سرگودھا پولیس 14فروری 2012ء
پریس ریلیز2
تھانہ صدر پولیس نے 4 ڈکیت گرفتار کر لئی۔ لوٹاہو ا مال اور اسلحہ ناجائز برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ3.02.12 کو خضر حیات ASI تھانہ صدر کو بذریعہ
مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ چار اشخاص مسلح اسلحہ آتشیں بحد رقبہ مٹھہ لک
سڑک پر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہیں جس پر فوری ریڈکر کے چاروں اشخاص سکندر
حیات ولد شہبازمسلم شیخ ، محمد مرزا ولد عطاء محمد مسلم شیخ ، امجد ولد
شیر محمد مسلم شیخ اور ذوالفقار ولد دوست محمد مسلم شیخ سکنائے مٹھہ لک
کو موقع سے قابو کر لیا ۔ مسمیان سکندرحیات اور محمد امجد سے پمپ ایکشن
بندوق دو عدد برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے دوران گشت انٹیروگیشن بتلایا کہ
انہوں نے مورخہ 28.10.2011 کو محمد افضل ولد شہباز قوم حطار سکنہ معظم
آباد سے ڈرائیور غلام رضا پڑھیار ڈرائیور مزدا نمبر MZJ-2629 اور کنڈیکٹر
محمد ارشد ولد منظور سکنہ مٹیلہ سے موبائل فون اور نقد ی 26910/- چھین
لئے تھے جس کا مقدمہ نمبر44/11 تھانہ صدر درج ہوا۔ اسی طرح انہی ملزمان
نے مورخہ 25.01.12 کو مدعی شہزاد احمد ولد محمد جمیل قوم جٹ سکنہ للیانی
سے اسلحہ کے زور پر مٹھہ لک کے قریب موبائل فون نقدی اور سائیکل چھین
لیاتھا جس کا مقدمہ نمبر 41/12 تھانہ صدر درج ہوا۔ ملزمان سے انٹیروگیشن
کی جاری ہی۔ مزید اہم انکشافات کی توقع ہی۔
(عاصمہ کرن سونیا)
پی۔ آر۔ او ، دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(30)
موبائل:۔ 0336-7516643
فیکس نمبر:۔ 048-923033
ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com
No comments:
Post a Comment