Wednesday, December 28, 2011

پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن

سرگودھا: پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا کے عہدیداران کا اجلاس ضلعی صدر ملک منیر احمد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ضلعی عہدیداران کے علاوہ تمام تحصیلوں کے عہدیداران شریک ہوئے اجلاس سے ضلع صدر ملک منیر احمد، ضلع نائب صدر عبد القدوس، ضلعی جنرل سیکرٹری مہر محمد اصغر ، جوائنٹ سیکرٹری صفیل چیمہ نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد ایجوکیٹرز کو پورے پنجاب میں حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے جب تک ایجوکیٹرز کی سابقہ سروس اور سابقہ مراعات کو بحال نہیں کیاجاتا ایجوکیٹرز اپنی کوشش جاری رکھیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایجوکیٹرز کی سابقہ سروس کی بحالی اور تعلیمی قابلیت کے مطابق سکیل کے حصول تک ایک تحریک چلائی جائے گی۔اس تحریک میں عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ صحافتی سطح پر آواز بلند کرنے کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ٹاک شو کرنے والے اور کالم نگار وں کو خطوط لکھیں جائیں گے ۔ اجلاس سے تحصیل صدر نے بھی خطاب کیا۔

No comments:

Post a Comment