سرگودھا ( بیورو چیف) انجمن آرائیاں قیام پاکستان سے آرائیں برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں ارائیں برادری کے زیر انتظام فری ڈسپنسری اور مستحق خاندان کی کفالت انجمن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انجمن آرائیاں کے صدر میاں عبد الرشید و جنر ل سیکرٹری میاں شاہد نذیر ایڈووکیٹ نے سرگودھا پریس کلب میں پریس کلب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انجمن آرائیاں کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہ ہے انجمن برادری ازم سے ہٹ کر بھی دفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ملک میں زلزلہ و سیلاب کسی بھی قدرتی آفت میں ہماری انجمن نے حصہ لیا چوہدری عبد الحمید مرحوم برادری کے لئے قابل فخر شخصیت تھے جناح حال سرگودھا میں3دسمبر بروز جمعتہ المبارک ہونے والی تقریب کا مقصد سابق ایم این اے چوہدری عبد الحمید مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے سرگودھا کی سیاست سے وڈیرہ ازم کا خاتمہ کے کے اقتدار کو شہر میں لائے متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہوئے انہوں نے سرگودھا کے جاگیرداروں کو پچھاڑا چوہدری عبد الحمید مرحوم کی وفات برادری اور شہر سرگودھا کے لئے کسی بڑے نقصان سے کم نہیں مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ چوہدری عبد الحمید گوناں گوں شخصیت کے مالک تھے ان سے وفا کے پیکر نے مرتے دم تک اپنی پارٹی سے وفاداری نبھائی چوہدری عبد الحمید مرحوم کی اعلی خدمات کے اعتراف میں انجمن آرائیاں جناح حال سرگودھا میں 23دسمبربروز جمعتہ المبارک 3بجے دن تقریب کا اہتمام کر رہی ہی۔ 2 سرگودھا ( بیورو چیف) معروف تاجر راہنما سابق جنر ل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران سرگودھا میاں عبد الخالق کے جواں سال بیٹاعبد المالک 13دن جنرل اسپتال لاہور میں زیر علاج رہنے کا بعد انتقال کر گئے (انا اللہ و انا الیہ راجعون ) عبد المالک حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹے تھے کہ پندرہ دسمبر کو انہیں تکلیف محسوس ہوئی اور رات کو انہیں جنرل اسپتال لاہور شفٹ کر دیا گیا ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی اور3دن کومے میں رہنے کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے مرحوم کا جنازہ سوسائٹی کالونی سلانوالی روڈ سرگودھا سے صبح ساڑھے 9بجے اٹھایا جائے گا اور 10بجے ان کی عید گا ہ میں نمازجنازہ ادا کی جائے گی۔ 3 سرگودھا ( بیورو چیف) کسان بورڈ ضلع سرگودھا کا ایک اجلاس مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں کسان بورڈ کے عہدیداران اور ارکان نے شرکت کی اس موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین ایڈووکیٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز مالکان گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہی۔ اس ضمن میں میری قیادت میں کسان بورڈ 24دسمبر کو 11:00بجے دن ڈی سی او آفس کے سامنے جلوس کی شکل میں احتجاج کرے گا۔ ہما را مطالبہ ہے کہ گنے کا ریٹ طے شدہ ریٹ کے مطابق بغیر کسی کٹوتی کے کسان کو دیا جائے گنے کے واجبات کی ادائیگیاں نیز سابقہ ادائیگیاں کی جائیں اور موجودہ سیزن کی ہفتہ وار ادائیگیاں بھی کی جائیں۔ اسی طرح کھاد کاریٹ مقرر شدہ نرخوں پر مہیا کیا جائے کیونکہ بلیک مارکیٹ کے کھلے عام کاروبار کے نتیجہ میں یوریا کھاد کسان کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ملکی معیشت میں شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے زراعت کی ترقی کیلئے کسی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا جدید اور ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے ملک میں کاشتکار مسائل کا شکار چلا آرہا ہے اور ابھی تک کھاد کی بلا تعطل اور مقرر نرخوں پر فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکی۔ ہماری حکومتوں کی عاقبت نا اندیشانہ زرعی پالیسی کی وجہ سے زرعی ضروریات اور پیداوار کی قیمت میں توازن بری طرح درہم برہم ہوچکا ہے جس سے 70فیصد زرعی آبادی معاشی تنگدستی اور معاشی پسماندگی کا شکا رہے سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نظریہ پاکستان ، تحریک آزادی کشمیر کی نفی ہے حکمرانوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہوجائے گا اس موقع پر کسان بورڈ ضلع سرگودھا کے سیکرٹری انفارمیشن فیاض محمود ججہ نے کہا کہ ان دنوں کھاد کے کاشتکاروں کو شوگر ملز مالکان کی جانب سے رقوم کی عدم ادائیگی کا مسئلہ درپیش ہے جس کا ابھی تک کوئی حل تلاش نہیں کیا گیا حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کی پریشانیوں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے کماد کی ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے اقدامات کری۔ 4 سرگودھا ( بیورو چیف) کین کمشنر پنجاب طارق محمود نے کہاہے کہ شوگر ملز انتظامیہ اور زمینداروں کے مسائل کو باہمی افہام وتفہیم اور خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دی جائے گی ۔ شوگر ملز کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ حکومت کی طرف سے گنے کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور کاشتکاروں کو مقرر قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ وہ آج کمشنر سرگودہا ڈویژن کے دفتر میں شوگر ملز انتظامیہ کاشتکاروں او رضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کمشنر شوکت علی ' ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود ' ایم پی اے شہزادی عمر زادی ٹوانہ ' ڈی سی او خوشاب سید گلزار حسین ' ڈی سی او بھکر محمد آصف قریشی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر میانوالی ' اسسٹنٹ کمشنروں ' ایس ای ہائی ویز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسینی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ کین کمشنر نے کہاکہ گنے کا کرشنگ سیزن عروج پر ہے حکومت نے اس سال کاشتکاروں کو ان کے گنے کی قیمت کی ادائیگی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا ہے جس کے مطابق ملز انتظامیہ پندرہ روز کے اند ر اندر ادائیگی کو یقینی بنائے گی ۔ اس مقصد کیلئے ڈویژن بھر میں واقع شوگر ملز کے مجاز کنڈوں پر ملز انتظامیہ گنے کی قیمت کی ریٹ لسٹ کے بینرز آویزاں کرے گی جس پر گنے کی ٹرانسپورٹیشن کے فی کلو میٹر کے حساب سے درج ہونگے او رجن کنڈوں کو ملز کی طرف سے اجازت حاصل نہ ہوگی وہ بند کر ادیئے جائیںگے اور شوگر ملز کو وزن میں ڈنڈی نہیں مارنے دی جائے گی ۔ ملز انتظامیہ ہفتہ وار متعلقہ اے سی صاحبان سے ملز اور کاشتکاروں کے مسائل کے سلسلہ میں میٹنگ کرے گی جس میں اس امر کو یقینی بنانے پر زور دیا گیاکہ گزشتہ سالوں کی ادائیگی کسی شوگرملز کے ذمہ نہ ہو اور اگر کسی ملز کے واجبات ابھی تک بقایا ہیں اس کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ طارق محمود نے کہاکہ چینی ملز میں نہیں بلکہ کھیت سے پیداہوتی ہے ۔ملز اونرز او رکاشتکارووں کو ایک دوسرے کے مخالف کی بجائے حلیف بن کر چلنا چاہیے کیونکہ کاشتکار او رشوگرملز ملکی معیشت کے اہم سٹیک ہولڈرز میں دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اچھے تعلقات کی فضا برقرار رکھ کرملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار ادا کرنا چاہےی۔ محاذ آرائی سے مسائل حل نہیں بلکہ پیدا ہوتے ہیں ۔ کمشنر شوکت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ ج اجلاس کا مقصد کاشتکاروں او رشوگرملز انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے کیونکہ دونوں سٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت کاپہیہ رواں دواں رہ سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ قانون پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کر ے گی اور اس سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دی جائیگی ۔ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سرگودہا میں 131 کنڈے کام کر رہے ہیں او رکاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہے ۔ایم پی شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے بتایاکہ تحصیل شاہ پور میں 93 کانڈوں سے گنے کی خریدجاری ہے جس میں سے تیرہ کانڈے عبداللہ شوگر ملز شاہ پور کی طر ف سے قائم کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح اجلاس کو بتایا گیاکہ فیکٹو شوگرملز دریاخان بھکر نے بیس کنڈوں کو گنے کی خرید کے اختیارات دیئے ہیں ۔ اجلاس میں شوگرملز کی طرف سے کاشتکاروں کے سابقہ اور موجودہ واجبات کی ادائیگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا او ربتایاکہ موجودہ ادائیگی باقاعدگی سے ہر پندرہ روز بعد ہو رہی ہے ۔ 5 سرگودھا ( بیورو چیف) پا کستا ن پیپلز پارٹی ضلعی صدر ملک حا مد نو از اعوا ن سٹی صدر تسنیم ا حمد قر یشی ا یم ا ین اے نے کہا ہے کہ شہید جمہور یت محتر مہ بے نظیر بھٹو کی چو تھی بر سی 27دسمبر کو نہا یت ہی عقید ت و احترا م سے منا ئی جا ئے گی بر سی کی تقر یبات میں شر کت کیلئے پا کستا ن پیپلز پارٹی ضلع و سٹی سر گود ہا کا بڑا قا فلہ پیپلز سیکرٹر یٹ اقبا ل کا لو نی سے 26دسمبر کو گڑ ھی خد ابخش روا نہ ہو گا جہاں و ہ شہید جمہو ر یت کی چوتھی بر سی کی تقر یبا ت میں شر کت کر ے گا اس کے علا و ہ ضلع و سٹی سر گو دہا میں ہر سطح پر پارٹی تنظمیں قرآ ن خا نی دعا ئیہ تقا ر یب اور سیمینا ر کا انعقا د کر یں گی جس میں شہید بی بی کے بلند در جات کیلئے دعا ئیں کی جا ئیں گی ا ن تقاریب میں شہید بی بی کی ملک و قو م خصو صا جمہور یت کیلئے بے مثا ل جد و جہد پر ا نہیں خرا ج عقید ت پیش کیا جا ئے گا 6 سرگودھا ( بیورو چیف) پا کستا ن تحریک ا نصاف ایگر یکلچر و نگ کے ڈ و یثرنل صدر مہر محمد حیا ت لک َضلعی صدر ا نصا ف سٹو ڈ نٹس فیڈ ریشن مہر منصو ر حیا ت لک نے کہا ہے کہ سر گو دہا سے ا یک بہت بڑ ا قا فلہ 25دسمبر کو کرا چی مزا ر قا ئد پر ہو نے وا لے تحریک ا نصاف کے جلسہ میں شر کت کر ے گا پنجاب اور سر حد میں کا میا بی کے بعد ا ب سو نا می کرا چی کی طر ف روا ں دواں ہے با ریا ں مقر ر کر نے وا لے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قا ئد ین غو ر سے سن لیں ا ب ا ن با ر ی نہیں آ ئے گی خیبر سے کرا چی تک عوا م نے پا کستا ن تحریک ا نصاف اور عمرا ن خا ن کے حق میں فیصلہ د ے د یا ہے عمرا ن خا ن اور تحریک ا نصاف اقتدا ر میں آ کر ملک کو تمام بحرا نو ں سے نکا لیں گے 25دسمبر کو کرا چی میں ہو نے وا لا ملکی تا ر یخ کا سب سے بڑا جلسہ چو رو ں لیٹروں اور ملک د شمن سیاست دا نو ں کے تا بوت میں آخر ی کیل ٹھو نک د ے گا ۔ |
Wednesday, December 21, 2011
sargodha news 21 dec
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment