بھیرہ (نامہ نگار ) بھیرہ پولیس کے اے ایس آئی محمد افضل نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سات چک شمالی کے دو ملزمان وقاص احمداور محمد امیر سے پسٹل برآمد کر کے ان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
بھیرہ (نامہ نگار )بھیرہ پولیس نے مظہر اقبال پنجوتھہ کی درخواست پر مبینہ ملزم اقبال ساکن چاوا کے خلا ف ڈیڑھ لاکھ روپیہ مالیت کی بھینس چوری کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
بھیرہ ( نامہ نگار ) بھیرہ پولیس نے محلہ فاضل اما م کے ٖظفراقبال بھٹی کی درخواست پر مدثر شاہ وغیرہ سات افراد کے خلا ف درخواست گزار کے پلاٹ واقع محلہ فاضل امام پر ناجائز قبضہ کر نے کی کوشش کر نے اور دھمکیاں دینے کے الزا م میں مقدمہ درج کر لیا ہے مدثر شاہ وغیرہ مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے کیلئے مقامی پولیس کوشاں ہے جبکہ مبینہ ملزمان روپوش ہو گئے ہیں
بھیرہ ( نامہ نگار ) نبی رحمتؐ حادی برحق سرورکونین ؐ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کر نے کیلئے آج 17 فروری بروز جمعتہ المبارک جامع مسجد فاروق اعظم شرقی المشہور بھٹیاں والی علی پور سیداں میں بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت زیر قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شر یف پیر محمد امین الحسنات شاہ منعقد ہو گی جس کی صدارت مولانا فقیر اللہ خان کریں گے خصوصی خطاب خطیب اعظم راولپنڈی مولانا فخر نوید صدیقی ہوگا دیگر مقررین و نعت خوانوں میں محمد تسلیم شاہد مولانا فخرالدین ۔مولانا عمار یاسر ۔مولانا محمد ساجد ۔مولانا عبدالعزیز عمر خیلوی ۔مولانا منظور خان ۔مولانا قاری محمد باسط ۔قاری محمد قاسم آف چنیوٹ ۔حافظ سیف اللہ آف رحیم یار خان ۔سلطان احمد سروری آف ٹوبہ محمد نصیر چشتی آف پنن وال ۔محمد اکرم الہیٰ ۔محمد نواز ۔محمد رمضان ۔اور غلام حسین بھٹی شامل ہیں اس محفل پاک کا اہتمام انجمن عاشقان رسولؐ علی پور سیداں نے کیا ہے معاونین میں ڈاکٹرشاہد محمودسیال ۔بھٹی برادران ۔جبکہ منتظم اعلیٰ غلام شبیر ہیں اس محفل میں لنگر کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔
بھیرہ ( نامہ نگار ) پنجاب حکومت عوا م کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کر نے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں ہسپتالوں کے معیار خدمات کو بڑہانے اور ادویات کی فراہمی پر سالانہ اربوں روپیہ خرچ کر رہی ہے جبکہ محکمہ صحت سے وابستہ چھوٹے بڑے ملازمین کوذمہ دار خدمت گار بنا نے کیلئے ان کے مسائل کو حل کر نے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے یہ بات مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین علماء بورڈ پنجاب صاحبزادہ پیرمحمد امین الحسنات شاہ نے ال پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈرشن کے مرکزی صدر سراج الدین برکی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دیتے ہو ئے کہی اس موقع پر پی پی اے کے صدر ملک محمد یوسف اعوان ۔ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی اے ایف عبدالزاق ندیم اور نائب صدر محمد ہارون تنولی بھی موجود تھے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور پیرا میڈکس الائنس پنجاب کے راہنما ئوں نے پنجاب کے پیرا میڈکس سروس سٹرکچرکی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب ۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پی پی اے کے ارکان کے مسائل کو بروقت حل کر کے ایک خوش آئند اقدام کیا ہے جس کیلئے پی پی اے اور اے پی پی ایم ایس ایف کے تمام کارکن ان کے شکر گزار ہیں
-
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
No comments:
Post a Comment