سرگودھا( بیورورپورٹ)سٹیل مل کی بحالی اور اس میں ہونیوالی کروڑوں روپے کی کرپشن کو ختم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہاہوں اور وزیراعظم سے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ سٹیل مل کی بحالی کیلئے سخت سے سخت اقدامات کریں تاکہ یہ ادارہ بحال ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکی۔ حکومت مضبوط ہے جس طرح چل رہی ہے اسی طرح چلتی رہے گی۔ اور اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ خواہش ہے کہ اس مدت کے دوران سرگودھا کے عوام کیلئے تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائوں سات بار ایم این اے بن چکا ہوں جو ایک ریکارڈ ہے اپنے حلقہ میں اتنے سکول اور کالجز بنوائیں ہیںکہ اب میرے حلقہ کے بچے اس قدر پڑھ چکے ہیں کہ وہ مجھ سے نوکریاں مانگ رہے ہیں جو میرے بس میں نہیں ہیں اس سے مجھے مشکلات بھی پیدا ہورہی ہیں پھر بھی کوشش کررہا ہوں کہ اپنے حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرسکوں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں انڈسٹریل پارک کا قیام اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے سابق دور حکومت میں ساڑھے سات ارب روپے کا پیکیج منظور کروایا تھا اور اب بھی اس جدو جہد میں ہوں کہ سرگودھا میں جلد از جلد کڈنی اور کارڈیالوجی ہسپتال قائم ہوسکے اس کیلئے حکومت سے منظور ی حاصل کرلی ہی۔انہوں نے آئندہ وزیراعظم کے دورہ سرگودھا کے موقع پر ان سے سرگودھا کی تعمیر وترقی کیلئے مزید فنڈز اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے تعاون سے یہاں پر نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے گرانٹ حاصل کی جائے گی اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس مظہر احمدملک نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو بحال کرنے کیلئے ہمیں8ارب ڈالرز کے قرضوں سے نجات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کا بحران جنگی بنیادوں پرحل کرنا ہوگا۔ اگر پانی اور کوئلہ سے بجلی حاصل نہ کی گئی تو ایک دو برس میں بجلی کے یونٹس پچاس روپے تک ہونا کا اندیشہ ہی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ کی جانب سے چک3لڈیوالا کے قریب نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی انہوں نے کہا حکومت کی جانب ٹیکس وصول کرنیوالے اداروں کی دیئے گئے اختیارات سے لوگوں میں خوف و ہراس ہی۔ حکومت ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے کی بجائے نئے ٹیکس گزار تلاش کریں جس طرح ٹیکس وصول کرنیوالا عملہ لوگوں کو حراسا کرتا ہے اس سی9سو2ارب روپے کا ٹارگٹ اس طرح پورا نہیں ہوگا۔ مظہر احمد ملک نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عام تعلیم کی بجائے فنی تعلیم پر توجہ دی جائی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار احمد سندھو، حاجی اقبال ہیرو، مختار مرزا، زاہد سعید، مرزا فضل الرحمن، عامر عطاء باجوہ نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں چوہدری انور علی چیمہ وفاقی وزیر پیداوار نے دوران تقریب چوہدری عبدالحمید کی سیاسی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)ڈکیتی اور چور ی سمیت شہریوں کو لاکھوں روپے کے موٹرسائیکل، نقدی، ٹرانسفارمر سے دیگر اشیاء سے محروم کردیا گیاہی۔ تفصیلات کے مطابق بہک لڑکاکے بھلوال کے محمد شہباز جو کہ تحصیل آفس کوٹمومن میں اپنے کام کے سلسلہ میں اپنی موٹرسائیکل نمبری842 کھڑی کرکے تحصیل آفس چلے گئے واپسی پر اس کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑی۔ تھانہ کوٹمومن پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔جہلہ مخدوم کے شیر نامی زمیندار کے ڈیرہ سے نامعلوم چور اس کی ایک لاکھ روپے کی مالیت کی بھینس اور بچھڑا کھول کر لے گئی۔ تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد شیر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر جھاوریاں سے سرگودھا سبزمنڈی آتے ہوئے لک موڑکے قریب ہائی ایکس نمبری925کو روک لیا اور اس میں سوار مزمل،رضوان،انتظار، اقبال، محمد سعید، ضیاء، عامر،اظہر شاہ وغیرہ کو لوٹ لیا اوران سے نقدی ایک لاکھ تہتر ہزار روپے اور دوموبائل فون چھین کر فرار ہوگئی۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیا ہی۔ اسی طرح للیانی کے علاقہ سے نامعلوم چور ایک لاکھ دس ہزار روپے مالیت کا ٹرانسفارمر اتار کر لے گئی۔ تھانہ کوٹمومن پولیس نے ایس ڈی او بھلوال کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی طاہر نوید چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور مسلمان لیگ ن جس طرح چھپ کروار کررہے ہیں وہ جمہوریت کے خلاف کھلم کھلا سازش ہے جسے کسی طور پر برداشت نہیں کیاجائیگا طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور پاکستانی کی تاریخ گواہ ہے کہ جتنی قربانیاں جمہوریت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کے لیڈر وں نے دی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے تمام عہدیداران اور تمام ورکرز پیپلزپارٹی اور جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ) ضلع بھر کی پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اشتہاریوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ تھانہ کوٹمومن پولیس نے صفدر کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، تھانہ بھلوال پولیس نے مشتاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل تیس بور، تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد اختر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے بندوق بارہ بور ساہیوال پولیس نے محمد اسلم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل تیس بور، طیب کمال کو گرفتار کرکے بندوق بارہ بور ،محمد افضل، محمد اشرف، علی سہیل کو گرفتار کرکے ہیروئن ایک دس گرام ، ریوالور بتیس بور پولیس نے انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ 4 سرگودھا( بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت متعدد افراد کو شدید زخمی کردیا گیاہی۔ بتایا گیاہے کہ میانی کے عمر دراز کو معمولی سی تلخ کلامی پر اختر علی، اکرام طاہر نے ڈنڈے مار مار کر مضروب کردیا۔ منظور حیات کالونی سے بھلوال کے مختار حسین کے گھر میں اجمل شاہ، منیر حسین وغیرہ داخل ہوئے اور اہل خانہ کو زدوکوب کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ سلانوالی میں زینت بی بی کے گھر میں عاقب حسین، کاشف حسین وغیرہ داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)تھانہ سلانوالی پولیس نے لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنیوالے خطیب امام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ چک39جنوبی میں جامعہ مسجد کے خطیب مولانا حقنواز جو کہ لائوڈ سپیکر پر اونچی آواز میں تقریب کررہے تھی۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے خطیب امام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ دریں اثناء چک88شمالی میں حافظ محمد شریف جو کہ جامع مسجد گلزار مدینہ میں خطیب ہے لائوڈ سپیکر کا ناجائز استعمال کررہاتھاکہ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)فراڈی نے شہری کو دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے محروم کردیابتایا گیاہے کہ ماڈل ٹائون کے رہائشی عامر شہزاد کو خیابان صادق کے حمید اللہ خان نے کاروباری لین دین پر دو لاکھ روپے مالیت کا چیک دے کر رقم ہڑپ کرلی تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)خواتین سمیت سات افراد کے خلاف گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنے اور گھر پر قبضہ کرنے کے خلاف تھانہ اربن ایریا پولیس سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ اسلام پورا کی رہائشی زہرہ بی بی کے گھر میں محمد اکبر، راجہ لیاقت، سکندر حیات، شعیب، مریم حیات وغیرہ داخل ہوئے اس کے کپڑے پھاڑتے ہوئے اس کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی وجہ عناد مقدمہ بازی بتائی جاتی ہے تھانہ اربن ایریا پولیس نے زہرہ بی بی کی درخواست پر گھر میں داخل ہو کر اور مکان پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)چیف سینٹر انسپکٹر بائو جہانگیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔ تمام بازاروں سے تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے بلدیہ سرگودھا نے عملہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7,8,9اور 10محرم الحرام کیلئے سنٹری ورکروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ اور عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے نظام کو بہتر کرے جس کی نگرانی وہ خود کرینگی۔ بائو جہانگیر نے خود کہا کہ صفائی کے معاملہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر جلوس کے راستوں میں چونا وغیرہ بھی لگا دیا گیاہی۔ h سرگودھا( بیورورپورٹ)خادم تاجران میاں عبدالجبار نے اپنی مدد آپ کے تحت سیکورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کیمرے نصب کروا دیئے ہیں۔ میاں عبدالجبار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کیمرے پورا سال شہریوں کی سیکورٹی اور کسی بھی تخریبی کاروائی سے بچنے میں اہم کردارادا کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ان سیکورٹی کیمروں کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر امن کا گہوارہ ہے اور تاجر برادری کسی طور پر بھی شہر کا امن تباہ نہیں ہونے دے گی اور انتظامیہ کیساتھ ہراول دستے کا کام کریگی جس میں تاجروں کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے احباب سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جلوسوں کے ہمراہ ہونگی۔ میاں عبدالجبار نے کہا کہ سرگودھا کی تاجر برادری تعاون کرنے میں ملک بھر کی تاجر برادری سے آگے ہے محدود وسائل کے باوجود جب بھی ملک پر کسی قسم کی مصیبت آئی تاجر بھائیوں نے بڑھ چڑھ کر انتظامیہ سے تعاون کیا ہی۔ اور یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گامیاں عبدالجبار نے بتایا کہ انجمن صرافہ کے دفتر میں انجمن تاجران کا عارضی کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تاجر بھائی بروقت انتظامیہ کی مدد کیلئے پہنچ سکیں۔ یہ کنٹرول روم0محرم الحرام تک چوبیس گھنٹے کام کرینگا۔ میاں عبدالجبار نے بتایا کہ کنٹرول روم کے کنویئر شاہین احسان مغل کوارڈنیٹر بھائی عبدالرحمن، ڈپٹی کوارڈنیٹر زاہد خان و دیگر ممبران امن کمیٹی ہونگی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)کھلاڑیوں کی جانب سے واٹر سپلائی کے گرائونڈ پر قبضہ کے خلاف ہم کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔ اور قبضہ گروپ کو کسی طور پر بھی قبول نہیں کی جائے ان خیالات کااظہار انجمن شہریان کے رہنماء سینئر نائب صدر بھائی عبدالرحمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد واٹر سپلائی میں کرکٹ وغیرہ کھیلتی ہے اگر کرکٹ کا گرائونڈ ان سے چھین لیا گیا تو خدشہ ہے کہ یہ نوجوان نسل منشیات کی عادی نہ ہوجائی۔ بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قبضہ گروپ کے خلاف پوری قوم متحد ہو کیونکہ قبضہ گروپ نے تمام اہم سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھے ہیں۔ اور اب ان کی نظریں واٹر سپلائی پر ہیں جسے کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیاجائیگا۔ بھائی عبدالرحمن کمشنر سرگودھا، ڈی سی او سرگودھا، ایڈمنسٹریٹر سرگودھا، ٹی ایم او سرگودھا، سپرنٹنڈنٹ واٹر ورکس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واٹر سپلائی گرائونڈ میں قبضہ کے خلاف فوری ایکشن لے اور اس گرائونڈ کو قبضہ گروپ سے آزاد کروائیں وگرنہ کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر شہری بھی احتجاج پر مجبور ہوجائینگی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)ا محرم الحرام کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں کیلئے احترام کا مہینہ ہی۔ اس مہینہ میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی قوم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آپس کے اختلافات بھلا کر امن کے قیام کیلئے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرے ان خیالات کا اظہار نجمن تاجران کے رہنماء بھائی عبدالرحمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بے بنیاد افواہیوں اور جھوٹے ایس میسج پر توجہ نہ دیں بلکہ قیام امن کیلئے ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کریں بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)سرگودھا کے نواحی چک7شمالی میں غریب محنت کش کی بیوی پر زمینداروں کا جسمانی تشدد کپڑے پھاڑ دیئے اور پولیس کو اطلاع دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں پانچ روز گزر جانے کے باوجود پولیس تھانہ صدر نے درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا غریب لوگوں کو روزانہ تھانہ میں بلوا کر کوئی نہ کوئی بہانہ بنانے کے بعد انہیں شام کو واپس گھر بھجوا دیا جاتا ہے متاثرہ خاتون نے ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔ چک7شمالی کے رہائشی محنت کش افضل مسیح کی بیوی رخسانہ اور بہن سلویہ کو رانا ثمر،رانا نعیم، رانا ناصر وغیرہ نے گھر کے باہر کھڑے ہو کر نشہ کرنے سے منع کیاجس پر گزشتہ روز افضل مسیح کی غیر موجودگی میں یہ لوگ ان کے گھر مسلح ہو کر آگئے اور دونوں کو پکڑکر باہر لے گئے جہاں رخسانہ بی بی کے کپڑے وغیرہ پھاڑ دیئے اور اسے جسمانی تشدد کانشانہ بنایا۔ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے افضل مسیح نے تھانہ صدر پویس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی ایس ایچ او مذکورہ نے تفتیشی افسر کو مقدمہ درج کرنے کا حکم مگر تفتیشی افسر نے پانچ روز گزر جانے کے باوجود کارروائی نہ کی جس پر متاثرہ افراد نے ڈی پی او رگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیئے اور غیر جانبردارنہ انکوائری کروا کر متعلقہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر فرمائی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)تھانہ اربن ایریاکے علاقہ بلاک3میں خاتون پر تیزاب پھینک کر اسے زخمی کردیا بتایا گیاہے کہ محمد اصغر کا محمد وارث وغیرہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر محمد اصغر نے گزشتہ روز محمد وارث کی ہمشیراں نورجہاں پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ نور جہان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیاہے جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بیان کی جاتی ہے تھانہ اربن ایریا پولیس کے مطابق محمد اصغر کو گرفتار کرلیا گیاہے اور تفتیش جاری ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)نابالغ بچی کو اس کے سوتیلے والد کی قید سے رہا کروانے کیلئے بیلف نے چھاپہ مارا جس پر اس نے مزاحمت کی اور بیلف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی بتایا گیاہے کہ تھانہ ساہیوال کے علاقہ مبارہ خان میں عدالتی بیلف محمد عمران امیر نے شمشیر اور عطاء محمد پر چھاپہ مارا جنہوں نے مزاحمت کی اور عدالتی بیلف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)تھانہ صدرپولیس نے دادا گیری کرنیوالے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے بتایا گیاہے کہ امتیاز شاہ، ثمر شاہ، شفقت شاہ، ثقلین شاہ وغیرہ اجنالہ میں رسہ گیری کرتے تھی، انہیں باز رہنے کا کہا مگروہ باز نہ آئے جس پر کانسٹبیل محمد صدیق کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)ہیومیو پیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد سلیم منعقد ہواجس میں ڈاکٹروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیومیو پیتھک ڈاکٹرز کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ ان کے گریڈز بڑھانے کا مطالبہ کیا اس میں درجہ چہارم کے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر حکیم برکت علی صدیقی نے کہا کہ فرورکہ جیسے دور افتادہ علاقہ میں تعینات ڈاکٹروں اور درجہ چہارم کے ملازمین کو خصوصی الائونس دیئے جائیں۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)نیٹو اور میمو کیس پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے جس میں یہود و نصار شامل ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کو ایسی سازشوں سے بچانا ہوگا۔ کیونکہ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہے جو دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنت ضلع سرگودھا کے صدر قاری احمد علی ندیم نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری امت مسلمہ متحد ہو اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم قادیانیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں جو خود کو مسلمان کہلوا کر مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کا حملہ پوری ملکی سالمیت پر حملہ ہے جسے کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائیگا اگر آئندہ کسی نے ایسی جارحیت کی تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)معروف سیاسی سماجی کارکن سابق کونسلر چوہدری محمد ارشد گجر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے سیکورٹی انتظامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں بھائی چارے ، پیار محبت، قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا حب الوطنی کا تقاضا ہی۔ انہوں نے کمشنر سرگودھا شوکت علی، ڈی سی او عظمت محمود، آرپی او سردار علی ، ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان کو ٹھوس اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے چوہدری ارشد گجر نے شہر میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے کام سراہتے ہوئے چیف سینٹری انسپکٹر بائو جہانگیر کی شبانہ روز کوششوں کو سراہا ہی۔ ( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی سرگودھا کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ناصر محمود شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی چیک پوسٹوں پر نیٹو افواج کے حملے قابل مزمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور کود مختاری پر حملہ کرنے والے کبھی پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ہیں۔ حکمرانوں کا نیٹو حملوں کے بارے رویہ مفاہمتی اور فرینڈلی پالیسی کا حصہ نہ بن جائے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں ۔ سرگودھا( بیورورپورٹ)سابق رکن قومی اسمبلی و سابق میئر بلدیہ سرگودھا چوہدری عبدالحمید جو کہ گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے مرحوم ی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج صبح0بجے ان کی رہائشگاہ بلاک5میں ادا کی جائے گی۔ان کے صاحبزادہ سابق میئر بلدیہ سرگودھا چوہدری حامد حمید نے بتایا ہے کہ رسم قل میں وزیرقانون رانا ثناء اللہ، حمزہ شہبازشریف اور دیگر رہنمائوں کی شرکت متوقع ہیں۔ انہوں نے چوہدری عبدالحمید کی وفات پر تعزیت کرنے والے افراد کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کو مشکور ہوں جنہوں نے دکھ کی گھڑی میں ہمارا حوصلہ بڑھایا اور میرے والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سرگودھا( بیورورپورٹ) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ایم ایس ڈاکٹر احمد نعیم شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہی۔ ایمرجنسی میں اوسطاً 200 مریض 24 گھنٹوں میں دیکھے جا رہے ہیں۔ جبکہ ان کو تمام ادویات و دیگر سہولیات مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2010ء کے پہلے 10 مہینوں میں ان ڈور 17426 مریض' لیب ٹیسٹ 89276' ایکسرے 18188' الٹراسائونڈ 8737' آپریشن 8839جبکہ ڈلیوریز 1158 ہوئیں۔ سال 2011ء کے پہلے 10 مہینوں میں ان ڈور 25672' لیب ٹیسٹ 93082' ایکسرے 30040' الٹراسائونڈ 12513' آپریشن 9184 جبکہ ڈلیوریز 1717 ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کا مربوط نظام بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا پہلے کی نسبت زیادہ خدمات سر انجام دے رہا ہی۔ انہوں نے اس بات کا بھی تہیہ کیا کہ ہسپتال ہذا کی ورکنگ میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ سرگودھا کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ ~ سر گو دہا ( ) حلقہ پی پی 28کہ علا قہ رو شن پو ر میں شہد اکر بلا کا نفر نس کا انعقا د ز یر صد ار ت را ہنما پا کستا ن مسلم لیگ حسن انعا م ہوا جس میں علما کرا م اور نعت خا ن حضرات کے علا و ہ حلقہ عوا م نے کثیر تعداد میں شر کت کی اور شہدا کر بلا کو ا ن کی عظیم قر با نی پر بھر پو ر طر یقہ سے خرا ج تحسین پیش کیا ا پنے خطا ب میں حسن ا نعا م پرا چہ مخدو م حضر ت جعفر قر یشی پیرسید عا شق حسین شا ہ ہمدا نی در با ر عا لیہ سیال شر یف مظہر عبا س کھو کھر نے کہا کہ و اقع کر بلا پو ر ی د نیا کیلئے ا یک در س ہیں جس میں یہ کہا گیا کہ حق سچ کیلئے جا ن قربا ن کر د ی جا ئے حضر ت ا ما م حسین ؓ اور ا ن کے ا ہل بیت نے مذ ہب اسلا م کی سر بلند ی اور حق سچ کیلئے اللہ کی را ہ میں جا م شہا د ت نو ش کرکے مذ ہب اسلا م کا پر چم ہمیشہ کیلئے بلند کر د یا حق و باطل کے اس معرکہ میں فتح حق سچ کی ہو ئی حضر ت ا ما م حسین ؓاور ا ن کی عظیم شہا د ت پر ا نہیں انسا نیت خرا ج تحسین پیش کر تی ر ہے گی اس عظیم قر با نی کی یا د میں محر م الحرا م میں ا مت مسلمہ ا نہیں بھر پو رطر یقہ سے خرا ج عقیدت پیش کر تی ہے ضرورت اس ا مر کی ہے کہ واقع کر بلا سے ہم سب کو سبق سیکھنا چا ہیے اور آ پس میں بھا ئی چا ر ے اتحا د و یگا نگت کی فضا کو فروغ د ینا چا ہیے د یگر شرکا کا نفر نس ظفر عبا س شا ہ ما سٹر انو ر علی کھو کھر محمد اقبا ل خا ن عنصر عبا س ما سٹر نذیر احمد بھٹی سید شا ہ حید ر مر تضی حسین مر زا عنا یت علی ملک شو کت علی کھو کھر لیا قت علی کھو کھر مر زا گل عبا س ملک منیر ا حمد محمد ا میر ملک نذ یر ماسٹر اللہ بخش عبدالرئوف کمبو ہ ملک دوست محمد میاں ا نو ر اور د یگر بہت سے معزز ین شا مل تھے سر گو دہا ( )سا بق و ز یرمملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قر یشی پا کستا ن پیپلز پارٹی ضلعی صدر ملک حا مد نو از اعوا ن ر کن قو می اسمبلی چو ہدر ی ند یم افضل گو ند ل نے کہا ہے کہ نو ازشر یف کا ا یک مر تبہ پھر ادا روں کے پیچھے چھپ کر آ ئین اور جمہو ر یت پر خودکش حملہ قو می المیہ ہے غد ا ر ی کا لیبل لگا نے کا ن لیگ قیا د ت کا سلسلہ محب و طن اور جمہو ر یت پسند لیڈ روں کا کچھ نہیں بگا ڑ سکے گا کیو نکہ پا کستا ن پیپلز پارٹی اور صد رآ صف علی زردا ر ی ہر قسم کے حا لا ت میں ملک میں ر ہ کر جمہو ر یت دشمن قوتوں کے خلا ف لڑتے ر ہے ملک قو م و جمہو ر یت کیلئے شہا د تیں بھٹو خا ندا ن پیپلز پارٹی اور ہما رے کا ر کنوں کا اثاثہ ہے اور آ مروں سے معا فیاں مانگ کر بھا گنا ہما ر ی سیاسی مخا لفین کا وطیر ہ ہے ن لیگ کی طر ف سے جمہو ر یت اور صد رآ صف علی زردا ر ی کے خلا ف ہمیشہ کی طر ح سا ز شوں کا تسلسل نا کا م بنا نے کیلئے پیپلز پارٹی کے جیا لے کا ر کن ہر صو ر ت نا کا م بنا ئیں گے اور کسی بھی قر با نی سے در یغ نہ کر یں گے را ت کے ا ندھیر ے میں ملک سے فرار ہو نے وا لو ں کی مو جو د ہ حکو مت کے خلا ف سا ز شیں حسب سا بق نا کا م ہو گی سر گو دہا ( ) پی پی پی ضلعی ڈ پٹی جنر ل سیکرٹر ی عا صم ر ضا غور ی یو نین کو نسل 152/13کے را ہنما ئو ں عا بد بٹ صا بر بٹ میاں اقبا ل میاں جہا نگیر میاں ذ و الفقا ر سمیرسہو ترا مہر حبیب مر زا جمیل فضل عبا س طار ق بشیر نو از مستر ی نے یو نین کو نسل 152/13مجا ہد کا لو نی اور اکبر کا لو نی میں سو ئی گیس فرا ہمی کا آغا ز کر نے پر تسنیم ا حمد قر یشی ا یم ا ین اے کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا یو نین کو نسل 152/13کے مکینوں کا یہ د یر ینہ مطا لبہ تھا اور کبھی کسی نے ا س کو ا ہمیت نہ د ی لیکن تسنیم ا حمد قر یشی نے ہما ر ے اس د یر ینہ مطا لبہ کو پو را کر کے یو نین کو نسل کے عوا م کے د ل جیت لیے اور یو نین کو نسل 152/13منی لا ڑ کا نہ ہے آئند ہ الیکشن میں یہاں سے پیپلز پارٹی بھا ر ی اکثر یت سے کا میا ب ہو گی سر گو دہا ( ) پا کستا ن پیپلز پارٹی کے را ہنما متین ا حمد قر یشی سٹی جنر ل سیکرٹر ی میاں جا و ید ا مجد صدر پی پی 34ا مجد شا ہین نے کہا ہے کہ ضیا با قیا ت جمہو ر یت صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے خلا ف سا ز شوں میں مصر و ف ہے مسلم لیگ ن کا ما یوسی کے عا لم عدا لتوں کو سیاسی اکھا ڑ ے بنا نا جمہو ر یت کے لیے ز ہر قا تل ثا بت ہو گا پا کستا ن پیپلز پارٹی اور قا ئد عوا م ذ و الفقا ر علی بھٹو نے مسلم ا مہ کو ا یک ہو نے کی جو سو چ د ی یہو دی لابی کو قا ئد عوا م کی یہ سو چ پر یشا ن کیے ہو ئے ہیں مسلم لیگ ن اور یہو د نصا ر ی کو جمہو ر ی اور عسکری قیا د ت کے متفقہ لا ئحہ سے بڑ ی پر یشا نی ہے ما ضی میں نو از شر یف نے بطور و ز یر اعظم صدر کلٹن سے کارگل ایشو پر کا روا ئی کی درخوا ست کی تھی لیکن ملک و قو م کے خلاف اس و قت کے و ز یر اعظم کے خلا ف کو ئی کا روا ئی نہ ہو ئی آ ج ا یک مر ز ئی سی آ ئی اے ایجنٹ کے جھوٹے خط اور سا زش کو ا ہمیت د ینا سمجھ سے با ہر پا کستا ن پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ہے جو ما ضی کی طر ح آ ئند ہ ملک و قو م اور جمہو ریت کیلئے آ ئند ہ بھی کسی قر با نی سے در یغ نہ کر یں گی سر گو دہا ( ) حلقہ پی پی 38کی ا ہم سیاسی شخصیا ت نے ا نصا ف سیکر ٹر یٹ کچہر ی رو ڈ میں ا نصاف سٹو ڈ نٹس فیڈ ر یشن کے ضلعی صدر مہر منصو ر حیا ت لک کی مو جو د گی میں پا کستا ن تحریک انصا ف میں شمو لیت کا اعلا ن کیا میاں سہیل قا د ر قر یشی میاں شیر محمد قر یشی میاں عمیر حسین قر یشی غلا م عبا س میکن حَلیم صا بر صا بر ی میاں اشرف قر یشی را نا اسلم نے ا پنے ساتھیوں سمیت پا کستا ن تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلا ن کیا اس مو قع پر ضلع صدر ا نصا ف سٹو ڈ نٹس فیڈ ر یشن مہر منصو ر حیا ت لک نے تحریک انصاف میں شمو لیت کر نے والو ں کو خو ش آ مد ید کہا ا نہوں نے ا پنے خطا ب میں کہا تمام طبقا ت کی جو ق در جو ق تحریک ا نصاف میں شمو لیت فرسو د ہ استحصا لی اور روا ئتی سیاسی نظا م سے نجا ت کے خلا ف طبل جنگ ہے عوا م کے اس پا کستا ن میں ا ب عوا م کی حکو مت ہو گی عمرا ن خا ن کی قیا د ت میں تحریک ا نصاف ملک سے غربت بے رو ز گا ر ی اور ہر قسم کے مسا ئل کے خا تمہ کے علا و ہ انصا ف کی فرا ہمی کو یقینی بنا ئے گی و طن عز یز عمرا ن خا ن کی قیا د ت میں ہی ایشین ٹا ئیگر بن پا ئے گا سر گود ہا ( ) پا کستا ن تحریک انصاف ضلع سر گود ہا کا ا یک تنظیمی اجلا س ضلع ز یر صدا رت ضلعی آر گنا ئزر میجر اصغر حیا ت کلیا ر آ فس پی پی 34میں منعقد ہوا جس میں مختلف تنظمی ا مو ر ز یر غو ر آ ئے جس کی مہما ن خصو صی پا کستا ن تحریک انصاف نا رتھ پنجا ب کی جنر ل سیکرٹر ی مس حنا منظور نے کی د یگر شر کا ء میں تحریک انصاف حلقہ پی پی 34کو ار ڈ ینٹر نو ید اسلم و ڑا ئچ سا بق ا یم پی اے محمد خا ن جسپا ل کینو گر و ور ز ایسو سی ایشن کے صدر حا جی ا مجد نثا ر عمر حیا ت را نجھا چو ہدر ی مسعو د گو ند ل حا جی عمر بسرا ء آ صف جیلا نی کچھیلا سرفراز خا ن را نا عبد ا لر ئو ف ایڈ و کیٹ علی آ صف بگا جا و ید ا قبا ل اعوا ن را ئو مد ثر اصغر مہر منصو ر حیا ت لک نے شر کت کی ا پنے خطا ب میں مس حنا منظور ریٹا ئر ڈ اصغر حیا ت کلیا ر نو ید اسلم و ڑا ئچ نے کہا ضلع سر گو دہا میں پا کستا ن تحریک ا نصا ف ایک بڑ ی قو ت کے طور پر سامنے آ ر ہی ہے تنظمیں بھر پو ر طر یقہ سے منظم و فعا ل کر نے کیلئے مشا ور ت کا عمل جا ر ی ہے تحریک انصاف تبد یلی کاعلم لے کر نکلی ہے عمرا ن خا ن کی قیادت میں تبد یلی نو شتہ دیو ا ر بن چکی ہے سر گو دہا ( ) چیر مین خد مت انسا نیت ڈا کٹر صا حزا د ہ سید زا ہد حسین شا ہ جنر ل سیکرٹر ی محمد نعیم سرور بسرا ء نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے حکا م سر گو دہا ٹیچنگ ہسپتا ل کو تمام مطلو بہ سہو لیا ت کی فرا ہمی کو یقینی بنا ئیں ڈ و یثرنل ہیڈ کو ار ٹر اور ٹیچنگ ہسپتا ل ہو نے کے با و جو د یہاں پر نیو رو سر جر ی یو نٹ بر ن یو نٹ اور جگر و گر دوں کے علا ج کے حوا لہ سے ایڈ وا نس ٹیکنا لو جی کا نہ ہو نے لمحہ فکر یہ ہے کیو نکہ ڈ و یثر ن کے چا رو ں اضلا ع کے لو گ مختلف ا مرا ض کے حوا لہ سے اس ہسپتا ل سے رجوع کر تے ہیں مگر مطلو بہ سہو لیا ت کی عد م دستیا بی سے ا نہیں پرا ئیو یٹ ہسپتا لو ں سے ر جو ع کر نا پڑتا ہے جو خا صا مہنگا سلسلہ ہے ار با ب اختیا ر سو ل ہسپتا ل کو تمام مطلو بہ سہو لیا ت فرا ہمی یقینی بنا ئیں سر گو دہا ( ) صد را نجمن تا جرا ن یو نیورسٹی رو ڈ ملک عا بد حسین اعوا ن جنر ل سیکرٹر ی اے ڈی فراز نے کہا ہے کہ حضر ت ا ما م حسین کی شہا د ت ہمیں اخو ت روا دار ی صبر و تحمل کا در س دیتی ہے تمام اور مسا لک کو اتفا ق و اتحا د کا مظا ہر ہ کر نے کی ضرورت ہے کیو نکہ مو جو د ہ حا لا ت میں و طن عز یز کسی قسم کی افرا تفر ی اور انتشا ر کا متحمل نہیں ہو سکتا محرم ا لحرا م کے مقد س مہینہ میں ملک میں ا من و ا ما ن بر قر ار رکھنے کیلئے علما کرا م سمیت تمام طبقا ت اپنا کر دا ر ادا کریں اور اتحا د ویگانگت کے عملی مظا ہر ے سے شر پسند عنا صر کے عزا ئم کو خا ک میں ملا د یں تا جر برا در ی محر م الحرا م میں ا من و ا ما ن کو بر قر ار رکھنے کیلئے انتظا میہ سے بھر پو ر تعا و ن کر ے گی سر گو دہا ( ) سٹی چیر مین انٹر نیشنل فا ر ہیو من را ئٹس و صد ر انجمن تا جرا ن گو لچو ک شفیق ا لر حمن نے کہا ہے کہ پینے کیلئے شفا ف پا نی کی فرا ہمی سر گو دہا کا بنیاد ی مسلہ ہے کمشنر سر گو دہا اور ڈ ی سی او سر گو دہا شہر یو ں کو شفا ف پا نی کی فرا ہمی کیلئے ما سٹرپلان پر عمل درآ مد کریں کیو نکہ طو یل مد ت پہلے بچھا ئے گئے پا نی کے پا ئپ بو سید ہ ہو چکے ہیں ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو نے کی و جہ سے اور گٹروں کے پا نی کی آ میز ش سے شہر یو ں کو ملنے وا لا پا نی انتہا ئی مضر صحت ہے جس سے کا لایرقان ٹی بی ا مرا ض معد ہ گر د ہ میں تیز ی سے اضافہ ہو ر ہا ہے ار با ب اختیا ر سر گو دہا کے شہر یو ں کو پینے کیلئے شفا ف پا نی کی فرا ہمی جیسے بنیا د ہ مسلہ کو فی الفو ر حل کر یں سر گو دہا ( ) پا کستا ن مسلم لیگ حلقہ پی پی 34صد رچو ہدر ی محمد سرفراز گو ند ل نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت صو بہ میں نا کا میوں کی نئی تا ر یخ ر قم کر ر ہی ہے سستی رو ٹی سستے تندور فو ڈ سٹمپ سکیم آ شیا نہ ہا و سنگ سکیم کی نا کا می کے بعد ا ب پیلی ٹیکسی سکیم بھی بر ی نا کا می سے دو چا ر ہو ئی ہے پنجاب حکو مت نے صو بہ کو تجر بہ گا ہ بنا یا ہوا ہے اسا تذ ہ طا لب علم نو جوا ن ڈا کٹروں کے بعد نر سنز کا اپنے مطا لبات کیلئے سڑکو ں پر آ نا پنجاب حکو مت کی نا ا ہلی ہے صو بہ پنجا ب میں اس وقت و ن مین شو چل ر ہا ہے ا یک شخص 16محکموں پر قا بض ہے لیکن اس کی کا ر کر د گی صفر ہے عوا م پا کستا ن مسلم لیگ کے سا بق دور حکو مت کو یا د کر تے ہیں جس میں عوا می فلاح و بہبو د اور تعمیر و تر قی کے ر یکا ر ڈ قا ئم ہو ئے سر گو دہا ( ) ڈ و یثرنل صدر نو از شر یف لو ر ز ملک طا ہر عباس اعوا ن کہا ہے کہ پٹر ولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں ا ضافے سے مہنگا ئی کا سیلا ب آ ئے گا اور عوا می مشکلات میں مز ید اضافہ ہو گا حقیقت یہ ہے کہ عا لمی منڈ ی میں پٹر و لیم مصنوعات کی قمتیں کم ہو ئی ہے لیکن مو جو د ہ حکمرا ن عوا م کو کسی قسم کا ر یلیف د ینے کیلئے تیا ر نہیں مو جو د ہ حکو مت وقفے وقفے سے بجلی گیس اور پٹر ولیم مصنو عا ت کے نر خوں میں ا ضافے سے عوا م کو مہنگا ئی کی چکی میں پس ر ہی ہے صرف میاں نو ازشریف ہی عوا م کو مو جو د ہ بحرا نی کیفیت سے نکا ل سکتے ہیں مسلم لیگ ن اور میاں نو ازس شر یف کے پا س ہی تمام مسا ئل اور بحرا نو ں کا حل ہے |
Saturday, December 3, 2011
sargodha news
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment