سرگودھا ( ) ایڈیشنل آئی جی پولیس ظفر عباس لک نے کہا کہ نواسئہ رسول حضرت امام حسین نے اسلام کی سر بلندی کے لئے جو قربانی دی ہے وہ امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے انسانیت سوز مظالم کا مقابلہ کرتے ہوے شہدائے کربلا نے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی حق و صداقت کے معرکہ میں حق ہمیشہ فتح یاب رہتا ہے صبر و رضا کی تاریخی مثال میدان کربلا سے ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر شہدائے کربلا کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج علی نواز بکھر،حاجی احمد خان ڈی آئی جی میاں محمد آصف ایس ایس پی غازی صلاح الدین ایس ایس پی محمد ریاض میکن ڈی جی حسن رضا جعفری ممبر قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان سول جج صاحبان وکلاء ڈاکٹرز صحافیوںاور تماممکاتب فکر کے علماء کرام معززین شہر کی کثیر تعداد شریک تھی ایڈیشنل آئی جی ظفر عباس لک نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی ہمارے لئے ایک درس ہے کہ ہم زندگی کے سفر میں حق کا ساتھ دیں مولانا عباس الہی ظہیر علامہ اصغر علی مہدی،مولانا نور محمد ہزاروی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم چوہدری خالد اقبال مسرت،پروفیسر عبیداللہ سیال نے فلسفہ شہا دت پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے نواسئہ رسول جگر گوشہ بتول نے اپنے لہو سے اسلام کی آبیاری کی ہے یہ واقع کربلا مسلمانوں کہ جذبہ جہاد کو اجاگر کرتا ہے طا غو تی طاقتیں جمع ہو رہی ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ڈی آئی جی میاں محمد آصف نے کہا کہ ہم گفتار کے غازی ہیں ہمارے قول و فعل میں تضاد ہے شہدائے کربلا نے عمل کی انمول داستان رقم کی ہے عشرہ محرم ہمیں خود احتسابی کی دعو ت دیتا ہے قومیں عمل سے پہچانی جاتی ہیںزندگی عمل سے عبارت ہے اسلام دین فطرت ہے قربانی اس کا سنگھار ہے ایس ایس پی غازی صلاح الدین نے کہا کہ تسلیم و رضا کے لئے سر کٹوانا اور اس کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہوئے قربانی کی عظیم مثال قائم کرنا نواسہ رسول کا ہی کمال ہے اسلامی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے حضرت اسمعیل سے لے کر حضرت امام حسین تک داستان حرم ہمارے لئے قابل رشک و قابل تقلید ہے کانفرنس کے احتتام پر سید انوار الحسن گیلانی نے خصوصی دعاء کرائ |
Wednesday, December 7, 2011
Pakistan Tehreak-e-Insaf, PPPP and Khalid Iqbal Musrat saroghda
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment