Thursday, December 29, 2011

handout from PR departmentٹریفک ایجوکیشن یونٹ

سرگودہا (           )ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر مخدوم فاروق نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے عمل نہ کرنے سے سڑکیں خونی منظر پیش کر رہی ہیں ۔گاڑی چلانے کے دوران یا پیدل چلتے ہوئے لو گ بے احتیاطی اور جلد ی سے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ تیزی سب کو بھاتی ہے پر جان اسی میں جاتی ہے ۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکے اشتراک سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ٹریفک نے ہزاروں کے تعداد میں ٹریفک کی تعلیم کے کتابچے تیار کروائے ہیں جو پورے پنجاب کے سکولوں ' تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ دسمبر کے دوران سرگودہا ضلع میں پانچ سو ' خوشاب ' میانوالی اور بھکر میں بالترتیب سو سو کتابچے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جن کوپڑھنے سے بچوں کے ساتھ سا تھ اساتذہ کرام اور والدین بھی مستفید ہوںگے او رحادثات میں کمی واقع ہوگی ۔ ایس پی ٹریفک میڈم صدف فاطمہ او رڈی ایس پی ٹریفک مرید عباس خان کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سرگودہا کے تعلیمی اداروں ' لاری اڈوں اور سوسائٹی کے معززشہریوں کو ٹریفک ایجوکیشن سے آگاہی دینے میں مصروف عمل ہے ۔ ٹریفک پولیس کے افسران کی بھر پور کوشش ہے کہ سڑکیں حادثات فری ہوں او رقیمتی جانیں ضائع نہ ہوں یہ تب ہی ممکن ہے کہ سڑکوں پر چلنے والے باشعور عوام ٹریفک قوانین پر عمل کریں ۔
سرگودہا (         ) آرٹس کونسل سرگودہا کے زیر اہتمام آج جناح ہال سرگودہا میں مقامی فنکاروں کے فن پر مبنی قرآنی آیات کی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیاگیا ۔ نمائش کا افتتاح طارق خان نیازی اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودہا نے کیا ۔ دیگر مہمانوں میں لطیف خان اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودہا اور طارق محمود چوہدری سیکرٹری آرٹی اے سرگودہا شامل تھے ۔ اس موقع پر حاضرین کی کثیر تعداد نے اس نمائش کو دیکھا او رپسند کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے آرٹیسٹوں کو مبارک باد دی او رحاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
سرگودہا (         )محکمہ اوقاف پنجاب کی ہدایت کے تحت جامع مسجد اشرفیہ گول چوک میں چوہدری محمد صدیق زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودہا کی زیر صدارت ایک سیمینار منعقد ہوا جبکہ راجہ عبدالحمید منیجر اوقاف مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر مولانا صاحبزادہ قاری احمد علی ندیم ' قاری وقار احمد عثمانی ' مولانا مجیب الرحمان ' قاضی احمد حسن چستی ' مولانا فتح محمد راشدی ودیگر سکالرز نے ڈینگی سے بچاٶکے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر صفائی ' پانی کے جمع ہونے اور ڈینگی بخار کی علامات پر روشنی ڈالی ۔آخر میں ظہور احمد سالک زونل خطیب اوقاف سرگودہا نے وطن عزیز پاکستان کی سالمیت او رہر قسم کی مہلک امراض ووباٶں سے محفوظ رہنے کی دعا کرائی او روزیر اعلیٰ پنجاب کی پنجا ب کے عوام کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات کا مکمل تعاون کا عہد کیاگیا ۔

No comments:

Post a Comment