سرگودھا:( )لوکل کونسل ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام تمام یونین کونسلز کے ناظمین و ممبران کا کنونشن رحمان پلازہ میں منعقدہوا جس کی صدارت چیئر مین DTCEدانیال عزیز نے کی جبکہ ملک محمود حسین ، خالد وحید پراچہ، محمد شیر ننگیانہ شریک تھے اس پروگرام کی معاونت سہارا ترقیاتی تنطیم کرن وومین ویلفیئر سوسائٹی، شاہین ویلفیئر سوسائٹی نے کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآردینیٹر میڈم ساجدہ نے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کا تعارف کرایا۔مختلف ناظمین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومتوں کا نظام ایک بہترین نظام تھا جس کی بحالی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مقامی حکومتوں کا نظام بحال کروائیں گی۔ جن ناظمین نے اس موقع پر خطاب کیا ان میں ملک محمود حسین، رائو عبدالغفار ، مہدی حسن شامل تھی۔ دانیال عزیز نے خطاب کرتے ہوئے ضلع سرگودھا میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کی کاروائی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہما ری اس جدوجہد سے ہم مقامی حکومتوں کے نظام کو بحال کروائیں گے انہون نے سرگودھا میں ہونے والے کامیاب کنونشن پر مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ جیوے پاکستان جیوے مقامی حکومت تحریک نے ملک کے ہر بڑے شہر میں کامیاب کنونشن کئے ہیں جس سے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ لوگ نظام کی بحالی چاہتے ہیں اور ہم مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ |
Thursday, December 29, 2011
لوکل کونسل ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا
handout from PR departmentٹریفک ایجوکیشن یونٹ
سرگودہا ( )ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر مخدوم فاروق نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے عمل نہ کرنے سے سڑکیں خونی منظر پیش کر رہی ہیں ۔گاڑی چلانے کے دوران یا پیدل چلتے ہوئے لو گ بے احتیاطی اور جلد ی سے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ تیزی سب کو بھاتی ہے پر جان اسی میں جاتی ہے ۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکے اشتراک سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ٹریفک نے ہزاروں کے تعداد میں ٹریفک کی تعلیم کے کتابچے تیار کروائے ہیں جو پورے پنجاب کے سکولوں ' تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ دسمبر کے دوران سرگودہا ضلع میں پانچ سو ' خوشاب ' میانوالی اور بھکر میں بالترتیب سو سو کتابچے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جن کوپڑھنے سے بچوں کے ساتھ سا تھ اساتذہ کرام اور والدین بھی مستفید ہوںگے او رحادثات میں کمی واقع ہوگی ۔ ایس پی ٹریفک میڈم صدف فاطمہ او رڈی ایس پی ٹریفک مرید عباس خان کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سرگودہا کے تعلیمی اداروں ' لاری اڈوں اور سوسائٹی کے معززشہریوں کو ٹریفک ایجوکیشن سے آگاہی دینے میں مصروف عمل ہے ۔ ٹریفک پولیس کے افسران کی بھر پور کوشش ہے کہ سڑکیں حادثات فری ہوں او رقیمتی جانیں ضائع نہ ہوں یہ تب ہی ممکن ہے کہ سڑکوں پر چلنے والے باشعور عوام ٹریفک قوانین پر عمل کریں ۔ سرگودہا ( ) آرٹس کونسل سرگودہا کے زیر اہتمام آج جناح ہال سرگودہا میں مقامی فنکاروں کے فن پر مبنی قرآنی آیات کی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیاگیا ۔ نمائش کا افتتاح طارق خان نیازی اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودہا نے کیا ۔ دیگر مہمانوں میں لطیف خان اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودہا اور طارق محمود چوہدری سیکرٹری آرٹی اے سرگودہا شامل تھے ۔ اس موقع پر حاضرین کی کثیر تعداد نے اس نمائش کو دیکھا او رپسند کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے آرٹیسٹوں کو مبارک باد دی او رحاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ سرگودہا ( )محکمہ اوقاف پنجاب کی ہدایت کے تحت جامع مسجد اشرفیہ گول چوک میں چوہدری محمد صدیق زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودہا کی زیر صدارت ایک سیمینار منعقد ہوا جبکہ راجہ عبدالحمید منیجر اوقاف مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر مولانا صاحبزادہ قاری احمد علی ندیم ' قاری وقار احمد عثمانی ' مولانا مجیب الرحمان ' قاضی احمد حسن چستی ' مولانا فتح محمد راشدی ودیگر سکالرز نے ڈینگی سے بچاٶکے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر صفائی ' پانی کے جمع ہونے اور ڈینگی بخار کی علامات پر روشنی ڈالی ۔آخر میں ظہور احمد سالک زونل خطیب اوقاف سرگودہا نے وطن عزیز پاکستان کی سالمیت او رہر قسم کی مہلک امراض ووباٶں سے محفوظ رہنے کی دعا کرائی او روزیر اعلیٰ پنجاب کی پنجا ب کے عوام کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات کا مکمل تعاون کا عہد کیاگیا ۔ |
sargodha newsسرگودھا میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ
سرگودھا (بیوروروپورٹ) سرگودھا میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کا دورانیہ پند رہ سے اٹھا رہ گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث کا روبا ری نظا م مفلو ج ہو کر رہ گیا ۔ شہر یو ں کے سا تھ سا تھ طلبہ اور طا لبا ت کو سخت مشکلا ت کا سا منا ہے ۔ سرگودھا اور گر د و نوا ح کے علا قو ں میں بجلی کی بد تر ین لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جا ری ہے بیشتر علا قوںمیں لو ڈ شیڈ نگ کے باعث کاروبا ر ی طبقے کا سا تھ سا تھ طلبہ اور طا لبا ت کو سخت مشکلا ت کا سا منا ہے سرگودھا میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے ساتھ سا تھ سو ئی گیس کی پر یشر میں کمی کا بھی سا منا ہے گھر و ں میں خواتین کو کھا نا تیا ر کر نے میں پر یشا نی پیش آ رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے کردیا گیاہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہی۔ اگر واپڈا نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو لوگ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئینگی۔ شہریوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہی۔ اب اس حکومت کا اقتدار میں رہنا ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے کے مترادف ہی۔ شیڈول کے مطابق شہر میں پانچ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی بند کرنے کااعلان کیا گیاہی۔ مگر محکمہ واپڈا سرگودھا اس کے برعکس شہر میں بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے بجلی بند کررہا ہی۔ ستم یہ ہے کہ بجلی مسلسل پانچ پانچ گھنٹے بند کی جارہی ہی۔ تاجروں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئینگی۔ سرگودھا(بیورورپورٹ) نا قبضہ گروپ ہیں اور نہ ہی کسی کی جائیداد پر قبضہ کیا ہی، تمام الزامات جھوٹے ہیں، جائیداد باقاعدہ خرید کی ہی۔ اور اسکی ادائیگی بذریعہ چیک کرکے باقاعدہ جائیداد قانونی طریقہ سے اپنے نام منتقل کروائی ہے جس کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں ان خیالات کا اظہار سید اسد اکبر ولد سید ذکر حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سید اسد اکبر نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹائون میں واقع 8مرلی2مربع فٹ جائیداد کا سودا 2005میں معاہدہ بیعہ اقرار نامہ فریق منظور بیگم بیوہ خالد منیر، عابد منیر مرحوم، شہزاد منیر، نرگس منیر، نازیہ منیر، دختران و پسران محمد منیر قوم اعوان سی4 لاکھ5ہزار روپے میں طے ہوا اور6-2-2005کو 10لاکھ روپے بیانہ ادا کیا اور مورخہ9-8-2005 کو 64لاکھ2ہزار روپے کی رقم بذریعہ چیک ادا کی جس کی بینک اسٹیٹ منٹ موجود ہیں۔ فریقین نے بالائی قبضہ موقع پر دے کر کرایہ دار دکانداروں سے میرا معاہدہ کروا دیا مورخہ-9-2005 کو خالد منیر، نازیہ منیر نے اپنے اپنے حصہ کی رجسٹری میرے نام کروا دی، 3-9-2005کو منظور بیگم، شہزاد منیر، شاہد منیر اور مسماۃ نرگس منیر نے خود بذریعہ مختار اپنے حصہ کی جائیداد میرے نام منتقل کروا دی عابد منیر جو کہ جائیداد فروخت کرنے کے معاہدہ میں شامل تھا وہ رجسٹری کے وقت غائب ہوگیا جس پر میں نے سول عدالت میں تکمیل معاہدہ کا دعوی دائر کردیا ہے اور8-7-2006کو سول جج حسین رضا نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا۔ رجسٹریاں میرے حق میں ہیں، میں نے حسب ضابطہ عابد منیر کے خلاف ایک مرلہ9مربع فٹ اراضی نام نہ کروانے پر جو ڈگری ہوئی عدالت میں اجراء کا دعویٰ دائر کیا جس پر عابد منیر نے مخالفت اور عدالت میں عذر داری دائر کی۔ جو اب بھی زیر سماعت ہے اسی دوران عابد منیر کا انتقال ہوگیا مذکورہ اراضی کامرلی16فٹ اراضی کی ملکیت کی فرد میرے نام ہی، اب عابد منیر کی بیوہ نے قبضہ گروپ کی مدد سے میری دکان شالیمار بیکر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جس کا پرچہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں تھانے میں درج ہی۔ عابد منیر کی بیوہ اب جھوٹے الزامات عائد کررہی ہے جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہی۔ میں سرکاری دستاویزات ہر جگہ پیش کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اسد اکبر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ مجھے قبضہ گروپ سے نجات دلائی جائے جو میری اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)سرگودھا ڈویژن کے تما م سی این جی اسٹیشن آج سے تین روز کے لئے بند کر دئیے گئے ۔حکو مت کی لو ڈ مینجمنٹ پا لیسی کے تحت سرگودھا خو شا ب اور میا نو الی کے اضلا ع میں تما م سی این جی اسٹیشن جمعرات کی صبح چھ بجے بند کر دئیے گئے اور اتوار کی صبح چھ بجے تین روزہ بند ش کے بعد دوبار ہ کھل جا ئیں گے ۔ سی این جی اسٹیشنو ں کی بند ش کے باعث شہر یو ں اور ٹر انسپورٹر و ں کو سخت مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑے گا۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹیز (خواتین) ونگ سرگودھا ڈویژن کی ڈویژنل صدر محترمہ خالدہ ایوب مٹو کے ہاں چاند سے پوتے کی پیدائش پر مسلم لیگی رہنمائوں،کارکنوں اورعزیز و اقارب نے خالدہ ایوب مٹو اور ان کے شوہر چوہدری ایوب مٹو کو مبارک باد دیتے ہوئے نومولود کی درازی عمر اور نیک صالح کیلئے خصوصی دعا کی ہی، سرگودھا (بیوروروپورٹ)چیف انجینئر اریگیشن زون بہاولپور' ارجند حسین جعفری کو چیف انجینئر اریگیشن سرگودھا تعینات کر دیا گیا ۔چیف انجینئر سرگودھا زون کا عہدہ سابق چیف انجینئر رانا آصف محمود کی ریٹائر منٹ کی وجہ سے خالی تھا۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)ملک محمد سلیم نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ(ایلیمنٹری ایجوکیشن ) تحصیل سرگودھا اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہی۔ ملک محمد سلیم قبل ازیں گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ ساگر ضلع حافظ آباد میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر فرائض سر انجام دے رہے تھے جہاں سے انہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرگودھا تعینات کیا گیا ان کے پیش رو ملک خالد محمود کو نئی تعیناتی کیلئے سیکرٹری سکولز کو رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہی۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کی ہدایت پر پولیس سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی ہتھیار اور منشیات کی بھاری مقدار برآمدکر لی ہے گرفتارشدگان میں عدنان،مبشر احمد،اظہر حسین،عامر علی،محمد زاہد،محمد عقیل،مختار حسین، غلام رضا،شہزاد وغیرہ شامل ہیں مذکورہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیںجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا مدینہ چوک استقلال آباد میں چھاپہ ،پرچی جواء میں ملوث دو افراد گرفتار،بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں محمد زاہد اور عبدالستار غیر ملکی ٹی وی کے ذریعے پرچی جواء کروانے میں مصروف تھے پولیس نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے وائوچر اور دائو پر لگی رقم برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)ڈکیتی کے ملزمان سے رقم وصول کر کے عدالت میں گواہی نہ دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق نیو سیٹلائٹ ٹائون کا رہائشی سید مظہر حسین تھانہ کینٹ میں درج ڈکیتی کے مقدمہ میں بطور گواہ پیروی کر رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ شخص نے مقدمہ کے ملزمان سے پانچ ہزار روپے وصول کر کے عدالت میں ان کے خلاف گواہی دینے سے انکار کر دیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے ،خطر ناک ملزمان پولیس کو جل دے کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے اور انہیں فرار کروانے پر الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں بتایا گیا ہے کہ تھانہ بھلوال پولیسنے 21شمالی،مجنوبی میں مختلف مقامات پر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے مگر پولیس کی آمد کی بروقت اطلاع پر اشتہاری فرار ہو گئے اسی طرح تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے مانگوال میںچھاپے مارے تو اشتہاری پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا جبکہ تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے فروکہ میں چھاپہ مارا تو قتل کے مقدمہ کا اشتہاری شیرو فرار ہو گیا متعلقہ تھانوں کی پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے اور انہیں فرار کروانے پر محمد اسلم،شیراز،برکات احمد،امید حیدر اور امام دین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کرتے ہوئے ان میں سے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)غیر معیاری اور ناقص کھاد فروخت کرنیوالے ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بھلوال نے گزشتہ روز میانی میں چھاپہ مار کر جاوید محمود نامی ڈیلر کو غیر معیاری اور ناقص کھاد فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر تھانہ میانی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)اوباش نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے دوشیزہ کو اغواء کرلیا بتایا گیا ہے کہ سلیمان پورہ بھلوال کے رہائشی محمد حیات کے گھر وقار کا آنا جانا تھا جس نے مذکور ہ شخص کی بیٹی مسماۃ(ص) سے تعلقات استوار کرلئے گزشتہ روز وقار اپنے دیگر ساتھیوں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے کی مدد سے مذکورہ لڑکی کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمدگی عمل میں نہ آ سکی ہے ۔دریں اثناء قصبہ بھلوا ل کے رہائشی محمد اقبال کی بیوی مسماۃ(م) کو گزشتہ روز خان محمد وغیرہ پانچ افراد نے زبردستی اغواء کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق دربار شریف بھلوا ل کے رہائشی محمد فاضل حسین سے غلام عباس نامی شخص نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کی رقم ہتھیا لی اور رقم مانگنے پر مذکورہ شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا،52شمالی کے رہائشی محمد وارث سے ربنواز نامی شخص نے لین دین ے دوران جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے جھانسہ دے کر آٹھ لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی اور روپوش ہو گیا،اسی طرح 115جنوبی کے رہائشی قمر حیات کو سید الرحمان اور ملک عصمت اللہ نے ملی بھگت کر کے چار لاکھ روپے کی رقم سے محروم کر دیا اور روپوش ہو گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں، سرگودھا (بیوروروپورٹ)ٹریفک حادثہ اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت متعدد افراد کو گھائل ہو گئے بتایا گیا ہے کہ6شمالی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے طاہر بیگ نامی نوجوان جو سڑک کراس کر رہا تھا زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 5جنوبی میں لین دین کے تنازعہ پر امجد وغیرہ چار افراد نے غلام حسین اور اسکی بیوی کو راستے میں روک کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے ،چک 11ایم ایل میں کتے کے کاٹنے کے تنازعہ پر شہباز وغیرہ نے حملہ کر کے تصور حسین کو مضروب کر دیا،دیوان پور میں سابقہ رنجش پر مشتاق وغیرہ مسلح ہو کر محمد نذیر کے گھر میں داخل ہو گئے جہاں ملزمان نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مسماۃ(م)سے دست درازی کی ،واقعات کی رپورٹ پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، سرگودھا(بیورورپورٹ)انجمن تاجران مالبرو ہوٹل روڈ کے 8جنوری کو ہونیوالے سالانہ انتخابات سے قبل ہی الیکشن کمیٹی کی طرف سے صدر اور جنرل سیکرٹری کے چنائو کا اعلان کرنے پر تاجروں نے تشویش پائی جا رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق تاجروں کی اکثریت نے اس سلسلہ میں تحریری طور پر مرکزی انجمن تاجران ضلع سرگودھا کے صدر اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا جس میں تاجروں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں الیکشن کمیٹی پر عدم اعتماد ہے لہذا مرکزی انجمن تاجران اپنی نگرانی میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائے ،جس پر مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے کسی بھی قسم کے اقدام سے قبل ہی الیکشن کمیٹی نے چند تاجروں کی ایک میٹنگ میں متفقہ طور پر صدر اور جنرل سیکرٹری چن لیا جبکہ الیکشن کے دیگر گروپوں کے امیدوار منہ تکتے رہ گئی،گزشتہ روز امیدواروں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے ایک بار پھر مرکزی انجمن تاجران کو اپنی تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،تاہم ابھی تک مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔جس پر تاجروں میں تشویش پائی جا رہی ہی۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ) |
Wednesday, December 28, 2011
پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن
سرگودھا: پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا کے عہدیداران کا اجلاس ضلعی صدر ملک منیر احمد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ضلعی عہدیداران کے علاوہ تمام تحصیلوں کے عہدیداران شریک ہوئے اجلاس سے ضلع صدر ملک منیر احمد، ضلع نائب صدر عبد القدوس، ضلعی جنرل سیکرٹری مہر محمد اصغر ، جوائنٹ سیکرٹری صفیل چیمہ نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد ایجوکیٹرز کو پورے پنجاب میں حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے جب تک ایجوکیٹرز کی سابقہ سروس اور سابقہ مراعات کو بحال نہیں کیاجاتا ایجوکیٹرز اپنی کوشش جاری رکھیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایجوکیٹرز کی سابقہ سروس کی بحالی اور تعلیمی قابلیت کے مطابق سکیل کے حصول تک ایک تحریک چلائی جائے گی۔اس تحریک میں عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ صحافتی سطح پر آواز بلند کرنے کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ٹاک شو کرنے والے اور کالم نگار وں کو خطوط لکھیں جائیں گے ۔ اجلاس سے تحصیل صدر نے بھی خطاب کیا۔ |
Bhalwal
بھلوال( نامہ نگار )بھلوال میں نکاسی آب اور فراہمی آب کی 18کروڑ روپے لاگت کی مختلف سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے چک نمبرشمالی، ظہورحیات کالونی اور منظورحیات کالونی میں سیوریج کی سکیموں پر کام جاری ہے ۔ چک نمبرشمالی کے سیوریج سے شہرکے بہت بڑے حصے کو نکاسی آب کی سہولت میسر آئے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبرشمالی کے سیوریج کیلئے تعمیر ہونے والے ڈسپوزل میں شہر کے کافی حصوں کو ملایا جائے گا جس میں مندر روڈ ،لیاقت شہید روڈ اور شہرکے بلاکوں کی آبادی شامل ہے ۔ پہلے ان علاقوں میں نالے تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ سیوریج کی5انچ چوڑے پائپ بچھائے گئے ہیں جو موجودہ آباد ی کا دبائو برداشت نہیں کر سکتے ۔ اب ان علاقوں کو نئے بچھائے جانیوالے 36انچ چوڑے پائپ سے ملایا جائے گا ۔ اس ڈسپوزل کو دو سٹنیڈ بائی جرنیٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں تاکہ بجلی کی بندش کی صورت میں بھی گندے پانی کے نکاس میں کوئی دشواری محسوس نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق ظہورحیات کالونی پرانے قبرستان کے قریب ڈسپوزل کی تعمیر کیلئے دوسال سے اراضی کے حصول کا مسئلہ درپیش تھا جو اب حل کر لیا گیا ہے جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائے گا۔ منظور حیات کالونی میں موگیا ں کے قریب واٹر ٹینک تعمیر کئے جارہے ہیں جن سے شہر کے بیشتر حصوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا اس واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع ہے یہاں سے ہی سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشوں کو بھی پانی مہیا ہوگا۔ اہلیان بھلوال نے امید ظاہر کی ہے کہ ان سکیموں کی تکمیل کے بعد اگر بلدیہ بھلوال کے افسرا ن اور ملازمین نے ان سکیموں کی دیکھ بھال پر توجہ دی تو شہری بہت سے مسائل سے نجات پائے رکھیں گی۔
28دسمبر011ء رضوان احمد ساگر بھلوال
Tuesday, December 27, 2011
sargodha news
سرگودھا(بیورورپورٹ) وزارت پیداوار کے زیر انتظام سرگودھا میں بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے فرنیچر پاکستان کے زیر اہتمام ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائیگا جس میں میٹرک پاس بچوں کو فرنیچرز کی تیاری کی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ میٹرک پاس بچے بہتر انداز میں فرنیچر دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرسکی۔ ان خیالات کااظہار فرنیچر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیداوارچوہدری انور علی چیمہ فرنیچر پاکستان کی چیئرپرسن و سینیٹر ریحانہ یحییٰ بلوچ، چیف ایگزیکٹو سجاد اعوان، ڈائریکٹر سرفراز گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرنیچر ایسوسی ایشن سرگودھا کے جنرل سیکرٹری محمد وسیم، بائو نور محمد نے بتایا کہ سرگودھا میں اس وقت تین سو یونٹ کام کررہے ہیں، اور اس میں سرگودھا کے علاوہ خوشاب، سلانوالی، کوٹمومن، بھلوال، شاہ پور کو شامل کیا جائے تو ان یونٹس کی تعدادہزار سے زائد بنتی ہیں، جن میں بعض ایسے یونٹس بھی ہیں جہاں ورکروں کی تعدادسو سے زائد ہی، اس موقع پر ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں سیزنل پلاٹ نصب کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر وڈ بینک بھی بنایا جائی۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اس ٹریننگ سنٹر سے ٹریننگ حاصل کرینگے انہیں ہمارے یونٹس نوکریاں بھی دینگی۔ جبکہ ہمیں مشینری امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائی۔ تاکہ آرے پر چرائی کے دوران0فیصد لکڑی ضائع ہوجاتی ہی، اگر جدید مشین آجائے تو لکڑی ضائع ہونے کی مقدار 10سی5فیصد رہ جائے گی۔ اس موقع پر چوہدری انور علی چیمہ نے کہا کہ گجرات، چنیٹوٹ، پشاور کی طرح سرگودھا میں ڈسپلے سنٹر بنایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سرگودھا کیلئے اپنی وزارت کے دوران زیادہ سے زیادہ کام کرجائو کیونکہ سیاستدان ایک بلبلے کی مانند ہوتے ہیں، جو حکومت جانے کے ساتھ ہی بیٹھ جاتے ہیں اس لئے میری خواہش ہے کہ سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ کام کروں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانیجنوری کی بجائی4جنوری بروز ہفتہ سرگودھا آئینگی۔ وہ یہاں پر مختلف تقریبات کے علاوہ پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرینگی۔ ان کے دورہ سرگودھا کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں، قبل ازیں انہوں نیجنوری کو سرگودھا آنا تھا مگر ملکی صورتحال کے پیش نظر اب وہ4جنوری کو سرگودھا آئینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ملک میں بجلی، گیس کے بحران کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار پہلے ہی تباہ ہورہے ہیں، رہی سہی کسر انکم ٹیکس کے گوشوارے پوری کررہے ہیں جس سے تاجروں میں بے چینی پائی جاتی ہی، اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو حالات خراب ہونگی، حکومت تاجروں کے ساتھ اتنی سختی کریں جو تاجر برداشت کرسکے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران آزاد روڈ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خادم تاجران میاں عبدالجبار، شاہین احسان مغل، ملک جاوید، افتخار بیگ، رانا امین، محمد وکیل سمیت دیگر نے کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں8اٹھارہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور سوئی گیس کا سارا سارا دن نہ آنا لمحہ فکریہ ہے جس پر تاجروں میں سخت تشویش پائی ہے اگر حکومت نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو حالات خراب ہونگی۔ میاں عبدالجبار اور دیگر نے انجمن تاجران آزاد روڈ کے دونوں گروپوں کو مبارکباد دی جو جیتنے اور ہارنے کے باوجود متحد ہیں، اور اپنے بازار کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر چلنے کا عزم کیئے ہوئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رابطہ سیکرٹری شاہین احسان مغل نے حضرت مولانا شاہ فرید الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہی، ان کی اسلام اور پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شاہ فرید الحق نے ہمیشہ امن، بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا ہی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
;سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کا اجلاس ضلعی صدر حاجی شاہنواز رانجھا معنقد ہوا جس میں ارکان اسمبلی اور تمام عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکروں کو متحد کرنے کے ساتھ ساتھ میاں برادران کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جن حالات سے گزر رہا ہی، یہ اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہمیں ملکر موجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ ن اورپاکستان کو نکالنا ہے اور تمام عہدیداران اور ارکان اسمبلی ورکروں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔ تاکہ مسلم لیگ ن فعال ہوسکی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) یونین کونسل42میں تحریک انصاف کے یونٹ کا افتتاح کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے نائب صدر محمد امین ذکی، سلیمان ظفر، نوید اسلم وڑائچ، رائو راحت علی، لطف الرحمن لطفی تھی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے چل پڑا اور عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہورہے ہیں، آنیوالا وقت عمران خان کا ہی، اس موقع پرڈاکٹر آصف حیات ساجد نے کہا کہ عوام بغیر کسی لالچ کے تحریک انصاف میں آرہے ہیں، اور انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں آج بھی پورے ملک کے عوام متحد ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن ایک بڑی جماعت ہی، جس میں کوئی آئے یا کوئی جائے اس جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ یہ بات طے ہے کہ مسلم لیگ ن میں آنیوالے ورکروں نے ہمیشہ عزت پائی ہے جبکہ اس کو چھوڑ کر جانیوالوں نے ہمیشہ رسواء ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رائو طاہر مشرف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بڑے جلسے ضرور ہیں مگر یہ جیت کی دلیل نہیں ہی، میلے ٹھیلے اور ناچ گانے کے پروگرام کرکے لوگوں کو اکٹھا تو کیا جاسکتا ہے مگر ووٹ نہیں ڈلوائے نہیں جاسکتے ووٹوں کی طاقت صرف اور صرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پاس ہی، اور انشاء اللہ آئندہ جوڑ بھی انہی دو جماعتوں کے درمیان پڑینگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) 15ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی9 ویں قرعہ اندازیجنوری بروز سوموار فیصل آباد میں منعقد ہوگئی۔ جس کا پہلا انعامکروڑ جبکہکروڑ روپے کے تین انعامات رکھے گئے ہیں، اسی طرح ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) 31دسمبر کو گوجرانوالہ میں ہونیوالا مسلم لیگ ن کا جلسہ تاریخی ہوگا اور یہ جلسہ ثابت کرے کہ ووٹوں کی طاقت کس جماعت کے پاس ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر ملک اسلم نوید اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک سمندر ہے جو اس سمندر سے نکل گیا اس کی حیثیت ایک قطرے سی ہے لیگی کارکن آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں کرلیئے اور اس ہونیوالے الیکشن میں قوم کو پتہ چل جائیگا کہ کون کس کے ساتھ ہی؟ ملک اسلم نوید نے کہا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اہلیان گوجرانوالہ اور پاکستان کے اس جلسہ میں شرکت کرکے ن لیگ سے اپنی محبت کا اظہار کرینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) یکم جنوری سے پیٹرولیم کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خوشخبری عوام کو سنا دی گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کا ایک طوفان کھڑا ہوگا۔ جس میں عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار معروف تاجر بھائی عبدالرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جب سے برسراقتدار آئے ہیں عوام کیلئے مشکلات کم ہونے کی بجائے روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔ بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ تاجر برادری یکم جنوری سے ہونیوالے اضافے کو مسترد کرتی ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان آج تھانہ عطاء شہید میں کھلی کچہری لگائے گئی۔ جس میں لوگ اپنے مسائل اور پولیس سے متعلقہ شکایات سے انہیں آگا کرینگی۔ کھلی کچہری6اڈا پر تھانہ عطاء شہید میں دن بارہ بجے لگائی جائیگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گیس سلنڈرز فروخت کرنیوالوں کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہی۔ لوگ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سلنڈر جلا کر گزارہ کررہے تھے مگر انتظامیہ کی جانب سے سلنڈرز فروخت کرنیوالوں کو دکانیں شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات کی وجہ سے انہوں نے ضلع بھر میں ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے سلنڈرز لینے والوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سردی کے موسم میں سلنڈرز فروشوں کو شہر سے باہر مت نکالیں تاکہ لوگ احسن طریقہ سے اپنا کاروبار کرسکیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات آئندہ ماہ منعقد ہونگی۔ جس کیلئے موجودہ عہدیداران اور ان کے مد مقابل آنیوالے گروپوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ موجودہ عہدیداران کی مدت0دسمبر کو ختم ہوچکی ہی، مگر تاحال شیڈول کا اعلان نہیں کیا جاسکا مخالفین نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے عہدیداران انتخابات سے رائے فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مگر انہیں ہر حال میں انتخابات کروانا پڑینگے اور آئندہ انتخابات میں انہیں اپنی شکست نظر آرہی ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا شہر کے پر رونق نیازی چوک میں چوہدری انور علی چیمہ کی جانب سے منظور کروائے گئے اوور ہیڈ برج کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہی۔ جو اسی ہفتہ میں مکمل کرلیا جائیگا۔ چوک میں اوور فلائی برج کی تعمیر سے آئے روز ہونیوالے حادثات میں نمایاں کمی واقعی ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) خشک سردی شدت میں اضافے کے باعث ناک، کان، گلے کے ساتھ ساتھ ہاتھ، پائوں کی انگلیاں سوجھنے کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد بخار، نزلہ، زکام اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ان دنوں میں ترش اور اکٹھی چیزیں استعمال کرنے سے گریز کیا جائی۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ماہر امراض ناک، کان،گلہ ڈاکٹر خلیل رانا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس موسم میں انفیکشن تیزی سے پھیلتا ہی، خصوصاً سانس کے مریضوں کیلئے خشک سردی اوراس میں ہر قسم کا دھواں مریض کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس سے جس قدر احتیاط کی جائے وہ بہتر ہی، ڈاکٹر خلیل رانا نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین چھوٹے بچوں کو موٹرسائیکل پر اگلی طرف بیٹھا کر سفر کرتے ہیں جس سے بچوں کو سردی لگنے اور انکی پنسلیوں میں درد کی شکایات بڑھ جاتی ہیں،لہذا جس قدر احتیاط کی جائے وہ بہتر ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر ملک عزیز الحق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن، سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی تحریک انصاف میں شمولیت کی اطلاعات پر جب ان سے رابطہ کیا گیا تو ملک عزیز الحق، حاجی فاروق حسن اور ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی سے وفا کی ہے جمہوریت کی جدو جہد اور اداروں کی بحالی کے سلسلہ میں ہماری قربانیاں سب پر عیاں ہیں، ماضی کی طرح اب بھی ہم شہید ذوالقفار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قبر کی مٹی کے ساتھ وفا کرینگی۔ پیپلزپارٹی ایک بحران کی پارٹی ہے اور وہ ہر قسم کے بحرانوں سے بخوبی نمٹنا جانتی ہی، ملک عزیز الحق، حاجی فاروق حسن، ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ موجودہ سینٹ اور جنرل الیکشن پیپلزپارٹی کروڑوں عوام کے دعائوں کے نتیجہ یں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ پیپلزپارٹی نے نہ صرف ماضی بلکہ اب بھی آمرانہ سوچ رکھنے والے لوگوں سے ہمیشہ ٹکر لی ہی، اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہم پیپلزپارٹی کے اعتماد پر پورا اترینگی۔ جہاں تک تحریک انصاف میں جانے کی بات ہے تحریک انصاف عارضی طور پر عوام کے سمندر میں اٹھنے والا بلبلا ہی، جو جلد بیٹھ جائیگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) محترمہ بینظیر بھٹو سے اپنی محبت جتانیوالے اکثر پیپلزپارٹی کے لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے نا جاسکی۔ بعض لیڈروں نے اخبارات میں بیانات دیکر جبکہ بعض نے تصاویر چپھوا کر خانہ پوری کردی ہی۔ اس وقت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین نے شرکت کویقینی بنانے کیلئے ہدایت کی تھی۔ مگر سرگودھا سے لیڈروں کی کافی تعداد برسی میں شرکت کیلئے روانہ نہ ہوئی۔
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
Monday, December 26, 2011
سرگودھا
سرگودھا ( )
چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے صدر مظہر احمد ملک نے کہا ہے کہ
زندہ قومیں اپنے اکابر کو فراموش نہیں کرتیں ۔ قائد اعظم محمد علی جناح
نے غلامی کی زنجیر یں کاٹ کر انگریزوں ، ہندوٶں اور سکھوں کی منفی سوچ کا
خاتمہ کر کے ہمیں آزادی کی نعمت سے مالا مال کیا ۔ محسن پاکستان نے
اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار نظریہ
پاکستان فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم کی سالگرہ اورتحریک پاکستان کے
گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد طفیل گوئندی کی خدمات کے اعتراف میںمنعقد ہ اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،
پر وفیسر اسد علی ، غلام عائشہ ، فریال شاہد ، خالد اقبال مسرت ، عامر
خان ، قندیل منیر گل ، حافظ ضیغم عباس ، میاں ایم ڈی شاد ایڈووکیٹ ، رانا
شوکت علی ، شمشاد حسین شاہد ، علی حسنین قادری ، محمد علی تبسم ، مرزا
رفیق احمد ایڈووکیٹ ، عتیق الرحمان ، غلام عباس گوئندی ، حافظ محمد عدنان
اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا ۔
مظہر احمد ملک نے مزید کہا کہ قومیں نظریات سے پہچان جاتی ہیں ۔ زندگی
کا کوئی نہ کوئی نصب العین ہونا چاہیی۔ قائد اعظم کے سامنے تعمیر وطن کے
جو تقاضے تھے ان کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پاکستان کی تعمیر کے لیے
مثبت سوچ،امید اور جدوجہد کی ضرورت ہی۔دیگر مقررین نے کہا کہ وطن سے محبت
کرنے والے ہی مراد پاتے ہیں۔ وطن سے وفا ہماری شناخت ہے ۔ زندگی عمل سے
عبارت ہے اور قائد اعظم عمل کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ مفتی محمد طفیل
گوئندی سچے عاشق رسول ؐ، اہل بیعت کے عقیدت مند ، اقبال کے شیدائی اور
پاکستان کے فدائی تھے ۔اتحاد بین المسلمین کے داعی ، قومی زبان اردو کے
مبلغ ، وہ کہا کرتے تھے کہ پاکستان کے بغیر زندگی گزارنا میرے لیے ناممکن
ہے ۔ ان کی خدمات کوفراموش نہیں کیاجا سکتا ہی۔ محمدعلی تبسم نے دیگر
مہمانان گرامی کے ساتھ سالگرہ کاکیک کاٹا ۔خواتین و حضرات کی کثیر تعداد
نے تقریب میں شرکت کی ۔
سرگودھا ( )
استاد الشعراء، ممتاز شاعر و صحافی اوربہترین براڈ کاسٹر جناب
شاکرنظامی کا تازہ شعری مجموعہ ''کسی اورکے لیے ''ندیم شاکر نے ندیم پبلی
کیشنز نظام جمہوریت سرگودھا کے زیر اہتمام زیور طباعت سے آراستہ کیا
ہی۔کتاب کی کمپوزنگ اینڈگرافکس ذوالفقاراحسن نے کی ہے جبکہ اس کتاب کا
خوبصورت سرورق ایم اے لطیف کے حسن تخیل کاشاہکار ہے ۔ '' کسی او رکے لیے
'' کے ناشر عرفان اللہ ثنائی ہیں ۔ حمد و نعت کے علاوہ کتاب میں
101غزلیات شامل ہیں ۔ ڈاکٹر وزیر آغا ، پر وفیسر ڈاکٹر محمداکرم چودھری
اور پر وفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے مقالہ جات شامل ہیں ۔پروفیسر
غلام جیلانی اصغر ، ڈاکٹر خورشید رضوی ، شبنم رومانی ، سید ضمیر جعفری ،
پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید ، ڈاکٹرانعام الحق جاوید ، عطا الحق قاسمی ،
سلطان رشک ، پر وفیسر صاحبزادہ عبدالرسول سرفرازشاہد ، اخلاق عاطف ،
ذوالفقاراحسن ، اورڈاکٹرآصف راز کی قیمتی آراء بھی شامل کتاب ہیں ۔ کتاب
176 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ اس کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ملک کے
بیشتر ادبی حلقوں نے اس کتاب کا پر تپاک خیر مقدم کرتے ہوئے شاکر نظامی
کو مبارک باد دی ہے ۔
٭٭٭٭٭

--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
Sunday, December 25, 2011
سرگودہا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون
سرگودھا پولیس 25 دسمبر011 ء
پریس ریلیز52
سرگودہا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری 1422 گرام
ہیروئن برآمد۔ 02 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ4.12.2011کو پولیس تھانہ صدر کے محمد افضل SI نے
دوران گشت مخبر کی اطلاع پر مسمی محمد ارشاد ولد فیض محمد قوم مراثی سکنہ
چک 27 شمالی کوسیدوآنہ کے قریب گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام
ہیروئن برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر69/11 تھانہ صدر درج کر
ایا۔ اسی طرح تھانہ صدر کے ہی SI محمد یوسف نے دوران گشت مسمی احمد ولد
غلام محمد قوم مسلم شیخ سکنہ مرادآباد کالونی کو سیدوآنہ کے قریب مشکوک
پا کر جامہ تلاشی لینے پر ہیروئن 322 گرام برآمد ہوئی جس پر ملزم کے خلاف
تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر67/11 تھانہ صدر درج کروایا۔ منشیات فروشوں کے
خلاف بھرپور کارروائی جاری ہی۔
(عاصمہ کرن سونیا)
پی۔ آر۔ او ، دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔ 0336-7516643
فیکس نمبر:۔ 048-9230334
ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com

Wednesday, December 21, 2011
Mufti Muhammad Tufail Goaindi Namaz Janaza in sargodha
تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن اور ماہر قانون مفتی محمد طفیل گوئندی قضائے
الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی قبرستان کے قریب عید گاہ
میںادا کی گئی نماز جنازہ تحریک پاکستان کےممتاز رہنما حضرت خواجہ غلام
سدیدالدین رحمٰۃ اللہ علیہ کے پوتے صاحبزادہ معظم الحق حمیدی نے پڑھائی ۔
--
--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی قبرستان کے قریب عید گاہ
میںادا کی گئی نماز جنازہ تحریک پاکستان کےممتاز رہنما حضرت خواجہ غلام
سدیدالدین رحمٰۃ اللہ علیہ کے پوتے صاحبزادہ معظم الحق حمیدی نے پڑھائی ۔
--
--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
sargodha news 21 dec
سرگودھا ( بیورو چیف) انجمن آرائیاں قیام پاکستان سے آرائیں برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں ارائیں برادری کے زیر انتظام فری ڈسپنسری اور مستحق خاندان کی کفالت انجمن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انجمن آرائیاں کے صدر میاں عبد الرشید و جنر ل سیکرٹری میاں شاہد نذیر ایڈووکیٹ نے سرگودھا پریس کلب میں پریس کلب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انجمن آرائیاں کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہ ہے انجمن برادری ازم سے ہٹ کر بھی دفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ملک میں زلزلہ و سیلاب کسی بھی قدرتی آفت میں ہماری انجمن نے حصہ لیا چوہدری عبد الحمید مرحوم برادری کے لئے قابل فخر شخصیت تھے جناح حال سرگودھا میں3دسمبر بروز جمعتہ المبارک ہونے والی تقریب کا مقصد سابق ایم این اے چوہدری عبد الحمید مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے سرگودھا کی سیاست سے وڈیرہ ازم کا خاتمہ کے کے اقتدار کو شہر میں لائے متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہوئے انہوں نے سرگودھا کے جاگیرداروں کو پچھاڑا چوہدری عبد الحمید مرحوم کی وفات برادری اور شہر سرگودھا کے لئے کسی بڑے نقصان سے کم نہیں مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ چوہدری عبد الحمید گوناں گوں شخصیت کے مالک تھے ان سے وفا کے پیکر نے مرتے دم تک اپنی پارٹی سے وفاداری نبھائی چوہدری عبد الحمید مرحوم کی اعلی خدمات کے اعتراف میں انجمن آرائیاں جناح حال سرگودھا میں 23دسمبربروز جمعتہ المبارک 3بجے دن تقریب کا اہتمام کر رہی ہی۔ 2 سرگودھا ( بیورو چیف) معروف تاجر راہنما سابق جنر ل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران سرگودھا میاں عبد الخالق کے جواں سال بیٹاعبد المالک 13دن جنرل اسپتال لاہور میں زیر علاج رہنے کا بعد انتقال کر گئے (انا اللہ و انا الیہ راجعون ) عبد المالک حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹے تھے کہ پندرہ دسمبر کو انہیں تکلیف محسوس ہوئی اور رات کو انہیں جنرل اسپتال لاہور شفٹ کر دیا گیا ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی اور3دن کومے میں رہنے کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے مرحوم کا جنازہ سوسائٹی کالونی سلانوالی روڈ سرگودھا سے صبح ساڑھے 9بجے اٹھایا جائے گا اور 10بجے ان کی عید گا ہ میں نمازجنازہ ادا کی جائے گی۔ 3 سرگودھا ( بیورو چیف) کسان بورڈ ضلع سرگودھا کا ایک اجلاس مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں کسان بورڈ کے عہدیداران اور ارکان نے شرکت کی اس موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین ایڈووکیٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز مالکان گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہی۔ اس ضمن میں میری قیادت میں کسان بورڈ 24دسمبر کو 11:00بجے دن ڈی سی او آفس کے سامنے جلوس کی شکل میں احتجاج کرے گا۔ ہما را مطالبہ ہے کہ گنے کا ریٹ طے شدہ ریٹ کے مطابق بغیر کسی کٹوتی کے کسان کو دیا جائے گنے کے واجبات کی ادائیگیاں نیز سابقہ ادائیگیاں کی جائیں اور موجودہ سیزن کی ہفتہ وار ادائیگیاں بھی کی جائیں۔ اسی طرح کھاد کاریٹ مقرر شدہ نرخوں پر مہیا کیا جائے کیونکہ بلیک مارکیٹ کے کھلے عام کاروبار کے نتیجہ میں یوریا کھاد کسان کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ملکی معیشت میں شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے زراعت کی ترقی کیلئے کسی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا جدید اور ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے ملک میں کاشتکار مسائل کا شکار چلا آرہا ہے اور ابھی تک کھاد کی بلا تعطل اور مقرر نرخوں پر فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکی۔ ہماری حکومتوں کی عاقبت نا اندیشانہ زرعی پالیسی کی وجہ سے زرعی ضروریات اور پیداوار کی قیمت میں توازن بری طرح درہم برہم ہوچکا ہے جس سے 70فیصد زرعی آبادی معاشی تنگدستی اور معاشی پسماندگی کا شکا رہے سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نظریہ پاکستان ، تحریک آزادی کشمیر کی نفی ہے حکمرانوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہوجائے گا اس موقع پر کسان بورڈ ضلع سرگودھا کے سیکرٹری انفارمیشن فیاض محمود ججہ نے کہا کہ ان دنوں کھاد کے کاشتکاروں کو شوگر ملز مالکان کی جانب سے رقوم کی عدم ادائیگی کا مسئلہ درپیش ہے جس کا ابھی تک کوئی حل تلاش نہیں کیا گیا حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کی پریشانیوں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے کماد کی ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے اقدامات کری۔ 4 سرگودھا ( بیورو چیف) کین کمشنر پنجاب طارق محمود نے کہاہے کہ شوگر ملز انتظامیہ اور زمینداروں کے مسائل کو باہمی افہام وتفہیم اور خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دی جائے گی ۔ شوگر ملز کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ حکومت کی طرف سے گنے کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور کاشتکاروں کو مقرر قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ وہ آج کمشنر سرگودہا ڈویژن کے دفتر میں شوگر ملز انتظامیہ کاشتکاروں او رضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کمشنر شوکت علی ' ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود ' ایم پی اے شہزادی عمر زادی ٹوانہ ' ڈی سی او خوشاب سید گلزار حسین ' ڈی سی او بھکر محمد آصف قریشی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر میانوالی ' اسسٹنٹ کمشنروں ' ایس ای ہائی ویز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسینی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ کین کمشنر نے کہاکہ گنے کا کرشنگ سیزن عروج پر ہے حکومت نے اس سال کاشتکاروں کو ان کے گنے کی قیمت کی ادائیگی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا ہے جس کے مطابق ملز انتظامیہ پندرہ روز کے اند ر اندر ادائیگی کو یقینی بنائے گی ۔ اس مقصد کیلئے ڈویژن بھر میں واقع شوگر ملز کے مجاز کنڈوں پر ملز انتظامیہ گنے کی قیمت کی ریٹ لسٹ کے بینرز آویزاں کرے گی جس پر گنے کی ٹرانسپورٹیشن کے فی کلو میٹر کے حساب سے درج ہونگے او رجن کنڈوں کو ملز کی طرف سے اجازت حاصل نہ ہوگی وہ بند کر ادیئے جائیںگے اور شوگر ملز کو وزن میں ڈنڈی نہیں مارنے دی جائے گی ۔ ملز انتظامیہ ہفتہ وار متعلقہ اے سی صاحبان سے ملز اور کاشتکاروں کے مسائل کے سلسلہ میں میٹنگ کرے گی جس میں اس امر کو یقینی بنانے پر زور دیا گیاکہ گزشتہ سالوں کی ادائیگی کسی شوگرملز کے ذمہ نہ ہو اور اگر کسی ملز کے واجبات ابھی تک بقایا ہیں اس کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ طارق محمود نے کہاکہ چینی ملز میں نہیں بلکہ کھیت سے پیداہوتی ہے ۔ملز اونرز او رکاشتکارووں کو ایک دوسرے کے مخالف کی بجائے حلیف بن کر چلنا چاہیے کیونکہ کاشتکار او رشوگرملز ملکی معیشت کے اہم سٹیک ہولڈرز میں دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اچھے تعلقات کی فضا برقرار رکھ کرملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار ادا کرنا چاہےی۔ محاذ آرائی سے مسائل حل نہیں بلکہ پیدا ہوتے ہیں ۔ کمشنر شوکت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ ج اجلاس کا مقصد کاشتکاروں او رشوگرملز انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے کیونکہ دونوں سٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت کاپہیہ رواں دواں رہ سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ قانون پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کر ے گی اور اس سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دی جائیگی ۔ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سرگودہا میں 131 کنڈے کام کر رہے ہیں او رکاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہے ۔ایم پی شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے بتایاکہ تحصیل شاہ پور میں 93 کانڈوں سے گنے کی خریدجاری ہے جس میں سے تیرہ کانڈے عبداللہ شوگر ملز شاہ پور کی طر ف سے قائم کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح اجلاس کو بتایا گیاکہ فیکٹو شوگرملز دریاخان بھکر نے بیس کنڈوں کو گنے کی خرید کے اختیارات دیئے ہیں ۔ اجلاس میں شوگرملز کی طرف سے کاشتکاروں کے سابقہ اور موجودہ واجبات کی ادائیگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا او ربتایاکہ موجودہ ادائیگی باقاعدگی سے ہر پندرہ روز بعد ہو رہی ہے ۔ 5 سرگودھا ( بیورو چیف) پا کستا ن پیپلز پارٹی ضلعی صدر ملک حا مد نو از اعوا ن سٹی صدر تسنیم ا حمد قر یشی ا یم ا ین اے نے کہا ہے کہ شہید جمہور یت محتر مہ بے نظیر بھٹو کی چو تھی بر سی 27دسمبر کو نہا یت ہی عقید ت و احترا م سے منا ئی جا ئے گی بر سی کی تقر یبات میں شر کت کیلئے پا کستا ن پیپلز پارٹی ضلع و سٹی سر گود ہا کا بڑا قا فلہ پیپلز سیکرٹر یٹ اقبا ل کا لو نی سے 26دسمبر کو گڑ ھی خد ابخش روا نہ ہو گا جہاں و ہ شہید جمہو ر یت کی چوتھی بر سی کی تقر یبا ت میں شر کت کر ے گا اس کے علا و ہ ضلع و سٹی سر گو دہا میں ہر سطح پر پارٹی تنظمیں قرآ ن خا نی دعا ئیہ تقا ر یب اور سیمینا ر کا انعقا د کر یں گی جس میں شہید بی بی کے بلند در جات کیلئے دعا ئیں کی جا ئیں گی ا ن تقاریب میں شہید بی بی کی ملک و قو م خصو صا جمہور یت کیلئے بے مثا ل جد و جہد پر ا نہیں خرا ج عقید ت پیش کیا جا ئے گا 6 سرگودھا ( بیورو چیف) پا کستا ن تحریک ا نصاف ایگر یکلچر و نگ کے ڈ و یثرنل صدر مہر محمد حیا ت لک َضلعی صدر ا نصا ف سٹو ڈ نٹس فیڈ ریشن مہر منصو ر حیا ت لک نے کہا ہے کہ سر گو دہا سے ا یک بہت بڑ ا قا فلہ 25دسمبر کو کرا چی مزا ر قا ئد پر ہو نے وا لے تحریک ا نصاف کے جلسہ میں شر کت کر ے گا پنجاب اور سر حد میں کا میا بی کے بعد ا ب سو نا می کرا چی کی طر ف روا ں دواں ہے با ریا ں مقر ر کر نے وا لے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قا ئد ین غو ر سے سن لیں ا ب ا ن با ر ی نہیں آ ئے گی خیبر سے کرا چی تک عوا م نے پا کستا ن تحریک ا نصاف اور عمرا ن خا ن کے حق میں فیصلہ د ے د یا ہے عمرا ن خا ن اور تحریک ا نصاف اقتدا ر میں آ کر ملک کو تمام بحرا نو ں سے نکا لیں گے 25دسمبر کو کرا چی میں ہو نے وا لا ملکی تا ر یخ کا سب سے بڑا جلسہ چو رو ں لیٹروں اور ملک د شمن سیاست دا نو ں کے تا بوت میں آخر ی کیل ٹھو نک د ے گا ۔ |
Mufti Muhammad Tufail Goaindi Namaz Janaza in sargodha
تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن اور ماہر قانون مفتی محمد طفیل گوئندی قضائے
الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی قبرستان کے قریب عید گاہ
میںادا کی گئی نماز جنازہ تحریک پاکستان کےممتاز رہنما حضرت خواجہ غلام
سدیدالدین رحمٰۃ اللہ علیہ کے پوتے صاحبزادہ معظم الحق حمیدی نے پڑھائی ۔
--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com

handout and photo dpr sgdکین کمشنر پنجاب طارق محمود
سرگودہا ( رضوان ساگر سی)کین کمشنر پنجاب طارق محمود نے کہاہے کہ شوگر ملز انتظامیہ اور زمینداروں کے مسائل کو باہمی افہام وتفہیم اور خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دی جائے گی ۔ شوگر ملز کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ حکومت کی طرف سے گنے کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور کاشتکاروں کو مقرر قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ وہ آج کمشنر سرگودہا ڈویژن کے دفتر میں شوگر ملز انتظامیہ کاشتکاروں او رضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کمشنر شوکت علی ' ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود ' ایم پی اے شہزادی عمر زادی ٹوانہ ' ڈی سی او خوشاب سید گلزار حسین ' ڈی سی او بھکر محمد آصف قریشی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر میانوالی ' اسسٹنٹ کمشنروں ' ایس ای ہائی ویز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسینی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ کین کمشنر نے کہاکہ گنے کا کرشنگ سیزن عروج پر ہے حکومت نے اس سال کاشتکاروں کو ان کے گنے کی قیمت کی ادائیگی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا ہے جس کے مطابق ملز انتظامیہ پندرہ روز کے اند ر اندر ادائیگی کو یقینی بنائے گی ۔ اس مقصد کیلئے ڈویژن بھر میں واقع شوگر ملز کے مجاز کنڈوں پر ملز انتظامیہ گنے کی قیمت کی ریٹ لسٹ کے بینرز آویزاں کرے گی جس پر گنے کی ٹرانسپورٹیشن کے فی کلو میٹر کے حساب سے درج ہونگے او رجن کنڈوں کو ملز کی طرف سے اجازت حاصل نہ ہوگی وہ بند کر ادیئے جائیںگے اور شوگر ملز کو وزن میں ڈنڈی نہیں مارنے دی جائے گی ۔ ملز انتظامیہ ہفتہ وار متعلقہ اے سی صاحبان سے ملز اور کاشتکاروں کے مسائل کے سلسلہ میں میٹنگ کرے گی جس میں اس امر کو یقینی بنانے پر زور دیا گیاکہ گزشتہ سالوں کی ادائیگی کسی شوگرملز کے ذمہ نہ ہو اور اگر کسی ملز کے واجبات ابھی تک بقایا ہیں اس کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ طارق محمود نے کہاکہ چینی ملز میں نہیں بلکہ کھیت سے پیداہوتی ہے ۔ملز اونرز او رکاشتکارووں کو ایک دوسرے کے مخالف کی بجائے حلیف بن کر چلنا چاہیے کیونکہ کاشتکار او رشوگرملز ملکی معیشت کے اہم سٹیک ہولڈرز میں دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اچھے تعلقات کی فضا برقرار رکھ کرملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار ادا کرنا چاہےی۔ محاذ آرائی سے مسائل حل نہیں بلکہ پیدا ہوتے ہیں ۔ کمشنر شوکت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ ج اجلاس کا مقصد کاشتکاروں او رشوگرملز انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے کیونکہ دونوں سٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت کاپہیہ رواں دواں رہ سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ قانون پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کر ے گی اور اس سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دی جائیگی ۔ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سرگودہا میں 131 کنڈے کام کر رہے ہیں او رکاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہے ۔ایم پی شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے بتایاکہ تحصیل شاہ پور میں 93 کانڈوں سے گنے کی خریدجاری ہے جس میں سے تیرہ کانڈے عبداللہ شوگر ملز شاہ پور کی طر ف سے قائم کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح اجلاس کو بتایا گیاکہ فیکٹو شوگرملز دریاخان بھکر نے بیس کنڈوں کو گنے کی خرید کے اختیارات دیئے ہیں ۔ اجلاس میں شوگرملز کی طرف سے کاشتکاروں کے سابقہ اور موجودہ واجبات کی ادائیگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا او ربتایاکہ موجودہ ادائیگی باقاعدگی سے ہر پندرہ روز بعد ہو رہی ہے
sargodha news Mufti Muhammad Tufail Died in sargodha
سرگودہا ( نامہ نگار )مقامی میرج ہال میں بچوں کے حقوق کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر سرگودہا کی طرف سے چائلڈ رائٹ سیل یونیسف پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر پنجاب کے تعاون سے ایک چائلڈ فورم کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں سرگودہا کے مختلف سکولوں کے 45 بچوں نے شرکت کی ۔ فورم کے مہمان خصوصی ناصر محمود چیمہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ تھے ۔ چلڈرن فورم میں بچوں کے حقوق پر مختلف مقالے پیش کئے گئی۔ یونیسف لاہور سے ملک الطاف حسین اور ازلان بٹ نے بچوں کے حقوق پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا عالمی معائدہ جو اقدام متحدہ سے منظور ہوا تھا اس پر عمل کر کے ہم اپنے بچوں کے حقوق ادا کر سکتے ہیں۔ افتخار ا حمد چیمہ نے ضلع سرگودہا میں بچوں کے حقوق کیلئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔
wسرگودہا (نامہ نگار) جو لوگ عظیم مقصد کیلئے زندہ رہتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے مفتی محمد طفیل گوئندی ایڈووکیٹ کی پاکستان سے محبت بے مثل رہی انہوں نے حق وصداقت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر صاحبزادہ عبدالرسول نے ان کے انتقال پر منعقدہ محفل قرآن خوانی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم شمشاد حسین 'عباس گوئندی اور اللہ بخش سیالوی نے بھی اظہا خیال کیا۔ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہاکہ مفتی محمد طفیل گوئندی نظریہ پاکستان کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ تقریب میں وکلا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
Monday, December 19, 2011
Saturday, December 17, 2011
sargodha news
سرگودہا ( )پولیو کے خلاف جہاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پولیو کے
مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہی
اقدامات کے نتیجے میں صوبہ پنجاب 2004 سے اب تک پولیو فری صوبہ ہے لیکن
ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا
اظہار پارلیمانی سکریٹری چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ' طیبہ ضمیر قریشی ایم
پی اے ' ڈویژنل کوارڈی نیٹر پاکستان مسلم لیگ بیرسٹر محسن شاہ نواز
رانجھا او ر ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے آج ڈی ایچ کیو سرگودہا میں
اربن ایریا سرگودہا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میںپانچ سال
تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاتے ہوئے افتتاحی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حبیب احمد خان '
ایم ایس ڈاکٹر احمد نعیم شیخ ' ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر خضرمحمود قاضی '
صدر پی ایم ے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ' ڈاکٹرعتیق ارشد اور دیگر ڈاکٹرز
او رپیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نعیم شیخ
نے بتایاکہ سرگودہ شہر کے اربن ایریا میں تین روزہ مہم 19دسمبر سے 21
دسمبر تک جاری رہے گی ۔اس مہم کے دوران سرگودہا شہر کی 28 یونین کونسلز
میں پانچ سال تک کی عمر کے 90565 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے
جائیں گے ۔جس کیلئے مائیکروپلان جاری کر دیاگیاہے ۔ ڈاکٹر احمد نعیم شیخ
نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 211
ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںجن میں سے 174 موبائل ٹیمیں او ر7 فکس ٹیمیں
شامل ہے ۔ ان ٹیموں کی نگرانی کیلئے 31 ـایریا انچارج او رچار زونل
سپروائزز کام کریںگے ۔ عوامی نمائندوں نے عوام الناس پر زور دیاہے کہ وہ
پولیو ویکسین پلانے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں
کیونکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے پولیو کی بیماری پر مکمل کنٹرول
ضروری ہے ۔ انہوں نے مذہبی تنظیموں پر بھی زور دیاکہ وہ پولیو مہم کی
کامیابی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے مرض
کا شکار کوئی بھی بچہ عمر بھر کی معذوری سے دو چار ہوسکتاہے اور پولیو کے
خلاف اقدامات کیلئے تعاون انسانیت کی فلاح وبہبود او رتندرستی کیلئے بہت
بڑا کردار ہے ۔ اس موقع پر عبدالرزاق ڈھلوں ' محترمہ طیبہ ضمیر قریشی '
بیرسٹر شاہ نواز رانجھا ' ڈی سی او عظمت محمود نے پولیو کے قطرے پلاکر
مہم کا باضابطہ افتتاح کیا ۔
=سرگودہا ( )ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے ایجوکیشن افسران
کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں واقع سرکاری تعلیمی
اداروں کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنا کر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت
کاروائی کریںتاکہ پسماندہ علاقوں کے طلبا وطالبات کو زیور تعلیم سے
آراستہ کرنے کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوںنے اس امر کا اظہار محکمہ
تعلیم کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای ڈی
او ایجوکیشن چوہدی محمد منشا کے علاوہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر امان اللہ
خان اور ڈپٹی واسسٹنٹ ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ
حکومت تعلیم کے شعبہ پر خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے اوراس شعبہ کی ترقی ہی
معاشرے او رملک کی ترقی ہے ۔ اس لئے اس شعبہ سے منسلک افراد کو انتہائی
فرض شناسی ' دیانت داری اور قومی جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض منصبی
ادا کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو
بہتر بنانا اساتذہ کی ذمہ د اری ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کے نجی
تعلیمی اداروں کی طرف جانے کے رجحان کو کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے تعلیمی
اداروں کے تدریسی ' ہم نصابی سرگرمیوں کے معیار کو موجودہ تقاضوں سے ہم
آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا ء کی
تعداد میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جن
اداروں میں طلبا کی تعداد کم ہے وہاں سٹاف کو تعداد کے مطابق لایا جائے
اور اساتذہ کی کمی والے اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے
۔اجلاس میں اکتوبر او رنومبر 2011 کے دوران تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے
عمل کاجائزہ لیا گیا اور اسے مربوط بنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔
سرگودہا ( )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودہا اور ڈائریکٹر کالجز کے
باہمی اشتراک سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی میں طالبات کی
ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے سیمینار کاانعقاد کیاگیا ۔ اس موقع پر
انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ زین العابدین نے طالبات کو ٹریفک قوانین سے
آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہاکہ خواتین ٹریفک قوانین کی پاسداری میں اہم
کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کانصف سے زائد حصہ
خواتین پر مشتمل ہے او راب ڈرائیونگ کے شعبہ میں خواتین کی اکثریت شامل
ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے نہ صرف ہم اپنے
آپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی
بناسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین معاشرے کو باشعور بنانے میں اپنا
کلیدی کرداراداکرسکتی ہیں وہ دوسروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی
ترغیب دیںاور اسکی اہمیت وضرورت کے بارے میں اپنے خاندان او رعزیز واقارب
کو آگاہی دیں تاکہ حادثات کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ اس موقع پر
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیاقت غفور پراچہ نے پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین
کی آگاہی مہم پر انہیںخراج تحسین پیش کیا اور طالبات کو اس ضمن میں اپنا
کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔سیمینار سے پرنسپل ڈگری کالج محترمہ
کوثر ریئس نے بھی خطاب کیا او رٹریفک قوانین کے فروغ او ران پر عمل کی
ترغیب دلانے کیلئے طالبات کو ہفتہ وار لیکچر دینے کی یقین دہانی کرائی ۔
سیمینار میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
سرگودہا ( ) سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ وسکینڈری ایجوکیشن
سرگودہاکے مطابق نہم ودہم سپلیمنٹری امتحان کے ریگولروپرائیویٹ امیدواروں
کی رجسٹریشن وایڈمشن کیلئے فارم بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے
ہیں ۔ ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ اداروں جبکہ پرائیویٹ امیدوار گھر
بیٹھے رجسٹریشن وایڈمشن فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔ طریق کار کے مطابق پہلے
بورڈ کی ویب سائٹww.bisesargodha.edu.pk کھولی جائے پھر رجسٹریشن ایڈمشن
کے لنک پر کلک کر کے مطلوبہ فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ فارم-4 سائز اور
80 گرام موٹے کاغذ پر پرنٹ کئے جائیں ۔ ریگولر امیدواروں کیلئے نہم کا
سابقہ رول نمبر وتاریخ پیدائش کا ہونا ضروری ہے ۔
سرگودہا( )محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے
ضلعی سطح پر میڈیا سمینار 20 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں دس بجے دن ہو گا ۔
سرگودہا ( )ڈائریکٹر لاجیکس کالج فیصل رزاق خواجہ نے بتایا کہ ان
کے ادارہ کی بارہویںسالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ 21 دسمبر بروز بدھ شام
پانچ بجے سٹائل ان پارٹی ہال میں منعقد ہو گی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی
معروف مذہبی سکالر سید بلال قطب ہونگے ۔
]سرگودہا ( )ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خان بیگ نے دو پٹرولنگ پوسٹوں
کا افتتاح کر دیا جوپٹرولنگ پولیس کی کارکردگی میں اضافہ کا باعث بنے گی
۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے
سرگودہا ریجن کی مزید دو پٹرولنگ پوسٹوںکا افتتاح کیاجن میں ایک چوک گروٹ
ضلع خوشاب او ردوسری کاٹھ موڑ ضلع بھکر شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی
پٹرولنگ ابوبکر خدابخش او رایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر بھی موجود تھے ۔
ایڈیشنل آئی جی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان پٹرولنگ پوسٹوں کے
قیام سے عوام الناس کو خاطر خواہ فائدہ ہوگااو رجرائم میں کمی واقع ہوگی
۔
ٍپریس ریلیز
سرگودھا( )ٹریفک پولیس کے انسپکٹر محمد ممتازمیکن کی جھنگ موڑ چوکی
تحصیل لالیاں میں تعیناتی سے ٹریفک کا نظام بہتر ہو گیا ہی۔ اہل علاقہ نے
ٹریفک پولیس چنیوٹ کا ایک ایماندار فرض شناس آفیسر تعینات کرنے پر شکریہ
ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد ممتاز میکن انسپکٹر اور خضر حیات لالی سارجنٹ
کی تعیناتی اہل علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں دونو ں پولیس اہلکاروں
کا مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کے ساتھ رویہ انتہائی دوستانہ ہے اور دونوں
اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کررہے ہیں ۔جس کی وجہ سے علاقے میں
ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کے درمیان آئے روزرونما ہونے والے جھگڑے ختم
ہوئے ہیں ۔عوام نے دونوں اہلکاروں کی مزید ترقی اور انعامات دینے کا
مطالبہ کیا ہے ۔

Thursday, December 15, 2011
sargodha news
سرگودہا(بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بھابھڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر غلا م حسین 'غلام رسول اور طارق محمود نے پسٹل کے بٹ اور ڈنڈے مار مار کر انور بی بی کو لہولہان کردیا چک 132جنوبی میں چند یوم قبل ہونیوالے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے ممتاز اور اسلم سمیت تین افراد نے ڈنڈے مار مار کر محمد آصف کو شدید زخمی کردیا چک نمبر 19جنوبی میں سابقہ رنجش کا بدلہ لینے کیلئے ناصر 'ممتاز نے اینٹیں مار مار کر گھائل کردیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)لاکھوں روپے ہتھیانے کی غرض سے جعلی چیک دینے والے افراد کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق بلاک دو کے رہائشی محمد انور نے کاروباری لین دین پر انصر محمود کو سات لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا کینال کالونی کے محمد عمر نے رقم کے لین دین پر خرم شہزاد کو پچاس ہزار کا چیک دیا چک 83شمالی کے احمد شیر نے چک 63شمالی کے محمد اقبال کو تیس لاکھ کا بوگس چیک دیدیا ساہیوال کے غلام مرتضیٰ نے محمد عمران کو چار لاکھ 'طارق آباد کے افضل نے سادات کالونی کے آفتاب احمد کود س لاکھ 'بلاک 23کے جاوید الرحمن اور فرحان الرحمن نے نیو سیٹلائٹ ٹائون کے اظہر محمود کو پچاس ہزار اور چک نمبر 10جنوبی کے انتظار احمد نے چک 11جنوبی کے راجہ فریاد کو چار لاکھ انتالیس ہزار کا جعلی چیک تھما دیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)پرچی جواء کروانے والے دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار 'تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال پولیس نے گذشتہ رات مخبری پر قصبہ بھلوال سلیمان پورہ میں چھاپہ مار کر پرچی جواء کروانے والے محمد اخلاق اور اسد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خاتون کو زدوکوب کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق ترکھانوالہ کے علاقہ نورے والا کے رہائشی محمد اسلم کے گھر گذشتہ شام ملزمان اشرف اور احسان اللہ گھس آئے اور گھر میں موجود اس کی اہلیہ کو شدید زدوکوب کرتے رہے تھانہ ترکھانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)شادی شدہ خاتون او ر نوجوان لڑکی اغواء تفصیلات کے مطابق چک نمبر 23جنوبی کے غلام علی کی اہلیہ فاطمہ بی بی شام کے وقت گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان گلزار اور اکرم وغیرہ چار افراد گھس آئے اور اسے زبردستی اغواء کرکے لے گئے نواحی علاقہ میلہ کے محمد امیر کی سترہ سالہ بیٹی فوزیہ بی بی کو ملزم اسد وغیرہ دو افراد نے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)قتل کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق رحمت پارک کی رہائشی رخسانہ بی بی کو ملزم عنصر نے اسلحہ کے زو ر پر زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں 49تیل کے عدنان اکرم کے دو لاکھ پچیس ہزار روپے ملزم مشتاق احمد نے خورد برد کرلیے جس کی واپسی کا تقاضا کرنے پر مشتاق احمد نے مسلح ہوکر اسے قتل کی دھمکیاں دیں پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار میسر نہ ہونے سے جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار معروف تاجر و سماجی راہنما میا ں طاہر اختر میاں نعیم اور ڈاکٹر جاوید اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جرائم کی شرح میں اضافہ کا سبب بے روزگاری ہے پڑھے لکھے نوجوان ملازمتوں کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں جس کے نتیجہ میں مجبور ہوکر وہ جرائم کی دنیا میں داخل ہوجاتے ہیں او ر پھر دن بدن اس دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج تک کسی بھی حکومت کی جانب سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری کیلئے ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے مستقبل ان نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)موٹر سائیکل اور آٹو رکشوں کے نو عمر ڈرائیور ٹریفک حادثات میں اضافہ کا باعث بن گئے ٹریفک پولیس خاموش تماشائی 'سرگودہا شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل رکشائوں کی تعداد حد سے تجاوز کر گئی نو عمر لڑکے بغیر لائسنس حاصل کیے موٹر سائیکل رکشے چلاتے ہوئے ایک طرف عوام کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں دوسری طرف ان تجربہ کار ڈرائیوروں کی تیز رفتار اور لاپرواہی کے باعث کئی سنگین حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ نظر آرہا ہے شہریوں نے انتظامیہ سرگودہا اور ٹریفک پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نو عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کریں۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے عوام مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور 'متوسط طبقہ کے شہریوں کا گھریلو بجٹ درہم برہم سرگودہا شہر کے گنجان آباد علاقوں خصوصا استقلال آباد 'فیکٹری ایریا 'طارق آباد 'نوری گیٹ 'اندرون شہر 'سیٹلائٹ ٹائون سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ حد سے تجاوز کر گئی دو دو دن گیس بند رہنے اور اس کے بعد انتہائی کم پریشر میسر ہونے کے باعث شہریوں کو کھانا بنانے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں جس کے باعث لوگوں کے گھریلو بجٹ درہم بہم ہوگئے متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے گیس لوڈ شیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت پر کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کو فی الفور ختم کرکے عوام کو اس مہنگائی کے دور میں کچھ ریلیف فراہم کیا جائی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی رابطہ سیکرٹر ی شاہین احسان مغل نے جمعیت علماء اسلام س کے راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ دسمبر دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس پاکستان پر امریکی و نیٹو افواج کی دہشتگردی ڈرئون حملوں اور بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کیخلاف سخت احتجاج کیا جائے گا اور پوری قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لادینی قوتوں کی گہری سازش ہے کہ عالم اسلام میں جو نقب زنی مصر دمشق لیبیا پر کی ہے وہ یہ تاریخ پاکستان میں بھی دھرانا چاہتے ہیں پاکستان عالم اسلام کی ایک ایٹمی طاقت ہے اورپاکستانی قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر بگڑتی ہوئی معیشت کو قبول کیا اور اپنے ایٹمی پروگرام پر آنچ نہیں آنے دی پوری قوم اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہیں ملک کے چاروں طرف سے دینی مذہبی و سیاسی قومی راہنما ایمان افروز خطاب فرمائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا یہ مطالبہ ہے کہ شمسی ائیر بیس کے علاوہ شہباز بیس اور دیگر اداروں میں سے امریکی گماشتوں کو باہر نکالا جائے جو ملک میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کررہے ہیں اور ملک میں عدم استحکام جان بوجھ کر پیدا کیا جارہاہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)تحصیل فنانس آفیسر رائو نعیم انجم کے بڑے بھائی ،سنیئر صحافی رائوناصر جاوید کے کزن رائو نوید انجم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان پھلروان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں تاجروں،صحافیوں،سیاسی شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)نوجوانوں میں عشق مصطفیٰ کی شمع اجاگر کرنا نعت کونسل کا مشن ہے عشق مصطفیٰ کے بغیر زندگی فضول ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے نعت کونسل کے عہدیداران حاجی عبد الرحمن ، حاجی محمد ارشد، حاجی جاوید اخترکے حج بیعت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کریتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیاوی و آخروی کامیابی حاصل کرنے کے لئے نبی پاک کی محبت لازم ہے انسان حج بیعت اللہ کی سعادت حاصل کر کے گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے تقریب میں محمد جمشید قادری حاجی محمد امیر طالب ، نصر حیات معینی نے حضور ؐ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا بابا حنیف قادری نے دعا کروائی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات سرگودھا میں پولیو کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام ادارے انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 2004سے لیکر ابھی تک کوئی بھی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قومی فریضہ کی انجام دہی کے لیے اس ماہ9دسمبر سے 21دسمبر تک سرگودھا شہر میں پولیو کی ٹیمیں گھر گھر ، سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں ، سکولوں میں قطرے پلائیں گے ۔ انہوں نے شہریوں بالخصوص صحت 'متعلقہ ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ پر زور دیا کہ وہ اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیاکہ دنیا کے ایسے چار ممالک جہاں ابھی تک پولیو کا مرض پایا جاتا ہے ان میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے جہاں پولیو کیسز کی تعداد 167ہے جب کہ ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا جس کی آبادی ہمارے سے دس گنا سے بھی زیادہ ہے وھاں پولیو کے صرف چار کیس ہیں۔ڈاکٹر سکندر وڑائچ نے محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں سے صوبہ پنجاب سات سال سے پولیو فری ہے جب کہ ضلع سرگودھا میں بھی کوئی پولیو کا کیس سامنے پیش نہیںآیا اس اعزازکو بر قرار رکھنے کے لیے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ پاپولیشن کے ساتھ ساتھ علمائے کرام اور دینی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ایم ایل پپلاں روڈ میانوالی میں اینٹی نارکوٹیکس کبڈی میچ گنجھیرہ کبڈی کلب اور سندر کبڈی کلب کے مابین ہوا۔جو کہ سندر کبڈی کلب نے 17-20سے میچ جیت لیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی انچارج اینٹی نارکو ٹیکس فورس میانوالی ریجن عبدالکبیرتھے ۔ جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات ، سوئینز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔سیکنڈ ٹرافی گنجھیرہ کلب کے عصمت اللہ اور فسٹ ٹرافی سندر کلب کے محمد اقبال نے وصول کی۔تقسیم انعامات سے قبل مہمان خصوصی عبدالکبیر نے شرکاء اور نوجوان کھلاڑیوں سے منشیات کے نقصانات اور کھیلوں کی اہمیت کے بارے تفصیلاًخطاب کیااور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد قیو م خان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی تعریف کی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)امیرجماعت اسلامی ضلع سرگودھازبیراحمدگوندل نے اپنے ایک بیان میںکہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہی۔مصر،ترکی،تیو نس،مراکش میں اسلامی انقلاب کے بعد پاکستان میں بھی اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔حکمرانوں کی ملک دشمن اور اسلام دشمن پالیسیوں نے ملکی نظریاتی سرحدیں کھوکھلی کردی ہیں۔اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے وطن میں انگریز کا قانون لاگو ہی۔دھڑلے سے سودی نظام رائج ہے ،ملک پر عملاً امریکہ اور ورلڈ بنک کی اجارہ داری ہی۔ جب تک ملک میںاسلام دشمن پالیساںلاگوہیں اس وقت تک ملک ترقی نہیںکرسکتا۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کی نیک ،صالح اورکرپشن سے پاک قیادت ملک میںاسلامی انلاب کی راہ ہموار کرکے ملک کوصحیح معنوںمیںاسلامی اورفلاحی ریاست بناکر عوام الناس کوکرپٹ مافیاسے بجات دلائے گی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحان پارٹ ون اور ٹو کے تین مارچ کو انعقاد کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے پرائیویٹ طلبہ پر سائنس مضامین (فزکس 'کیمسٹری 'بیالوجی وغیرہ ) کا امتحان دینے پر پابندی عائد کردی ہے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایسشن سرگودہا کے صدر رضوان اللہ ثنائی نے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں امیدوار طلباء وطالبات متاثر ہونگے لہذا اس فیصلہ کو فی الفور واپس لیا جائے ورنہ پرائیویٹ سکولز بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ڈویژن رائو سردار علی خاں نے کہا ہے کہ دیگر اضلاع کے مقابلہ میں چاروں اضلاع میں جرائم کی رفتار میں کمی ہوئی ہے اور میانوالی میں کچہ کے علاقہ میں پولیس چیک پوسٹوں کے قیام سے صورتحال بہتر ہوئی ہے انہوں نے سرگودہا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد مارے جاچکے ہیں اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی وجہ سے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر جرائم کی رفتار میں کمی آئی ہے اسٹریٹ کرائمز دیگر اضلاع کے مقابلہ میں یہاں انتہائی کم ہیں جرائم کے قلع قمع کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں آر پی او نے بتایا کہ میانوالی میں کچہ کے علاقہ میں پولیس چیک پوسٹوں کے قیام سے صورتحال بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بھی صورتحال پرامن رہی نفری کی کمی کے باوجود پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔وفد میں رانا ساجد اقبال کے ہمراہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شیخ نعیم طاہر اور ملک محمد اقبال بھی تھی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)شاہینوں کے شہر سرگودہا میں پنجاب ٹیلی فلم روگ جدائیاں دا کی شوٹنگ نواحی علاقہ شاہین آباد میں ہوئی جس میں فنکاروں 'یاسمین خان 'اختر محمد 'سپنا گل 'اقصیٰ سدرہ 'تصور حسین جانی 'بشارت ملک 'اللہ دتہ ساغر 'ممتاز چوہان اور نصراللہ نے حصہ لیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی مقدمہ کی مدعیہ بیوہ فتح بی بی نے بتایا کہ چھبیس ستمبر کو ملزمان اکرم وغیرہ نے مجھے زدوکوب کرتے ہوئے میرے کپڑے پھاڑ دئیے جس کا مقدمہ پانچ نومبر کو تھانہ ساہیوال میں درج ہوا لیکن پولیس تاحال مقدمہ میں ملوث عرفان 'اکرم اور اسماعیل کو گرفتار نہیں کررہی اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آج سرگودہا کا دورہ اچانک ملتوی کردیا پروگرام کے مطابق انہوں نے سرگودہا کے دورہ کے دوران انڈسٹریل زون کا افتتاح اور جسٹس ریٹائرڈ پیر کرم شاہ الازہری کے سالانہ عرس میں شرکت کرنا تھی ۔ وزیر اعلیٰ کی آج بھلوال آمد پر سرگودہا یونین آف جرنلسٹس کے صدرشیخ محمد رضوان کی زیر صدارت اجلاس میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سول جج سرگودہا نے جامع مسجد کینال کالونی کی کمیٹی کے دو گروپوں کے مابین پید ا ہونے والے تنازعہ کا حکم امتناعی خارج کردیا جس پر مسجد کمیٹی کے نائب چیئرمین نے غریب مسجد خادم کے خلاف مسجد میں چوری کے الزام میں پولیس کو درخواست دیدی تفصیلات کے مطابق اہلیان کینال کالونی سرگودہا نے جامع مسجد کی بنائی گئی نام نہاد کمیٹی کے چیئرمین محمد حیات 'نائب چیئرمین عصمت اللہ گورائیہ وغیرہ کے خلاف عدم اعتماد کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کو غیر قانونی قرار ددیدیا جس پر مذکورہ افراد نے سول جج سرگودہا کی عدالت میں حکم امتناعی حاصل کرلیا جو گذشتہ روز فاضل عدالت نے سماعت کے دوران اہلیان علاقہ کی موقف کو درست قرار دیتے ہوئے حکم امتناعی خارج کردیا جس کی رنجش پر عصمت اللہ گورائیہ 'ریٹائرڈ ہیڈ کلرک نے مسجد کے بزرگ خادم محمد جہانگیر پر مسجد کی ٹوٹیاں چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانہ کینٹ میں درخواست دیدی جس پر علاقہ کے درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے درخواست کو مسترد کردیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم جرنلسٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں ممبران پریس کلب نے متفقہ رائے سے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی جس میں صدر پریس کلب محمدا شرف ندیم 'ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تشکر اقبال خان 'جنرل سیکرٹر پریس کلب راناساجداقبال 'ملک طارق ابوذر بیڈ منٹن کوج قربان علی قریشی پر مشتمل ہوگی جبکہ صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ ممبران پریس کلب رانا افضل حنیف 'شیخ نعیم طاہر اوردیگر پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔جو آئندہ چند دنوں میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کریگی دریں اثناء سرگودہا کے صحافیوں کا نئے تیار ہونیوالے بیڈ منٹن کورٹ پر تربیتی کیمپ شروع ہوگیا کوچ قربان علی اپنی نگرانی میں کھلاڑیوں کو شام چھ سے دس بجے تک تربیت کروارہے ہیں۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ دیگر معاشرتی بیماریوں کے ساتھ ہمیں اپنی زراعت کو درپیش خطرناک بیماریوں کو بھی ختم کرنا ہو گا تاکہ صحت مند ماحول کے ساتھ ہم خوراک کے میدان میں بھی خود کفیل ہوسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے زرعی کالج سرگودھا میں زرعی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام منعقدہ 'ایک روزہ کینوسیمینار' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب روایتی طریقہ کاشت کا وقت گزر چکا ہے لہذا اب جدید طریقہ کاشت کے طریقوں کے ساتھ زرعی ماہرین کے ساتھ رابطہ رکھنا ناگزیرہو گیا ہے اور یہی رابطے ہمارے فی ایکڑ پیدوار بڑھانے کے لئے بھی ضروری ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کے علاوہ ترقی پذیر ممالک بھی کم خرچے سے زیادہ منافع کمانے کی حکمت عملی اختیار کرتی ہیں اور جامعہ سرگودھا کے زرعی ماہرین کسانوں کی راہ نمائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ماہرین دوآب رسالہ کے ذریعہ زرعی انقلاب لا رہے ہیں جو معلومات کے ساتھ فی ایکڑ پیدوار بڑھنے میں معاون ثابت ہو رہا ہی۔اُنہوں نے کہا کہ کینو سرگودھا کی سب سے بڑی فصل ہے جس کی مختلف اقسام اور مٹھاس پوری دنیا میں ایک خاص شناخت رکھتی ہے تاہم اس کی ایکسپورٹ بڑھانے اور اسے بیماریوں سے پاک رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا نیز ہمارے تعلیمی اداروں کو کاشت کاروں کے ساتھ رابطے کو موثر بنانا ہو گا ۔قبل ازیں زرعی ترقیاتی بینک ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ادریس باجوہ نے کسانوں کو کینو کے پودوں کی تیاری سے لیکر اس کو مارکیٹ تک لانے کے مراحل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کھاد سپرے اور پانی کے استعمال میں باقاعدگی لانے سے پیدوار میںاضافہ ممکن ہے ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ،پرنسپل زرعی کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال، رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی ،پی ڈی ایگری کلچر کالج ندیم اشفاق قریشی، ڈاکٹر الیاس طارق سرگودھا کے کسانوں ،کالج کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیٹر کونسل سرگودھا ریجن کے صدر چوہدری ظفر محمود نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے نو منتخب صدر رانا امجد اقبال اور انکے پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ' چوہدری ظفر محمود نے کہا کہ رانا امجد اقبال کی دوسری بار صدر کے عہدہ پر کامیابی انکی صحافی برادری کے حقوق کیلئے جدوجہد اور صحافتی خدمات کا اعتراف ہی'انہوں نے کہا کہ رانا امجد اقبال انکے والد شرر صبائی نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور اعلی صحافتی روایات کو فروغ دیا'انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ رانا امجد اقبال بحیثیت صدر پریس کلب میانوالی صحافیوںکی فلاح و بہبود اور ضلع سمیت پورے ریجن کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے

sargohda news 15th dec
سرگودہا(بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بھابھڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر غلا م حسین 'غلام رسول اور طارق محمود نے پسٹل کے بٹ اور ڈنڈے مار مار کر انور بی بی کو لہولہان کردیا چک 132جنوبی میں چند یوم قبل ہونیوالے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے ممتاز اور اسلم سمیت تین افراد نے ڈنڈے مار مار کر محمد آصف کو شدید زخمی کردیا چک نمبر 19جنوبی میں سابقہ رنجش کا بدلہ لینے کیلئے ناصر 'ممتاز نے اینٹیں مار مار کر گھائل کردیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)لاکھوں روپے ہتھیانے کی غرض سے جعلی چیک دینے والے افراد کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق بلاک دو کے رہائشی محمد انور نے کاروباری لین دین پر انصر محمود کو سات لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا کینال کالونی کے محمد عمر نے رقم کے لین دین پر خرم شہزاد کو پچاس ہزار کا چیک دیا چک 83شمالی کے احمد شیر نے چک 63شمالی کے محمد اقبال کو تیس لاکھ کا بوگس چیک دیدیا ساہیوال کے غلام مرتضیٰ نے محمد عمران کو چار لاکھ 'طارق آباد کے افضل نے سادات کالونی کے آفتاب احمد کود س لاکھ 'بلاک 23کے جاوید الرحمن اور فرحان الرحمن نے نیو سیٹلائٹ ٹائون کے اظہر محمود کو پچاس ہزار اور چک نمبر 10جنوبی کے انتظار احمد نے چک 11جنوبی کے راجہ فریاد کو چار لاکھ انتالیس ہزار کا جعلی چیک تھما دیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)پرچی جواء کروانے والے دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار 'تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال پولیس نے گذشتہ رات مخبری پر قصبہ بھلوال سلیمان پورہ میں چھاپہ مار کر پرچی جواء کروانے والے محمد اخلاق اور اسد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خاتون کو زدوکوب کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق ترکھانوالہ کے علاقہ نورے والا کے رہائشی محمد اسلم کے گھر گذشتہ شام ملزمان اشرف اور احسان اللہ گھس آئے اور گھر میں موجود اس کی اہلیہ کو شدید زدوکوب کرتے رہے تھانہ ترکھانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)شادی شدہ خاتون او ر نوجوان لڑکی اغواء تفصیلات کے مطابق چک نمبر 23جنوبی کے غلام علی کی اہلیہ فاطمہ بی بی شام کے وقت گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان گلزار اور اکرم وغیرہ چار افراد گھس آئے اور اسے زبردستی اغواء کرکے لے گئے نواحی علاقہ میلہ کے محمد امیر کی سترہ سالہ بیٹی فوزیہ بی بی کو ملزم اسد وغیرہ دو افراد نے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)قتل کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق رحمت پارک کی رہائشی رخسانہ بی بی کو ملزم عنصر نے اسلحہ کے زو ر پر زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں 49تیل کے عدنان اکرم کے دو لاکھ پچیس ہزار روپے ملزم مشتاق احمد نے خورد برد کرلیے جس کی واپسی کا تقاضا کرنے پر مشتاق احمد نے مسلح ہوکر اسے قتل کی دھمکیاں دیں پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار میسر نہ ہونے سے جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار معروف تاجر و سماجی راہنما میا ں طاہر اختر میاں نعیم اور ڈاکٹر جاوید اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جرائم کی شرح میں اضافہ کا سبب بے روزگاری ہے پڑھے لکھے نوجوان ملازمتوں کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں جس کے نتیجہ میں مجبور ہوکر وہ جرائم کی دنیا میں داخل ہوجاتے ہیں او ر پھر دن بدن اس دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج تک کسی بھی حکومت کی جانب سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری کیلئے ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے مستقبل ان نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)موٹر سائیکل اور آٹو رکشوں کے نو عمر ڈرائیور ٹریفک حادثات میں اضافہ کا باعث بن گئے ٹریفک پولیس خاموش تماشائی 'سرگودہا شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل رکشائوں کی تعداد حد سے تجاوز کر گئی نو عمر لڑکے بغیر لائسنس حاصل کیے موٹر سائیکل رکشے چلاتے ہوئے ایک طرف عوام کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں دوسری طرف ان تجربہ کار ڈرائیوروں کی تیز رفتار اور لاپرواہی کے باعث کئی سنگین حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ نظر آرہا ہے شہریوں نے انتظامیہ سرگودہا اور ٹریفک پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نو عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کریں۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے عوام مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور 'متوسط طبقہ کے شہریوں کا گھریلو بجٹ درہم برہم سرگودہا شہر کے گنجان آباد علاقوں خصوصا استقلال آباد 'فیکٹری ایریا 'طارق آباد 'نوری گیٹ 'اندرون شہر 'سیٹلائٹ ٹائون سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ حد سے تجاوز کر گئی دو دو دن گیس بند رہنے اور اس کے بعد انتہائی کم پریشر میسر ہونے کے باعث شہریوں کو کھانا بنانے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں جس کے باعث لوگوں کے گھریلو بجٹ درہم بہم ہوگئے متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے گیس لوڈ شیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت پر کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کو فی الفور ختم کرکے عوام کو اس مہنگائی کے دور میں کچھ ریلیف فراہم کیا جائی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی رابطہ سیکرٹر ی شاہین احسان مغل نے جمعیت علماء اسلام س کے راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ دسمبر دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس پاکستان پر امریکی و نیٹو افواج کی دہشتگردی ڈرئون حملوں اور بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کیخلاف سخت احتجاج کیا جائے گا اور پوری قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لادینی قوتوں کی گہری سازش ہے کہ عالم اسلام میں جو نقب زنی مصر دمشق لیبیا پر کی ہے وہ یہ تاریخ پاکستان میں بھی دھرانا چاہتے ہیں پاکستان عالم اسلام کی ایک ایٹمی طاقت ہے اورپاکستانی قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر بگڑتی ہوئی معیشت کو قبول کیا اور اپنے ایٹمی پروگرام پر آنچ نہیں آنے دی پوری قوم اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہیں ملک کے چاروں طرف سے دینی مذہبی و سیاسی قومی راہنما ایمان افروز خطاب فرمائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا یہ مطالبہ ہے کہ شمسی ائیر بیس کے علاوہ شہباز بیس اور دیگر اداروں میں سے امریکی گماشتوں کو باہر نکالا جائے جو ملک میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کررہے ہیں اور ملک میں عدم استحکام جان بوجھ کر پیدا کیا جارہاہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)تحصیل فنانس آفیسر رائو نعیم انجم کے بڑے بھائی ،سنیئر صحافی رائوناصر جاوید کے کزن رائو نوید انجم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان پھلروان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں تاجروں،صحافیوں،سیاسی شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)نوجوانوں میں عشق مصطفیٰ کی شمع اجاگر کرنا نعت کونسل کا مشن ہے عشق مصطفیٰ کے بغیر زندگی فضول ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے نعت کونسل کے عہدیداران حاجی عبد الرحمن ، حاجی محمد ارشد، حاجی جاوید اخترکے حج بیعت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کریتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیاوی و آخروی کامیابی حاصل کرنے کے لئے نبی پاک کی محبت لازم ہے انسان حج بیعت اللہ کی سعادت حاصل کر کے گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے تقریب میں محمد جمشید قادری حاجی محمد امیر طالب ، نصر حیات معینی نے حضور ؐ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا بابا حنیف قادری نے دعا کروائی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات سرگودھا میں پولیو کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام ادارے انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 2004سے لیکر ابھی تک کوئی بھی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قومی فریضہ کی انجام دہی کے لیے اس ماہ9دسمبر سے 21دسمبر تک سرگودھا شہر میں پولیو کی ٹیمیں گھر گھر ، سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں ، سکولوں میں قطرے پلائیں گے ۔ انہوں نے شہریوں بالخصوص صحت 'متعلقہ ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ پر زور دیا کہ وہ اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیاکہ دنیا کے ایسے چار ممالک جہاں ابھی تک پولیو کا مرض پایا جاتا ہے ان میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے جہاں پولیو کیسز کی تعداد 167ہے جب کہ ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا جس کی آبادی ہمارے سے دس گنا سے بھی زیادہ ہے وھاں پولیو کے صرف چار کیس ہیں۔ڈاکٹر سکندر وڑائچ نے محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں سے صوبہ پنجاب سات سال سے پولیو فری ہے جب کہ ضلع سرگودھا میں بھی کوئی پولیو کا کیس سامنے پیش نہیںآیا اس اعزازکو بر قرار رکھنے کے لیے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ پاپولیشن کے ساتھ ساتھ علمائے کرام اور دینی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ایم ایل پپلاں روڈ میانوالی میں اینٹی نارکوٹیکس کبڈی میچ گنجھیرہ کبڈی کلب اور سندر کبڈی کلب کے مابین ہوا۔جو کہ سندر کبڈی کلب نے 17-20سے میچ جیت لیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی انچارج اینٹی نارکو ٹیکس فورس میانوالی ریجن عبدالکبیرتھے ۔ جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات ، سوئینز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔سیکنڈ ٹرافی گنجھیرہ کلب کے عصمت اللہ اور فسٹ ٹرافی سندر کلب کے محمد اقبال نے وصول کی۔تقسیم انعامات سے قبل مہمان خصوصی عبدالکبیر نے شرکاء اور نوجوان کھلاڑیوں سے منشیات کے نقصانات اور کھیلوں کی اہمیت کے بارے تفصیلاًخطاب کیااور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد قیو م خان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی تعریف کی ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)امیرجماعت اسلامی ضلع سرگودھازبیراحمدگوندل نے اپنے ایک بیان میںکہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہی۔مصر،ترکی،تیو نس،مراکش میں اسلامی انقلاب کے بعد پاکستان میں بھی اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔حکمرانوں کی ملک دشمن اور اسلام دشمن پالیسیوں نے ملکی نظریاتی سرحدیں کھوکھلی کردی ہیں۔اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے وطن میں انگریز کا قانون لاگو ہی۔دھڑلے سے سودی نظام رائج ہے ،ملک پر عملاً امریکہ اور ورلڈ بنک کی اجارہ داری ہی۔ جب تک ملک میںاسلام دشمن پالیساںلاگوہیں اس وقت تک ملک ترقی نہیںکرسکتا۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کی نیک ،صالح اورکرپشن سے پاک قیادت ملک میںاسلامی انلاب کی راہ ہموار کرکے ملک کوصحیح معنوںمیںاسلامی اورفلاحی ریاست بناکر عوام الناس کوکرپٹ مافیاسے بجات دلائے گی ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحان پارٹ ون اور ٹو کے تین مارچ کو انعقاد کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے پرائیویٹ طلبہ پر سائنس مضامین (فزکس 'کیمسٹری 'بیالوجی وغیرہ ) کا امتحان دینے پر پابندی عائد کردی ہے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایسشن سرگودہا کے صدر رضوان اللہ ثنائی نے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں امیدوار طلباء وطالبات متاثر ہونگے لہذا اس فیصلہ کو فی الفور واپس لیا جائے ورنہ پرائیویٹ سکولز بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ڈویژن رائو سردار علی خاں نے کہا ہے کہ دیگر اضلاع کے مقابلہ میں چاروں اضلاع میں جرائم کی رفتار میں کمی ہوئی ہے اور میانوالی میں کچہ کے علاقہ میں پولیس چیک پوسٹوں کے قیام سے صورتحال بہتر ہوئی ہے انہوں نے سرگودہا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد مارے جاچکے ہیں اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی وجہ سے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر جرائم کی رفتار میں کمی آئی ہے اسٹریٹ کرائمز دیگر اضلاع کے مقابلہ میں یہاں انتہائی کم ہیں جرائم کے قلع قمع کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں آر پی او نے بتایا کہ میانوالی میں کچہ کے علاقہ میں پولیس چیک پوسٹوں کے قیام سے صورتحال بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بھی صورتحال پرامن رہی نفری کی کمی کے باوجود پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔وفد میں رانا ساجد اقبال کے ہمراہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شیخ نعیم طاہر اور ملک محمد اقبال بھی تھی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)شاہینوں کے شہر سرگودہا میں پنجاب ٹیلی فلم روگ جدائیاں دا کی شوٹنگ نواحی علاقہ شاہین آباد میں ہوئی جس میں فنکاروں 'یاسمین خان 'اختر محمد 'سپنا گل 'اقصیٰ سدرہ 'تصور حسین جانی 'بشارت ملک 'اللہ دتہ ساغر 'ممتاز چوہان اور نصراللہ نے حصہ لیا ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی مقدمہ کی مدعیہ بیوہ فتح بی بی نے بتایا کہ چھبیس ستمبر کو ملزمان اکرم وغیرہ نے مجھے زدوکوب کرتے ہوئے میرے کپڑے پھاڑ دئیے جس کا مقدمہ پانچ نومبر کو تھانہ ساہیوال میں درج ہوا لیکن پولیس تاحال مقدمہ میں ملوث عرفان 'اکرم اور اسماعیل کو گرفتار نہیں کررہی اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آج سرگودہا کا دورہ اچانک ملتوی کردیا پروگرام کے مطابق انہوں نے سرگودہا کے دورہ کے دوران انڈسٹریل زون کا افتتاح اور جسٹس ریٹائرڈ پیر کرم شاہ الازہری کے سالانہ عرس میں شرکت کرنا تھی ۔ وزیر اعلیٰ کی آج بھلوال آمد پر سرگودہا یونین آف جرنلسٹس کے صدرشیخ محمد رضوان کی زیر صدارت اجلاس میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سول جج سرگودہا نے جامع مسجد کینال کالونی کی کمیٹی کے دو گروپوں کے مابین پید ا ہونے والے تنازعہ کا حکم امتناعی خارج کردیا جس پر مسجد کمیٹی کے نائب چیئرمین نے غریب مسجد خادم کے خلاف مسجد میں چوری کے الزام میں پولیس کو درخواست دیدی تفصیلات کے مطابق اہلیان کینال کالونی سرگودہا نے جامع مسجد کی بنائی گئی نام نہاد کمیٹی کے چیئرمین محمد حیات 'نائب چیئرمین عصمت اللہ گورائیہ وغیرہ کے خلاف عدم اعتماد کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کو غیر قانونی قرار ددیدیا جس پر مذکورہ افراد نے سول جج سرگودہا کی عدالت میں حکم امتناعی حاصل کرلیا جو گذشتہ روز فاضل عدالت نے سماعت کے دوران اہلیان علاقہ کی موقف کو درست قرار دیتے ہوئے حکم امتناعی خارج کردیا جس کی رنجش پر عصمت اللہ گورائیہ 'ریٹائرڈ ہیڈ کلرک نے مسجد کے بزرگ خادم محمد جہانگیر پر مسجد کی ٹوٹیاں چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانہ کینٹ میں درخواست دیدی جس پر علاقہ کے درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے درخواست کو مسترد کردیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم جرنلسٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں ممبران پریس کلب نے متفقہ رائے سے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی جس میں صدر پریس کلب محمدا شرف ندیم 'ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تشکر اقبال خان 'جنرل سیکرٹر پریس کلب راناساجداقبال 'ملک طارق ابوذر بیڈ منٹن کوج قربان علی قریشی پر مشتمل ہوگی جبکہ صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ ممبران پریس کلب رانا افضل حنیف 'شیخ نعیم طاہر اوردیگر پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔جو آئندہ چند دنوں میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کریگی دریں اثناء سرگودہا کے صحافیوں کا نئے تیار ہونیوالے بیڈ منٹن کورٹ پر تربیتی کیمپ شروع ہوگیا کوچ قربان علی اپنی نگرانی میں کھلاڑیوں کو شام چھ سے دس بجے تک تربیت کروارہے ہیں۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ دیگر معاشرتی بیماریوں کے ساتھ ہمیں اپنی زراعت کو درپیش خطرناک بیماریوں کو بھی ختم کرنا ہو گا تاکہ صحت مند ماحول کے ساتھ ہم خوراک کے میدان میں بھی خود کفیل ہوسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے زرعی کالج سرگودھا میں زرعی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام منعقدہ 'ایک روزہ کینوسیمینار' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب روایتی طریقہ کاشت کا وقت گزر چکا ہے لہذا اب جدید طریقہ کاشت کے طریقوں کے ساتھ زرعی ماہرین کے ساتھ رابطہ رکھنا ناگزیرہو گیا ہے اور یہی رابطے ہمارے فی ایکڑ پیدوار بڑھانے کے لئے بھی ضروری ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کے علاوہ ترقی پذیر ممالک بھی کم خرچے سے زیادہ منافع کمانے کی حکمت عملی اختیار کرتی ہیں اور جامعہ سرگودھا کے زرعی ماہرین کسانوں کی راہ نمائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ماہرین دوآب رسالہ کے ذریعہ زرعی انقلاب لا رہے ہیں جو معلومات کے ساتھ فی ایکڑ پیدوار بڑھنے میں معاون ثابت ہو رہا ہی۔اُنہوں نے کہا کہ کینو سرگودھا کی سب سے بڑی فصل ہے جس کی مختلف اقسام اور مٹھاس پوری دنیا میں ایک خاص شناخت رکھتی ہے تاہم اس کی ایکسپورٹ بڑھانے اور اسے بیماریوں سے پاک رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا نیز ہمارے تعلیمی اداروں کو کاشت کاروں کے ساتھ رابطے کو موثر بنانا ہو گا ۔قبل ازیں زرعی ترقیاتی بینک ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ادریس باجوہ نے کسانوں کو کینو کے پودوں کی تیاری سے لیکر اس کو مارکیٹ تک لانے کے مراحل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کھاد سپرے اور پانی کے استعمال میں باقاعدگی لانے سے پیدوار میںاضافہ ممکن ہے ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ،پرنسپل زرعی کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال، رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی ،پی ڈی ایگری کلچر کالج ندیم اشفاق قریشی، ڈاکٹر الیاس طارق سرگودھا کے کسانوں ،کالج کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیٹر کونسل سرگودھا ریجن کے صدر چوہدری ظفر محمود نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے نو منتخب صدر رانا امجد اقبال اور انکے پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ' چوہدری ظفر محمود نے کہا کہ رانا امجد اقبال کی دوسری بار صدر کے عہدہ پر کامیابی انکی صحافی برادری کے حقوق کیلئے جدوجہد اور صحافتی خدمات کا اعتراف ہی'انہوں نے کہا کہ رانا امجد اقبال انکے والد شرر صبائی نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور اعلی صحافتی روایات کو فروغ دیا'انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ رانا امجد اقبال بحیثیت صدر پریس کلب میانوالی صحافیوںکی فلاح و بہبود اور ضلع سمیت پورے ریجن کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے |
Subscribe to:
Posts (Atom)