سرگودھا ( ) محرم الحرام میں امن قائم رکھنا بہت بڑا چیلنج تھا ۔ تمام
مکاتب فکر کے علمائے کرام او ر تنظیموںنے ہم آہنگی ' رواداری اوربھائی
چارے کا مثالی مظاہرہ کیاجس سے ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال نہایت
اطمینان بخش رہی ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اہلسنت کے صوبائی
کوارڈی نیٹر چوہدری ریاست علی فیروزی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے
قائدین اہلسنت علامہ پیر جاوید قادری ' علامہ عبداللہ سعید ہاشمی '
مولانا محمد اکبر ساقی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر علامہ
علامہ قاضی احمد حسن چشتی ' مولانا امیر عبداللہ ' قاضی انعام اللہ '
مولانا محمد منیر شاہد القادری ' مولانا عبدالستار فیروزی ' حاجی چوہدری
محمدسرور فیروزی ضلعی امیر جماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت اوردیگر نے بھی
شرکت کی ۔ ریاست علی نے مزید کہا کہ ہم اہلسنت کی طرف سے ڈی سی او
سرگودہا ' ڈی پی او سرگودہا ' ڈویژنل انتظامیہ ' انجمن تاجران ' ریسکیو
1122 کے جوان ' محکمہ سول ڈیفنس کے رضارکاران 'محکمہ صحت او رٹی ایم اے
سرگودہا سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارک باد پیش کرتے
ہیں ۔
No comments:
Post a Comment