سرگودہا(بیورورپورٹ)صوبہ پنجاب میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کاشتکاروں کو فیملی سائز بائیو گیس پلانٹ لگانے کیلئے سبسڈی کی فراہمی کامنصوبہ ایک انقلابی قدم ہے ۔ اس مقصد کیلئے ضلع سرگودہا میں درخواستیں0 دسمبر 2011 تک اسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئر فیلڈ چوہدری محمد صدیق کے دفتر میںجمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ حکومت پنجاب نے درخواستوں کی چھان بین اور دیگر امور کی تکمیل کیلئے آلاٹ منٹ ' سکروٹنی اور معائنہ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔ الاٹمنٹ کمیٹی کے کنویئر ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود جبکہ اراکین میں ڈائریکٹر انفارمیشن ' ایگریکلچرل انجینئر سرگودہا ڈویژن ' ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک اور اسسٹنٹ انجینئر ایگریکلچرل فیلڈ سرگودہا شامل ہیں ۔ سیکروٹنی کمیٹی کے کنویئر ڈی او سی سرگودہا ہوں گے جبکہ اراکین میں ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک سرگودہا اور اسسٹنٹ ایگریکلچر ل انجینئر فیلڈ سرگودہا ہیں ۔ انسپکشن کمیٹی کے کنویئر ایگریکلچرل انجینئر سرگودہا اور سیکریٹری اسسٹنٹ ایگریکلچرل انجینئر فیلڈ ہوںگے ۔ شیڈول کے مطابق پانچ یا پانچ سے زائد بڑے مویشی رکھنے والے کسانوں کی درخواستوں کی سکروٹنی کا کام 27 دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا۔ جبکہ رد شدہ درخواستوں کے خلاف اپیل تین جنوری 2012 تک کی جاسکے گی ۔حتمی فہرست دس جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ قرعہ اندازی جنوری کی 16 سے 19 تاریخ ہو گی ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈویژن سرگودہا چودہ دسمبر 2011 بروز بدھ تین بجے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 3-4 ایم ایل ہرنولی موڑ میانوالی میں کبڈی ہو گی جس کے مہمان خصوصی عبدالکبیر انچارج اینٹی نارکوٹکس فورس میانوالی ہو نگے ۔ جو جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) کنوگروورز ایسوسی ایشن سرگودہا کے شدید احتجاج او رکنو کی فصل کے جائز ریٹ کے مطالبہ پر سیکرٹری ایگریکلچر حکومت پنجاب نے کنو گروورز ایسوسی ایشن سرگودہا کے صدر چوہدری محمد حامد سلیم وڑائچ ' کنو ایکسپورٹرز اور ایگریکلچرمارکیٹنگ کے آفیسر کی میٹنگ پندرہ دسمبر کو ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ لاہو رمیں طلب کر لی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)عالمی شہرت یافتہ مورخ دانشور ' ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر صاحبزادہ عبدالرسول نے کہاہے کہ زندہ وہی قومیں رہتی ہیں جو مرنا جانتی ہوں ۔ حضرت امام علی مقام نے جام شہادت نوش کر کے ہمیں زندہ رہنے کا سلیقہ سکھایا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شعیہ سنی اتحاد کمیٹی او رنظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ مفتی محمد طفیل گوئندی ' پروفیسر تفاخر گوندل ' کرنل (ر) شاہد شاہ ' ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ' خالد اقبال مسرت 'پروفیسر اسد علی ' شمشاد حسین ' قاری عدنان عزیز ' علی حسنین اور دیگر احباب نے بھی خطاب کیا ۔ مفتی محمد طفیل گوئندی نے کہا کہ پاکستان جذبہ عشق رسول ؐ کی فتح کانام ہے ۔ زندگی مسلسل حرکت وعمل سے عبارت ہے ۔ اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے ۔ پروفیسر تفاخر گوندل نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے ریگ زار کربلا میں قرآن سنا کر وہ سجدہ کیا جس کی نظیر نہیں ملتی ۔ کرنل محمد شاہد شاہ نے کہاکہ راہ حق پر تعداد کم ہو تی ہے ۔خالد اقبال مسرت نے کہا کہ شعیہ سنی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جو لوگ امن خراب کرتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہو سکتے ۔ اسلام امن وسلامتی کاداعی ہے ۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ صبرو رضا ' ایثار وقربانی کی داستان ہے ۔ ایثار وقربانی سے ہی قومیں پروان چڑھتی ہیں۔قاری عدنان ' قاری انور محمود ' علی حسنین ' شمشاد حسین شاہد نے بارہ گاہ امام حسین میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔تقریب میں ڈاکٹر خورشید انور کاظمی ' رانا شوکت علی ' چوہدری محمد اشرف خان ' سید سجاد حسین ' باٶ جہانگیر علی ' چوہدری محمد شاہد ' چوہدری عبدالرزاق ' مولانا عبدالعزیز سیالوی ' علی عباس ' حسین احمد ' حافظ علی عباس ' پروفیسر ابوالحسن نقوی ' ملک محمد نذیر ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی ۔ مولانا عبدالعزیز سیالوی نے دعا کروائی ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس کل چودہ دسمبر گیارہ بجے دن ڈی سی عظمت محمود کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) مقامی صحافی شاہ نواز جالپ کی ہمشیرہ کے انتقال پر مختلف صحافتی ' سیاسی وسماجی تنظیموں او رمحکمہ تعلقات عامہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوارخاندان کیلئے صبر کی دعا کی ہے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف سرگودھا کا شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات آج ایم بی اے ہال میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے ۔جس کا موضوع "Pakistan - china Strategic Relationship: Prospects Challenges in 21st Century"ہو گا ۔کانفرنس میں دوست ملک چین کے ڈاکٹر لی ہیلن ، ڈاکٹرلیو شُزہ یانگ، ڈاکٹر ورنگ ژو، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ کنٹیمپوریریز سٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری خطاب کریں گے ۔اس کانفرنس کے منتظم اعلیٰ ڈین فیکلٹی آف آرٹس،سوشل سائنسز اینڈ لاء پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد خان ہیں۔ کانفرنس کے پہلے سیشن کی صدارت وائس چانسلر سرگودھایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کریں گے ۔جبکہ دوسرے اور تیسرے سیشن کی صدارت بالترتیب پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسین سیال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ ایڈمنسٹریٹو سائنسز سرگودھایونیورسٹی اور پروفیسرڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ کریں گے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)صحافیوں کو تحریک انصاف کی طرف سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہیں ان خیالات کا اظہار سرگودھا یونین آف جرنلسٹ کے صدر شیخ محمد رضوان نے یونین کی جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اجلاس میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام صحافیوں کی تربیتی ورکشاب کے انعقاد کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر صحافیوں نے مشترکہ قرار دامذمت پیش کی جس میں سینئر صحافی عطاء الحق قاسمی کو تحریک انصاف کی طرف سے دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں سرگودھا کے سابق ایم این اے چوہدری عبد الحمید و سینئر صحافی مصطفے صادق کی وفات اور شاہنواز جالپ کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) سا بق و ز یر مملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قر یشی نے کہا ہے کہ پارٹی کا ر کن ہی ہما ر ا قیمتی اثاثہ ہے پارٹی کی کا میا بیوں کی بنیا د ہے ا ن کی بد و لت ہی پا کستا ن پیپلزپارٹی 2013ا لیکشن میں کا میا بی حاصل کر یں گی ا ن خیا لا ت کا اظہا ر ا نہوں نے پا کستا ن پیپلز پارٹی کے ر ا ہنما ئو ں عا صم ر ضا غور ی قا ضی یا سر گجر کی ر ہا ئش گا ہوں پر پارٹی عہد ید را ن سے خطا ب کے دورا ن کیا عا صم ر ضا غور ی اور قا ضی یا سر گجر نے کہا کہ تسنیم ا حمد قر یشی ا یم ا ین اے ہما ر ے لیڈ ر ا ن کی قیا د ت میں ہم پارٹی کو منظم و فعا ل کر نے کیلئے بھر پو ر جد و جہد جا ر ی ر کھیں گے ہما ر ے در میا ن جو غلط فہمیاںتھی و ہ دور ہو گئی ہے ہم ا ب مل جل کر حلقہ ا ین اے 66پی پی 33/34/35پیپلز پارٹی کی کا میا بی کو یقینی بنا نے کیلئے د ن را ت ا یک کر د یں گے بلا شبہ اختلا ف را ئے جمہو ر یت کا حسن ہے معمو لی سے اختلا فا ت تھے جو ا ب دور ہو گئے ہیں تسنیم ا حمد قر یشی ہما ر ے لیڈ ر ہے ا ن کی قیا د ت ہم پارٹی پیغا م گھر گھر پہنچا نے کیلئے حسب سا بق جد و جہد کر یں گی سرگودہا(بیورورپورٹ)غفلت و لاپرواہی سے گاڑ ی چلانے والا ڈرائیور گرفتار'تفصیلات کے مطابق موضع دھوری کے قریب گاڑی نمبر 1155کو ملزم محمد عارف انتہائی تیز رفتاری غفلت ولاپرواہی سے چلا رہا تھا جسے ڈیوٹی پر موجود تھانہ پھلروان پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)اوباش نوجوان نے بارہ سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا 'تفصیلات کے مطابق چک نمبر ایک کے رہائشی محمد تاج کے بارہ سالہ لڑکے احسان کو گرائونڈ میں کھیلتے ہوئے اوباش ملزم کالو ورغلا کراپنے گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا متاثرہ لڑکے کے باپ کی درخواست پر تھانہ پھلروان پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)معمولی تلخ کلامی پر تین افراد نے نوجوان کو چاقوئوں کے وار کرکے لہولہان کردیا بتایا گیا ہے کہ جھال چکیاں کے علاقہ اوتیاں میں معمولی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے ملزمان شوکت 'فخر اور قیصر نے تیز دھار خنجروں کے وار کرکے رمضان کو گھائل کردیا مضروب کی درخواست پر تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)چار فراڈیوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے پلاٹ فروخت کردیا تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی محمد طارق نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ملزمان یوسف خالد وغیرہ چار افراد آپس میں ملی بھگت کرتے ہوئے جعلی کاغذات تیار کرواکے اسے ایک پلاٹ فروخت کیا جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)فحش مذاق سے منع کرنے پر اوباش نے پسٹل کا بٹ مار کر نوجوان لڑکی کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھابھڑہ کے رہائشی خضر حیات کی نوجوان بیٹی منزہ بی بی گذشتہ روز صبح آٹھ بجے کالج جارہی تھی کہ اوباش ملزم سیف اللہ نے اسے گلی میں روک کر تنگ کیا جس کے منع کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اسے زدوکوب کرتے ہوئے پسٹل کا بٹ مار کر شدید زخمی کردیا تھانہ میلہ پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ناکام 'پناہ دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال پولیس نے اشتہاری ملزم محمد امیر کی گرفتاری کیلئے موضع نبی شاہ بالا میں چھاپہ مارا مگر پولیس کی سستی و غفلت کے باعث ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ملزم کو پناہ دینے اور سہولیات فراہم کرنے پر نذر محمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)واردات کی نیت سے موجود سات افراد گرفتا ر 'تفصیلات کے مطابق بھلوال پولیس نے گذشتہ رات مخبر کی اطلاع پر چک 18شمالی میں چھاپہ مار کر ڈکیتی کی نیت سے موجود ملزمان اعجاز اور خلیل سمیت سات افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج ۔ موضع ٹھٹھی جلال کے محمد شیر کے گھر گذشتہ رات آٹھ بجے ملزمان صفدر اور محمد بخش اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مسلح ہوکر گھس آئے اور اسے زدوکوب کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں چک نمبر 169شمالی کے محمد حیات کے ڈیرہ پر ملزمان علی محمد وغیرہ پانچ افراد نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا کار سوار گرفتار 'تفصیلات کے مطابق گل والا کے قریب تھانہ اربن ایریا پولیس نے دوران ڈیوٹی کار سوار عامر رفیق کو گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)بھلوال پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ خاتون سمیت تین گرفتار تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بھلوال پولیس نے قصبہ بھلوال میں موجود قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر وہاں جسم فروشی کرنیوالی خاتون بشریٰ بی بی اور دو افراد ظفر اقبال اور محمد ارشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)امانتاً رکھوائے لاکھوں روپے خورد برد کرنے اور جعلی چیک دینے والے تین افراد کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق چک نمبر 174شمالی کے محمد رمضان نے ایک سال قبل اپنے چھ لاکھ روپے ملزمان محمد سلیم اور غلام قمر کے پاس بطور امانت رکھوائے جنہوں نے آپس میں ملی بھگت کرتے ہوئے رقم خورد برد کرلی اور واپس کرنے سے انکاری ہوگئے بھلوال کے مظہر اقبال نے کاروباری لین دین پر للیانی کے جاوید اقبال کو پچاس ہزار روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیی۔ |
Monday, December 12, 2011
sargodha news 12th dec 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment