Wednesday, December 28, 2011

Bhalwal

  بھلوال( نامہ نگار )بھلوال میں نکاسی آب اور فراہمی آب کی  18کروڑ روپے لاگت کی مختلف سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق  محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے چک نمبرشمالی، ظہورحیات کالونی اور منظورحیات کالونی میں سیوریج کی سکیموں پر کام جاری ہے ۔ چک نمبرشمالی کے سیوریج سے شہرکے بہت بڑے حصے کو نکاسی آب کی سہولت میسر آئے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبرشمالی کے سیوریج کیلئے تعمیر ہونے والے ڈسپوزل میں شہر کے کافی حصوں کو ملایا جائے گا جس میں مندر روڈ ،لیاقت شہید روڈ اور شہرکے بلاکوں کی آبادی شامل ہے ۔ پہلے ان علاقوں میں نالے تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ سیوریج کی5انچ چوڑے پائپ بچھائے گئے ہیں جو موجودہ آباد ی کا دبائو برداشت نہیں کر سکتے ۔ اب ان علاقوں کو نئے بچھائے جانیوالے 36انچ چوڑے پائپ سے ملایا جائے گا ۔ اس ڈسپوزل کو دو سٹنیڈ بائی جرنیٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں تاکہ بجلی کی بندش کی صورت میں بھی گندے پانی کے نکاس میں کوئی دشواری محسوس نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق ظہورحیات کالونی پرانے قبرستان کے قریب ڈسپوزل کی تعمیر کیلئے دوسال سے اراضی کے حصول کا مسئلہ درپیش تھا جو اب حل کر لیا گیا ہے جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائے گا۔ منظور حیات کالونی میں موگیا ں کے قریب واٹر ٹینک تعمیر کئے جارہے ہیں جن سے شہر کے بیشتر حصوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا اس واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع ہے یہاں سے ہی سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشوں کو بھی پانی مہیا ہوگا۔ اہلیان بھلوال نے امید ظاہر کی ہے کہ ان سکیموں کی تکمیل کے بعد اگر بلدیہ بھلوال کے افسرا ن اور ملازمین نے ان سکیموں کی دیکھ بھال پر توجہ دی تو شہری بہت سے مسائل سے نجات پائے رکھیں گی۔
28دسمبر011ء  رضوان احمد ساگر بھلوال

No comments:

Post a Comment