپنا کردار ادا کیا اس کی
مثال ماضی میں نہیں۔اس موقع پرعلاقہ کی معروف سیاسی شخصیت شیر زمان خان
نے اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا،
ضلعی صدر میاں عبید اللہ جاوید نے شیر زمان خان کو اے این پی بھلوال کا
آرگنائزر مقرر کرتے ہوئے انہیں علاقائی مسائل کے علاوہ انفرادی مسائل حل
کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اور کہا کہ ورکرز ہی اے این پی کا سرمایہ
ہیں،جنہیں کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر سید
حسین شاہ ممبر سندھ کونسل و دیگر عہدیداران بھی موجود تھی۔
سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں حکومتی دعوئوں کے باوجود
بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دراز ہو گیا۔جمعتہ المبارک کے روز بجلی کی غیر
اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث اکثر مساجد میں وضو کے لئے پانی ختم ہو
گیا،جبکہ لوگوں کے کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں کا
کہنا ہے کہ مزدور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر
حکمرانوں نے یہ ہڈی توڑ کر رکھ دی ہی۔ بجلی کی فراہمی کیلئے ایک سال گزر
جانے کے باوجود حکمرانوںنے بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ حکومت میں سو
سے زائد مشیر، وزیر بھرتی ہیں۔ وزراء کی ان فوج پر اٹھنے والے ماہانہ
اخراجات دو کروڑ سے زائد ہیں۔ اگر یہی رقم بجلی کے منصوبوں پر خرچ کی
جائے تو ملک معاشی طورپر مستحکم ہو سکتا ہی۔ اس لیے حکمران اپنا اقتدار
بچانے کیلئے وزراء کی فوج بھرتی کرنے کی بجائے عوام کو بجلی فراہم کرنے
کے منصوبوں پر توجہ دیں۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں
سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر
شہریوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی جو آنیوالے نمازیوں کو جامہ تلاشی کے
بعد اندر جانے دیا جارہا تھا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی
سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستا ن کے حکم پر ریلوے اراضی پر
قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جمعتہ المبارک کے روز سینکڑوں ریلوے
ملازمین اور پولیس نفری نے موہنی روڈ پر قائم درجنوں دوکانیں اور مکانات
مسمار کر دیئے ،اس آپریشن کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر ریلوے ملکوال اعجاز
احمد ججہ کے مطابق تجاوزات گرانے سے ایک ہفتہ قبل قابضین کو نوٹس جاری کر
دیئے گئے تھے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تجاوزات کو مسمار
کیا جا رہا ہے ،جبکہ ریلوے اراضی سے تجاوزات ہٹانے کے دوران سینکڑوں
افراد جن میں خواتین بچے اور بوڑھے بیمار افراد بھی شامل ہیں بے بسی سے
اپنے مکانات گرتے ہوئے دیکھتے رہے ،اس موقع پر متاثرین کا احتجاج کے
دوران کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی بحالی کیلئے غریب عوام ہی
سڑکوں پر نکلے تھے اور انہیں ہی بے گھر کر دیا ۔اب ہم کہاں جائیں،ریلوے
اراضی پر رہائش رکھنے والے افراد محنت پیشہ ہیں۔جس طرح ریلوے اراضی پر
قابض دیگر کرایوں داروں کو قانونی تقاضوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت دی گئی
ہے انہیں بھی قانونی طور پر کرایہ داروں میں شامل کر لیا جاتا تو بہتر
تھا ۔لوگوں نے ایک ایک پائی جمع کر کے مکانات بنائے تھے ۔متاثرین نے
سپریم کورٹ سے داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں قانون
صرف غریب کیلئے ہی۔
`سرگودھا(بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا کی موٹر برانچ
کے انسپکٹرز نے جمعتہ المبارک کے روز جنرل ہولڈ اپ کے دوران روڈ چیکنگ
کرتے ہوئے 150سے زائد گاڑیوں کو بند کر دیا تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب
کی ہدایت پر نان رجسٹر ڈ اور ٹوکن ٹیکس و دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر
وہیکلز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز سرگودھا کے
انسپکٹرز کی سربراہی میں قائم مختلف ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سو
سے زائد گاڑیاں ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کر دیں۔ہے جن کے ذمہ عرصہ
دراز سے ٹوکن ٹیکس ،غیر رجسٹرڈ وہیکلز کے سلسلہ میں لاکھوں روپے کے
واجبات بقایا تھی۔
[ سرگودھا(بیورورپورٹ)محکمہ پاسپورٹ سرگودھا ڈویژن نے یکم جولائی 2011سے
31جنوری 2012کے دوران 30ہزار00 پاسپورٹ جاری کئے ،جبکہ اس مد میں قومی
خزانے میں 10کروڑ3لاکھ8ہزار38روپے جمع کروائے گئے ۔یہ بات ریجنل پاسپورٹ
آفس انچارج فوادطارق چیمہ نے ملاقات میں بتائی ،اس موقع پر اسسٹنٹ
ڈائریکٹر محمد نسیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوںنے بتایا کہ سب سے زیادہ
جنوری 2012کے مہینے میںپاسپورٹ جاری کئے گئی،جس کی مد
میںکروڑ5لاکھ7ہزار02روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ
حکومت پاکستان کی طرف سے واضح کردہ احکامات کی روشنی میں سائلین پاسپورٹ
کو گزشتہ سال کے دوران 66ہزار کے قریب پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں، انہوں
نے کہا کہ غیر ملکیوں کے ویزوں کی مدت میں بھی قوانین کے مطابق اضافہ کیا
جاتا ہے جو مجاز اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ
وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات کے مطابق لوگوں کو پاسپورٹ جاری کئے جا رہے
ہیں،ریجنل آفس پاسپورٹ سرگودھا میں معمر افراد کیلئے الگ کائونٹر بنایا
گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سائلین کو پاسپورٹ کے حصول میں حائل
رکاوٹوں کو فوری دور کرنے اور مسائل کے حل کیلئے تمام افسران و ملازمین
کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور سنجیدگی سے
ان کی تکالیف و مشکلات پہلی فرصت میں دور کی جائیں۔تاکہ دوردراز سے
آنیوالے سائلین کو دوبارہ اس سلسلہ میں آنا نہ پڑی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کا ایک تعزیتی
اجلاس زیر صدارت عبدالصمد شاہین منعقد ہوا جس میں رکن پنجاب اسمبلی
محترمہ طیبہ ضمیر قریشی کے بیٹے ظل سبحان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے
ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کریں
اور اجلاس میں عمران گورائیہ، ارشد محمود ارشی، ملک محمد اصغر، فرحت عباس
شاہ، شیخ عالمگیر، تہور بلال اصغر، شاہد فاروق، ظہیر خان دورانی، طالب
حسین، محمد سلیم خوشی، طاہر محبوب، مہر نوید اختر، اشرف قریشی، کاشف
اکرم، ریاض حسین شاہ، انصر فاروق وڑائچ، فیصل مرزا سمیت دیگر ممبران نے
دعا کہ کہ اللہ تعالی ظل سبحان کی والدہ کو صبر و جمیل عطاء کریں امین
سرگودھا(بیورورپورٹ) چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول 2012ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ
سکول لیول کے مقابلوں میں ضلع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، اور بھکر نے
شرکت کی۔ یہ مقابلے سپورٹس سٹیڈیم کمپنی باغ یونیورسٹی آف سرگودھا میں
منعقد ہوئے ۔جب کہ گرلز کے مقابلے سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا او ر سرسید
سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے رزلٹ کی تفصیل اس طرح ہے ۔بیڈ منٹن بوائز
میںڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ میانوالی دوئم ۔ فٹ بال بوائز میں
ڈسٹرکٹ میانوالی اول اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ کراٹے بوئز میں ڈسٹرکٹ
سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ تیکو نڈو بوائز میں ڈسٹرکٹ بھکر اول
اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ والی بال بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور
ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ ایتھلیٹک بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ
بھکر دوئم ۔ ہاکی بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ خوشاب دوئم ۔
باسکٹ بال بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ خوشاب دوئم ۔ بیڈ
منٹن گرلز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ میانوالی دوئم ۔ ہاکی گرلز میں
ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اورڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ کراٹے گرلز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا
اول اور ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ والی بال گرلز میں ڈسٹرکٹ میانوالی اول اور
ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ ایتھلیٹک گرلز میں ڈسٹرکٹ خوشاب اور میانوالی اول
اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم قرار پائی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے ڈکیت گرفتار کر لیا۔ لوٹی
ہوئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہپورصدر
کی ٹیم نے ایس ایچ او شاہد اقبال کی سربراہی میں ضلع سرگودہا میں روڈ
ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث گینگ کو اس کے سرغنہ سمیت گرفتار کر
لیا۔ ڈینجر نامی گینگ کے رفاقت علی ڈینجر ، شاہ محمد آرائیں اور قربان
عباس سکنائے چک مظفرآباد گرفتار ہوئے ہیں جبکہ اس کے دو مزید ممبران منظر
علی عرف صدام سکنہ بھلوال اور سید شاہد رضا عرف پومی سکنہ کوٹ مومن کی
گرفتاری بقایا ہی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد اہم وارداتوں کا
انکشاف کیا ہی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم مبلغ 1 لاکھ 80
ہزار روپے اور چھینے ہوئے تین موٹر سائیکل برآمد کیے ہیں۔ ملزمان سے
وارداتوں میں استعمال ہو نے والا ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی
ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ)مویشی چور گرفتار لاکھوں روپے کے مویشی بر
آمد۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے مویشی چوری کی وار داتوں
میں ملوث ظل حسین ،غلام حیدر اور عمران کو گرفتار کر کے چوری شدہ مویشی
بر آمد کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق سید رسول ولد سلطان احمد جوئیہ نے
پولیس تھانہ ترکھانوالہ میں در خواست دی کہ وہ حسب معمول مورخہ
25/26.01.12 کی در میانی شب کو اپنے مویشی باندھ کر سو گیا ۔ صبح جب اٹھا
تو اس کے مویشیوں میں سے دو لیلے مالیتی ساٹھ ہزار غائب تھے جس پر مقدمہ
کا اندراج کیا گیا ۔اسی طرح مورخہ4.02.12 کو غلام یسین قصائی نے درخواست
گزاری کہ اس کے ڈیرہ واقع عظمت والا سے ایک راس گائے مالیتی ایک لاکھ
روپے عر صہ ایک ماہ قبل نامعلوم افراد نے چوری کر لیااور مقدمہ کا اندراج
کروایا۔SI نصر حیات کی سربراہی میں پولیس ٹیم تر کھانوالہ نے ظل حسین
قریشی سکنہ شیخ جلیل ،عمران راجپوت سکنہ 45 جنوبی اور غلام حیدر بھر وانہ
سکنہ جھنگ کو گر فتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ مویشی برآمد کر
لئے ۔مزیدتفتیش جاری ہے ۔
سرگودھا(بیورورپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی128 گرام چرس
برآمد دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ
سلانوالی کے سب انسپکٹر محمد عارف نے مخبری پر مسماۃ خاتون بی بی دختر
سردار بخش قوم ماچھی سکنہ 146 شمالی سے 1013 گرام چرس برآمد کر لی اسی
طرح تھانہ سلانوالی کے ہی سب انسپکٹر دوست محمد نے قادر بخش ولد سلطان
محمودقوم ماچھی سکنہ سلانوالی سے 1050 گرام چرس اور صالح محمد سب انسپکٹر
نے مخبری پر مسماۃحلیمہ بی بی زوجہ قادر بخش قوم ماچھی سکنہ سلانوالی سے
1045گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ سلانوالی میں الگ الگ
مقدمات کا اندراج کروایاجبکہ تھانہ ترکھانوالہ کے سب انسپکٹرمحمد حسین نے
محمد خان ولد احمد خان بلوچ سکنہ ربانہ سے 1020 گرام چرس برآمد کر کے
ملزم کے خلاف تھانہ ترکھانوالہ میں مقدمہ درج کروایا۔ منشیات فروشوں کے
خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستانی بینکاروں کا وفدروزہ دورہ پر انڈونیشیا،
تھائی لینڈ، بنکاک کے دورہ پر روانہ ہوگیا وفد میں اظہر اقبال، نثار اختر
خان، خواجہ خرم شہزاد، محمد وقاص وڑائچ، ارشد محمود، احمد معاذ شیخ، محمد
طلحہ خان، عمران علی اعوان، رائمہ مرتضی شامل ہیں یہ وفد ان ممالک میں
مختلف بینکوں کا دورہ کرینگا اور وہاں پر بینکاروں سے ملاقاتیں کرینگا۔
وفد کی قیادت ایم بی سی کے جی ایم اظہر اقبال کررہے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ جیل سرگو دہا میں لائبریری ڈے کے سلسلہ میں
ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جیل سٹاف او راسیران کو لائبریری سے
استفادہ کرنے او رلائبریری کو مزید کتب سے آراستہ کرنے کی ترغیب دی گئی
اس تقریب کا منشور 'کتاب تنہائی کادوست ہے ' ۔ 'مطالعہ سے علم میں اضافہ
ہو تاہے او ردین سے واقفیت ملتی ہے '۔ 'مطالعہ سے خود اعتمادی پیدا ہو
تی ہے اور قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے
معاشرتی حقوق پہچاننے کی صلاحیت پیدا ہو تی ہے نیز علم ایک ایسی چیز ہے
کہ ہر انسان کو باشعور بناد یتاہے ۔تقریب کے دوران انتظامات او رنظم وضبط
مثالی رہا اور اختتام پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کروائی
گئی۔
No comments:
Post a Comment