سرگودھا( ): مجلس دعوۃ الاسلامیہ قمریہ سرگودھا کے زیر اہتمام سالانہ شہادت سیدنا امام حسین کانفرنس سے علامہ قاری محمد متاع صدیقی سیالوی آف کامونکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ یزیدی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے سرتو کٹا دیا مگر یزید کی بیت سے انکار کرکرے اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا مولانا اللہ بخش سیالوی نے اپنے خطاب میںکہا کہ فرقہ واریت نے ملک کوکھوکھلا کردیا ہے اگر ہم اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں اور دوسرے کے عقیدے کو چھیڑو نہیں کے اصول پر کار بند رہیں تو مذہبی فرقہ پرستی ختم ہوسکتی ہے پیر مشتاق احمد شاہ الازھری نے اپنے خطاب میںکہا کہ سیدنا امام حسین نے اپنی اور اپنے رفقاد کی قربانی اسلام کی سر بلندی اور احیائے اسلام کے لئے دی جس کی قیامت تک مثال نہیں ملے گی کانفرنس میں مولانا احمد شفیق طاہر سیالوی، مولانا قمر ظہور ترابی، مولانا محمد سلطان سیالوی، قاری غلام مصطفیٰ رضا، مولانا مختار احمد سیالوی، پیر مسعود احمد چشتی، مولانامحمد ممتاز سیالوی ،مولانا محمد اعجاز نقشبندی، مولانا مفتی محمد عبد اللطیف سیالوی، علامہ عطاء اللہ جلالی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اہل سنت نے شرکت کی ۔ |
Wednesday, December 14, 2011
sargodha news
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment