Wednesday, December 21, 2011
handout and photo dpr sgdکین کمشنر پنجاب طارق محمود
سرگودہا ( رضوان ساگر سی)کین کمشنر پنجاب طارق محمود نے کہاہے کہ شوگر ملز انتظامیہ اور زمینداروں کے مسائل کو باہمی افہام وتفہیم اور خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دی جائے گی ۔ شوگر ملز کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ حکومت کی طرف سے گنے کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور کاشتکاروں کو مقرر قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ وہ آج کمشنر سرگودہا ڈویژن کے دفتر میں شوگر ملز انتظامیہ کاشتکاروں او رضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کمشنر شوکت علی ' ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود ' ایم پی اے شہزادی عمر زادی ٹوانہ ' ڈی سی او خوشاب سید گلزار حسین ' ڈی سی او بھکر محمد آصف قریشی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر میانوالی ' اسسٹنٹ کمشنروں ' ایس ای ہائی ویز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسینی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ کین کمشنر نے کہاکہ گنے کا کرشنگ سیزن عروج پر ہے حکومت نے اس سال کاشتکاروں کو ان کے گنے کی قیمت کی ادائیگی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا ہے جس کے مطابق ملز انتظامیہ پندرہ روز کے اند ر اندر ادائیگی کو یقینی بنائے گی ۔ اس مقصد کیلئے ڈویژن بھر میں واقع شوگر ملز کے مجاز کنڈوں پر ملز انتظامیہ گنے کی قیمت کی ریٹ لسٹ کے بینرز آویزاں کرے گی جس پر گنے کی ٹرانسپورٹیشن کے فی کلو میٹر کے حساب سے درج ہونگے او رجن کنڈوں کو ملز کی طرف سے اجازت حاصل نہ ہوگی وہ بند کر ادیئے جائیںگے اور شوگر ملز کو وزن میں ڈنڈی نہیں مارنے دی جائے گی ۔ ملز انتظامیہ ہفتہ وار متعلقہ اے سی صاحبان سے ملز اور کاشتکاروں کے مسائل کے سلسلہ میں میٹنگ کرے گی جس میں اس امر کو یقینی بنانے پر زور دیا گیاکہ گزشتہ سالوں کی ادائیگی کسی شوگرملز کے ذمہ نہ ہو اور اگر کسی ملز کے واجبات ابھی تک بقایا ہیں اس کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ طارق محمود نے کہاکہ چینی ملز میں نہیں بلکہ کھیت سے پیداہوتی ہے ۔ملز اونرز او رکاشتکارووں کو ایک دوسرے کے مخالف کی بجائے حلیف بن کر چلنا چاہیے کیونکہ کاشتکار او رشوگرملز ملکی معیشت کے اہم سٹیک ہولڈرز میں دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اچھے تعلقات کی فضا برقرار رکھ کرملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار ادا کرنا چاہےی۔ محاذ آرائی سے مسائل حل نہیں بلکہ پیدا ہوتے ہیں ۔ کمشنر شوکت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ ج اجلاس کا مقصد کاشتکاروں او رشوگرملز انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے کیونکہ دونوں سٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت کاپہیہ رواں دواں رہ سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ قانون پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کر ے گی اور اس سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونے دی جائیگی ۔ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سرگودہا میں 131 کنڈے کام کر رہے ہیں او رکاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہے ۔ایم پی شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے بتایاکہ تحصیل شاہ پور میں 93 کانڈوں سے گنے کی خریدجاری ہے جس میں سے تیرہ کانڈے عبداللہ شوگر ملز شاہ پور کی طر ف سے قائم کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح اجلاس کو بتایا گیاکہ فیکٹو شوگرملز دریاخان بھکر نے بیس کنڈوں کو گنے کی خرید کے اختیارات دیئے ہیں ۔ اجلاس میں شوگرملز کی طرف سے کاشتکاروں کے سابقہ اور موجودہ واجبات کی ادائیگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا او ربتایاکہ موجودہ ادائیگی باقاعدگی سے ہر پندرہ روز بعد ہو رہی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment