Saturday, December 10, 2011

saragodha news 10th dec

سرگودہا(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت کی کروڑوں روپے لاگت سے چار سالوں سے زیر تعمیر آسٹرو ٹرف سٹیڈیم ناقص میٹریل کے استعمال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا ۔جبکہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث آسٹرو ٹرف بچھایا نہ جاسکا جو سٹیڈیم میں پڑا پڑا خراب ہونے لگا ۔ شہریوں نے اس بے حسی پر انتظامیہ اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرگودہا میں انٹر نیشنل ہاکی کے میچز کیلئے بچھائی جانیوالی آسٹروٹرف تباہ ہوگئی ہے جسے نہ صرف یہ تاریخی منصوبہ التواء کا شکار ہے بلکہ اس سے حکومت کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹھیکیدار رقم لیکر رفو چکر ہوگیا ہے مگر آسٹرو ٹرف بچھائی نہیں جاسکی شہریوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پولیس کی قبضہ گروپ کے ساتھ ملی بھگت سے عدالتی احکامات کے باوجود بیوہ عورت کی لاکھوں روپے کی جائیداد پر قبضہ کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ملت آباد کی رہائشی تیس سالہ بیوہ عورت کے سسرال والوں نے اسکی ملکیتی لاکھوں روپے کی جائیداد دکانیں اور مکان جعلسازی کے ذریعے گنیانوالہ کے رہائشی قبضہ گروپ کو فروخت کردیا جس کیخلاف بیوہ نے عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناعی حاصل کرلیا اس دوران پولیس نے پولیس افسران کی ہدایت پر قبضہ گروپ سے ملکر سیل شدہ دکان اور مکان کا قبضہ تالے توڑ کر قبضہ گروپ کی حوالہ کردیا بیوہ عورت نے بتایا کہ وہ کئی روز سے ڈی پی او سرگودہا سے التجا کررہی ہے مگر اس کی شنوائی نہیں ہوئی اور میرے شوہر کی وراثتی جائیداد سے پولیس نے مجھے مکمل طور پر بے دخل کرکے عدالتی احکامات کی توہین کی ۔خاتون نے وزیرا علیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات میں اضافہ کا باعث بن گئیں ۔ آئے روز قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود انتظامیہ لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگوانے میں ناکام معروف سماجی راہنمائوں میاں طاہر اختر 'ڈاکٹر محمد جاوید اقبال اور میاں نعیم نے کہا شوگر سیزن شروع ہوتے ہی گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالیوں کے باعث ٹریفک حادثات میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے آئے روز ہونیوالے حادثات کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں انہوں نے ڈی سی او سرگودہا اور ایس پی ٹریفک سرگودہا سے مطالبہ کیا کہ گنے سے لوڈ ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگوانے کیلئے فوری حکمت عملی اپنائیں تاکہ حادثات کو روکا جاسکی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) کمشنر سرگودھا ڈویژن شوکت علی نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 52شمالی میں سٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہونے کانوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو معاملے کا جائزہ لیکر علاقے کے عوام کو صحت کی سہولتوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) سرگودھا شہر میں اربن ٹرانسپورٹ کے اجراء میں دلچسپی رکھنے والے ٹرانسپورٹر ز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ اندروں شہر شہریوں کو آرا م دہ اور معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولیات حاصل ہو ں۔ا س منصوبہ پر جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔ جس میں ٹرانسپورٹر کو بیس فیصد سبسڈی پر سی این جی گاڑیاں مہیا کی جائیگی ۔اس امر کا انکشاف ڈی سی او سرگودھا عظمت محمود نے شہر میں اربن ٹرانسپورٹ کے منصوبے کے اجراء کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چوہدری طارق محمود اور ٹرانسپورٹر حضرات نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ شہر میں معیاری ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق اربن ٹرانسپورٹ کا منصوبہ شروع کیاجا رھا ہے ۔پہلے مرحلہ میں شہر کے مقامات کے مختلف چھ روٹس پر اربن ٹرانسپورٹ شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے سہولت سے فائدہ اٹھانے اور افزیبلٹی کا جائزہ لینے کے لیے باہمی مشاورت کر کے بتائیں تاکہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہو سکے ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ممکنہ روٹس میں میڈیکل کالج آسیانوالہ 49ٹیل ، پل 47قینچی موڑ ، لاری اڈاکمپنی باغ ، جھال چکیاں ، اجنالہ ، شاہین آباد وغیرہ شامل ہونگے ۔سیکرٹری ار ٹی اے طارق محمود نے بتایا ہے کہ سی این جی بسوں میں 70-80سواریوں کی گنجائش ہو گی اور سرگودھا کے لیے ٹرنسپورٹرز حضرات جتنی بسوں کی ڈیمانڈ دیں گے اتنی بسیں مہیا کی جائیگی ۔ ابتدائی طور پر ٹرانسپورٹرز کو کل قیمت کا چالیس فیصد جمع کروانا ہو گا لیکن بعد میں بیس فیصدرقم واپس کر دی جائے گی اور باقی رقم پانچ سال میں ادا کرنا ہو گی ۔ انہوں نے ٹرانسپوٹرز کو سرمایہ کاری کیلئے پانچ سال میں ادا کرے گی ۔اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ٹرانسپورٹر کا وفد سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے ملے گا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کا اجلاس 13دسمبر کو گیارہ بجے دن کمشنر سرگودھا ڈویژن کی زیر صدارت ان کے کانفرنس ھال میں منعقد ہو گا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوہدری سلیم انور چیمہ چک نمبر 101جنوبی سرگودھا نے سکول سے طویل غیر حاضری پر لیکچر اسسٹنٹ ظفر عباس کو سرکاری نوکری سے فارغ کر دیا ہے ۔انہوں نے یہ کاروائی پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کی ہی۔ ظفر عباسمئی 2011سے رخصت کی منظوری کے بٖغیر سکول سے غیر حاضر تھا اور بیرون ملک غیر قانونی طور پر کا م کر رہا تھا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) اینٹی نارکوٹیکس دنگل کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہو ا جس میں مختلف پہلوانوں کے مابین مقابلے ہوئے حامد پہلوان نے عابد پہلوان کو شکست دی۔جب کہ اشرف پہلوان نے شیریں پہلوان کو ۔ عباس پہلوان نے مشتاق پہلوان کو ۔ صفد ر پہلوان نے عثمان کو ۔ افضل پہلوان نے عرفان کو ۔ قادر پہلوان نے مصور کو ۔ امجد پہلوان نے ناصر کو شکست دی ۔جب کہ لکھا پہلوان اور ناصر پہلوان کی کشتی برابر رہی ۔ اس دنگل کے مہمان خصوصی محمد فاروق اعظم چوہدری انچارج اینٹی نارکوٹیکس فورس فیصل آباد ریجن تھی۔انہوں نے جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ محمد فاروق اعظم چوہدری نے کھلاڑیوں اور شرکاء کو نشہ جیسی لعنت سے متعلق نقصانات کے بارے میں بھی تفصیلاً خطاب کیا۔اس دنگل میں انچارج اینٹی نارکوٹیکس فورس میانوالی عبدالکبیر نے بھی شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد قیوم خان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراھا۔اس موقع پر تشکر اقبال خان ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا ۔ محمد بلال پہلوان (رستم سرگودھا ) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن ، سید افتخار حسین شاہ سیکرٹری فٹ بال ایسوسی ایشن ، چوہدری محمد فیاض ہنجرا سابق سیکرٹری ڈی ایچ اے ، شیر اجمل ڈائریکٹر پنجاب کالج۔ محمد عمران گوشی سپورٹس آفیسر سلانوالی ۔ عابد اللہ بابر ڈسٹرکٹ کوچ ، لالہ ابرار عباسی ، اور دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ریفر ی کے فرائض محمد خان نے سرانجام دیے جب کہ ٹیکنکل آفیشلز کشان علی،اللہ بخش،محمدمشتاق اورمحمدبلال پہلوان تھے آخرمیںڈویژنل سپورٹس آفیسرسرگودھا نے اینٹی نارکو ٹیکس فورس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے منشیات کے خلاف سرگودھا میں سپورٹس کے فروغ کے لیے دنگل کا انعقاد کروایا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) ایگزیگٹو انجینئر (آپریشن )فیسکو سیکنڈ ڈویژن سرگودھا کی پریس ریلیز کے مطابق1-kvیونیورسٹی روڈ فیڈر کی بجلی مورخہ 13اور 17دسمبر کو صبح 9بجے سے لیکر دن ایک بجے تک بوجہ ضروری مرمت آلات بجلی بند رہے گی۔
+ سرگودہا(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام س کا اجلاس زیر صدارت امیر شہرمولانا محمد فاروق علوی منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی مرکزی راہنما شاہین احسان مغل نے خطاب کرتے ہوئے اٹھارہ دسمبر دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ کانفرنس جس میں امریکہ و نیٹو فوج کی پاکستانی فوج پر دہشتگردی اور بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے بارے میں پروگرام تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں لادینی قوتوں کی گہری سازش اور بین الاقوامی دہشتگرد امریکہ میمو سکینڈل سازش ایبٹ آباد سانحہ اور آئی ایم ایف نام نہاد ادارے کی بے جا مداخلت جس سے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا جارہاہے لاہور کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام ک مرکزی امیر مولانا سمیع الحق 'جماعت الدعوۃ کے مرکزی راہنما پروفیسر حافظ محمد سعید و دیگر مذہبی راہنما تفصیل سے حالات پر سیر حاصل روشنی ڈالیں گے اور مزید قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل عوام کو دینگے کیونکہ اس وقت ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اٹھارہ دسمبر کے پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ بارہ دسمبر بروز سوموار طلب کرلیا گیا ہے اور کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کے کنوینئر مولانا فاروق علوی اور معاون محمد الیاس فاروقی اور خواجہ طارق ہونگی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) نظریہ پاکستان شیعہ سنی اتحاد فورم کے زیر اہتمام سیدا لشہداء کانفرنس آج بروز اتوار گیارہ بجے دن منعقد ہوگی جس میں معروف دانشور 'شعراء کرام 'نعت خوان حضرات شرکت کریں گے اور امام عالیٰ مقام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نظریہ پاکستان فورم مفتی محمد طفیل گوئندی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری پروفیسر ہارون الرشید تبسم کے زیر اہتمام عنایت پاکستان منزل عزیز پارک میں سید الشہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں ملک کے نامور دانشور 'شعراء حضرات شرکت کرینگے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) چوہدری عبدالحمید سابق ایم این اے کی وفات سرگودہا کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے ۔چوہدری حمید ملک وقوم کی خدمت کے جذبہ سے سرشار انسان تھے انہیں چالیس سالہ عرصہ سیاست میں تین دفعہ ایم پی اے 'ایک دفعہ ایم این اے منتخب ہوکر شہر میں ایک الگ مقام حاصل تھا ۔ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی کارکن رانا محمد ریاض نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا پرویز مشرف کے دور میں چار سال قید کاٹنے کے باوجود انہوں نے میاں نواز شریف سے وفاداری نبھائی اور اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا بے شک چوہدری عبدالحمید مرحوم نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں ۔اس موقع پر رانا محمد ریاض نے ان کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی بھی دعا کی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) جعلی چیک دینے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چک نمبر 54جنوبی کے رہائشی احمد علی نے کاروباری لین دین پر 46جنوبی کے محمد ارشد کو سولہ لاکھ اسی ہزار روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا فاروق کالونی کے فرحت عباس نے نور کالونی کے اظہر عباس کو اور مقام حیات کے حق نواز نے محمد افضل کو جعلی چیک دئیے پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے حکومتی پابندی کے باوجود لائوڈ اسپیکر پر بلند آواز میں تقریر و وعظ کرنے پر جھاوریاں کے علاقہ مانکے والا کی مسجد کے خطیب مولوی اصغر اور کوٹمومن کے منصب بشیر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) معمولی تلخ کلامی پر دس افراد نے آہنی راڈ اور لاٹھیوں کے وارکرکے میاں بیوی اور بیٹے کو شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق بھیرہ کے علاقہ دیوان پور میں معمولی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے محمد اقبال اور حیات وغیرہ دس افراد نے آہنی راڈ اور لاٹھیوں کے وار کرکے نذر محمد اس کی اہلیہ بادشاہی بی بی اور بیٹے وسیم اکر کو لہولہان کردیا مضروب کی درخواست پر تھانہ بھیرہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) ریسکیو ایمرجنسی سروس پر بوگس کال کرنیوالے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122کی درخواست پر تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے بوگس فون کالز کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) زمیندار کے حصہ کا پانی چوری کرنے پر سات افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقہ رتھانہ کے رہائشی زمیندار محمد ریاض کی پانی کی باری پر ملزمان اللہ بخش 'تنویر اور نوید وغیرہ سات افراد نے کھال تو ڑ کر اس کے حصہ کا پانی چوری کرکے اپنی فصلیں سیراب کیں تھانہ ساہیوال پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) خاتون کو اغواء کرکے زدوکوب کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 129شمالی کی رہائشی شہناز بی بی کو بازار جاتے ہوئے ملزمان کامران 'ریاض او فہد وغیرہ پانچ افراد نے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زدوکوب کرتے رہے اور قتل کی دھمکیاں دیتے رہے متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سلانوالی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) فراڈیوں نے امانتا حاصل کیا موٹر سائیکل اور قیمتی بھینس خورد برد کرلی بتایا گیا ہے کہ عزیز پارک کے رہائشی عبدالرحمن نے اپنا موٹر سائیکل جس کی مالیت بیالیس ہزار روپے تھی سلانوالی کے محمد اکرم کے پاس بطور امانت رکھوایا جس نے نیت میں فتو ر آنے پر موٹر سائیکل خورد برد کرلیا اور واپس کرنے سے انکارکردیا تھانہ سلانوالی پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)فاروق کالونی میں مذہبی گروپ کی طرف سے بلااجازت مجلس منعقد کرنے پر پولیس کے ساتھ ہونیوالے تصادم کی درج ہونیوالی ایف آئی آر ڈی سیل کردی گئی پولیس کی طرف سے بائیس نومبر کو ایک مذہبی گروپ کے راہنمائوں طاہر ساجد وغیرہ بائیس نامزد جبکہ دو سو نامعلوم افراد کی طرف سے مذہبی منافرت پھیلانے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرنے اور پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے واقعہ پر مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیل کردیا گیا تھا جو گذشتہ روز پولیس نے ایف آئی ااوپن کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردئیے یاد رہے کہ مذکورہ مذہبی گروپ کی طرف سے زیر تعمیر امام بارگاہ میں بغیر اجازت مجلس اور جلوس کا انعقاد کیا گیا جسے پولیس کی طرف سے ناکام بنا دیا گیا جس پر مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور پولیس کے ساتھ مزاحمت کی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے امن عامہ کی نگرانی کیلئے محرم الحرام میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کو 31 دسمبر تک فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ کنٹرول روم اسسٹنٹ کمشنر جنرل کی نگرانی میں شام آٹھ بجے تک کام کرتا رہے گاجس کے فون نمبر 048-9230736-048-9230160 اورفیکس نمبر 048-9230720 ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل نے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) ڈی سی او سرگودھاعظمت محمود نے کہاہے کہ قومی سلامتی کا دفاع اٹل حقیقت ہے ۔ دفاع سے غافل قومیں حرفِ غلط کی طرح مٹ جاتی ہیں ۔ مسلح افواج سرحدوں کے دفاع میںمصروف رہتی ہیں جبکہ شہری دفاع کا استحکام تنظیم شہری دفاع کا مرہون منت ہے ۔ ارضی و سماوی زمانہ امن اور زمانہ جنگ میں اس تنظیم کا کردار ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ شاہینوں کے شہرمیں رضا کاروں کی خدمات تاریخی نوعیت کی ہیں ۔ انھوںنے ان خیالات کا اظہار انجمن شہریان سرگودھاکے زیر اہتما م تنظیم شہری دفاع کے رضا کاروں کی خدمات کے اعتراف میں پرل ہال میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان ، چیف وارڈن محمد عرفان بٹ ، ایڈیشنل چیف وارڈن چودھری حشمت محمود ،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، شیخ ظفر اقبال، میاں محمد سرور ، محسن مہدی ، میاں عبدالجبار ، علی حسنین، بابو فضل کریم ، حافظ شفیق الرحمن ، سید مظاہر حسین شیرازی ، سید احمد مسعود زاہدی ایڈووکیٹ ،ظفر علی بھٹی، حسن طاہر کرمانی ، سید عبا س رضابخاری ،سید شمشاد حیدر ، صدر پریس کلب اشرف ندیم ، فیصل عزیز اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا۔ ڈی سی او عظمت محمود نے مزیدکہا کہ ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر پاکستانی کو چوکس و بیدار رہنا چاہیے ۔ ہر فرد ملت کے مقدر کا ستارا ہے ۔ قومی افق پرمنور چہرے مسکراتے ہوئے قومی سلامتی کی ضمانت بنتے ہیں ۔ عشرہ محرم میں رضا کاروں کی خدمات ناقابل بیان ہیں ۔ جان ہتھیلی پر رکھ کر ہراول دستے کی صورت میں رضا کاروں کی خدمات قابل تقلید و ستائش ہیں ۔ ہمیں ہر موقع پر ملی جذبے کا اظہار کرنا چاہیے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان نے کہا کہ پولیس نامساعد حالات کے باوجود عوامی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ۔ عوامی تعاون کے بغیر پولیس کی کارگزاری کے مقاصد حاصل نہیںکیے جا سکتے ۔اللہ کی رضا کے لیے کام کرنے والوں کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔عشرہ محرم میں پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے والے کارکن ہمارے لیے قابل تقلیدہیں ۔ تنظیم شہری دفاع کا جومعیار سرگودھا میں دیکھنے کو ملا ہے پنجاب کے کسی دوسرے شہر میں ایسا جذبہ نظر نہیں آتا ۔ مستعد اور فرض شناس رضا کاران شہری دفاع کی بے مثل خدمات کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے اتنا کم ہے ۔ ڈی پی او نے رضا کاروں کے لیے 100 وردیاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ ڈی سی او و کنٹرولر سول ڈیفنس نے رضا کاروں کی خدمات کے اعتراف میں 50 ہزار روپے عطیہ کا اعلان کیا ۔ چیف وارڈن محمد عرفان بٹ نے کہا کہ تنظیم شہری دفاع کے رضا کار اللہ کے سپاہی ہیں جوکسی مالی اعانت کا لالچ نہیں رکھتے قومی فلاح و بہبود میں ان کا گرانقدر حصہ ہے ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ بے لوث اور محب وطن رضا کاروں کی خدمات کا اعتراف کر کے انجمن شہریان نے ایک اہم فریضہ انجام دیا ہی۔ تقریب کی کمپیئرنگ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے انجام دی ۔ بعد از تقریب ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودھا چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مظہر احمد ملک نے خواجہ عابد رفیق ، میاںطارق یعقوب سابق صدور چوہدری عامر عطاء باجوہ وائس پریذیڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور میاں ندیم انور ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ کے ہمراہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین ایس ایم تنویر سے اُن کے آفس لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جناب ایس ایم تنویر نے بتایاکہ اس ماہ کے آخری ہفتہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔اُنہوںنے بتایا کہ اِس اسٹیٹ کے قیام کے لئے بھلوال بھیرہ روڈ پر 400ایکٹر اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے اور اسکی چاردیواری کی تعمیر کا کا م شروع کر دیاگیاہے ۔ اُنہوں نے مزید بتایاکہ اس اسٹیٹ موٹروے سے صرف 15کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور اِس اسٹیٹ کو جدید خطوط پر تمام تر سہولیات مہیا کی جائیںگی انہوںنے مزید بتایاکہ اس اسٹیٹ میں دو کنال سے لے کر چار ایکٹر محیط تک کے پلاٹ مختص کئے جائیںگے اور یہاں گیس اسٹیشن ویسٹ مینجمنٹ اور بنکس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔ اُنہوںنے بتایا کہ بنیادی ضروریات جس میں پانی ،گیس اور بجلی شامل ہیں وہاں پہلے ہی سے موجودہیں ۔اُنہوںنے بتایا یہاں سٹرس پروسیسنگ پلانٹ ، فروزن کنسٹرئیڈجو س پلانٹ ، کو لڈ سٹوریج کے علاوہ دیگر صنعتوں کے قیام کے لئے ارزاں نرخوں اور آسان شرائط پر سرمایہ کاروں کو پلاٹ الاٹ کئے جائیں اور اس کے لئے سرمایہ کاروں سے سرگودھا چیمبر کی سفارشات پر باقاعدہ Mouدستخط کئے جائیں گی۔
 

No comments:

Post a Comment