Saturday, December 3, 2011

handout and photo dpr sgd

صوبائی امن کاروان سرگودھا میں
سرگودہا ( )صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے وفد نے مفتی
محمد رمضان سیالوی خطیب جامع مسجد داتا دربار لاہور کی قیادت میںسرگودہا
کادورہ کیا سرگودہا ڈویژن کی ضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان نے بھی ان سے
ملاقات کی ۔ا س موقع پر ملک احمد علی والکھ وزیر زراعت پنجاب ' کمشنر
سرگو دہا شوکت علی ' ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا راٶ سردار علی ' ڈسٹرکٹ
کوارڈینیشن آفیسر اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا ' خوشاب ' میانوالی اور
بھکر بھی موجود تھے ۔ مومن شاہ ' زونل خطیب فیصل آباد نے اجلاس کی
کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید
تبسم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے ۔ انہوں نے اپنے افتتاحیہ کلمات میں
شرکاء دیگر اضلاع سے آنے والے علماء وزعماء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ
یہ عمائدین اپنا آرام وسکون چھوڑ کر دوردراز سے سفر کرتے ہوئے سرگودہا
َمیں آئے ہیں ۔ کمشنر سرگودہاڈویژن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے
کہاکہ یہ کانفرنس قیام امن کی کوششوں کی ایک کڑی ہے جو بہت پہلے سے
سرگودہا ڈویژن میںجاری ہیں اوراس سلسلہ میںتحصیل سے لے کر ڈویژن کی سطح
تک مشاورت کا عمل مکمل کر لیاگیاہے ۔ علماء کی تجاویز اور آراء کی روشنی
میں محرم الحرامکے دوران اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے انتظامیہ نے
لائحہ عمل ترتیب دیا جس پرعمل درآمد کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ علماء
علم کا سمندر ہیں اور ان کے سامنے لب کشائی سورج کو چراغ دکھانے کے
مترادف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب طفل مکتب ہیں اور علماء سے
فیضیاب ہونے کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔راٶ سردار علی خان ریجنل پولیس آفیسر
سرگودہا نے کہاکہ پولیس فورس استعداد کے مطابق حفاظتی انتظامات کر لئے ہں
ڈویژن بھر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا کوئی ایسا معاملہ نہیںجو باعث تشویش
ہو ہاں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر ہم سب کو مستعدد رہنا ہے تاکہ ان
کے مذموم عزائم کو ناکام بنایاجاسکے ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے
سکالر حبیب الرحمان صدیقی نے کہا کہ امن کایہ قافلہ اتحاد بین المسلمین
کاپیغام لے کر یہاں آیا ہے اور انشااللہ ان کی کوششیںضرور بار آور ہونگی
۔ انہوں ن کہاکہ محرم کا اپہلا عشرہ حضرت عمر بن خطاب ؓ اور حضرت امام
حسین ؑ کی شہادت سے منسوب ہے ۔ اہل بیعت عظام او رصحابہ کرام میں اخوت او
رمحبت کے رشتے قائم ہیں اور ہم سب بھی ان مقدس ہستیوں کا احترام کرتے ہیں
اس لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہے تاکہ شرپسند وں کی کوئی
کوشش امن وامان کو خراب نہ کرسکے ۔ مفتی ضیااللہ مدنی فیصل آباد نے کہاکہ
آپ ؐ نے فرمایاکہ وہ شخص مسلمان نہیں جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے
مسلمان محفوظ نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ شہادت
حضرت عمر ؓ اور حضرت امام حسین ؓ سے منسوب ہے او ریوں یہ عشرہ فاروق
وحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رسول اللہ ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے
ہوئے ان کے پیغام محبت کو عام کرناہے آپ نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے
ہمارے لئے حدود وقیودمقرر کی ہیں اور جب انسان ان کی پابندی کرتاہے تو
معاشرے میں توازن قائم رہتا ہے خرابی اس وقت پیدا ہو تی ہے جب ہم ان حدود
سے تجاوز کرتے ہیں انسان اشرف المخلوقات ہے او رحدود وقیود کی پابندی ہی
اس شرف کا باعث ہے کیونکہ ضابطوں او راصولوں سے روگردانی حیوانوں کا شیوہ
ہے انہوں نے راٶ سردار علی ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا کی انتظامی
صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کیا او رکہاکہ انہوں نے فیصل آباد میں اپنے
تعیناتی کے دوران امن وآشتی کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے مسالک پر قائم رہتے ہوئے دوسروں پر تنقید سے
اجتناب کرنا ہو گا ۔ علامہ مشتاق حسین جعفری نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے
کہ صوبہ پنجاب کو اتحاد بین المسلمین کیلئے تڑپ رکھنے والا وزیر اعلیٰ
میسر آیا ہے انہوںنے کہا کہ چند دن پہلے اتحاد بین المسلمین کے اجلاس سے
خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے طاغوتی طاقتوں کی اسلام دشمن
سرگرمیوں پر تشویش کااظہار کیا او رعلماسے درخواست کی کہ وہ وارث
انبیاہونے کے ناطے اسلامی امہ کو متحد کرنے کیلئے اپنی کوششوںکو تیز کریں
تاکہ ان کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے مٹ جائیں ۔انہوںنے کہا کہ مقام افسوس
ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیں نقصان پہچانے کیلئے متحد ہیں لیکن ہم ملت
واحدہ ہونے کے باوجود چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹ چکے ہیں ہماری بقا
پاکستان کے وجود سے مشروط ہے آپ نے کہاکہ حسین ؑ کی عظمت کے سب قائل ہیں
کیونکہ لاالہ کی بنیاد حسین ؑ کی ذات ہے انہوں نے خواجہ معین الدین چشتی
اجمیری ؒ کایہ شعر پڑھا۔
شاہ است حسین بادشاہ است حسین
دین است حسین دین پناہ است حسین
سرداد نہ داد دست در دست یزیز
حقا کہ بناء لاالہ است حسین
انہوں نے کہا کہ اپنے عقیدے پر کار بند رہتے ہوئے ہمیں صحابہ کرام اور
اہل بیعت عظام سے محبت کا اظہار کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارا اثاثہ ہے او
رایمان کاحصہ بھی ہم اگراپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں گے تو بارہ گار
رسالت ؐ سے اجر کے حقدار ہوںگے کیونکہ رواداری او رمحبت کی بات کرنا حکم
الہیٰ کی پابندی ہے جبکہ لوگوں کے درمیان نفرتوں کی دیوار کھڑی کرنا
شیطان کا شیوہ ہے او رہمیں اس کے ان عزائم کو ناکام بنا نا ہے ۔ علامہ
قاری عبدالسلام صوبائی خطیب پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج عقیدت پیش
کرتے ہوئے کہاکہ وہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد واتفاق محبت واخوت اور
رواداری کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ انہوں نے ہمیں امن کا پیغام
بھیج کر آپ کے پاس بھیج کر آپ کے پاس بھیجاہے او رانہیں خوشی ہے کہ یہاں
انتظامیہ ' تاجروں او رعلماء کے درمیان محبت واخوت کے رشتے قائم ہیں
ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہم سب صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کی محبت سے
سرشار ہیں انہوں نے کہاکہ حسینؑ وہ شخصیت ہے جو کبھی راکب دوش نبوت ؐ
ہوتے ہیں تو کبھی رسول اللہ ؐ نبوت ؐ ہوتے ہیں تو کبھی رسول اللہ ؐ ان
کیلئے اپنے سجدے کو طویل کر یتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں صحابہ کرام اور
اہل بیت عظام کی اتباع کرتے ہوئے امن وامان کو قائم رکھنا ہے کوینکہ جب
حضر ت عثمان ؓ کامحاصرہ کیاگیا تو انہوں نے اپنی جان قربان کرنا تو گوارہ
کر لیا لیکن مدینتہ النبی ؐ میں قتل وغارت کی اجازت نہ دی ۔ انہوں نے
کہاکہ آج اغیار امت مسلمہ کے خلاف صف آراء ہیں اوران کامقابلہ باہمی
اتحاد سے ہی ممکن ہی۔مولانا عبداللہ سعید ہاشمی سرگودہا نے علماء کرام کو
خوش آمدید کہااورانہیں یقین دلایاکہ پیغام امن کو عام کرنے کیلئے وہ
کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریںگے انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقصد کے حصول
کیلئے ایک اچھی ٹیم درکار ہوتی ہے اور الحمداللہ سرگودہا ڈویژن کو تجربہ
کار افسران او رامن واتحاد کے داعی علماء اور تاجروں کی خدمات میسر ہیں
جن کی باہمی کاوشوں کے سبب محرام الحرام کے دوران حسب سابق مثالی امن
قائم رہے گا۔قاری احمد علی ندیم سرگودہا نے کہا کہاللہ تعالیٰ کا ارشاد
ہے کہ اس کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ ڈالواور کہاکہ وہ اس
اصول پر سختی سے کاربند ہیں علماء کرام نے تمام امور موخر کر دیئے ہیں
اور خود کو امن وامان کیلئے وقف کردیا ہے انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے
کئے گئے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اوراراکین وفد کے ذریعہ
وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیغام پہنچایا کہ اہالیان سرگودہا ان کے شانہ
بشانہ قیام امن کیلئے شب روز مصروف عمل ہیں۔شیخ نعیم اسلم کپور ' جنرل
سیکرٹری انجمن تاجران سرگودہا نے کہاکہ تاجربرادری ہمیشہ کی طرح امن
وامان فروغ کیلئے کوشاں ہے او رہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔ مفتی
عبدالمعید خطیب سرگودہانے کہاکہ امام حسین ؑ اپنے اعلیٰ نسب اور بے مثال
کردار کی بدولت ہم سب کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں اور تمام مکاتب فکر ان کی
عظمت کے معترف ہیں انہوں نے اختلافی امور سے اجتناب کرنے پر زور دیا ۔
خوشاب سے تعلق رکھنے والے عالم محمد اعجاز شاکری نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب
امن وامان کا گہوارہ ہے جہاں پر تمام مسالک کے علماء اور زعماء کا رابطہ
نہ صرف محرم بلکہ پورے سال جاری رہتاہے ہم انتظامیہ کے تعاون سے مل
بیٹھتے ہیں اور تمام مسائل کاحل ڈھونش لیتے ہیں ۔میانوالی کے صاحبزادہ
عبدالجلیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے کہ ضلع میانوالی میں گزشتہ 111
سال سے کوئی فرقہ وارانہ اختلاف نہیں انہوں نے مزید کہاکہ اگرچہ ان کی
سرحدیں قبائلی علاقوں سے ملتی ہیں لیکن پورے ضلع میں امت مسلمہ متحد ہے
او راگر کوئی اختلاف ہوتاہے تو اس کو مل بیٹھ کر حل کر لیاجاتاہے ۔ زبیر
محمود مغل دریا خان نے کہاکہ اگرچہ دریاخان ایک حساس علاقہ ہے تاہم تمام
مکاتب فکر کی مشترکہ کاوشوں سے مسائل حل کر لئے گئے ہیں انہوں نے مزید
کہاکہ 24 نومبر 2011 کو ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کے بعد انہوں نے دریا
خان میں 27 نومبر کو پیغام امن سیمینار منعقد کیا جس کے خاطر خواہ نتائج
برآمد ہوئے ہیں۔محمدسبطین بھکر نے کہاکہ اسوامام حسین ؑحریت کے پروانوں
کیلئے تاابد مشعل راہ ہے وہ گویا ہوئے کہ ۔
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ؑ
kانہوں نے کہاکہ اگرچہ بھکر میں بہت سے افراد شہید ہوئے لیکن اس کے
باوجود انہوں نے صبرکا دامن نہیں چھوڑ ا اور قیام امن کیلئے شب وروز
مصروف رہے او راس ذات باری کا شکر ہے کہ اس نے ان کی کوششوں کو شرف
قبولیت بخشا۔اس موقع پر خالد اقبال مسرت ایڈووکیٹ سرگودہا نے کہاکہ حسینؑ
کسی گروہ کے نہیں پوری امت کے امام ہیں ۔ انہوں نے کربلا میں جولازوال
قربانی دی تاریخ عالم میںاس کی مثال نہیں ملتی ۔ ان کے نام پر اختلاف
وافتراق چنداں مناسب نہیں ۔وفد کے قائد مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب جامع
مسجد داتا دربار لاہور نے کہاکہ فردکا وجود ملت سے مشروط ہے جیسا کہ حکیم
الامت نے فرمایا ہے ۔
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں
انہوں نے کہاکہ اہالیان سرگودہا نے جس محبت کا اظہار کیاہے وہ اس کیلئے
سپاس گزار ہیں اور امن وامان کے فروغ کیلئے ان کی انتھک کوششوں پر انہیں
ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیںاورخیر سکالی کایہی پیغام وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تک
بھی پہنچائیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہاسیان کا روحانی رشتہ ہے کیونکہ
وہ آستانہ عالیہ سیال شریف کے متوسلین میںسے ہیںجہاںکے دارالعلوم سے
انہوں نے تعلیم حاصل کی ۔ اس آستانہ سے انہیں یہی درس دیا کہ انسان سے
پیار کرو کیونکہ وہ عزت وتکریم کے قابل ہے او ریہی اسوہ حسنہ رسول کریم ؐ
ہے ۔انہوں نے تجویز دی کہ جب جلوس او رمجلس کااختتام ہو جائے تو قانو ن
نافذ کرنے والے ادارے تساہل نہ برتیں اور اس وقت تک حفاظتی اقدامات میں
کمی نہ آنے دیں جب تک تمام شرکاء اپنے اپنے گھروں کو واپس نہ چلے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلک کے لوگوںکو معلوم ہوتا ہے کہ کون سا مقرر
یا خطیب شعلہ نوائی سے امن وامان کو نقصان پہنچا سکتاہے اس لئے تمام
عمائدین کافرض ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ ان کے کسی غیر
ذ مہ دارانہ فعل سے امن وامان تہہ وبالا نہ ہو ۔ تقریب کے مہمان خصوصی
ملک احمد علی اولکھ وزیر زراعت پنجاب نے اپنے خطاب میں علماء کرام کا
شکریہ اداکیا کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے شب وروز کوشاں ہیں
حکومت پنجاب نے ہر موقع کیلئے تسلی بخش انتظامات کرنے کی سعی کی ہے محرم
الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کیلئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ
سینئر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میںایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو
حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اورالحمداللہ تمام مراحل خوش اسلوبی سے طے
پا رہے ہؒن انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے
بیرونی عناصر پوری طرح سرگرم عمل ہیں جن پر کڑی نظر رکھنے کی ضرور ت ہی۔
انہوں نے کہاکہ چین ' ہانگ کانگ او رملائیشیاوغیرہ نے بے مثال معاشی ترقی
کی ہے لیکن پاکستان میں بوجوہ ابھی تک یہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا ہمیں
لسانی 'مذہبی اور گروہی تعصبات سے بالاتر ہو کر متحد ہونے کی ضرورت ہے
تاکہ امن وامان کے قیام سے ہمیں معاشی ترقی کے ثمرات حاصل ہوسکیں ۔ انہوں
نے کہاکہ ملت اسلامیہ کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے تا کہ ہم اغیار کا
مقابلہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں حضرت امام حسینؑ کے ایثار وقربانی
کے جذبے کی تقلید کرنا ہے کہ یہی راستہ سربلندی اسلام کی منزل کی طرف
گامزن ہے ۔ آخر میں صوفی محمد ظہیر کو ارڈینیٹر پنجاب نے شرکاء کا شکریہ
ادا کیا ۔جبکہ مولانا ظہور احمد سالک نے امت مسلمہ کے اتحاد ویگانگت او
رترقی واستحکام کیلئے دعاکروائی

سرگودہا( ) ایڈمنسٹر ضلعی حکومت وڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت محرم الحرام کے جلوسوں او رمجالس کے
علاوہ پانچ سے پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع ' قابل اعتراض ونفرت
پھیلانے والی آڈیو ویڈیو کیسٹوںکی خرید وفروخت ' مذہبی منافرت ' فرقہ
وارانہ اشتعال انگیزی پھیلانے ' عوامی جذبات کو ابھارنے والے نعرے لگانے
' اسلحہ کی نمائش ' خوف وحراس کا سبب بننے والی افوائیں او رخبریں
پھیلانے ' امن وامان کی صورتحال پیدا کرنے والے بینرز ' پوسٹراور
اشتہارات آویزاں کرنے ' ان کی وال چاکنگ کرنے او راشتہارات کی طباعت
واشاعت او رمحرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر چھتوں پر کھڑا ہونے پر
پابندی عائد کر دی ہے یہ حکم فوری طو رپر نافذ العمل ہو گا اور خلاف ورزی
کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا ۔ دریں اثنا ڈی سی او سرگودہا نے
موٹر وہیکل آرڈی نینس 1965 کی دفعہ 78 کے تحت پانچ او رچھ دسمبر نویں
اور دسویں محرم الحرام کو سرگودہا شہر کی حدود میں ویگنوں ' بسوں '
ہنڈائی ' شہزور' ایل ٹی وی ' پی ایس وی گاڑیوں ' مذدا او رکوسٹروں کے
داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے
خدشات کو روکا جائے ۔
سرگودہا( ) حکومت پنجاب نے ضلع سرگودہا کیلئے بینوولینٹ فنڈز
میں 2382 سرکاری ملازمین کی بیوگان کیلئے چار ماہ کیلئے 68 لاکھ 47 روپے
کی گرانٹ جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 82 گزٹیڈ سرکاری ملازمین کی
بیوگان کیلئے چار ماہ کیلئے نو لاکھ دس ہزار 468 روپے او ر300سو نان
گزٹیڈ سرکاری ملازمین کی بیوگان کیلئے دوماہ کیلئے 59 لاکھ 36ہزار 682
روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ ڈی سی او نے امداد کی مستحق بیوگان کو
مالی امداد کے حصول کیلئے متعلقہ بینک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
سرگودہا ( ) ریڈیو پاکستان کے پروگرام شہر کے لوگ میں چار دسمبر
بروز اتوار ساڑھے پانچ بجے محفل مسالمہ منعقد ہو گی ۔ خالد اقبال پروگرام
پیش کرینگے جبکہ ڈاکٹر ہارون رشید تبسم میزبان ہوںگے ۔
پریس ریلیز
سرگودھا( ) وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے کہا ہے کہ
بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ھڈی کی حثیت رکھتی
ہے ۔ چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز ملکی معشیت کے استحکام میں کلید ی حثیت
کی حامل ہے ۔سرگودھا چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کی بہتری اور خدمت کے
لیے بہترین خدمات سرانجام دے رھا ہے ۔انہوں نے یہ بات سرگودھا چیمبر آف
کامرس و انڈسٹریز کی طرف سے اپنے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے
ہونے کیا اس موقعہ پر سرگودھا چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز کی مجلس عاملہ
اور دیگر ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔چوہدری انور علی چیمہ نے کہا
ہے کہ انکی زندگی کا مقصد عوام اور اپنے شہر کی خدمت اور تعمیرو ترقی ہے
جس کے لیے وہ ہمہ وقت مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شہر کی
تعمیرو ترقی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور سرگودھا شہر میں
جاری ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی اور یہ ترقیاتی کام سات
ارب روپے کے خصوصی پیکج کا حصہ ہیں۔و ہ آئندہ بھی اس شہر کی ترقی کے لیے
تما م وسائل بروئے کار لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی ہدایت پر وزارت
پیداوار کے زیر اہتمام سرگودھا میں انڈسٹریل پارک بنایا جا رھا ہے جس میں
چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے ٹھوس بنیادوں پر کام شروع کر دیا جائے
گا۔علاوہ ازیں سرگودھا میںکئی دیگر منصوبہ زیر غور ہیں جس میں تاجر
برادری کی تجاویز کو خصوصی اہمیت دی جائے گی ۔ انور علی چیمہ نے کہا ہے
کہ سرگودھا کا رڈیک ہسپتال اور کڈنی سنٹر جس میں جدید قسم کی سہولتیں
شامل ہوں گی کیلیے بھر پور کوشش کی جاری ہے اس منصوبہ کا باضابطہ اعلان
وزیر اعظم پاکستان اپنے ماہ جنوری میں متوقع دورہ سرگودھا کے دوران کریں
گی۔ علاوہ ازیں سرگودھا یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے لیے مکمل ٹیچنگ
ہسپتال کی بھی منظوری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے سرگودھا چیمبر
آف کامرس کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ پر انکا تہہ
دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی وزارت میں سرگودھا چیمبر
کے چار دو ممبران کو ڈائریکٹر ز مقرر کیا ہے ۔انہوں نے تاجر رہنما طارق
طور کو بھی جلد ہی بورڈ کے ممبران میںشامل کرنے کی یقینی دھانی کرائی
چوہدری انور علی چیمہ نے مسلم لیگی رہنما چوہدری عبدلحمید کی وفات پر
انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے انہیں دیرینہ ساتھی قرار دیااور دعا کی کہ
اللہ تعالی انکے بیٹے کو انکا خلا پر کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔صدر
سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مظہر احمد ملک نے خطبہ استقبالیہ
پیش کرتاہوئے چوہدری انور علی چیمہ کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ انکی شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں
انہیں خدمات کے پیش نظر چوہدری انور علی چیمہ کو شہنشاہ تعمیرات کے لقب
سے نوازا گیا ہے ۔ سرگودھا میں یونیورسٹی ، میڈیکل کالج ، سیال موڑ انٹر
چینج ، ضلع بھر میں کالجز اور سکولوں ، ہسپتالوں اور دیگر انفر اسٹرکچر
کی بحالی کے لیے سات ارب روپے کی گرانٹ کا حصول انکے ناقابل فراموش
اقدامات ہیں جس سے ان کا نام سنہری الفاظ میں لیا جائے گا جس پر تاجر
برادری ہدیہ تبرک پیش کرتی ہی۔اس کے علاوہ سرگودھا کی صنعتی ترقی کے فروغ
کے لیے انڈسٹریل پارک کا قیام سنگ میل ثابت ہو گا انہوں نے سرگودھا چیمبر
آف کامرس کے چار ممبران کو وزارت پیداوار کے ذیلی اداروں میں بطور
ڈائریکٹر ذمہ داری سونپنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹرز میں چوہدری
محمد اقبال ، افتخار احمد سندھو ،میاں عبدالجبار اور زاہد سعید شامل ہیں
مظہر ملک نے ملک میں انرجی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے
ایکسپورٹ پر منفی اثرات کا ذکر کیا اور کہا کہ سابقہ حکومتوں نے توانائی
کے شعبہ کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ملک انرجی کے بد ترین بحران سے دو
چار ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 1952ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل
کرنا چاہتی ہے تو ان مسائل کاحل ناگزیر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خود انحصاری
کیلئے ضروری ہے کہ نہ صرف قرضے لینے سے گریز کیا جائے بلکہ 58ارب ڈالر کے
قرضوں سے جان چھڑانے کے لیے حکمت عملی تیا ر کی جائے تقریب میں چوہدری
عامر عطاباجوہ ، شیخ زاہد سعید ، چوہدری محمد اقبال ، افتخار احمد
سندھو،خواجہ عابد رفیق او رفضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری انور
علی چیمہ کی ضلع سرگودہا کی تعمیر وترقی کیلئے گرانقدرخدمات پر انہیں
خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر چیمبر کی طرف سے وفاقی وزیر کو یادگاری
شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔
پریس ریلیز
سرگودہا( ) حکماء ہومیو ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حکیم
ممتاز حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے تمام ملازمین
کو سروس سٹرکچر دے دیاہے انہوں نے حکماء او رہومیو ڈاکٹر ز کے مشترکہ
اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عرصہ 27 سال سے پنجاب بھر کے حکماء ہومیو
ڈاکٹر سرکاری سطح پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن محکمہ صحت اور حکومت
پنجاب ان دونوں شعبہ جات کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روارکھے ہوئے ہے
حکیم ممتاز حسین قریشی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کہ حکماء ہومیو ڈاکٹر وں
کا سروس سٹرکچر فوری طور پر منظور کیاجائے ۔

--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com

No comments:

Post a Comment