اتوار بعداز نماز عشاء سکندر علی چشتی 'عبدالعزیز چشتی 'غریب نواز سویٹ
والے کے والد کے ایصال ثواب میں محفل شہدائے کربلا کا انعقاد ہوگا جس کی
صدارت علامہ حضرت عزیز احمد سیالوی کریں گے حضرت علامہ قاضی احمد حسن
چشتی 'قاری ناظر حسین قادری خطاب کریں گے ملک کے نامور نعت خواں نذرانہ
عقیدت پیش کریں گی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پاکستان امریکہ کیساتھ خفیہ معاہدے ختم کرکے امریکی
جنگ سے باہر نکل آئی، نیٹوکا حملہ وطن عزیز کی خودمختاری، بقاء وسالمیت
پر ضرب کاری سے کم نہیں، صورتحال برقرار رہی تو سول نافرمانی کی تحریک
چلانے سے بھی گریز نہیں کریں گی، ان خیالات کااظہارآرگنائزر پاکستان
تحریک انصاف پی پی 33رائو راحت علی خان نے اخبار نویسوں کیساتھ بات چئت
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ذرداری کے ساتھ ساتھ میں برادران بھی
موجودہ ابتر حالات کے ذمہ دار ہیںاور این آراو ذدہ حکمران ملک و قوم کو
مسائل سے نجات دلانے کی اہلیت نہیں رکھتے جبکہ حکمرانوں کی بد اعمالیوں،
نان سٹپ کرپشن کی وجہ سے قومی ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں اور
عوام کی اکثریت فاقہ کشی کے بعد خود کشی پر مجبور ہوچکی ہے ان حالات میں
خاموش رہنا کسی نھی طور ممکن نہیں ہی، انہوں مزید کہا کہ مفاد پرست
حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کی
قیادت میں سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی تاکہ ملک وقوم کوابن
الوقت عناصر سے نجات مل سکی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) سا بق و ز یرمملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قر یشی
نے کہا ہے کہ نو ازشر یف کا ا یک مر تبہ پھر ادا روں کے پیچھے چھپ کر آ
ئین اور جمہو ر یت پر خودکش حملہ قو می المیہ ہے غد ا ر ی کا لیبل لگا نے
کا ن لیگ قیا د ت کا سلسلہ محب و طن اور جمہو ر یت پسند لیڈ روں کا کچھ
نہیں بگا ڑ سکے گا کیو نکہ پا کستا ن پیپلز پارٹی اور صد رآ صف علی زردا
ر ی ہر قسم کے حا لا ت میں ملک میں ر ہ کر جمہو ر یت دشمن قوتوں کے خلا ف
لڑتے ر ہے ملک قو م و جمہو ر یت کیلئے شہا د تیں بھٹو خا ندا ن پیپلز
پارٹی اور ہما رے کا ر کنوں کا اثاثہ ہے اور آ مروں سے معا فیاں مانگ کر
بھا گنا ہما ر ی سیاسی مخا لفین کا وطیر ہ ہے ن لیگ کی طر ف سے جمہو ر یت
اور صد رآ صف علی زردا ر ی کے خلا ف ہمیشہ کی طر ح سا ز شوں کا تسلسل نا
کا م بنا نے کیلئے پیپلز پارٹی کے جیا لے کا ر کن ہر صو ر ت نا کا م بنا
ئیں گے اور کسی بھی قر با نی سے در یغ نہ کر یں گے را ت کے ا ندھیر ے میں
ملک سے فرار ہو نے وا لو ں کی مو جو د ہ حکو مت کے خلا ف سا ز شیں حسب سا
بق نا کا م ہو گی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پٹرولنگ پولیس نے 06جرائم پیشہ افراد کو گرفتار
کیا۔ ماہ نومبر میں کل 39ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 73افراد کو طبی امداد
دی گئی۔ جبکہ 1015افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ ایس پی پٹرولنگ نے میڈیا کے
نمائندگان کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ماہ نومبر 2011میں پٹرولنگ پولیس
نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور اغواء کے جرم میں 06افراد کے خلاف مقدمات درج
کرائے اور انکو متعلقہ تھانہ جات کے حوالے کیا۔ ان کے قبضہ سے ایک 44بور
رائفل ، 02پسٹل 30بور اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کی۔ پٹرولنگ پوسٹ
کوٹلہ جام اور پیل چوک نے 03لاوارث بچوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا
جبکہ احمد سلیم شہید پٹرولنگ پوسٹ نے 01بچی کو اغواء کرکے لے جانے والے
03افراد کو گرفتار کیا اس دوران ایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر نے بتایا
کہ جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کی خدمت کے لیے
بھی سرگرم عمل ہی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 1015افراد کو مختلف قسم
کی امداد فراہم کی گئی جبکہ 39ٹریفک حادثات میں 73افراد کو ابتدائی طبی
امداد کے بعد ہسپتال پہنچایا گیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) چو ہدری اعجاز احمد کاہلوں ایم۔پی۔اے نے ایک بیان
کے ذریعے چو ہدری عبدالحمید سا بق ایم۔این۔اے کی وفات پر گہرے رنج وغم کا
اظہار کیا ہی۔اور لوا حقین سے ہمدردی کا اظہا رکیا ہی۔انہوں نے کہا ہے کہ
چو ہدری عبد الحمید نے اپنے سیا سی سفر کا آغا ز بنیا دی سطح سے شروع
کیا اپنی محنت اورعوام کی خدمت کے ذریعہ سے قو می اسمبلی کے ایوان تک
پہنچے انہوں نے سر گو دھا شہر کی سیا ست میں بلا شراکت حکمرانی کی۔ عوام
ان کے سا تھ والہا نہ محبت کر تے تھے ۔چو ہدری صا حب نے بھی ہمیشہ عوامی
سیا ست کی۔انہوں نے سیا ست میں شرا فت کو فروغ دیا ۔اللہ تعالی انہیں جنت
میں جگہ عطا فر ما ئے ہم امید کر تے ہیں ان کے جا نشین ان کے مشن کو جا
ری رکھیں گے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر علماء کرام کے
خلاف مقدمات درج 'تفصیلات کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود لائوڈ اسپیکر
پر بلند آواز میں تقریر و وعظ کرنے پر تھانہ سلانوالی پولیس نے چک نمبر
139جنوبی کی جامع مسجد کے خطیب مولانا حق نواز اور تھانہ جھال چکیاں
پولیس نے چک 188شمالی کی مسجد کے مولوی حافظ محمد شریف کے خلاف الگ الگ
مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بیوہ خاتون کو
زدوکب کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج 'بتایا گیا ہے کہ سلانوالی کے
محلہ نشاط آباد کی رہائشی بیوہ خاتون زینت بی بی کے گھرگذشتہ شام چار بجے
ملزمان عاقب حسین اور کاشف گھس آئے اور خاتون کو زدوکوب کرتے رہے متاثرہ
خاتون کی درخواست پر تھانہ سلانوالی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
کرلیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) مسلح ڈاکوئوں کی زمیندار کو لوٹنے کی کوشش 'مزاحمت
پر ملزمان فرار 'پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 125کا رہائشی زمیندار محمد
عارف گذشتہ شام ڈیرہ سے گھر جارہا تھا کہ چک نمبر 115شمالی کے قریب محمدا
کرم اور فضل الٰہی نے مسلح ہوکر اسے لوٹنے کی نیت سے روکنا چاہا جس کے
شور واویلا کرنے اور مزاحمت کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ
سلانوالی پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) مقدمہ بازی کی رنجش سات افراد کا خاتون کے گھر دھاوا
'قبضہ کی کوشش 'بیان کیا گیا ہے کہ اسلام پورہ کی رہائشی زہرہ بی بی کی
ملزمان اکبر 'باسط وغیرہ کے ساتھ مقدمہ بازی چلی آرہی تھی جس رنجش پر
گذشتہ دوپہر ملزمان باسط 'اکبر 'شعیب 'سکندر 'لیاقت 'مریم حیات اور
وحیداں بی بی نے زہرہ بی بی کے مکان پر دھاو ا بول دیا اور قبضہ کی کوشش
کرتے ہوئے سامان توڑ پھوڑ کر پھینک دیا متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ
اربن ایریا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) فراڈئیے نے کاروباری لین دین پر شہری کو دو لاکھ
کاجعلی چیک تھما دیا 'تفصیلات کے مطابق خیابان صادق کے حمید اللہ خان نے
کاروباری لین دین پر ماڈل ٹائون کے عامر شہزاد کو دو لاکھ روپے کا چیک
دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس
مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر تین افراد نے نوجوان کو
تشدد کا نشانہ بنادیا 'تفصیلات کے مطابق میانی کے رہائشی عمران کو تلخی
کا بدلہ لینے کیلئے اختر علی 'اکرام اور طاہر نے آہنی راڈ اور ڈنڈوں کے
وار کرکے لہولہان کردیا پولیس نے مضروب نوجوان کے بھائی کی درخواست پر
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) نابالغ بچی کی بازیابی کیلئے عدالتی بیلیف کی
کارروائی ناکام 'بچی کو حبس بیجا میں رکھنے اور عدالتی احکامات نہ ماننے
پر سوتیلے باپ کیخلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عدالتی بیلف
نے نابالغ بچی کی بازیابی کے لئے قصبہ مبھارے خان میں رہائش پذیر اس کے
سوتیلے باپ کے گھر چھاپہ مارا تو ملزم نے عدالتی احکامات کی پرواہ نہ
کرتے ہوئے بچی کو حوالہ کرنے سے انکار کردیا جس پر تھانہ ساہیوال پولیس
نے ملزم شمشیر اور عطاء محمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) اوباش نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر شدید زخمی
کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر 33کے رہائشی محمد وارث کی ہمشیرہ نور
جہاں گلی سے گزرتے ہوئے اس کے پڑوسی اوباش نوجوان محمد اصغر نے تیزاب
پھینک دیا جس کے نتیجہ میں بہ طرح جھلس گئی تھانہ اربن ایریا پولیس مصروف
تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) نویں محرم الحرام کو مولانا جاوید اکبر ساقی خطاب
کریں گے ممتاز خطیب اہلسنت صوبائی امن کمیٹی کے رکن مولانا جاوید اکبر
ساقی 'متحدہ اسلامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین الحاج سید عباس رضا بخاری کی
دعوت پر 9محرام لحرام کو بخاری منزل چوک بلاک 23اے میں 2بجے دوپہر مجلس
عزاء سے خطاب کریں گے اور اہم مذہبی امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)عظمت قرآن کانفرنس چار دسمبر بروز اتوار کو بعدا ز
نماز مغرب جامع مسجد اسلام پورہ گلی نمبر ایک میں منعقد ہوگی جس میں سابق
کونسلر ملک محمد جاوید اعوان کے دو صاحبزادوں حافظ فرخ جاوید اعوان اور
حافظ بلال جاوید اعوان کی دستار بندی کی جائیگی اس موقع پر محفل حسن قرات
و نعت بھی منعقد ہوگی جس کی صدارت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری
عبدالرزاق ڈھلوں 'صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک تونیر اسلم اعوان ایم پی
اے چکوال کریں گے جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر صاحبزادہ محبوب حسین چشتی
ناظم ادارہ معین اسلام بیربل شریف صاحبزادہ محمد مظہر قیوم نقشبندی
آستانہ عالیہ بیربل شریف ہوگا ان کے علاوہ ملک بھر سے جید علماء کرام
شرکت کرینگی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)روحانی پیشوا حضرت پیر حافظ محمد علی جان المعروف
جانی پیا سرکار کا انیسویں عرس مبارک پیر بارہ دسمبر کو آستانہ عالیہ
جانی پیا سرکار اسلام پورہ میں زیر قیادت صاحبزادہ پیر محمد نعیم علی جان
نقشبندی الحسنی والحسینی منعقد ہوگا عرس کی تقریبات میں قرآن خوانی محفل
حمد و نعت اور شان اولیا کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے مریدین
'عقیدت مند اور علماء کرام شرکت کرینگی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سابق میئر سرگودہا اور ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن
کے اہم رہنما چوہدری عبدالحمید انتقال کر گئی، چند روز قبل انہیں عارضہ
قلب کے باعث لاہور ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ،جہاں پر موت و حیات
کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جا
ملی،مرحوم کی نماز جنازہ عیدگاہ میں ادا کی گئی، ھس میں مسلم لیگی
رہنمائوں اور کارکنوں کے علاوہ تاجروں صحافیوں اور شہریوں نے ہزاروں کی
تعداد میں شرکت کی،انہوں نے عملی سیاست کا آغاز 1977کے غیر جماعتی
بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیکر کیا اور پہلی بار ہی کونسلر منتخب ہو گئی،
مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے اور مرتے دم تک اس کا ساتھ نہ چھوڑا ،انہوں نے
پرویز مشرف کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر دوسرے سیاست
دانوں کیطرح وفا داریاں تبدیل نہیں کیں، انکی خدماتسرگودہا کی سیاست میں
ایک ٹرینڈ میکر سیاستدان کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،انہوں نے
سرگودہا کو جاگیرداروں کے تسلط سے آزاد کرایا اور شہریوں کو پہلی بار
آزادی سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دلایا ،
--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
No comments:
Post a Comment