Thursday, December 8, 2011

sargodha news & pic 08 Dec 2011

  Zسرگودھا(   )واپڈا کی مجوزہ نجکاری اور پرائیویٹ سیکٹر سے چیف بھرتی کرنے پر حکومت کے خلاف پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک سنٹرل لیبر یونین اور مزدور انجینئر اتحاد کے زیر اہتمام ضلع بھر کے واپڈا نے احتجاجی ریلی نکالی ، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ،جبکہ سرگودھا زون کے تمام دفاتر کی تالہ بندی اور ہڑتال بھی کی گئی اس موقع پر زونل چیئرمین محمد خان نیازی، مرکزی نائب صدر آئت محمد میکن،رفیع ڈوگر و دیگر مقررین نے خطاب میں واپڈا کی نجکاری،پرائیویٹ سیکٹر سے چیف کی بھرتی کے علاوہ واپڈا ملازمین کے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قائدین کی کال پر 14دسمبر کو ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بجلی منقطع کرنے کا اعلان کیا ،مقررین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت فیسکو کو پرائیویٹ کرنے سے باز نہ آئی تو حکومتی پالیسوں کے خلاف واپڈا ملازمین احتجاجاًکام بند کردیںگی۔ یسکو کی نجکاری قوام ور ملازمین کے ساتھ زیادتی ہوگئی اور اگر حکومت نے ایسی روش نہ بدلی فیسکو کی بجلی بند کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے گیلانی، زرداری حکومت کی پالیسوں کو ملک دشمن عناصر قرار دیا ۔ اور کہا کہ حکومت تمام قومی ادارے ہڑپ کرنے پر تلی ہوئی ہی۔ مگر ہم ان کے ناپاک ارادوں کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔حکومت اپنی کرپشن اور کوتاہیوں کی پردہ پوشی کرنے کیلئے واپڈا ملازمین کو اس آگ میں دھکیل رہے ہیں ،اور بجلی کی موجودہ لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار بھی حکمران ہیں ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں ہے اس کے باوجود دس ،دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ واپڈا کو بدنام کرنے کیلئے کی جا رہی ہے اس موقع پر محمد احمد بھٹی،محمد اعجاز ننگیانہ،محمد حسین قریشی،اختر حسین بلوچ،محمد نواز،رانا محمد ناصر،ضیاء اللہ بلوچ،ذوالفقار حسین، محمد نواز خان، محمد سلیم باجوہ،مختار احمد،غلام قادر بابا،محمد ریاض گجرو دیگر نے بھی خطاب کیا،
 
 سرگودھا(   )پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ تحصیل سرگودھا کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر لالہ جاوید خان اعوان منعقدہوا، اس موقع پر ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ سید تنویر شہباز بخاری ،پیپلزیوتھ ونگ سٹی صدر یاسر بخاری،صدر پی وائی او سٹی حاجی جاوید ،چوہدری ارشد ڈھونڈا،سیکرٹری اطلاعات سید مزمل شاہ سمیت جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ،اس موقع پر لالہ جاوید خان اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ،انشاء اللہ جلد آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ کر کام شروع کر دینگی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشی عناصر ہر دور میں سرگرم رہے ہیں مگر پاکستانی عوام ان کی ہر سازش کو پہلے بھی ناکام بناتے رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کے جیالے متحد رہیں اور ہر ساز ش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
 

No comments:

Post a Comment