سرگودہا(بیورورپورٹ)ملکی بقاء اور استحکام کیلئے مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے اسلام عظیم مذہب ہے کسی فرقہ واریت کا قائل نہیں شیعہ و سنی اسلام میں شاخیں ہیں جو لوگ مذہب کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلاتے ہیں در حقیقت ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ بات صوبائی امن کمیٹی کے رکن خطیب اہلسنت مولانا محمد جاوید اکبر ساقی نے سرگودہا میں متحدہ اسلامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین الحاج سید عباس رضا بخاری 'سیکرٹری ملک اسد عباس اسد 'مرسلین جعفری 'سید اعجاز مرتضیٰ شیرازی اور دیگر کارکنوں سے ملاقات میں کہی اس موقع پر انہوں نے ایم آئو او کی کاوشوں کو سراہا اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ہر تعاون کا یقین دلایا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)عشرہ محرم الحرام کے دوران ٹی ایم اے کی جانب سے کیے گئے صفائی ستھرائی کے انتظامات مثالی اور قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عظمت محمود 'مشیر وزیر اعلیٰ ذکیہ شاہنواز کے ہمراہ جلوس ذوالجناح کے راستوں 'مجالس عزاء کے مقامات اور امام بارگاہوں کے معائنہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ سرگودہا میں جتنے اچھے صفائی کے انتظامات دیکھے گئے ہیں کسی اور شہر میں ایسے انتظامات نہ تھے اس کا کریڈٹ ڈی سی او عظمت محمود ایڈمنسٹریٹر بنش فاطمہ کو جاتا ہے جو بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اس موقع پر موجود عملہ صفائی اور چیف سینٹری انسپکٹر بائو جہانگر کو بھی شاباش دی اور امید ظاہر کی کہ عملہ صفائی آئندہ بھی اسی طرح ایسے موقعوںپر صفائی کے بہترین انتظامات کریں گی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ میں ٹھن گئی تاجروں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے انکار کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نویں محرم کو پولیس نے دکانیں بند نہ کرنے پر تاجروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا صدر انجمن تاجران خواجہ احمد حنیف 'جنرل سیکرٹری ندیم کپور 'مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین زاہد کمبوہ 'میاں عبدالجبار 'انعام الٰہی سہگل 'بھائی عبدالرحمن شاہین احسان مغل نے انتظامیہ سے رابطہ کیا کسی آفیسر نے بھی ان کی کوئی بات نہ سنی جس پر تاجروںنے خوشاب روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا رات کو دو بجے پولیس نے دکاندار تاجروں کو رہا کردیا جبکہ ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے بھی اے ایس پی سٹی سے درخواست کی تاجروں کو رہا کردیں لیکن انہوں نے کہا کہ اوپر بات کریں جبکہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بھی ضلعی انتظامیہ کے رویہ کیخلاف ہے اجلاس میں اتحاد علماء کونسل نے بھی تاجروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)بے روزگاری تنگ دستی بیماری سے مجبور ہوکر ایک خاتون اور نوجوان نے خود کشی کرلی بیان کیا جاتا ہے کہ اجنالہ کی کوثر پروین نے بیماری سے تنگ آکر پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی وہ چھ بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے جبکہ رئیس نامی نوجوان نے غربت بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) اوور ہید برج کے نیجے سے نامعلوم نشئی کی نعش برآمد 'پولیس نے قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایم اے سرگودہا کے حوالے کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرگودہا پولیس کو اطلاع ملی کہ اوورہیڈ بیرج کے نیچے ایک نامعلوم نشئی کی نعش پڑی ہے جس بناء پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کرنے کے بعد ٹی ایم اے کے حوالے کردی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے ایام میں دن رات ڈیوٹی سرانجام دینے پر صوبائی وزیر زراعت محمد علی اولکھ 'مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذکیہ شاہ نواز رانجھا نے سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیف وارڈن عرفان بٹ دپٹی کمانڈر سول ڈیفنس ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا اگر قوم میں یہ جذبہ پروان چڑھ جائے تو پاکستان کو کوئی میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔ qسرگودہا(بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی 'ہسپتال داخل 'بیان کیا جاتا ہے کہ گلشن پارک میں بچوں کے کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر خواتین مرد میدان میں کود پڑے ایک دوسرے پر وکٹوں بلوں سے حملہ عزت بی بی 'انیلا خانم 'شکوری بی بی اور عظمیٰ بی بی زخمی ہوگئیں جبکہ بشیر صادق 'افضال اور مسرت زخمی ہوگئے جبکہ مین بازار میں دکانداروں کی معمولی تلخ کلامی پر لڑائی میں چار افراد ظہیر 'اسلم 'نصیر 'خالد زخمی ہوگئے جبکہ فاطمہ جناح کالونی میں نالی کے تنازعہ پر ساجد رحمان 'توقیر احمد 'دلبر خان اور نواز ش خان شدید زخمی ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)نیو سیٹلائٹ ٹائون کے شہری پینے کے صاف پانی کو ترس گئے ۔ ملحقہ علاقوں میں مضر صحت گندگی ملا پانی استعمال کرنے سے مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ 'اہل علاقہ کا احتجاج 'نیو سیٹلائٹ ٹائون شہزاد پارک 'چک 46شمالی 'مسلم ٹائون 'سروسز کالونی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوجانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واٹر سپلائی کی ٹینکیوں میں صفائی کے ناقص انتظام کے باعث عوام کو میسر آنیوالا پانی مختلف بیماریاں پھیلنے کا باعث بن گیا علاقہ کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی کی ٹینکیوں میں فوری صفائی کروائی جائے اور پانی سپلائی کا شیڈول جاری کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہوسکی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)لاکھوں روپے ہتھیانے کی غرض سے جعلی چیک دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کے رہائشی تصور حسین نے کاروباری لین دین پر 37شمالی کے اسلم حیات کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا غلہ منڈی کے ہارون قمر نے رقم کے لین دین پر سلیم پارک کے صفدر حسین کو ایک لاکھ روپے کا جعلی چیک تھما دیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)جعلی دستاویزات تیار کرواکر زمین ہتھیانے والے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق موضع بکھر بار کی رہائشی خاتون بلقیس بی بی کی ملکیتی زمین ملزمان اعظم اور محمد قاسم نے ملی بھگت کرتے ہوئے جعلی کاغذات تیار کرکے اپنے نام منتقل کروالی جسکا علم ہونے پر خاتون کی درخواست پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے دوران پٹرولنگ پوسٹوں کے بیٹ ایریا ز میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا ہے پٹرولنگ کے اہلکاروں کی شب و روز محنت اور موثر گشت کے باعث ہمیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جس پر پٹرولنگ افسران / ملازمان داد تحسین کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی اور پٹرولنگ اہلکاران کی موثر گشت کے باعث پٹرولنگ پوسٹوں کے کسی بھی بیٹ ایریا میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ اضلاع کے ڈی ایس پی صاحبان، انچارج پوسٹ ہائے اور گشت عملہ کو جاتا ہے جنہوں نے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے یکم محرم الحرام سے یوم عاشور تک انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دی اور کسی بھی سماج دشمن عناصر کو اپنی مذموم کوشش میں کامیاب نہ ہونے دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ اہلکاروں کے علاوہ عوام کا تعاون بھی پٹرولنگ عملہ کے ساتھ مثالی رہا ہے جن کے تعاون سے پٹرولنگ ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام پائی گئی ایس پی پٹرولنگ نے مزید کہا کہ ضلع پولیس کی موبائلز کے ساتھ بھی تعاون مثالی رہا جن کے تعاون اور رہنمائی سے پٹرولنگ پارٹیاں اپنے مقاصد میں کامیاب رہیں۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا ریجن میں مزید3پٹرولنگ پوسٹیںجلد ہی آپریشنل کی جائینگی ان کے آپریشنل ہونے سے جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی۔ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے گزشتہ روز صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی ، پنجاب ہائی وے پٹرول، پنجاب ملک خان بیگ اعوان کی ہدایات پر عملدرآمد کراتے ہوئے زیر تعمیر پٹرولنگ پوسٹوں میں سے ضلع میانوالی کی ایک پٹرولنگ پوسٹ چغلان موڑ اور ضلع بھکر کی 02پٹرولنگ پوسٹوں کاٹھ موڑ اور ترکھانوالہ کو بہت جلد ہی آپریشنل کر دیا جائے گا ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ ان پٹرولنگ پوسٹوں کی تعمیرات کا کام آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی عوام الناس کے محفوظ سفر کو یقینی بنائے کیلئے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ خان بیگ اعوان ان پٹرولنگ پوسٹوں کا افتتاح کریں گی۔ ایس پی پٹرولنگ نے مزید بتایا کہ ان تین پٹرولنگ پوسٹوں کے کام شروع کرنے کے بعد سرگودہا ریجن میں آپریشنل پٹرولنگ پوسٹوں کی تعداد5ہو جائے گی ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سا بق و ز یر مملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قر یشی' ر کن قو می اسمبلی چو ہدر ی ند یم افضل گو ند ل نے کہا ہے کہ 7جنور ی کا و ز یر اعظم سید یو سف ر ضا گیلا نی کا دور ہ سر گو دہا اور جلسہ عا م پا کستا ن پیپلز پارٹی کا طا قت کا بھر پو ر مظا ہر ہ ہو گا عہد ید را ن اور کا ر کنا ن بھر پو ر شر کت کے ذ ر یعے ثا بت کر یں کے ضلع سرگو دہا پیپلز پارٹی کا مضبو ط گڑ ھ ہے ا نہوں نے مز ید کہا و ز یر اعظم سید یو سف ر ضا گیلا نی ا پنے دور ہ سر گودہا کے مو قع پر گر ینڈ تر قیاتی پیکج کے ذ ر یعے سر گو دہا کے عوا م کی پیپلز پارٹی سے محبت اور قلبی وا بستگی کا اعترا ف کر یں گے کیو نکہ سر گو دہا کے عوا م پیپلز پارٹی کو ہمیشہ کا میا ب کر وا تے ہیں سر گو دہا میں پیپلز پارٹی کی کا میا بیاں پیپلز پارٹی سے لا زوال وا بستگی کا اعترا ف ہے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)معروف سماجی و تاجر راہنما میاں طاہر اختر اور میاں نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی لو ڈشیڈ نگ کے بعد ا ب سو ئی گیس کی لو ڈشیدنگ نے کا رو بار ز ند گی کو بر ی طر ح متا ثر کیا ہے صنعتی و گھر یلوصا رفین سو ئی گیس کی لو ڈشیڈ نگ سے بر ی طر ح متاثر ہو رہے ہیں مقا م افسو س ہے کہ توا نا ئی بحرا ن سے نمنٹے کیلئے حکو متی سطح پر کو ئی ٹھو س حکمت عملی سا منے نہیں آ ر ہی حکو مت ڈ نگ ٹپا ئو پا لیسی سے صنعتی و گھر یلوصا رفین کی آنکھوں میں دھو ل جھو نک ر ہی ہے ضرورت اس ا مر کی ہے کہ حکو مت ا یرا ن سے سو ئی گیس اور بجلی کے حصو ل کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدا ما ت کر یں تا کہ قومی معشت مستحکم ہو سکے اس سلسلہ میں امر یکی د با ئو کو یکسر مستر د کیا جا ئے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)پا کستا ن تحریک انصاف یو تھ فور س نے پر یس کلب کے با ہر نیٹو فو ر سنز کے حملے کے خلا ف احتجا جی مظا ہر ہ اور پا ک فو ج سے یک جہتی کیلئے ر یلی نکالی جس میں تحریک یو تھ فور س کے عہد ید را ن کا ر کنا ن اور تحریک انصاف کے عہد یدرا ن نے شر کت کی احتجا جی مظا ہر ہ اور ر یلی سے خطا ب کر تے ہو ئے پا کستا ن تحریک انصاف ضلعی آر گنا ئزر اصغر حیا ت کلیا ر ضلعی جنر ل سیکرٹر ی چوہدری نو ید اسلم و ڑا ئچ' صدر تحریک انصاف یو تھ و فور س یو ڈ ی ملک 'جنر ل سیکرٹر ی شہر یا ر چیمہ' را ئے منیر کھر ل نے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ حکو مت فی الفور د ہشت گرد ی کے خلا ف ا مر یکی جنگ سے علیحد ہ ہو جا ئے کیو نکہ اس جنگ میں پا کستا ن کے 35000ہزا ر سے زا ئد جو ا ن شہید او ر 80ار ب ڈا لر کا نقصا ن ہوا اس جنگ کی و جہ سے پا کستا ن کی بقا و سا لمیت کو خطرا ت لا حق ہو گئے معا شی بدحالی سے غربت انتہا ئی حد و ں کو پہنچ چکی ہے ڈرو ن حملوں سے مسلما نو ں کا خو ن بہایا جا ر ہاہے پا کستا ن تحریک انصاف عوا م پر یہ ظلم و جبر بر داشت نہیں کریں گی حکمرا نو ں کو اس جنگ سے علیحدہ ہو نا ہو گا۔ضلعی صدر ا نصاف سٹو ڈ نٹس فیڈ ر یشن مہر منصو ر حیا ت لک نے کہا ہے کہ عو ام سے آخر ی نوا لہ چھیننے وا لے حکمرا نو ں کا یو م حسا ب آ ر ہا ہے مر کز اور صو بوں میں حکو متیں مکمل طور پر نا کا م ہو چکی ہے صو بہ پنجا ب لا قا نو نیت کی آ گ میں جل ر ہا ہے حکمرا ن سب اچھا ہے کی ر ٹ لگا ر ہے ہیں چیر مین تحریک انصاف عمرا ن خا ن نے ا پنے اثا ثے ظا ہر کر کے پا کستا ن کی سیاست میں نئی مثا ل قا ئم کی د یگر سیاستدا نو ں کو بھی ا ن کی تقلید کر تے ہو ئے ا ند رو ن و بیرون ملک ا پنے حقیقی اثا ثے عوا م کے سا منے لا نے چا ہیے تا کہ یہ اندازہ ہو سکے کہ ملک پر مسلط حکمرا ن ٹو لہ نے عو ام کا خو ن نچو ڑ کر کس طر ح ا پنی تجو ر یا ں بھر ی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ سرگودہا (بیورورپورٹ) تھانہ سٹی پولیس میں تعینات انسپکٹر محمد اسلم نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ مذکورہ تھانیدار اپنی شہرت کی وجہ سے خاص پہچان رکھتا ہے جس نے روایتی تھانہ کلچر کو بھی مات دیدی ہے سائلان سے بداخلاقی اور بغیر مال کے بات نہیں کرتا شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بداخلاق اور رشوت خور تھانیدار کا قبلہ درست کریں جو پولیس کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہے جو تھانے میں ٹائوٹ سسٹم کو فروغ دیکر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)عالمشیر جوئیہ کو لاہور NTCیونین کے منعقد ہونیوالے عظیم الشان جلسہ میں لاہور ڈائریکٹوریٹ میں NTCیونین کا جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے ۔ان کی نامزدگی پر NTCسرگودہا کے SDOشکیل احمد خان 'DOنوبہار حسین شاہ 'سپروائزر ملک عزیز'سپروائزر ملک ریاض 'سپروائزر ملک سعید اور آصف خان 'ملک جمیل 'چوہدری یوسف مولا'ناصر اقبال 'حافظ خالد 'چوہدری یونس 'ملک سعید الحسن 'اختر بھٹی 'فخر علی 'محمد افضل 'حاجی ناصر 'میاں زاہد اور دیگر NTCملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کو مبارکباد پیش کی ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا میں اینٹی نارکوٹیکس فورس اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام دنگل 9دسمبر 2011بوقت 3بجے شام کمپنی باغ سرگودھا میں ہو گا ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سرگودھا عظمت محمود مہمان خصوصی ہو نگے جب کہ 14دسمبر 2011بروز منگل بوقت 3بجے میانوالی میں کبڈی ٹورنمنٹ ہو گا۔ ان کھیلوں کے مقابلہ جات کے انعقا د کا مقصدنوجوان کھلاڑیوں اور عوام تک نشہ آور چیزوں کے مضر نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا نے بتایا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ او ر اینٹی نارکوٹیکس فورس دونوں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔ ہمارا مقصد گرائونڈ آباد کرو اور ہسپتال ویران کروہی۔ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ پیدا کرتے ہیں ۔ ہم نوجوانوں کو گرائونڈ میں لیکر آئیں گے اور کھیلوں کے ذریعہ ان کو تعلیم و تربیت کرکے زریعے اس کی افادیت کے بارے میں شعور اجاگر کریںگے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)چیف انجینئر محکمہ انہار سرگودہا زون نے سالانہ بھل صفائی کے سلسلے میں مختلف نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق لوئر جہلم کینال اور آرکیو لنک کینال 26دسمبر 2011سے 12جنوری 2012تک جبکہ لوئر جہلم کینال 12جنوری سے 29جنوری 2012اور تھل کینال 13جنوری سے 30جنوری 2012تک بند رہے گی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)ظہور احمد سالک زونل خطیب محکمہ اوقاف نے طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوان نسل کو قرآن پاک کی تعلیمات سے آگاہ کریں ۔ فحاشی عریانی سے اعراض کادرس بھی دیں تاکہ ان کی اصلاح ہوسکی۔ اسلام سے دوری اوراللہ کے احکامات کی عدم پیروی کی وجہ سے مسلمان مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ۔ اسلام ہی ہماری نجات کاواحد راستہ ہے دین حق پر عمل درآمد کر کے ہم دنیا او رآخر ت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار مساجد کے خطیب حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب قاری فتح محمد ' عبداللہ بلاک نمبر 1 اورقاری محمدامیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ مصیبت کے وقت صبر اورنماز کی طرف رجوع کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ صبر کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیاہے ۔ |
Wednesday, December 7, 2011
sargodha news 7th dec
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment