Wednesday, December 7, 2011

Sargodha Newsصاحبزادہ محمد مظہر قیوم نقشبندی

سرگودہا(بیورورپورٹ) دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم ہمارے اعمال کا ثمر ہے ہم نے قرآن مجید اور سنت نبوی ؐ کو بھلا دیا ہے جسکی وجہ سے آج کا مسلمان مسائل کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ محبوب حسین چشتی ناظم ادارہ معین اسلام بیربل شریف اور صاحبزادہ محمد مظہر قیوم نقشبندی نے جامع مسجد نورانی اسلام پورہ میں عظمت قرآن اورمحفل حسن قرات و نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے سابق کونسلر محمد جاوید اعوان کے دو صاحبزادوں حافظ فرخ جاوید اعوان 'حافظ بلال جاوید اعوان کی دستار بندی کی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ایم پی اے چکوال سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک تنویر اسلم اعوان تھے جنہوں نے ملک محمد جاوید اعوان کو ان کے دو صاحبزادوں کی طرف سے قران مجید حفظ کرنے پر مبارکباد دی عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل صرف اور صرف قران مجید پر عمل کرنا ہے قرآن مجید ایک ایسا نمونہ حیت ہے جس میں زندگی کا ہر مسئلہ کا حل موجود ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں قرآن مجید کی تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پر اس پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہیے مقررین میں پروفیسر مولانا مدثر حسین معینی آف کالا باغ 'قاری غضنفر 'قاری نصر حیات معینی اور دیگر شامل تھی۔
سرگودہا ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بار سرگودہا کے انتخابات میں نائب صدر کے امیدوار چوہدری اصغر حیات سوہی نے کہا ہے کہ وہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور بار کے وقار کی سربلندی کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں وہ منتخب ہوکر وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے بالخصوص نوجوان وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے چوہدری اصغر حیات سوہی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے سرگودہا بینچ کے قیام وکلاء کالونی اور چیمبرز کے لئے بھرپور کردار ادا کرونگا۔

No comments:

Post a Comment