Saturday, December 3, 2011

sargodha news

سرگودہا (بیورورپورٹ) سرگودہا پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد
اشرف ندیم منعقد ہوا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عبدالحمید کی
وفات پر گہرے رنج و غم اور دکھ اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور بلند
درجات کی دعا کی گئی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اجلاس
سے جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال کے علاوہ امجد پرویز بابر خلیل اعوان
'ریاض حسین شاہ 'رائو اسلم فراز 'شاکر نظامی 'ملک معظم 'ممتاز عارف
'سفیان وحید 'نعیم احمد طاہر 'رانا افضل حنیف 'شیخ محمد رضوان 'محمد
فرحان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج
عقیدت پیش کیا۔
سرگودہا (بیورورپورٹ) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عبدالحمید مسلم لیگ
پنجاب کے نائب صدر مرحوم کی رسم قل کے سلسلہ میں قرآن خوانی آج بروز
اتوار صبح دس بجے انکی رہائش گاہ الجنت ہائوس بلاک نمبر 25میں منعقد
ہوگی۔
سرگودہا (بیورورپورٹ) تھانہ سٹی پولیس میں تعینات سب انسپکٹر محمد اسلم
نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ مذکورہ تھانیدار اپنی شہرت کی وجہ سے
خاص پہچان رکھتا ہے جس نے روایتی تھانہ کلچر کو بھی مات دیدی ہے سائلان
سے بداخلاقی اور بغیر مال کے بات نہیں کرتا شہریوں نے پولیس حکام سے
مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بداخلاق اور رشوت خور تھانیدار کا قبلہ درست کریں
جو پولیس کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہی۔


--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com

No comments:

Post a Comment