سرگودھا(بیورورپورٹ) وزارت پیداوار کے زیر انتظام سرگودھا میں بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے فرنیچر پاکستان کے زیر اہتمام ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائیگا جس میں میٹرک پاس بچوں کو فرنیچرز کی تیاری کی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ میٹرک پاس بچے بہتر انداز میں فرنیچر دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرسکی۔ ان خیالات کااظہار فرنیچر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیداوارچوہدری انور علی چیمہ فرنیچر پاکستان کی چیئرپرسن و سینیٹر ریحانہ یحییٰ بلوچ، چیف ایگزیکٹو سجاد اعوان، ڈائریکٹر سرفراز گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرنیچر ایسوسی ایشن سرگودھا کے جنرل سیکرٹری محمد وسیم، بائو نور محمد نے بتایا کہ سرگودھا میں اس وقت تین سو یونٹ کام کررہے ہیں، اور اس میں سرگودھا کے علاوہ خوشاب، سلانوالی، کوٹمومن، بھلوال، شاہ پور کو شامل کیا جائے تو ان یونٹس کی تعدادہزار سے زائد بنتی ہیں، جن میں بعض ایسے یونٹس بھی ہیں جہاں ورکروں کی تعدادسو سے زائد ہی، اس موقع پر ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں سیزنل پلاٹ نصب کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر وڈ بینک بھی بنایا جائی۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اس ٹریننگ سنٹر سے ٹریننگ حاصل کرینگے انہیں ہمارے یونٹس نوکریاں بھی دینگی۔ جبکہ ہمیں مشینری امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائی۔ تاکہ آرے پر چرائی کے دوران0فیصد لکڑی ضائع ہوجاتی ہی، اگر جدید مشین آجائے تو لکڑی ضائع ہونے کی مقدار 10سی5فیصد رہ جائے گی۔ اس موقع پر چوہدری انور علی چیمہ نے کہا کہ گجرات، چنیٹوٹ، پشاور کی طرح سرگودھا میں ڈسپلے سنٹر بنایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سرگودھا کیلئے اپنی وزارت کے دوران زیادہ سے زیادہ کام کرجائو کیونکہ سیاستدان ایک بلبلے کی مانند ہوتے ہیں، جو حکومت جانے کے ساتھ ہی بیٹھ جاتے ہیں اس لئے میری خواہش ہے کہ سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ کام کروں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانیجنوری کی بجائی4جنوری بروز ہفتہ سرگودھا آئینگی۔ وہ یہاں پر مختلف تقریبات کے علاوہ پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرینگی۔ ان کے دورہ سرگودھا کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں، قبل ازیں انہوں نیجنوری کو سرگودھا آنا تھا مگر ملکی صورتحال کے پیش نظر اب وہ4جنوری کو سرگودھا آئینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ملک میں بجلی، گیس کے بحران کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار پہلے ہی تباہ ہورہے ہیں، رہی سہی کسر انکم ٹیکس کے گوشوارے پوری کررہے ہیں جس سے تاجروں میں بے چینی پائی جاتی ہی، اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو حالات خراب ہونگی، حکومت تاجروں کے ساتھ اتنی سختی کریں جو تاجر برداشت کرسکے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران آزاد روڈ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خادم تاجران میاں عبدالجبار، شاہین احسان مغل، ملک جاوید، افتخار بیگ، رانا امین، محمد وکیل سمیت دیگر نے کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں8اٹھارہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور سوئی گیس کا سارا سارا دن نہ آنا لمحہ فکریہ ہے جس پر تاجروں میں سخت تشویش پائی ہے اگر حکومت نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو حالات خراب ہونگی۔ میاں عبدالجبار اور دیگر نے انجمن تاجران آزاد روڈ کے دونوں گروپوں کو مبارکباد دی جو جیتنے اور ہارنے کے باوجود متحد ہیں، اور اپنے بازار کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر چلنے کا عزم کیئے ہوئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رابطہ سیکرٹری شاہین احسان مغل نے حضرت مولانا شاہ فرید الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہی، ان کی اسلام اور پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شاہ فرید الحق نے ہمیشہ امن، بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا ہی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
;سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کا اجلاس ضلعی صدر حاجی شاہنواز رانجھا معنقد ہوا جس میں ارکان اسمبلی اور تمام عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکروں کو متحد کرنے کے ساتھ ساتھ میاں برادران کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جن حالات سے گزر رہا ہی، یہ اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہمیں ملکر موجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ ن اورپاکستان کو نکالنا ہے اور تمام عہدیداران اور ارکان اسمبلی ورکروں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔ تاکہ مسلم لیگ ن فعال ہوسکی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) یونین کونسل42میں تحریک انصاف کے یونٹ کا افتتاح کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے نائب صدر محمد امین ذکی، سلیمان ظفر، نوید اسلم وڑائچ، رائو راحت علی، لطف الرحمن لطفی تھی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے چل پڑا اور عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہورہے ہیں، آنیوالا وقت عمران خان کا ہی، اس موقع پرڈاکٹر آصف حیات ساجد نے کہا کہ عوام بغیر کسی لالچ کے تحریک انصاف میں آرہے ہیں، اور انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں آج بھی پورے ملک کے عوام متحد ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن ایک بڑی جماعت ہی، جس میں کوئی آئے یا کوئی جائے اس جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ یہ بات طے ہے کہ مسلم لیگ ن میں آنیوالے ورکروں نے ہمیشہ عزت پائی ہے جبکہ اس کو چھوڑ کر جانیوالوں نے ہمیشہ رسواء ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رائو طاہر مشرف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بڑے جلسے ضرور ہیں مگر یہ جیت کی دلیل نہیں ہی، میلے ٹھیلے اور ناچ گانے کے پروگرام کرکے لوگوں کو اکٹھا تو کیا جاسکتا ہے مگر ووٹ نہیں ڈلوائے نہیں جاسکتے ووٹوں کی طاقت صرف اور صرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پاس ہی، اور انشاء اللہ آئندہ جوڑ بھی انہی دو جماعتوں کے درمیان پڑینگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) 15ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی9 ویں قرعہ اندازیجنوری بروز سوموار فیصل آباد میں منعقد ہوگئی۔ جس کا پہلا انعامکروڑ جبکہکروڑ روپے کے تین انعامات رکھے گئے ہیں، اسی طرح ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) 31دسمبر کو گوجرانوالہ میں ہونیوالا مسلم لیگ ن کا جلسہ تاریخی ہوگا اور یہ جلسہ ثابت کرے کہ ووٹوں کی طاقت کس جماعت کے پاس ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر ملک اسلم نوید اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک سمندر ہے جو اس سمندر سے نکل گیا اس کی حیثیت ایک قطرے سی ہے لیگی کارکن آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں کرلیئے اور اس ہونیوالے الیکشن میں قوم کو پتہ چل جائیگا کہ کون کس کے ساتھ ہی؟ ملک اسلم نوید نے کہا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اہلیان گوجرانوالہ اور پاکستان کے اس جلسہ میں شرکت کرکے ن لیگ سے اپنی محبت کا اظہار کرینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) یکم جنوری سے پیٹرولیم کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خوشخبری عوام کو سنا دی گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کا ایک طوفان کھڑا ہوگا۔ جس میں عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار معروف تاجر بھائی عبدالرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جب سے برسراقتدار آئے ہیں عوام کیلئے مشکلات کم ہونے کی بجائے روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔ بھائی عبدالرحمن نے کہا کہ تاجر برادری یکم جنوری سے ہونیوالے اضافے کو مسترد کرتی ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان آج تھانہ عطاء شہید میں کھلی کچہری لگائے گئی۔ جس میں لوگ اپنے مسائل اور پولیس سے متعلقہ شکایات سے انہیں آگا کرینگی۔ کھلی کچہری6اڈا پر تھانہ عطاء شہید میں دن بارہ بجے لگائی جائیگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گیس سلنڈرز فروخت کرنیوالوں کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہی۔ لوگ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سلنڈر جلا کر گزارہ کررہے تھے مگر انتظامیہ کی جانب سے سلنڈرز فروخت کرنیوالوں کو دکانیں شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات کی وجہ سے انہوں نے ضلع بھر میں ہڑتال کردی ہے جس کی وجہ سے سلنڈرز لینے والوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سردی کے موسم میں سلنڈرز فروشوں کو شہر سے باہر مت نکالیں تاکہ لوگ احسن طریقہ سے اپنا کاروبار کرسکیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات آئندہ ماہ منعقد ہونگی۔ جس کیلئے موجودہ عہدیداران اور ان کے مد مقابل آنیوالے گروپوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ موجودہ عہدیداران کی مدت0دسمبر کو ختم ہوچکی ہی، مگر تاحال شیڈول کا اعلان نہیں کیا جاسکا مخالفین نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے عہدیداران انتخابات سے رائے فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مگر انہیں ہر حال میں انتخابات کروانا پڑینگے اور آئندہ انتخابات میں انہیں اپنی شکست نظر آرہی ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا شہر کے پر رونق نیازی چوک میں چوہدری انور علی چیمہ کی جانب سے منظور کروائے گئے اوور ہیڈ برج کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہی۔ جو اسی ہفتہ میں مکمل کرلیا جائیگا۔ چوک میں اوور فلائی برج کی تعمیر سے آئے روز ہونیوالے حادثات میں نمایاں کمی واقعی ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) خشک سردی شدت میں اضافے کے باعث ناک، کان، گلے کے ساتھ ساتھ ہاتھ، پائوں کی انگلیاں سوجھنے کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد بخار، نزلہ، زکام اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ان دنوں میں ترش اور اکٹھی چیزیں استعمال کرنے سے گریز کیا جائی۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ماہر امراض ناک، کان،گلہ ڈاکٹر خلیل رانا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس موسم میں انفیکشن تیزی سے پھیلتا ہی، خصوصاً سانس کے مریضوں کیلئے خشک سردی اوراس میں ہر قسم کا دھواں مریض کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس سے جس قدر احتیاط کی جائے وہ بہتر ہی، ڈاکٹر خلیل رانا نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین چھوٹے بچوں کو موٹرسائیکل پر اگلی طرف بیٹھا کر سفر کرتے ہیں جس سے بچوں کو سردی لگنے اور انکی پنسلیوں میں درد کی شکایات بڑھ جاتی ہیں،لہذا جس قدر احتیاط کی جائے وہ بہتر ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر ملک عزیز الحق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن، سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی تحریک انصاف میں شمولیت کی اطلاعات پر جب ان سے رابطہ کیا گیا تو ملک عزیز الحق، حاجی فاروق حسن اور ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی سے وفا کی ہے جمہوریت کی جدو جہد اور اداروں کی بحالی کے سلسلہ میں ہماری قربانیاں سب پر عیاں ہیں، ماضی کی طرح اب بھی ہم شہید ذوالقفار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قبر کی مٹی کے ساتھ وفا کرینگی۔ پیپلزپارٹی ایک بحران کی پارٹی ہے اور وہ ہر قسم کے بحرانوں سے بخوبی نمٹنا جانتی ہی، ملک عزیز الحق، حاجی فاروق حسن، ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ موجودہ سینٹ اور جنرل الیکشن پیپلزپارٹی کروڑوں عوام کے دعائوں کے نتیجہ یں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ پیپلزپارٹی نے نہ صرف ماضی بلکہ اب بھی آمرانہ سوچ رکھنے والے لوگوں سے ہمیشہ ٹکر لی ہی، اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہم پیپلزپارٹی کے اعتماد پر پورا اترینگی۔ جہاں تک تحریک انصاف میں جانے کی بات ہے تحریک انصاف عارضی طور پر عوام کے سمندر میں اٹھنے والا بلبلا ہی، جو جلد بیٹھ جائیگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) محترمہ بینظیر بھٹو سے اپنی محبت جتانیوالے اکثر پیپلزپارٹی کے لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے نا جاسکی۔ بعض لیڈروں نے اخبارات میں بیانات دیکر جبکہ بعض نے تصاویر چپھوا کر خانہ پوری کردی ہی۔ اس وقت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین نے شرکت کویقینی بنانے کیلئے ہدایت کی تھی۔ مگر سرگودھا سے لیڈروں کی کافی تعداد برسی میں شرکت کیلئے روانہ نہ ہوئی۔
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
No comments:
Post a Comment