سرگودھا (بیوروروپورٹ) سرگودھا میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کا دورانیہ پند رہ سے اٹھا رہ گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث کا روبا ری نظا م مفلو ج ہو کر رہ گیا ۔ شہر یو ں کے سا تھ سا تھ طلبہ اور طا لبا ت کو سخت مشکلا ت کا سا منا ہے ۔ سرگودھا اور گر د و نوا ح کے علا قو ں میں بجلی کی بد تر ین لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جا ری ہے بیشتر علا قوںمیں لو ڈ شیڈ نگ کے باعث کاروبا ر ی طبقے کا سا تھ سا تھ طلبہ اور طا لبا ت کو سخت مشکلا ت کا سا منا ہے سرگودھا میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے ساتھ سا تھ سو ئی گیس کی پر یشر میں کمی کا بھی سا منا ہے گھر و ں میں خواتین کو کھا نا تیا ر کر نے میں پر یشا نی پیش آ رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے کردیا گیاہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہی۔ اگر واپڈا نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو لوگ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئینگی۔ شہریوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہی۔ اب اس حکومت کا اقتدار میں رہنا ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے کے مترادف ہی۔ شیڈول کے مطابق شہر میں پانچ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی بند کرنے کااعلان کیا گیاہی۔ مگر محکمہ واپڈا سرگودھا اس کے برعکس شہر میں بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے بجلی بند کررہا ہی۔ ستم یہ ہے کہ بجلی مسلسل پانچ پانچ گھنٹے بند کی جارہی ہی۔ تاجروں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئینگی۔ سرگودھا(بیورورپورٹ) نا قبضہ گروپ ہیں اور نہ ہی کسی کی جائیداد پر قبضہ کیا ہی، تمام الزامات جھوٹے ہیں، جائیداد باقاعدہ خرید کی ہی۔ اور اسکی ادائیگی بذریعہ چیک کرکے باقاعدہ جائیداد قانونی طریقہ سے اپنے نام منتقل کروائی ہے جس کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں ان خیالات کا اظہار سید اسد اکبر ولد سید ذکر حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سید اسد اکبر نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹائون میں واقع 8مرلی2مربع فٹ جائیداد کا سودا 2005میں معاہدہ بیعہ اقرار نامہ فریق منظور بیگم بیوہ خالد منیر، عابد منیر مرحوم، شہزاد منیر، نرگس منیر، نازیہ منیر، دختران و پسران محمد منیر قوم اعوان سی4 لاکھ5ہزار روپے میں طے ہوا اور6-2-2005کو 10لاکھ روپے بیانہ ادا کیا اور مورخہ9-8-2005 کو 64لاکھ2ہزار روپے کی رقم بذریعہ چیک ادا کی جس کی بینک اسٹیٹ منٹ موجود ہیں۔ فریقین نے بالائی قبضہ موقع پر دے کر کرایہ دار دکانداروں سے میرا معاہدہ کروا دیا مورخہ-9-2005 کو خالد منیر، نازیہ منیر نے اپنے اپنے حصہ کی رجسٹری میرے نام کروا دی، 3-9-2005کو منظور بیگم، شہزاد منیر، شاہد منیر اور مسماۃ نرگس منیر نے خود بذریعہ مختار اپنے حصہ کی جائیداد میرے نام منتقل کروا دی عابد منیر جو کہ جائیداد فروخت کرنے کے معاہدہ میں شامل تھا وہ رجسٹری کے وقت غائب ہوگیا جس پر میں نے سول عدالت میں تکمیل معاہدہ کا دعوی دائر کردیا ہے اور8-7-2006کو سول جج حسین رضا نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا۔ رجسٹریاں میرے حق میں ہیں، میں نے حسب ضابطہ عابد منیر کے خلاف ایک مرلہ9مربع فٹ اراضی نام نہ کروانے پر جو ڈگری ہوئی عدالت میں اجراء کا دعویٰ دائر کیا جس پر عابد منیر نے مخالفت اور عدالت میں عذر داری دائر کی۔ جو اب بھی زیر سماعت ہے اسی دوران عابد منیر کا انتقال ہوگیا مذکورہ اراضی کامرلی16فٹ اراضی کی ملکیت کی فرد میرے نام ہی، اب عابد منیر کی بیوہ نے قبضہ گروپ کی مدد سے میری دکان شالیمار بیکر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جس کا پرچہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں تھانے میں درج ہی۔ عابد منیر کی بیوہ اب جھوٹے الزامات عائد کررہی ہے جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہی۔ میں سرکاری دستاویزات ہر جگہ پیش کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اسد اکبر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ مجھے قبضہ گروپ سے نجات دلائی جائے جو میری اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)سرگودھا ڈویژن کے تما م سی این جی اسٹیشن آج سے تین روز کے لئے بند کر دئیے گئے ۔حکو مت کی لو ڈ مینجمنٹ پا لیسی کے تحت سرگودھا خو شا ب اور میا نو الی کے اضلا ع میں تما م سی این جی اسٹیشن جمعرات کی صبح چھ بجے بند کر دئیے گئے اور اتوار کی صبح چھ بجے تین روزہ بند ش کے بعد دوبار ہ کھل جا ئیں گے ۔ سی این جی اسٹیشنو ں کی بند ش کے باعث شہر یو ں اور ٹر انسپورٹر و ں کو سخت مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑے گا۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹیز (خواتین) ونگ سرگودھا ڈویژن کی ڈویژنل صدر محترمہ خالدہ ایوب مٹو کے ہاں چاند سے پوتے کی پیدائش پر مسلم لیگی رہنمائوں،کارکنوں اورعزیز و اقارب نے خالدہ ایوب مٹو اور ان کے شوہر چوہدری ایوب مٹو کو مبارک باد دیتے ہوئے نومولود کی درازی عمر اور نیک صالح کیلئے خصوصی دعا کی ہی، سرگودھا (بیوروروپورٹ)چیف انجینئر اریگیشن زون بہاولپور' ارجند حسین جعفری کو چیف انجینئر اریگیشن سرگودھا تعینات کر دیا گیا ۔چیف انجینئر سرگودھا زون کا عہدہ سابق چیف انجینئر رانا آصف محمود کی ریٹائر منٹ کی وجہ سے خالی تھا۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)ملک محمد سلیم نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ(ایلیمنٹری ایجوکیشن ) تحصیل سرگودھا اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہی۔ ملک محمد سلیم قبل ازیں گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ ساگر ضلع حافظ آباد میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر فرائض سر انجام دے رہے تھے جہاں سے انہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرگودھا تعینات کیا گیا ان کے پیش رو ملک خالد محمود کو نئی تعیناتی کیلئے سیکرٹری سکولز کو رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہی۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کی ہدایت پر پولیس سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی ہتھیار اور منشیات کی بھاری مقدار برآمدکر لی ہے گرفتارشدگان میں عدنان،مبشر احمد،اظہر حسین،عامر علی،محمد زاہد،محمد عقیل،مختار حسین، غلام رضا،شہزاد وغیرہ شامل ہیں مذکورہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیںجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا مدینہ چوک استقلال آباد میں چھاپہ ،پرچی جواء میں ملوث دو افراد گرفتار،بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں محمد زاہد اور عبدالستار غیر ملکی ٹی وی کے ذریعے پرچی جواء کروانے میں مصروف تھے پولیس نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے وائوچر اور دائو پر لگی رقم برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)ڈکیتی کے ملزمان سے رقم وصول کر کے عدالت میں گواہی نہ دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق نیو سیٹلائٹ ٹائون کا رہائشی سید مظہر حسین تھانہ کینٹ میں درج ڈکیتی کے مقدمہ میں بطور گواہ پیروی کر رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ شخص نے مقدمہ کے ملزمان سے پانچ ہزار روپے وصول کر کے عدالت میں ان کے خلاف گواہی دینے سے انکار کر دیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے ،خطر ناک ملزمان پولیس کو جل دے کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے اور انہیں فرار کروانے پر الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں بتایا گیا ہے کہ تھانہ بھلوال پولیسنے 21شمالی،مجنوبی میں مختلف مقامات پر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے مگر پولیس کی آمد کی بروقت اطلاع پر اشتہاری فرار ہو گئے اسی طرح تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے مانگوال میںچھاپے مارے تو اشتہاری پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا جبکہ تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے فروکہ میں چھاپہ مارا تو قتل کے مقدمہ کا اشتہاری شیرو فرار ہو گیا متعلقہ تھانوں کی پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے اور انہیں فرار کروانے پر محمد اسلم،شیراز،برکات احمد،امید حیدر اور امام دین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کرتے ہوئے ان میں سے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)غیر معیاری اور ناقص کھاد فروخت کرنیوالے ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بھلوال نے گزشتہ روز میانی میں چھاپہ مار کر جاوید محمود نامی ڈیلر کو غیر معیاری اور ناقص کھاد فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر تھانہ میانی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ)اوباش نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے دوشیزہ کو اغواء کرلیا بتایا گیا ہے کہ سلیمان پورہ بھلوال کے رہائشی محمد حیات کے گھر وقار کا آنا جانا تھا جس نے مذکور ہ شخص کی بیٹی مسماۃ(ص) سے تعلقات استوار کرلئے گزشتہ روز وقار اپنے دیگر ساتھیوں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے کی مدد سے مذکورہ لڑکی کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمدگی عمل میں نہ آ سکی ہے ۔دریں اثناء قصبہ بھلوا ل کے رہائشی محمد اقبال کی بیوی مسماۃ(م) کو گزشتہ روز خان محمد وغیرہ پانچ افراد نے زبردستی اغواء کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، سرگودھا (بیوروروپورٹ)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق دربار شریف بھلوا ل کے رہائشی محمد فاضل حسین سے غلام عباس نامی شخص نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کی رقم ہتھیا لی اور رقم مانگنے پر مذکورہ شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا،52شمالی کے رہائشی محمد وارث سے ربنواز نامی شخص نے لین دین ے دوران جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے جھانسہ دے کر آٹھ لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی اور روپوش ہو گیا،اسی طرح 115جنوبی کے رہائشی قمر حیات کو سید الرحمان اور ملک عصمت اللہ نے ملی بھگت کر کے چار لاکھ روپے کی رقم سے محروم کر دیا اور روپوش ہو گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں، سرگودھا (بیوروروپورٹ)ٹریفک حادثہ اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت متعدد افراد کو گھائل ہو گئے بتایا گیا ہے کہ6شمالی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے طاہر بیگ نامی نوجوان جو سڑک کراس کر رہا تھا زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 5جنوبی میں لین دین کے تنازعہ پر امجد وغیرہ چار افراد نے غلام حسین اور اسکی بیوی کو راستے میں روک کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے ،چک 11ایم ایل میں کتے کے کاٹنے کے تنازعہ پر شہباز وغیرہ نے حملہ کر کے تصور حسین کو مضروب کر دیا،دیوان پور میں سابقہ رنجش پر مشتاق وغیرہ مسلح ہو کر محمد نذیر کے گھر میں داخل ہو گئے جہاں ملزمان نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مسماۃ(م)سے دست درازی کی ،واقعات کی رپورٹ پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، سرگودھا(بیورورپورٹ)انجمن تاجران مالبرو ہوٹل روڈ کے 8جنوری کو ہونیوالے سالانہ انتخابات سے قبل ہی الیکشن کمیٹی کی طرف سے صدر اور جنرل سیکرٹری کے چنائو کا اعلان کرنے پر تاجروں نے تشویش پائی جا رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق تاجروں کی اکثریت نے اس سلسلہ میں تحریری طور پر مرکزی انجمن تاجران ضلع سرگودھا کے صدر اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا جس میں تاجروں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں الیکشن کمیٹی پر عدم اعتماد ہے لہذا مرکزی انجمن تاجران اپنی نگرانی میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائے ،جس پر مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے کسی بھی قسم کے اقدام سے قبل ہی الیکشن کمیٹی نے چند تاجروں کی ایک میٹنگ میں متفقہ طور پر صدر اور جنرل سیکرٹری چن لیا جبکہ الیکشن کے دیگر گروپوں کے امیدوار منہ تکتے رہ گئی،گزشتہ روز امیدواروں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے ایک بار پھر مرکزی انجمن تاجران کو اپنی تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،تاہم ابھی تک مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔جس پر تاجروں میں تشویش پائی جا رہی ہی۔ سرگودھا (بیوروروپورٹ) |
Thursday, December 29, 2011
sargodha newsسرگودھا میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment