Tuesday, December 13, 2011

Bhagtanwala newsبھاگٹانوالہ

بھاگٹانوالہ (نامہ نگار)  ایک سال گزرجانے کے باوجود بھی ٹیچرز وزیراعلی پیکج سے محروم ،اساتذہ کی اتفاقیہ رخصت ختم نہ کرنے کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق ایس ای ایس ٹیچرز ایسوی ایشن کا اجلاس زیرصدارت ملک ضامن عباس ضلعی صدر ہوا جس میں ایک قرار داد پاس کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک سال گزرگیا لیکن تاحال ESTکو وزیراعلی پیکج نہ دیا گیا جو کہ اساتذ ہ کو فوری طورپر دیا جائے تاکہ اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے اور انہوں نے اس موقعہ پر اساتذہ کی اتفاقیہ رخصت کو بھی بحال رکھنے کا مطالبہ کیا اجلاس میں مہمان خصوصی مظہر حسین لنگڑیال کے علاوہ اساتذہ راہنماعبدالرحمن ،مظہر سالمی ،ملک منظور احمد،اللہ یار گوندل ،جاوید تبسم ،محمدادریس ،اشتیاق احمد چیمہ اور سیکرٹری اطلاعات ایس ای ایس ملک غلام مرتضیٰ چشتی نے شرکت کی۔, بھاگٹانوالہ (نامہ نگار)  سردی کی شدت ہوتے ہی گیس کے پریشر میں کمی آگئی، گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق بھاگٹانوالہ اور گردونواح کے چکوک میں سردی کی شدت شروع ہوتے ہی گیس کے پریشر میں خاص طور صبح اور شام کے وقت کمی واقع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے صبح کے وقت ملازمین، طلباء طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اوقات وہ دفاتر ، سکول کالجز میں دیر سے پہنچتے ہیں ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خاص طور پر صبح کے وقت گیس کے پریشر کی کمی کو پورا کیا جائے ،

No comments:

Post a Comment