Monday, February 13, 2012

news from BHALWAL

بھلوال( نامہ نگار)عوام کے تعاون سے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہی۔ میں فیلڈ کا آدمی ہوں اور فیلڈ میں کام کرنے سے گھبراتا نہیں ہوں۔ مجرم پیشہ افراد کے خلاف دن رات کی تمیز کیے بغیر ایکشن کرنے کی جرات رکھتا ہوں۔ یہ بات ڈی ایس پی بھلوال راجہ طاہر نے  صدر پریس کلب امجدملک کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی افراد کو بھی جائز کاموں کے لیے ہی کہنا چاہیے ناجائز کاموں کے لیے دبائو کے وہ حق میں نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوںنے کہا کہ مصالحتی کونسلوں کا قیام عمل میں لا کر لوگوں کو اپنے تنازات عوامی سطح پر ہی حل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ٹھیکری پہرے سے بھی نقب زنی اور چوری کی وارداتوں پر قابو کیا جائے اور میری کوشش ہو گی کہ معززین اور تاجر تنظیموں کی تعاون سے پہرے کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ اس موقع پر ایس ایچ اور سٹی فضل قادر گجر ،صدر الیکٹرانک میڈیا کلب رضوان ساگر، صدر ہوٹل ایسوسی ایشن رانا شبیر احمد اور ن لیگ کے رہنما چوہدری جنید گجربھی موجود تھی۔ ڈی ایس پی راجہ طاہر نے مزید کہا کہ صحافیوں کو میں معاشرے کی آنکھ سمجھتا ہوں اور میں چاہتا ہو ں کہ وہ میری جرائم پیشہ افراد کے خلاف راہنمائی کریں۔ انہوںنے کہا نفری اور وسائل کی کمی کے باوجود میری کوشش ہو گی کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکی۔
 
بھلوال( نامہ نگار) ڈکیتی ،چوری اور نقب زنی کے دو گینگ گرفتار۔ دونوں گرفتار گینگ کے ارکان سے مجموعی طور پر دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان ،جیولری ،موبائلز ،موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی فضل قادر گجر نے ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دنوںسے سٹریٹ کرائمز اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا تھا جس پر پولیس نے ایکشن کرتے ہوئے دو گینگ گرفتار کر لیے ہیں جن سے بھاری تعداد میں گھریلوسامان ،نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیاہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مدثر گینگ کے ارکان مدثر ،صفدر اور بلال کو گرفتار کیا گیا ہی۔ اور دوسری گینگ کا رکن صفدر ولد محمد منشاء پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔اور پرانا ریکارڈ یافتہ ہی۔ ایس ایچ او فضل قادر گجر نے بتایا کہ ملزمان باقاعدہ ریکی کر کے خالی مکان میں داخل ہو جاتے تھے اور پھر گھرکا صفایا کر کے رکشے پر فرار ہو جاتے تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو چنگ چی رکشے اور موٹر سائیکل جب کے ڈکیتی کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کر لی ہی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ملزمان کے کچھ ساتھی ابھی گرفتار نہیں ہوئے ان کی گرفتاری پر مزید ریکوری بھی کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment