Tuesday, December 13, 2011

Sargodha news

سرگودہا ( ) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں واٹر
سپلائی کی 21 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے ان سکیموں پر نو کروڑ
روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔ اجلاس کی صدارت کمشنر سرگوہدا
ڈویژن شوکت علی کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈی سی
اوز کے علاوہ قومی تعمیر کے محکموں کے ڈویژنل سربراہوں اور ڈائریکٹر
ڈویلپمنٹ نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع سرگودہا کی فراہمی آب کی سات
سکیموں کی منظوری دی گئی ۔ ان سکیموں میں عیسیٰ نگر ' فیکٹری ایریا'
سوسائٹی کالونی اور کار پوریشن ٹاٶن کی واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کیلئے
75 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی لیکن متعلقہ محکمہ اس سکیم کا کام
شروع کرنے سے پہلے ٹیکنیکل کمیٹی سے اس سکیم کی سکروٹنی کرانے او رکمیٹی
کی سفارش کا پابند ہو گا ۔ اجلاس میںاربن واٹر سپلائی بھیرہ کی بھی
منظوری دی گئی جس پر 75 لاکھ روپے خرچ ہونگے اسی طرح واٹر سپلائی جوڑا
سکیسر کی مرمت کیلئے پندرہ ' رورل واٹر سپلائی سکیم قصبہ لک کی بحالی
کیلئے سات لاکھ ' رورل واٹر سپلائی سکیم چک نمبر 6 جنوبی کیلئے بارہ لاکھ
' رورل واٹر سپلائی کی سکیم چک نمبر 7 شمالی کیلئے 63 لاکھ روپے ' واٹر
سپلائی سکیم ساہیوال کی بحالی کیلئے 57 لاکھ روپے کے فنڈز کی منطوری دی
گئی اسی طرح ورکنگ پارٹی کے اجلا س میں ضلع خوشاب میں پانچ واٹر سپلائی
کی سکیموں کی منظوری دی گئی ۔ ان سکیموں میں واٹر سپلائی سکیم چوا کی
بحالی پر بیس لاکھ روپے ' رورل واٹر سپلائی سکیم پیونیس کیلئے 75 لاکھ '
رورل واٹرسپلائی کی سکیم انب شریف کیلئے 18 لاکھ پچاس ہزار روپے ' رورل
واٹر سپلائی سکیم کردھی کیلئے پندرہ لاکھ روپے کی منظوری دی گئی اسی طرح
اجلاس میں میانوالی واٹر سپلائی کیلئے نو سکیموں کی بھی منظوری دی گئی جن
میں رورل واٹر سپلائی کی سکیم مٹھہ خٹک تحصیل عیسیٰ خیل کی بحالی کیلئے
55 لاکھ ' رورل واٹر سپلائی سکیم عشق آباد یونین کونسل ترگ تحصیل عیسیٰ
خیل کیلئے بیس لاکھ ' واٹر سپلائی سکیم تاری خیل اور ڈیرہ جات میانوالی
کی بحالی کیلئے نو لاکھ ' واٹر سپلائی سکیم کلری میانوالی کی بحالی کیلئے
پندرہ لاکھ ' واٹر سپلائی سکیم تھامے والی او رڈیرہ جات وغیرہ تحصیل
میانوالی کیلئے 51 لاکھ روپے ' رورل واٹر سپلائی سکیم ڈیرہ جات یونین
کونسل ابا خیل کیلئے 35 لاکھ 87 ہزار روپے ' رورل واٹر سپلائی سکیم سانگو
خیلاں والا یونین کونسل چھدرو کیلئے 39 لاکھ ' اربن واٹر سپلائی سکیم
کندیاں تحصیل پپلاں کی بحالی کیلئے 75 لاکھ روپے اور رو رل واٹر سپلائی
سکیم ڈیرہ سلطان والا او ردیگر ڈیرہ جات موسیٰ خیل کیلئے 75 لاکھ روپے کی
منظوری دی گئی۔
سرگودھا( )ایس پی ٹریفک صدف فاطمہ نے پیدل افرادکو سڑک پر دائیں جانب
ہمیشہ محتاط انداز میں چلنے اورطلبا وطالبات کو ٹریفک قوانین کی پابندی
کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹریفک
ایجوکیشن کی پابندی اور آگاہی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ انسانی
جانیں بہت قیمتی ہیں اور بچے قوم کا مستقبل ہیں ۔ایس پی ٹریفک نے جناح
کیمرج سکول میںٹریفک ایجوکیشن کے متعلق بچوں کو لیکچر دیتے ہوئے بچوں میں
ٹریفک کی تعلیم کے متعلق کتابچے تقسیم کئے ۔ میڈم صدف فاطمہ نے کہا کہ
اکثر حادثات سڑک پر غلط سمت چلنے سے ہوتے ہیں ۔ سڑک کراس کرنے کے دوران
بچے دائیں بائیں نہیں دیکھتے ۔ سڑکیں تو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے ہوتی ہیں
مگر اکثر سڑکوں پر بچے کرکٹ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں ۔ پک اینڈ ڈراپ کے
دوران ڈرائیور حضرات یا والدین گاڑی سکول کے مخالف سمت میں کھڑی کر دیتے
ہیں او ربچے سکول پہنچنے کی جلدی میں اچانک سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی کے
نیچے آجاتے ہیں ایسی چیزوں کے بارے میں آگاہی اور احتیاط سے بہت سی قیمتی
جانوں کو بچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔
سرگودھا ( )سرکل چیف مسلم کمرشل بنک سرگودھا اظہر اقبال نے کہا ہے کہ
دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے دست وبازو پر انحصار کرتی ہیں
۔قومی ترقی کے لیے اجتماعی جدو جہد اور خود انحصاری وقت کی اہم ترین
ضرورت ہی۔دوسروں کی خوشیوں کا خیال رکھنے والے ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔اپنی
ذات سے دوسروںکے لیے آسانیاں پیدا کر کے ہم اپنی ذات کی تکمیل کر سکتے
ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار روٹری کلب سرگودھا کے خصوصی اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کی صدارت محمد اشرف طور نے کی نظامت کے فرائض
قمر الحسن عثمانی نے انجام دئیی۔اظہر اقبال نے مزید کہا کہ روٹری کلب
سرگودھا کے ممبران ایک فیملی کی طرح اپنی ذات سے بالا تر ہو کر دکھی
انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ وہ قابل ستائش و قابل تقلید ہے ۔
روٹر ی ڈسپنسری کی خدمات تو سنہرے حروف سے رقم کی جا سکتی ہیں ۔ محمد
اشرف طور نے کہا کہ عوام الناس کو صاف پانی مہیاکرنے کے لیے کئی مقامات
پر فلٹریشن پراجیکٹ کا کام جاری ہے ۔ کئی ایک مکمل ہو چکے ہیں ۔ چوہدری
لیاقت علی وڑائچ کے زیر نگرانی فلٹریشن سنٹر سے ہزاروں لوگ صاف پانی سے
فیض یاب ہو رہے ہیں۔ محمد اشرف طور نے روٹری کلب کے زیر اہتما م مستحق و
غریب طلباء کے لیے تعلیمی سہولیات کے منصوبہ پر روشنی ڈالی ۔ علاوہ ازیں
ڈاکٹر ھارون الرشید تبسم ، پروفیسر مجید وائیں ، ناصر علی ، مظہر علی خان
، مریم رحمانی ، نذیر چوہدری ، یاسر اللہ خان ، شیخ محمد اسلم وہرہ، میجر
نثار اللہ ، چو ہدری محمد اسلم باجوہ ، نثار اختر خان ، محمد امیر شاہ ،
کرنل صادق حسین ، جاوید امین ، لیاقت علی چوہدری ، جاوید امین ، ہشام خان
، یونس چوھان ، محمد کاشف حسین، زاہد ندیم ، ضیاء امین، چو ہدری محمد
ندیم اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔
سرگودھا ( )یونیورسٹی آف سرگودھا کے پبلک ریٹرنگ آفیسر پی آر او محمد
عثمان نے کہا ہے کہ ہمارے طالب علموں میں بہت سی صلاحتیں مخفی ہیں۔ ان
صلاحیتوں سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کے لیے اساتذہ اور والدین کو بھر پور
کردار ادا کرنا چاہیے ۔اعلی نصب کے حامل طالب علم زندگی کی دوڑ میں پیچھے
نہیں رہتے ۔ والدین کا احترام او ر اساتذہ کرام سے ادب کے خوگر نوجوان
منزل مقصود کا پتہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔ تعلیم کے مسائل تربیت سے حل ہوتے ہیں
۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان کے پروگرام شہر کے لوگ میں
گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خالد اقبال ، ڈاکٹر ھارون الرشید تبسم ،
اسماء انصاری او ر پروگرام پروڈیوسر فریحہ کنول بھی موجود تھے ۔محمد
عثمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے بہت کم عرصہ سے اپنی شناخت
حاصل کرلی ہی۔ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں اور تحقیقی کاموں کی وجہ سے
یونی آج ملک بھر میں اپنا تشخص رکھتی ہی۔ مرکز تشخیص ، زرعی کالج اور
میڈیکل شعبہ کی کارگزاری قابل فخر ہے ۔کالج کا نیوز لیٹر ، ویب سائڈ
پبلی کیشن شعبہ قابل تحسین خدمات انجام دے رھا ہے ۔ انہوں نے طالب علموں
پر زور دیا کہ وہ انفرادیت سے اجتماعیت کے لیے کا م کریں ۔ڈاکٹر ھارون
الرشید نے کہا کہ ذہین طالب علم شعبہ تعلیم کا جھومر ہیں ۔ ان کی خدادا د
صلاحیتوں سے ہم پاکستا ن کو ترقی یافتہ مما لک کی صف میں کھٹر ا کر سکتے
ہیں ۔ محمد عثمان ایسے نوجوان دوسروں کے لیے قابل مثال ہیں۔
سرگودھا ( ) ڈی سی او سرگودھا عظمت محمود نے دفعہ 144کے تحت یونیورسٹی
آف پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بی کام پارٹ ون اور ٹو کے
سپلیمنٹری امتحانا ت011کے امتحانی مراکز کی 100گز کی حدود میں غیر متعلقہ
افراد کے داخلہ امدادی کتب ، بلیو ٹوتھ موبائل فون لے جانے پر پابندی
عائد کر دی ہے یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔
سرگودھا ( ) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام اینٹی
نارکوٹیکس کبڈی کل 14دسمبر 2011بروز بدھ بوقت 3بجے گورنمنٹ ایلمینٹری
سکول 3-4ایم ایل نزد ہرنولی موڑ میانوالی میں ہو گی ۔ جس کے مہما ن خصوصی
عبدالکبیر انچارج اینٹی نارکو ٹیکس فورس میانوالی ہو نگی۔کبڈی ٹورنمنٹ پا
کستان کبڈی فیڈ ریشن کے قواعد کے مطابق ہو گی۔مہمان خصوصی عبدالکبیر
انچارج اینٹی نارکو ٹیکس فورس میانوالی کھلاڑیوں اور اوڈین سے خطاب بھی
کریں گی۔جس میں و ہ منشیات جیسی لعنت کے بارے میں تفصیلاًبتائیں گی۔ اور
بعد میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔اس کبڈی میچ کے
انعقاد کا مقصد نوجوان نسل ، کھلاڑیوں اور عوا م میں منشیات کے خلاف شعور
بیدار کرنا ہے ۔
پریس ریلیز
سرگودہا ( )صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے ممبر
اور صوبائی قافلہ امن کے سربراہ مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب جامع مسجد
داتا دربار لاہو رنے کہاہے کہ عاشورہ محرم کے دوران امن کمیٹیوں سمیت
مختلف شعبہ ہائے زندگی کے مکاتب فکر کے افراد کاانتظامیہ سے تعاون قابل
تحسین رہا وہ گزشتہ روز ٹیلی فون پر حافظ لیاقت علی ضیا ء سینئر وائس
چیرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب سے گفتگو کررہے تھے ۔ مفتی محمد
رمضان سیالوی نے کہاہے کہ ہم ڈویژنل اور ضلعی انتظامےیہ علمائے کرام
تاجربرادری اور میڈیا کے نمائندوں اور شہریوں کے بے حد مشکور ہیں کہ
جنہوں نے سیرت شہداء کانفرنسوں ' مجالس عزا اور جلوسوں کے دوران امن
وامان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی واتحاد ویگانگت کی فضا برقرار
رکھنے کیلئے بھر پور تعاون کیا۔مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار
نے یقین دلایاکہ وہ بہت جلد سرگودہا آئیںگے او ر تمام احباب کا شکریہ ادا
کرینگے ۔

No comments:

Post a Comment