Tuesday, February 7, 2012

sargodha

سرگودھا (           )   
     تاجدارِ کائنات ،محسن ِانسانیت کی شخصیت عظمت کا ایک مینارہ ٔ نور ہے ۔ آپ ؐ کا کمال و جمال کی چمک دمک تا حشر ہمارے لیے قابلِ تقلید ہے ۔ایک ہی شخصیت میںتمام جہانوں کے انسانوں کی خوبیاں موجو د ہیں ۔ آپ کا فلسفہ ٔزندگی عصر حاضر کے مسائل کا حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائر یکٹر علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی محمد عبید اسلم نے علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے زیر اہتمام سیر ت النبی ؐ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 سرگودھا کے ہال میں کیا گیا تھا ۔ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، پرنسپل پرسنلٹی گرومنگ سکول عتیق الرحمن ، صاحبزادہ شمشاد حسین شاہد ،محترمہ نورین اختر ، اور دیگر ماہرین تعلیم بھی موجود تھے ۔ محمد عبید اسلم نے مزید کہا کہ نبی ؐ پاک کے نظریات کے مطابق جو تہذیب وجود میں آئی ، آج کا ترقی یافتہ دور اس اسلامی ریاست و تہذیب کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ طالب علموں کو حضور ؐ کی تعلیمات کو حرز جاں بنانا چاہیے ۔
     ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ حسن کائنات محمد عربی ؐ کی وجہ سے ہم آزاد زندگی گزار رہے ہیں ۔ ان کے سایہ رحمت میں ہمیں اماں ملی ہے ۔ آپ نے کائنات کو زندگی کا شعور عطا کیا ہمیں آپ ؐ کے پیغام کو عام کرنا چاہیے ۔ اسلام صبر و تحمل صلح و آشتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ نورین اختر نے کہا کہ طالبات کو اسلامی سانچے میں ڈھلنے کے لیے والدین اور اساتذہ کا ذاتی کردار قابل مثال ہونا چاہیے ۔ حضور ؐ کی تعلیمات تاحشر ہمارے لیے تقلید و عمل کا باعث ہیں ۔ عتیق الرحمن نے کہا کہ حضرت محمد اکرم ؐ نے قرآن پاک کے ایک اک لفظ کی تشریح کر کے مفسر قرآن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ سیرت النبی ؐ کے مختلف پہلوٶں پر فریال شاہد ، قندیل منیر گل ، حسنین حیدر ، محمد علی ، نصر سلطان ، مجتبیٰ ارشد ، بلقیس یوسف ، اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا ۔مہرین ملک ، صبیحہ صدف ، عامر ندیم رانا ، ذوالقرنین علی،شمشاد حسین شاہد ،سمیرا کنول اور دیگر طلباء و طالبات نے حسنِ کائنات کی بارگاہ میں نذرانہ نعت پیش کیا ۔طلباء و طالبات نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کو مغربی ثقافت کے فروغ سے اجتناب برتنا چاہیے ۔اسلامی پروگرام پیش کر کے میڈیا نسل نو کے اذہان تسخیر کر سکتا ہے ۔یاد رہے کہ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر نذیر احمد سانگی کی سرپرستی میں تعطیل عام ہونے کے باوجود علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے طلبا و طالبات نے اس سیرت النبی ؐ کانفرنس میں جذبہ ٔ ایمانی سے شرکت کی ۔ مقررین نے ڈاکٹر نذیر احمد سانگی کی ان کاوشوں کو سراہا جو وہ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انجام دے رہے ہیں ۔


--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <

 


No comments:

Post a Comment