Thursday, December 15, 2011

sargohda news 15th dec

سرگودہا(بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بھابھڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر غلا م حسین 'غلام رسول اور طارق محمود نے پسٹل کے بٹ اور ڈنڈے مار مار کر انور بی بی کو لہولہان کردیا چک 132جنوبی میں چند یوم قبل ہونیوالے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے ممتاز اور اسلم سمیت تین افراد نے ڈنڈے مار مار کر محمد آصف کو شدید زخمی کردیا چک نمبر 19جنوبی میں سابقہ رنجش کا بدلہ لینے کیلئے ناصر 'ممتاز نے اینٹیں مار مار کر گھائل کردیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)لاکھوں روپے ہتھیانے کی غرض سے جعلی چیک دینے والے افراد کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق بلاک دو کے رہائشی محمد انور نے کاروباری لین دین پر انصر محمود کو سات لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا کینال کالونی کے محمد عمر نے رقم کے لین دین پر خرم شہزاد کو پچاس ہزار کا چیک دیا چک 83شمالی کے احمد شیر نے چک 63شمالی کے محمد اقبال کو تیس لاکھ کا بوگس چیک دیدیا ساہیوال کے غلام مرتضیٰ نے محمد عمران کو چار لاکھ 'طارق آباد کے افضل نے سادات کالونی کے آفتاب احمد کود س لاکھ 'بلاک 23کے جاوید الرحمن اور فرحان الرحمن نے نیو سیٹلائٹ ٹائون کے اظہر محمود کو پچاس ہزار اور چک نمبر 10جنوبی کے انتظار احمد نے چک 11جنوبی کے راجہ فریاد کو چار لاکھ انتالیس ہزار کا جعلی چیک تھما دیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)پرچی جواء کروانے والے دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار 'تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال پولیس نے گذشتہ رات مخبری پر قصبہ بھلوال سلیمان پورہ میں چھاپہ مار کر پرچی جواء کروانے والے محمد اخلاق اور اسد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خاتون کو زدوکوب کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق ترکھانوالہ کے علاقہ نورے والا کے رہائشی محمد اسلم کے گھر گذشتہ شام ملزمان اشرف اور احسان اللہ گھس آئے اور گھر میں موجود اس کی اہلیہ کو شدید زدوکوب کرتے رہے تھانہ ترکھانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)شادی شدہ خاتون او ر نوجوان لڑکی اغواء تفصیلات کے مطابق چک نمبر 23جنوبی کے غلام علی کی اہلیہ فاطمہ بی بی شام کے وقت گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان گلزار اور اکرم وغیرہ چار افراد گھس آئے اور اسے زبردستی اغواء کرکے لے گئے نواحی علاقہ میلہ کے محمد امیر کی سترہ سالہ بیٹی فوزیہ بی بی کو ملزم اسد وغیرہ دو افراد نے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)قتل کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق رحمت پارک کی رہائشی رخسانہ بی بی کو ملزم عنصر نے اسلحہ کے زو ر پر زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں 49تیل کے عدنان اکرم کے دو لاکھ پچیس ہزار روپے ملزم مشتاق احمد نے خورد برد کرلیے جس کی واپسی کا تقاضا کرنے پر مشتاق احمد نے مسلح ہوکر اسے قتل کی دھمکیاں دیں پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار میسر نہ ہونے سے جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار معروف تاجر و سماجی راہنما میا ں طاہر اختر میاں نعیم اور ڈاکٹر جاوید اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جرائم کی شرح میں اضافہ کا سبب بے روزگاری ہے پڑھے لکھے نوجوان ملازمتوں کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں جس کے نتیجہ میں مجبور ہوکر وہ جرائم کی دنیا میں داخل ہوجاتے ہیں او ر پھر دن بدن اس دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج تک کسی بھی حکومت کی جانب سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری کیلئے ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے مستقبل ان نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)موٹر سائیکل اور آٹو رکشوں کے نو عمر ڈرائیور ٹریفک حادثات میں اضافہ کا باعث بن گئے ٹریفک پولیس خاموش تماشائی 'سرگودہا شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل رکشائوں کی تعداد حد سے تجاوز کر گئی نو عمر لڑکے بغیر لائسنس حاصل کیے موٹر سائیکل رکشے چلاتے ہوئے ایک طرف عوام کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں دوسری طرف ان تجربہ کار ڈرائیوروں کی تیز رفتار اور لاپرواہی کے باعث کئی سنگین حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ نظر آرہا ہے شہریوں نے انتظامیہ سرگودہا اور ٹریفک پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نو عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کریں۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے عوام مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور 'متوسط طبقہ کے شہریوں کا گھریلو بجٹ درہم برہم سرگودہا شہر کے گنجان آباد علاقوں خصوصا استقلال آباد 'فیکٹری ایریا 'طارق آباد 'نوری گیٹ 'اندرون شہر 'سیٹلائٹ ٹائون سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ حد سے تجاوز کر گئی دو دو دن گیس بند رہنے اور اس کے بعد انتہائی کم پریشر میسر ہونے کے باعث شہریوں کو کھانا بنانے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں جس کے باعث لوگوں کے گھریلو بجٹ درہم بہم ہوگئے متاثرہ علاقوں  کے لوگوں نے گیس لوڈ شیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت پر کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کو فی الفور ختم کرکے عوام کو اس مہنگائی کے دور میں کچھ ریلیف فراہم کیا جائی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی رابطہ سیکرٹر ی شاہین احسان مغل نے جمعیت علماء اسلام س کے راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ دسمبر دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس پاکستان پر امریکی و نیٹو افواج کی دہشتگردی ڈرئون حملوں اور بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کیخلاف سخت احتجاج کیا جائے گا اور پوری قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لادینی قوتوں کی گہری سازش ہے کہ عالم اسلام میں جو نقب زنی مصر دمشق لیبیا پر کی ہے وہ یہ تاریخ پاکستان میں بھی دھرانا چاہتے ہیں پاکستان عالم اسلام کی ایک ایٹمی طاقت ہے اورپاکستانی قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر بگڑتی ہوئی معیشت کو قبول کیا اور اپنے ایٹمی پروگرام پر آنچ نہیں آنے دی پوری قوم اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہیں ملک کے چاروں طرف سے دینی مذہبی و سیاسی قومی راہنما ایمان افروز خطاب فرمائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا یہ مطالبہ ہے کہ شمسی ائیر بیس کے علاوہ شہباز بیس اور دیگر اداروں میں سے امریکی گماشتوں کو باہر نکالا جائے جو ملک میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کررہے ہیں اور ملک میں عدم استحکام جان بوجھ کر پیدا کیا جارہاہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)تحصیل فنانس آفیسر رائو نعیم انجم کے بڑے بھائی ،سنیئر صحافی رائوناصر جاوید کے کزن رائو نوید انجم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان پھلروان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں تاجروں،صحافیوں،سیاسی شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)نوجوانوں میں عشق مصطفیٰ کی شمع اجاگر کرنا نعت کونسل کا مشن ہے عشق مصطفیٰ کے بغیر زندگی فضول ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے نعت کونسل کے عہدیداران حاجی عبد الرحمن ، حاجی محمد ارشد، حاجی جاوید اخترکے حج بیعت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کریتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیاوی و آخروی کامیابی حاصل کرنے کے لئے نبی پاک کی محبت لازم ہے انسان حج بیعت اللہ کی سعادت حاصل کر کے گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے تقریب میں محمد جمشید قادری حاجی محمد امیر طالب ، نصر حیات معینی نے حضور ؐ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا بابا حنیف قادری نے دعا کروائی۔
 سرگودہا(بیورورپورٹ) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات سرگودھا میں پولیو کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام ادارے انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 2004سے لیکر ابھی تک کوئی بھی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قومی فریضہ کی انجام دہی کے لیے اس ماہ9دسمبر سے 21دسمبر تک سرگودھا شہر میں پولیو کی ٹیمیں گھر گھر ، سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں ، سکولوں میں قطرے پلائیں گے ۔ انہوں نے شہریوں بالخصوص صحت 'متعلقہ ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ پر زور دیا کہ وہ اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیاکہ دنیا کے ایسے چار ممالک جہاں ابھی تک پولیو کا مرض پایا جاتا ہے ان میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے جہاں پولیو کیسز کی تعداد 167ہے جب کہ ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا جس کی آبادی ہمارے سے دس گنا سے بھی زیادہ ہے وھاں پولیو کے صرف چار کیس ہیں۔ڈاکٹر سکندر وڑائچ نے محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں سے صوبہ پنجاب سات سال سے پولیو فری ہے جب کہ ضلع سرگودھا میں بھی کوئی پولیو کا کیس سامنے پیش نہیںآیا اس اعزازکو بر قرار رکھنے کے لیے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ پاپولیشن کے ساتھ ساتھ علمائے کرام اور دینی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ایم ایل پپلاں روڈ میانوالی میں اینٹی نارکوٹیکس کبڈی میچ گنجھیرہ کبڈی کلب اور سندر کبڈی کلب کے مابین ہوا۔جو کہ سندر کبڈی کلب نے 17-20سے میچ جیت لیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی انچارج اینٹی نارکو ٹیکس فورس میانوالی ریجن عبدالکبیرتھے ۔ جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات ، سوئینز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔سیکنڈ ٹرافی گنجھیرہ کلب کے عصمت اللہ اور فسٹ ٹرافی سندر کلب کے محمد اقبال نے وصول کی۔تقسیم انعامات سے قبل مہمان خصوصی عبدالکبیر نے شرکاء اور نوجوان کھلاڑیوں سے منشیات کے نقصانات اور کھیلوں کی اہمیت کے بارے تفصیلاًخطاب کیااور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد قیو م خان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی تعریف کی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)امیرجماعت اسلامی ضلع سرگودھازبیراحمدگوندل نے اپنے ایک بیان میںکہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہی۔مصر،ترکی،تیو نس،مراکش میں اسلامی انقلاب کے بعد پاکستان میں بھی اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔حکمرانوں کی ملک دشمن اور اسلام دشمن پالیسیوں نے ملکی نظریاتی سرحدیں کھوکھلی کردی ہیں۔اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے وطن میں انگریز کا قانون لاگو ہی۔دھڑلے سے سودی نظام رائج ہے ،ملک پر عملاً امریکہ اور ورلڈ بنک کی اجارہ داری ہی۔ جب تک ملک میںاسلام دشمن پالیساںلاگوہیں اس وقت تک ملک ترقی نہیںکرسکتا۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کی نیک ،صالح اورکرپشن سے پاک قیادت ملک میںاسلامی انلاب کی راہ ہموار کرکے ملک کوصحیح معنوںمیںاسلامی اورفلاحی ریاست بناکر عوام الناس کوکرپٹ مافیاسے بجات دلائے گی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحان پارٹ ون اور ٹو کے تین مارچ کو انعقاد کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے پرائیویٹ طلبہ پر سائنس مضامین (فزکس 'کیمسٹری 'بیالوجی وغیرہ ) کا امتحان دینے پر پابندی عائد کردی ہے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایسشن سرگودہا کے صدر رضوان اللہ ثنائی نے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں امیدوار طلباء وطالبات متاثر ہونگے لہذا اس فیصلہ کو فی الفور واپس لیا جائے ورنہ پرائیویٹ سکولز بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ڈویژن رائو سردار علی خاں نے کہا ہے کہ دیگر اضلاع کے مقابلہ میں چاروں اضلاع میں جرائم کی رفتار میں کمی ہوئی ہے اور میانوالی میں کچہ کے علاقہ میں پولیس چیک پوسٹوں کے قیام سے صورتحال بہتر ہوئی ہے انہوں نے سرگودہا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد مارے جاچکے ہیں اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی وجہ سے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر جرائم کی رفتار میں کمی آئی ہے اسٹریٹ کرائمز دیگر اضلاع کے مقابلہ میں یہاں انتہائی کم ہیں جرائم کے قلع قمع کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں آر پی او نے بتایا کہ میانوالی میں کچہ کے علاقہ میں پولیس چیک پوسٹوں کے قیام سے صورتحال بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران  بھی صورتحال پرامن رہی نفری کی کمی کے باوجود پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔وفد میں رانا ساجد اقبال کے ہمراہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شیخ نعیم طاہر اور ملک محمد اقبال بھی تھی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)شاہینوں کے شہر سرگودہا میں پنجاب ٹیلی فلم روگ جدائیاں دا کی شوٹنگ نواحی علاقہ شاہین آباد میں ہوئی جس میں فنکاروں 'یاسمین خان 'اختر محمد 'سپنا گل 'اقصیٰ سدرہ 'تصور حسین جانی 'بشارت ملک 'اللہ دتہ ساغر 'ممتاز چوہان اور نصراللہ نے حصہ لیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی مقدمہ کی مدعیہ بیوہ فتح بی بی نے بتایا کہ چھبیس ستمبر کو ملزمان اکرم وغیرہ نے مجھے زدوکوب کرتے ہوئے میرے کپڑے پھاڑ دئیے جس کا مقدمہ پانچ نومبر کو تھانہ ساہیوال میں درج ہوا لیکن پولیس تاحال مقدمہ میں ملوث عرفان 'اکرم اور اسماعیل کو گرفتار نہیں کررہی اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آج سرگودہا کا دورہ اچانک ملتوی کردیا پروگرام کے مطابق انہوں نے سرگودہا کے دورہ کے دوران انڈسٹریل زون کا افتتاح اور جسٹس ریٹائرڈ پیر کرم شاہ الازہری کے سالانہ عرس میں شرکت کرنا تھی ۔ وزیر اعلیٰ کی آج بھلوال آمد پر سرگودہا یونین آف جرنلسٹس کے صدرشیخ محمد رضوان کی زیر صدارت اجلاس میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سول جج سرگودہا نے جامع مسجد کینال کالونی کی کمیٹی کے دو گروپوں کے مابین پید ا ہونے والے تنازعہ کا حکم امتناعی خارج کردیا جس پر مسجد کمیٹی کے نائب چیئرمین نے غریب مسجد خادم کے خلاف مسجد میں چوری کے الزام میں پولیس کو درخواست دیدی تفصیلات کے مطابق اہلیان کینال کالونی سرگودہا نے جامع مسجد کی بنائی گئی نام نہاد کمیٹی کے چیئرمین محمد حیات 'نائب چیئرمین عصمت اللہ گورائیہ وغیرہ کے خلاف عدم اعتماد کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کو غیر قانونی قرار ددیدیا جس پر مذکورہ افراد نے سول جج سرگودہا کی عدالت میں حکم امتناعی حاصل کرلیا جو گذشتہ روز فاضل عدالت نے سماعت  کے دوران اہلیان علاقہ کی موقف کو درست قرار دیتے ہوئے حکم امتناعی خارج کردیا جس کی رنجش پر عصمت اللہ گورائیہ 'ریٹائرڈ ہیڈ کلرک نے مسجد کے بزرگ خادم محمد جہانگیر پر مسجد کی ٹوٹیاں چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانہ کینٹ میں درخواست دیدی جس پر علاقہ کے درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے درخواست کو مسترد کردیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم جرنلسٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں ممبران پریس کلب نے متفقہ رائے سے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی جس میں صدر پریس کلب محمدا شرف ندیم 'ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تشکر اقبال خان 'جنرل سیکرٹر پریس کلب راناساجداقبال 'ملک طارق ابوذر بیڈ منٹن کوج قربان علی قریشی پر مشتمل ہوگی جبکہ صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ ممبران پریس کلب رانا افضل حنیف 'شیخ نعیم طاہر اوردیگر پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔جو آئندہ چند دنوں میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کریگی دریں اثناء سرگودہا کے صحافیوں کا نئے تیار ہونیوالے بیڈ منٹن کورٹ پر تربیتی کیمپ شروع ہوگیا کوچ قربان علی اپنی نگرانی میں کھلاڑیوں کو شام چھ سے دس بجے تک تربیت کروارہے ہیں۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ دیگر معاشرتی بیماریوں کے ساتھ ہمیں اپنی زراعت کو درپیش خطرناک بیماریوں کو بھی ختم کرنا ہو گا تاکہ صحت مند ماحول کے ساتھ ہم خوراک کے میدان میں بھی خود کفیل ہوسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے زرعی کالج سرگودھا میں زرعی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام منعقدہ 'ایک روزہ کینوسیمینار' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب روایتی طریقہ کاشت کا وقت گزر چکا ہے لہذا اب جدید طریقہ کاشت کے طریقوں کے ساتھ زرعی ماہرین کے ساتھ رابطہ رکھنا ناگزیرہو گیا ہے اور یہی رابطے ہمارے فی ایکڑ پیدوار بڑھانے کے لئے بھی ضروری ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کے علاوہ ترقی پذیر ممالک بھی کم خرچے سے زیادہ منافع کمانے کی حکمت عملی اختیار کرتی ہیں اور جامعہ سرگودھا کے زرعی ماہرین کسانوں کی راہ نمائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ماہرین دوآب رسالہ کے ذریعہ زرعی انقلاب لا رہے ہیں جو معلومات کے ساتھ فی ایکڑ پیدوار بڑھنے میں معاون ثابت ہو رہا ہی۔اُنہوں نے کہا کہ کینو سرگودھا کی سب سے بڑی فصل ہے جس کی مختلف اقسام اور مٹھاس پوری دنیا میں ایک خاص شناخت رکھتی ہے تاہم اس کی ایکسپورٹ بڑھانے اور اسے بیماریوں سے پاک رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا نیز ہمارے تعلیمی اداروں کو کاشت کاروں کے ساتھ رابطے کو موثر بنانا ہو گا ۔قبل ازیں زرعی ترقیاتی بینک ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ادریس باجوہ نے کسانوں کو کینو کے پودوں کی تیاری سے لیکر اس کو مارکیٹ تک لانے کے مراحل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کھاد سپرے اور پانی کے استعمال میں باقاعدگی لانے سے پیدوار میںاضافہ ممکن ہے ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ،پرنسپل زرعی کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال، رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی ،پی ڈی ایگری کلچر کالج ندیم اشفاق قریشی، ڈاکٹر الیاس طارق سرگودھا کے کسانوں ،کالج کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیٹر کونسل سرگودھا ریجن کے صدر چوہدری ظفر محمود نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے نو منتخب صدر رانا امجد اقبال اور انکے پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ' چوہدری ظفر محمود نے کہا کہ رانا امجد اقبال کی دوسری بار صدر کے عہدہ پر کامیابی انکی صحافی برادری کے حقوق کیلئے جدوجہد اور صحافتی خدمات کا اعتراف ہی'انہوں نے کہا کہ رانا امجد اقبال انکے والد شرر صبائی نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور اعلی صحافتی روایات کو فروغ دیا'انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ رانا امجد اقبال بحیثیت صدر پریس کلب میانوالی صحافیوںکی فلاح و بہبود اور ضلع سمیت پورے ریجن کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے

No comments:

Post a Comment