Monday, December 26, 2011

سرگودھا

سرگودھا ( )
چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے صدر مظہر احمد ملک نے کہا ہے کہ
زندہ قومیں اپنے اکابر کو فراموش نہیں کرتیں ۔ قائد اعظم محمد علی جناح
نے غلامی کی زنجیر یں کاٹ کر انگریزوں ، ہندوٶں اور سکھوں کی منفی سوچ کا
خاتمہ کر کے ہمیں آزادی کی نعمت سے مالا مال کیا ۔ محسن پاکستان نے
اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار نظریہ
پاکستان فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم کی سالگرہ اورتحریک پاکستان کے
گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد طفیل گوئندی کی خدمات کے اعتراف میںمنعقد ہ اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،
پر وفیسر اسد علی ، غلام عائشہ ، فریال شاہد ، خالد اقبال مسرت ، عامر
خان ، قندیل منیر گل ، حافظ ضیغم عباس ، میاں ایم ڈی شاد ایڈووکیٹ ، رانا
شوکت علی ، شمشاد حسین شاہد ، علی حسنین قادری ، محمد علی تبسم ، مرزا
رفیق احمد ایڈووکیٹ ، عتیق الرحمان ، غلام عباس گوئندی ، حافظ محمد عدنان
اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا ۔
مظہر احمد ملک نے مزید کہا کہ قومیں نظریات سے پہچان جاتی ہیں ۔ زندگی
کا کوئی نہ کوئی نصب العین ہونا چاہیی۔ قائد اعظم کے سامنے تعمیر وطن کے
جو تقاضے تھے ان کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پاکستان کی تعمیر کے لیے
مثبت سوچ،امید اور جدوجہد کی ضرورت ہی۔دیگر مقررین نے کہا کہ وطن سے محبت
کرنے والے ہی مراد پاتے ہیں۔ وطن سے وفا ہماری شناخت ہے ۔ زندگی عمل سے
عبارت ہے اور قائد اعظم عمل کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ مفتی محمد طفیل
گوئندی سچے عاشق رسول ؐ، اہل بیعت کے عقیدت مند ، اقبال کے شیدائی اور
پاکستان کے فدائی تھے ۔اتحاد بین المسلمین کے داعی ، قومی زبان اردو کے
مبلغ ، وہ کہا کرتے تھے کہ پاکستان کے بغیر زندگی گزارنا میرے لیے ناممکن
ہے ۔ ان کی خدمات کوفراموش نہیں کیاجا سکتا ہی۔ محمدعلی تبسم نے دیگر
مہمانان گرامی کے ساتھ سالگرہ کاکیک کاٹا ۔خواتین و حضرات کی کثیر تعداد
نے تقریب میں شرکت کی ۔
سرگودھا ( )
استاد الشعراء، ممتاز شاعر و صحافی اوربہترین براڈ کاسٹر جناب
شاکرنظامی کا تازہ شعری مجموعہ ''کسی اورکے لیے ''ندیم شاکر نے ندیم پبلی
کیشنز نظام جمہوریت سرگودھا کے زیر اہتمام زیور طباعت سے آراستہ کیا
ہی۔کتاب کی کمپوزنگ اینڈگرافکس ذوالفقاراحسن نے کی ہے جبکہ اس کتاب کا
خوبصورت سرورق ایم اے لطیف کے حسن تخیل کاشاہکار ہے ۔ '' کسی او رکے لیے
'' کے ناشر عرفان اللہ ثنائی ہیں ۔ حمد و نعت کے علاوہ کتاب میں
101غزلیات شامل ہیں ۔ ڈاکٹر وزیر آغا ، پر وفیسر ڈاکٹر محمداکرم چودھری
اور پر وفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے مقالہ جات شامل ہیں ۔پروفیسر
غلام جیلانی اصغر ، ڈاکٹر خورشید رضوی ، شبنم رومانی ، سید ضمیر جعفری ،
پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید ، ڈاکٹرانعام الحق جاوید ، عطا الحق قاسمی ،
سلطان رشک ، پر وفیسر صاحبزادہ عبدالرسول سرفرازشاہد ، اخلاق عاطف ،
ذوالفقاراحسن ، اورڈاکٹرآصف راز کی قیمتی آراء بھی شامل کتاب ہیں ۔ کتاب
176 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ اس کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ملک کے
بیشتر ادبی حلقوں نے اس کتاب کا پر تپاک خیر مقدم کرتے ہوئے شاکر نظامی
کو مبارک باد دی ہے ۔
٭٭٭٭٭


--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <

No comments:

Post a Comment